Кабинет
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤

اس چینل میں قسط وار اچھی چیزیں چلتی ہیں 💐علماء احناف🌺 🌴کے مسلک کے مطابق 🌱 قسط وارآسانی سے مضامین پڑھنے کے لیئے اس چینل کو جوائین کریں ✒ اورفاٸدہ اٹھائیں📜 علماء وعوام سب کے لیئے بہت ہی زیادہ مفید ہے یہ چینل🌷

Юзернейм
@saquibkuchachibaatein
Категория
Религия
Страна
ПакистанПакистан
Подписчики3 142
Просмотров на пост, 7 дн.189−31% к пред. 7 дн.
ERR6,03 %за 7 дней

Средние просмотры поста по дням

По дню публикации

Показать таблицей
ДатаПросмотров на пост
17 нояб. 2026 г.275
18 нояб. 2026 г.273
20 нояб. 2026 г.304
21 нояб. 2026 г.216
24 нояб. 2026 г.128
25 нояб. 2026 г.157
26 нояб. 2026 г.53

Самые просматриваемые за месяц

  1. 01

    ♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :9: جمادی الآخر ●1448●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :20: نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔           2026 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز  جمعہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔         🌹انمول باتیں🎋 🖌۔ نہایت ہی عبرت ناک واقعہ ___!! عیسائی لڑکی کو پانے کی خاطر ایک مسلمان نصرانی بن گیا ۔ ایک قصہ بڑا عبرتناک ناک یہ ہے کہ مصر میں ایک شخص بڑا عابد وزاہد تھا۔ وہ ہمیشہ مسجد میں رہا کرتا تھا ، اس پر عبادت کا نور اور ذکر کے انوار معلوم ہوتے تھے ، ایک بار اذان دینے کے لیے حسبِ معمول مسجد کے منارے پر چڑھا اور نیچے ایک عیسائی کا مکان تھا ، اس کی نظر اس گھر میں پڑی اور دیکھا کہ عیسائی کی لڑکی بہت حسین و جمیل ہے ، وہ اس پر فریفتہ ہوگیا اور اذان دینے کے بجائے وہاں سے اتر کر اس کے گھر گیا ، اس لڑکی نے پوچھا کہ کیا ہے ؟ تو کہا کہ میں تجھے چاہتا ہوں ، اس نے کہا کہ ُتو تو مسلمان ہے اور میرا باپ کبھی تجھ سے میری شادی نہیں کرا سکتا ، تو اس نے کہا کہ میں نصرانی ہوتا ہوں ۔ الغرض وہ نصرانی ہو گیا اور شادی ہو گئی اور اسی دن کسی کام سے اس عیسائی کے گھر کی چھت پر چڑھا تو پیر پھسلا اور گر کر اسی حالت کفر میں مر گیا ۔ ( التذکرۃ للقرطبي : ۱ ؍ ۴۲ ، العاقبۃ في ذکر الموت : ۱۸۱ ، الکبائر للذھبي : ۲۲۷ ، الجواب الکافي : ۱۶۷ ) الغرض معصیت و گناہ کبھی انسان کو کفر و بے ایمانی میں مبتلا کر دیتے ہیں اور اسی حال میں وہ دنیا سے چلا جاتا ہے اور جہنم رسید ہوجاتا ہے۔ اَللّٰہُمَّ احْفَظْنَا مِن شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا ۔ ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein

    Превью ссылки
    Просмотры374
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—
  2. 02

    ♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :6: جمادی الآخر ●1448●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :17: نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔           2026 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز  منگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔         🌹انمول باتیں🎋 🖌۔ حضرت لقمان کی دانائی کا عجیب واقعہ! حضرت لقمان علیہ السلام کسی رئیس کے یہاں نوکری کرتے تھے ۔ اللہ تعالی کی محبت اور تعلق کی برکت سے ان کے اندر بہت پاکیزہ اور اونچے اخلاق و عادات موجود تھے جن کی تفصیل حق تعالی شانہ نے سورہ لقمان میں بیان فرمائی ہے ۔ حضرت لقمان علیہ السلام کے ان اونچے اخلاق کا ان کے آقا پر گہرا اثر ہوا ، یہاں تک کہ رئیس نے ان کو اپنا مقرب و محبوب بنا لیا اور دِلی طور پر ان سے محبت کرنے لگا ۔ پھر اس رئیس کا معمول ہو گیا کہ ہر نعمت کھانے سے پہلے حضرت لقمان علیہ السلام کی خدمت میں پیش کرتا اور جب لقمان علیہ السلام سیر ہو کر کھا لیتے تو بچا ہوا یہ رئیس کھاتا ۔ حضرت لقمان علیہ السلام اس رئیس کی محبت و عادت کی رعایت سے کھا لینے کے بعد بقیہ اس کے لئے بھیج دیا کرتے ۔ ایک دن آقا کی خدمت میں کہیں سے خربوزے آئے اس وقت حضرت لقمان علیہ السلام موجود نہ تھے ، رئیس نے ایک غلام کو بھیجا کہ حضرت لقمان علیہ السلام کو بلا لاؤ ۔ حضرت لقمان علیہ السلام تشریف لائے تو رئیس نے اپنے ہاتھ سے اس خربوز کی قاشیں بنائیں اور ایک ایک قاش محبت سے کھلاتا جاتا تھا اور دل ہی دل میں سرور ہورہا تھا کہ میری اس محبت کا ان پر کیا اثر ہورہا ہوگا۔ (مثنوئ مولانا رومؒ کے ایمان افروز واقعات ..) ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein

