Кабинет

موبائل کا فتنہ Mobile Fitnah

اس دور کا سب سے بڑا فتنہ جس کو موبائل فون ( Smart Fone) کہتے ہیں اس متعلق اس چینل پر آپ علماء کرام کے بیانات،کتب،تحریریں حاصل کرسکتے ہیں انٹرنیٹ کے فتنہ سے کیسے بچیں اور اس متعلق معلومات کیلئے اس چینل میں شامل ہوں ـ رابطہ بوٹ: @FitnaMobileRabtabot

Юзернейм
@mobile_fitnah
Категория
Религия
Страна
ПакистанПакистан
Подписчики1 180
Просмотров на пост, 7 дн.—за 7 дней
ERR9,66 %в среднем за 30 дней

Средние просмотры поста по дням

По дню публикации

Показать таблицей
ДатаПросмотров на пост
18 нояб. 2026 г.154
19 нояб. 2026 г.74

Новые посты

#634Видео
Просмотры74−35%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#633Текст

*(65) سمارٹ فون ۔اس دور کا عظیم کا فتنہ* حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ اپنے ایک وعظ میں فرماتے ہیں:۔ میرے بھائیو ! سمارٹ فون اس دور کا عظیم فتنہ ہے جس میں ہم مبتلا ہوگئے ہیں اور ایسا کوئی اللہ کا بندہ ہوگا جو سمارٹ فون رکھے اور گناہ سے بچ جائے۔ کہیں نہ کہیں اس کی نگاہ ایسی جگہ پڑ جائے گی جو اس کے لئے جہنم کا ایندھن بننے کے لئے کافی ہوگی۔ لہٰذا میں عرض کرتا ہوں یا تو ایسا موبائل رکھو ہی نہیں۔ معمولی سادہ فون رکھو جس سے بات چیت ہو سکے۔ یا صرف اس کے لئے جائز ہے جس کو یہ یقین ہو کہ میں اس کو غلط استعمال کرنے سے محفوظ رہوں گا ۔ یہاں مجاہدہ کی ضرورت ہے کہ آدمی اپنے نفس کو کچل کر اللہ تعالیٰ کی خاطر باز رہے تو وہ یا تو ایسا سمارٹ فون رکھے ہی نہیں اور اگر رکھے تو خود کو بچا کر رکھے۔ اب ایسی چیزیں بھی آگئی ہیں جن کے ذریعے ایسی چیزوں کو نکالا جاسکتا ہے ۔اگر ایسا ہو سکتا ہے تو بے شک وہ سمارٹ فون رکھے۔ ہر صورت میں مجاہدہ چاہئے کہ اگر میں یہ دیکھوں گا تو میرا انجام کیا ہوگا اورجتنا اپنی نگاہ کو بچانے کے لئے مجاہدہ کرو گے اتنا ہی اللہ تعالیٰ کے ہاں قرب حاصل ہوگا۔ جب بندہ نگاہ کو محفوظ رکھنے کے لئے اللہ کے لئے اپنی خواہشات کو کچلتا ہے اور اپنے دل کی خواہشات کو قربان کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے ۔ اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ یقین رکھو کہ آنکھوں کا غلط استعمال انسان کے دل میں ظلمت ہی ظلمت پیدا کرتا ہے اور پھر اس ظلمت کی نحوست یہ ہوتی ہے کہ انسان کو نیکی کی توفیق میں بھی کمی ہو جاتی ہے اور مزید گناہوں پر جرأت بڑھ جاتی ہے ۔ اس تاریکی اندھیرے اور ظلمت سے خود کو ہر قیمت پر بچاؤ اور ا س کے لئے مجاہدہ کرنا پڑے گا کہ دل مچل رہا ہے کہ میں یہ چیزدیکھوں اس خواہش کو کچل کر بچو گے تو اللہ تعالیٰ اپنا فضل و کرم فرمائیں گے اور تم اللہ کے مقرب بندوں میں شامل ہو جاؤ گے.

