Кабинет
Fiqhi Masail | فقہی مسائل

Fiqhi Masail | فقہی مسائل

باقی سوشل میڈیا پر Youtube.com/ShiaFiqhiMasail facebook.com/ShiaFiqhiMasail instagram.com/Fiqhimasail Fiqhemasail.blogspot.com تربیت اولاد @Tarbeyat_Ulad ازدواج کے فقہی و اخلاقی مسائل @Azdawaj اسلامی پوسٹ @MIZ786 سیرت رسول ص @SadiqhasanQibla

Юзернейм
@fiqhimasayl
Категория
Религия
Страна
ПакистанПакистан
Подписчики1 064
Просмотров на пост, 7 дн.—за 7 дней
ERR6,77 %в среднем за 30 дней

Новые посты

#10520Фото

Переслано из Fiqhi Masael A.Sistani(tabishrizvi)

وہ جلیل القدر فقیہ جنہوں نے کئی دہائیوں تک علومِ آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول، تحقیق اور تدریس میں اپنی زندگی صرف کی، اہل بیت علیہم السلام کے مقدس حریم کا دفاع کیا، حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یتیموں کی سرپرستی فرمائی، علماء و فضلاء کی ایک بڑی جماعت کی تربیت کی اور دینی شعائر کو زندہ رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا، بالخصوص حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کے بعد آپ کے عزاداری کے شعائر کو احیا کرنے میں خصوصی اہتمام فرمایا۔ بالآخر آپ نے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی اور ان تمام افراد کے دلوں کو سوگوار کر دیا جو خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام سے آپ کی والہانہ وابستگی کے سبب آپ سے خلوصِ دل کے ساتھ عقیدت رکھتے تھے۔ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر ہم حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ، تمام حوزہ ہائے علمیہ، مقامِ فقاہت و مرجعیت سے وابستہ افراد اور تمام شیعیانِ جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ آپ کی تشییع جنازہ، تدفین اور مجالسِ ترحیم سے متعلق پروگراموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ.

Открыть в Telegram
Просмотры720%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#10519Текст

*آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی طرف عمومی اور خصوصی رجوع میں فرق* *عمومی رجوع:* اگر کسی شخص نے پہلے سے یہ طریقہ طے کر رکھا تھا کہ آیت اللہ سیستانی مدّظلہ کے جن مسائل میں احتیاطِ واجب ہو یعنی رجوع کی گنجائش ہو، وہاں وہ فقط آیت اللہ شبیری زنجانیؒ یا آیت اللہ وحید خراسانی دام ظلہ و اسحاق فیاض قدس سرہ و شبیری زنجانی قدس سرہ کی طرف رجوع کرے گا، تو یہ عمومی رجوع شمار ہوگا۔ اس صورت میں ضروری نہیں کہ اس نے زندگی کے دوران ہر ایسے مسئلے میں عملاً رجوع کیا ہو؛ کیونکہ اس کا رجوع پہلے ہی عمومی نوعیت کا تھا۔ لہٰذا مجتہد کے انتقال کے بعد بھی متعلقہ دیگر مسائل میں رجوع کا حکم باقی رہ سکتا ہے۔ خصوصی رجوع: اگر کسی شخص نے آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی طرف صرف ایک یا چند مخصوص مسائل میں رجوع کیا تھا اور عمومی طور پر ان کی طرف رجوع کرنے کا کوئی طریقہ طے نہیں کیا تھا، تو یہ خصوصی رجوع شمار ہوگا۔ ایسی صورت میں انتقال کے بعد رجوع یا بقاء کا حکم صرف انہی مسائل کے حوالے سے دیکھا جائے گا جن میں ان کی حیات میں بالفعل رجوع کیا گیا تھا، اور محض اس سابقہ خصوصی رجوع کی بنیاد پر دوسرے دیگر احتیاطِ واجب والے مسائل میں ان کی طرف رجوع نہیں کیا جا سکے گا۔ خلاصہ - عمومی رجوع: پہلے سے تمام متعلقہ احتیاطِ واجب والے مسائل میں رجوع کا طریقہ طے ہو۔ - خصوصی رجوع: صرف کسی خاص مسئلے یا مسائل میں ضرورت کے تحت رجوع کیا گیا ہو۔ لہٰذا اصل فرق رجوع کی سابقہ نیت اور طریقۂ عمل کا ہے۔

Открыть в Telegram
Просмотры235+226%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#10518Текст

*مکتبِ اہلِ بیتؑ کا ایک عظیم علمی چراغ بجھ گیا* (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) حوزۂ علمیہ اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کا ایک عظیم علمی ستون ہم سے رخصت ہوگیا۔ *نہایت رنج و الم کے ساتھ خبرِ ارتحال موصول ہوئی کہ مرجعِ عالی قدر، فقیہِ اہلِ بیت علیہم السلام، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیرى زنجانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، ایک طویل اور بابرکت عمر دین و مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت میں گزارنے کے بعد دارِ فانی سے رخصت ہوگئے* ۔ آپ کی رحلت سے عالمِ تشیع بالخصوص حوزاتِ علمیہ ایک جلیل القدر عالم، فقیہ اور علم و تقویٰ کی شخصیت سے محروم ہوگئے۔ یہ سانحہ اہلِ ایمان کے لیے یقیناً ایک عظیم علمی و روحانی نقصان ہے۔ *حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیرى زنجانی ۸ رمضان المبارک ۱۳۴۶ھ کو مقدس شہر قم میں پیدا ہوئے اور ۸ ربیع الآخر ۱۴۴۸ھ کو اسی شہر میں رحلت فرمائی۔* اللہ تعالیٰ نے انہیں تقریباً ایک صدی سے زائد عمر عطا فرمائی، جس کا بڑا حصہ علومِ اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیم، تحقیق اور خدمت میں گزرا۔ اللہ تعالیٰ انہیں علم و اہلِ علم کی خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں ان کے پاکیزہ آبا و اجداد اور ائمہ اہلِ بیت علیہم السلام کے جوار میں محشور فرمائے۔ خداوندِ متعال پسماندگان، شاگردان اور تمام اہلِ ایمان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ الفاتحہ مع الصلوات