    Превью ссылки
    Просмотры304
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—
  3. 03
    Просмотры297
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—
  4. 04

    کبھی سوچا ہے، جس موبائل کے بغیر آج ہمیں ایک لمحہ گزارنا مشکل لگتا ہے، کل وہی موبائل ہمارے بغیر کسی اور کے ہاتھ میں ہوگا؟ آج ہم موبائل کی اسکرین پر گھنٹوں گزارتے ہیں۔ کبھی ویڈیوز، کبھی تصویریں، کبھی پیغامات، کبھی سوشل میڈیا، اور کبھی ایسی چیزیں جن کا ہماری آخرت میں کوئی فائدہ نہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ابھی بہت وقت ہے، بعد میں توبہ کر لیں گے، بعد میں نماز کی پابندی شروع کریں گے، بعد میں قرآن پڑھیں گے، بعد میں نیکیاں کریں گے۔ لیکن موت کسی کے "بعد میں" کا انتظار نہیں کرتی۔ ذرا ایک لمحے کے لیے تصور کیجیے کہ آج آپ کا موبائل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ لوگوں سے بات کر رہے ہیں، پیغامات بھیج رہے ہیں، اپنی پسند کی چیزیں دیکھ رہے ہیں، اور اچانک زندگی کا سفر ختم ہو جائے۔ آپ کے گھر والے آپ کا موبائل اٹھائیں گے۔ اس میں آپ کی تصویریں ہوں گی، آپ کی گفتگو ہوگی، آپ کی پسندیدہ چیزیں ہوں گی، آپ کی سوشل میڈیا کی دنیا ہوگی۔ مگر آپ خود وہاں نہیں ہوں گے۔ پھر شاید کوئی آپ کا نمبر دیکھ کر کہے گا: "کاش وہ ایک بار فون کر لیتے۔" کوئی آپ کی پرانی تصویر دیکھ کر خاموش ہو جائے گا۔ کوئی آپ کی آواز کی ریکارڈنگ سن کر رو پڑے گا۔ اور آپ کے لیے دنیا کے تمام پیغامات، تمام ویڈیوز اور تمام مصروفیات ختم ہو چکی ہوں گی۔ اصل سوال یہ نہیں کہ ہمارے موبائل میں ہمارے جانے کے بعد کیا باقی رہے گا، اصل سوال یہ ہے کہ ہمارے اعمال میں ہمارے جانے کے بعد کیا باقی رہے گا؟ کیا ہم نے کسی کا دل جوڑا؟ کیا کسی ضرورت مند کی مدد کی؟ کیا کسی کو نماز کی طرف متوجہ کیا؟ کیا قرآن کی کوئی آیت سیکھی اور اس پر عمل کیا؟ کیا کسی کو اچھی بات بتائی؟ کیا کوئی ایسی نیکی کی جس کا فائدہ ہمارے بعد بھی جاری رہے؟ ہم اپنی ڈیجیٹل زندگی کو سنوارنے میں بہت وقت لگا دیتے ہیں، لیکن اپنی آخرت کی زندگی کو سنوارنے کے لیے کتنا وقت نکالتے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری تصویریں خوبصورت ہوں، ہماری پروفائل اچھی لگے، لوگ ہمارے بارے میں اچھا سوچیں، مگر ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اللہ کے سامنے ہمارا اعمال نامہ کیسا ہوگا۔ موت کے بعد انسان دنیا میں واپس آ کر اپنی غلطیاں درست نہیں کر سکتا۔ اس لیے جو وقت آج ہمارے پاس ہے، وہی ہماری اصل فرصت ہے۔ اگر موبائل ہمارے ہاتھ میں ہے تو اسے صرف وقت ضائع کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں۔ اسے خیر کا ذریعہ بھی بنائیں۔ کوئی اچھی بات شیئر کریں، قرآن کی آیت سمجھ کر پڑھیں، کسی پریشان شخص کا حال پوچھیں، والدین سے بات کریں، رشتہ داروں سے تعلق جوڑیں، علم حاصل کریں اور ایسی چیزیں دیکھنے سے بچیں جنہیں دیکھ کر بعد میں شرمندگی ہو۔ یاد رکھیں: ہم نہیں جانتے ہماری زندگی کا آخری لمحہ کب آئے گا۔ اس لیے توبہ کو مؤخر نہ کریں، نماز کو مؤخر نہ کریں، نیکی کو مؤخر نہ کریں اور کسی کا حق ادا کرنے میں دیر نہ کریں۔ ہو سکتا ہے جس کام کو ہم "کل" کے لیے چھوڑ رہے ہیں، اس کا موقع ہمیں دوبارہ نہ ملے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں غفلت سے بیدار فرمائے، ہماری زندگی کو نیک اعمال سے بھر دے، ہماری موت ایمان پر فرمائے اور ہمارے بعد بھی جاری رہنے والی نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲 تمام احباب سے گزارش ہے: اس تحریر کو صرف پڑھ کر آگے نہ بڑھیں۔ ایک لمحے کے لیے اپنے موبائل کو دیکھیں اور خود سے پوچھیں: اگر آج یہ میرا آخری دن ہو تو کیا میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں؟ اگر جواب نہیں ہے تو آج ہی سے تبدیلی شروع کریں۔ اس پیغام کو اپنے عزیزوں، دوستوں اور مقامی گروپس میں ضرور شیئر کریں، ممکن ہے آپ کا ایک شیئر کسی غافل دل کو جگا دے اور کسی کی زندگی میں نیکی کی ایک نئی شروعات ہو جائے۔