Открыть в Telegram
Просмотры154+35%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#629Текст

Переслано из فکرانگیز اور سنہری تحریریں

کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا……! سوچتا ہوں موبائل کے کثرت استعمال نے گناہوں کی شدت کا احساس کتنا کم کردیا ہے ۔ گنوانے بیٹھوں تو تعداد لامتناہی ہے ، لیکن یہاں ایک ایسے گناہ کا ذکر کرنا ناگزیر سمجھتا ہوں ، جس کو عوام تو عوام؛ بلکہ خواص بھی نظر انداز کرتی دیکھی جارہی ہے ۔ مزاجِ شریعت کو اگر سمجھا جائے تو اسلام ہر اس راستے پر قدغن لگاتا نظر آتا ہے جسکی منزل بغاوتِ الہی اور انسانیت کی تباہی ہے ۔ مثلا : شریعت نے زنا پر روک لگانی تھی تو حکم صادر کردیا گیا : وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَىٰ • کہ زنا کے قریب بھی نہ جاؤ ... سوال پیدا ہوا ، قریب جانے سے کیا مراد ہے ؟ جواب ملا کر ہر اس راستے کو ترک کر دو جسکا انجام " زنا " ہے ۔ غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے اس راستے میں پہلے نظر بے قابو ہوتی ہے پھر دل حسرت ظاہر کرتا ہے ، اسکے بعد قلب کے جذبات دماغ پر سوار ہوتے ہیں اور پھر گناہ پر ابھارنے کی ایک تلاطم خیز موج پورے جسم میں دوڑتی ہے ؛ غور کیجئے تو اب وہ موقع آتا ہے جب انسان زنا کی تکمیل چاہتا ہے ــــ اسی لئے انسان کو تخلیق فرمانے والے اور اس کی رگ رگ سے واقف رب ذوالجلال نے اول وہلہ ہی میں اس سے کہہ دیا : يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ • کہ نظر نیچی رکھ..! جبکہ مقصد تھا : وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ • کہ شرم گاہوں کی حفاظت ہو ، لیکن علیم بذات الصدور نے وہیں قدغن لگائی جہاں لگانی چاہئے تھی ۔ اللہ اکبر !! لیکن موبائل کے کثرت استعمال اور ریل اسکرول کرنے والے مزاج نے نظر کی حفاظت کا تصور ہی ہم سے چھین لیا ۔ یوں محسوس ہوتا ہے گویا موبائل پر غیر محرم کی تصویر دیکھنا کوئی جرم ہے ہی نہیں ۔ بغیر کسی شرم و حیاء اور جھجھک کے ریل اسکرول کرنا ہمارا مزاج بن چکا ہے، اور پھر کوئی صنف نازک حسن کی نمائش کرتی ہوئی سامنے آجائے تو سفید ریش بزرگ بھی لذت یاب ہوتے ہیں ۔ جبکہ جیسے براہ راست دیکھنا گناہ کبیرہ ہے ویسے وہی ڈیجیٹل دیدار بھی رب کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ مگر نہ اہل علم بچتے ہیں اور نہ ہی عوام سمجھتی ہے ۔ کئی دفعہ ایسا دیکھنے کا اتفاق ہوا کہ ہمارے علم دوست ساتھی ایسی ویڈیوز کو شیئر کر رہے ہوتے ہیں جس میں غیر محرم کی نقل و حرکت محفوظ ہوتی ہے ۔ جب گناہ کے تئیں احساس جرم ختم ہو جائے تو دلوں کا بنجر ہونا تو یقینی امر ہے۔ اور جب دل ہی دل نہ رہا تو عبادات کی لذت کیا خاک میسر ہوگی؟ یہی وجہ ہے کہ ہماری نمازیں ہمیں بے حیائی سے روکنے میں عاجز ہیں ، جبکہ سب سے سچی زبان کا ارشاد یہ تھا : إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ • مگر آج ہماری نمازیں ہمیں بے حیائی سے نہیں روک پا رہی ہیں ، اس کا بنیادی سبب وہ زہر ہے جو آنکھ کے راستے سے ہم نے دل کو دے کر اسکی روح نکال لی ۔ اب اپنے مردہ قلب پر پڑھئے : انا للہ وانا الیہ راجعون !! وائے ناکامی! متاعِ کارواں جاتا رہا کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا بقلم : محمد طلحہ عنایت t.me/SunehriTehriren

Открыть в Telegram
Просмотры759+566%к среднему
Пересылки—
Реакции5
Комментарии—
#620Фото
Просмотры1 520×13к среднему
Пересылки—
Реакции4
Комментарии—
#600Видео
Просмотры2 800×25к среднему
Пересылки—
Реакции7
Комментарии—
#589Текст