Открыть в Telegram
Просмотры186+158%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#10517Превью ссылки

*آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کی رحلت کے بعد، آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے مقلدین کا شرعی وظیفہ* آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی قدس سرہ کی رحلت کے بعد ان مقلدین کے لیے ایک اہم شرعی مسئلہ سامنے آتا ہے جو آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ کی تقلید کرتے ہیں اور آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے مواردِ احتیاط واجب میں مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کے فتوے کی طرف رجوع کرتے تھے۔ حکم یہ ہے: *اگر کسی شخص کا طریقہ یہ تھا کہ وہ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے ان مسائل میں جہاں احتیاط واجب ہو، مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کے فتوے کی طرف رجوع کرتا تھا، اور ابتدا ہی سے اس کا طریقۂ عمل مرحوم کے فتاویٰ کی طرف عمومی رجوع پر قائم تھا، تو وہ مرحوم کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہے، خواہ بعض مسائل میں پہلے عمل کیا ہو یا نہ کیا ہو، اور خواہ بعض مسائل اسے یاد ہوں یا نہ ہوں۔* لیکن اگر اس نے مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کی طرف صرف ایک یا دو مخصوص مسائل میں رجوع کیا تھا، تو اس محدود رجوع کی بنیاد پر اب آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے دیگر تمام مواردِ احتیاط واجب میں مرحوم کی تقلید جاری نہیں رکھ سکتا۔ لہٰذا ہر شخص اپنے سابق طریقۂ تقلید کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنا شرعی وظیفہ متعین کرے۔ نوٹ۔ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی ہدایات کے مطابق، احتیاط واجب کے موارد میں دوسرے مجتہد کی طرف اعلم فالاعلم کی رعایت کے ساتھ رجوع کیا جا سکتا ہے۔ ریفرنس: السؤال: هل يجوز البقاء على تقليد الميت الأعلم اذا كان قد رجع اليه في مسألة احتياطية للأعلم منه أو مسألتين فقط؟ الجواب: اذا كان بناءه على العمل بفتاوى المرحوم في ما ليس لمرجعه فيه فتوىً يمكنه ان يبقى على تقليده في جميعها سواء ما عمل به وما لم يعمل وما حفظ وما لم يحفظ واما مع تخصيص الرجوع بمسألة أو مسألتين مثلاً فليس له أن يقلده بعد وفاته في سائر موارد إحتياط مرجعه. التقليد - الاستفتاءات - موقع مكتب سماحة المرجع الديني الأعلى السيد علي الحسيني السيستاني (دام ظله) https://www.sistani.org/arabic/qa/0369/

Открыть в Telegram
Просмотры187+160%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#10516Фото
Просмотры322+347%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#10515Фото
Просмотры279+288%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#10514Фото
Просмотры340+372%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#10513Видео
Просмотры233+224%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#10512Текст

Переслано из Fiqhi Masail | فقہی مسائل

💢موضوع : قربانی💢 🍁میسج نمبر 0⃣2⃣ *حلال گوشت حیوانات کے کچھ اجزاء حرام ہیں اور ان کی تعداد چودہ ہے* 1⃣ خون 2⃣ فضلہ(گوبر، مینگنی) 3⃣ عضو تناسل(نر جانور کا مقام پیشاپ ) 4⃣شرمگاہ(مادہ جانور کا مقام پیشاپ ) 5⃣ بچہ دانی 6⃣ غدود(اس سے مراد حیوان کے جسم میں موجود ہر گول گرہ یا گانٹھ ) 7⃣ کپورے یا فوطے (نر جانور کی شرمگاہ ) 8⃣ وہ چیز جو بھیجے میں ہوتی ہے اور چنے کے دانی کی شکل کی ہوتی ہے 9⃣ حرام مغز جو ریڑھ کی ہڈی میں ہوتا ہے 0⃣1⃣ آغا سیستانی کے مطابق بنابر احتیاط لازم اور آغا خوئی رح و خمینی رح و خامنہ ای کے نزدیک احتیاط نہیں فتوا ہے وہ رگیں جو ریڑھ کی ہڈی کے دونوں طرف ہوتی ہیں 1⃣1⃣ پتہ 2⃣1⃣ تلی 3⃣1⃣ مثانہ 4⃣1⃣ آنکھ کا ڈھیلا 👈 صرف امام خمینی رح کے فتوے میں وہ چیز جو سموں کے درمیان ہوتی ہے ترتیب ✍ سید مبشر نقوی 🌸آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظله 🌺آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ http://bit.ly/Blogspot_Shiafiqhimasail http://bit.ly/YouTube_Shiafiqhimasail http://bit.ly/Facebook_Shiafiqhimasail http://bit.ly/Telegram_Shiafiqhimasail http://bit.ly/instagram_Shiafiqhimasail واٹس ایپ گروپ کیلئے اس لنک پر نام لکھ کر میسج کریں https://wa.me/+923184109288?text=Fiqhi_Masail_ur_name

Открыть в Telegram
Просмотры169+135%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#10511Видео
Просмотры103+43%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—

Все посты

Связи