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اب تک کتنے لوگ توبہ تائب ہوچکے ہیں،کتنے تہجد گزار بن چکے ہیں،کتنے فرمانبردار،کتنے داعی،کتنے طالب علم اور کتنے ایسے ہیں جن کی مثال دی جاسکے کہ بلاشبہ نیٹ کی دنیا نے ان کی زندگی بدل دی ؟ اس کے بالکل برعکس ہم اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر نہیں جانتے تو اپنے ارد گرد ایک گہری نظر دوڑائیں اور دیکھے کہ کتنے ہیں جو سوشل میڈیا کی دنیا میں مگن ہوکر اسی دنیا کے ہوکر رہ گئے،پہلے وہ موبائل استعمال کرتے تھے اور اب ان کو موبائل استعمال کرنے لگا ہے، پہلے وہ والدین کی آواز پر لبیک کہتے تھے اب وہ کسی اشتہار کو بھی برداشت نہیں کرتے، ان کی مجموعی فکر سبسکرائبر سے شروع ہوتی ہے اور موبائل چارج پر ختم ہوجاتی ہے، وہ ایک بے مقصد مصرف میں گھنٹوں برباد کرتا ہے جبکہ کسی بڑے کا حکم مان کر پانچ منٹ بھی اسے بھاری لگتے ہیں، وہ پہلے صرف بے نمازی تھا اب ملحد بھی بننے لگا ہے، پہلے سوکر اٹھتا تھا تو ماں کو ڈھونڈتا تھا اب موبائل ڈھونڈتا ہے۔ اس کے نیم مذہبی خیالات سے پورا گھر پریشان رہتا ہے، نیم سیاسی تجزیوں سے معاشرہ تنگ آچکا ہے، اخلاق و فکر، عقیدہ و عمل، ظاہر و باطن اس کی شخصیت میں فقط تضاد ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ تجوید ٹھیک ہو یا نہ ہو قراء کو ہدف تنقید بنالیتا ہے، علم کی الف ب سے بھی واقف نہ علماء کو موضوع بناتا ہے، فن تاریخ پر کبھی کچھ پڑھا ہی نہ ہو اسلاف پر تنقید کرتا ہے، سیاسی شخصیات کو پوجتا ہے یا ان کی شخصیت پر کیچڑ اچھالتا ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ یہ شخص چاہتا کیا ہے؟ اس کی زندگی کا مقصد کیا ہے ؟ اس کا میدان عمل کیا ہے؟ اس کی تعلیم و صلاحیت کیا ہے؟ آخر یہ ٹھیکہ اسے ملا کہاں سے ہے اور یہ بلاسونپی ہوئی ٹھیکےداری کب تک معاشرے کو برداشت کرنی پڑے گی ؟ اقتباس "دین کی دعوت اور سوشل میڈیا " از عبدالمتین

Открыть в Telegram
Просмотры4 660×41к среднему
Пересылки—
Реакции12
Комментарии—
#569Текст

ایک شخص ملنے آیا اُس نے اپنا مسئلہ بیان کیا اِس دوران اُس کے موبائل پہ بَیل بجنے لگی جیب سے موبائل نکالا اور فون سننے لگ گیا، مَیں بیٹھا اُس کے فون کے بند ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، ایک اور آدمی باہر اپنی باری کے انتظار میں کھڑا ہے اُس کو اندر بلاتا ہوں تو اِس کی پرائیویسی میں مُخل ہوتا ہے اگر نہیں بلاتا وہ بےچارا خوامخواہ باہر ٹھہرا ہے یہاں مجھ سے تو اندر بیٹھنے والے کی گفتگو نہیں ہو رہی، تین چار منٹ بعد کال ختم ہوئی تب اُس کی نامکمل بات مجھ سے شروع ہوئی۔ عزیزانِ گرامی...! مہمان آئے میزبان فون پہ لگا رہے یہ بدتہذیبی ہے تو مہمان کا میزبان کے سامنے غیر اہم کال کا سننا یہ زیادہ بدتہذیبی ہے۔ معاشرت کے آداب سے آج کا نوجوان بےگانہ ہے وہ ہر علم سیکھتا یا سیکھنا چاہتا ہے اگر ناواقفیت رکھتا ہے تو آدابِ زندگی، آدابِ معاشرت سے... انسان کا قیمتی سرمایہ وقت ہے جو قومیں وقت برباد کرتی ہیں وقت اُنہیں برباد کر کے چھوڑتا ہے۔ یاد رکھیے... وقت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ گزرا پَل تمہیں لوٹا دے، حال کے بہتر بنانے والوں کا مستقبل روشن اور ماضی شاندار بنتا ہے۔ وقت بچائیے، اچھی سرگرمیوں میں اِسے لگائیے، تہذیب معاشرت سیکھئے، زندگی کی تلخیوں سے چھُٹکارا نصیب ہوگا...! نجم درویش

Открыть в Telegram
Просмотры4 570×40к среднему
Пересылки—
Реакции15
Комментарии—

Все посты

Связи