    Текст
    Просмотры292
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—

Новые посты

#13919Превью ссылки

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :15: جمادی الآخر ●1448●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :26: نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔           2026 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز  جمعرات۔۔۔۔۔۔۔۔۔         🌹انمول باتیں🎋 🖌۔ ماں کے سات عجائبات ➊ ماں کے پاس بیٹھ کر صرف آدھا گھنٹہ گزارنا ایسا ہے جیسے ماہر نفسیات کے پاس چھ ملاقاتیں کرنا ➋ سائنسی تحقیق کے مطابق ماں جب گلے لگاتی ہے تو ایک ایسی محبت بھری لہر پیدا کرتی ہے جو آپ کو زیادہ سوچنے والا زیادہ مطمئن اور دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے والا بنا دیتی ہے ➌ ماں ہی وہ ہستی ہے جو قدرتی طور پر آنے والے کسی برے وقت کو پہلے محسوس کر لیتی ہے اسی لیے اگر وہ کبھی آپ کو باہر جانے سے روک لے تو حیران نہ ہوں چاہے وہ سیر و تفریح ہی کیوں نہ ہو ➍ سائنسی لحاظ سے یہ بھی ثابت ہے کہ جب ماں اپنا ہاتھ آپ کے درد والی جگہ پر رکھتی ہے تو آپ کا درد فوراً کم ہونے لگتا ہے چاہے وہ محض دلی سکون ہی کیوں نہ ہو ➎ ماں وہ واحد ہستی ہے جو بغیر کسی سوچ کے اپنی جان بھی آپ پر نچھاور کر سکتی ہے چاہے وقت کی کوئی مجبوری ہو یا نہ ہو ➏ ماں اپنے سچے دعا کے ذریعے آپ کی قسمت کا راستہ بھی بدل سکتی ہے ➐ ماں ہی وہ ہستی ہے جس کے سامنے آپ اپنے جذبات کو کبھی چھپا نہیں سکتے چاہے جتنی بھی چالاکیاں یا بہانے کر لیں 🤲 اللہ سب ماؤں کو سلامت رکھے اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکیں اللہ ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein

Открыть в Telegram
Просмотры53−75%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#13918Превью ссылки

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :14: جمادی الآخر ●1448●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :25: نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔           2026 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز  بدھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔         🌹انمول باتیں🎋 🖌۔_🌴 ”تکبیر مسلسل“🌴_ 🔰 آئیے! سوئی ہوئی انسانیت کو جگائیں میں انسانیت کو سویا ہوا سمجھتا ہوں، مرا ہوا نہیں سمجھتا، انسانیت سو بار سوئی، سو بار جگائی گئی، خدا کے پیغمبر آئے، بڑے بڑے علم رکھنے والے، بڑے بڑے درودان، خدا سے ڈرنے والے آئے، انھوں نے انسانیت کو جگایا، جاگ گئی، اگر مر گئی ہوتی تو کبھی زندہ نہ ہوتی۔ آج بھی انسانیت مری نہیں ہے، سوئی ہوئی ہے، آئیے ہم آپ سب مل کر سوئی ہوئی انسانیت کو جگائیں، پہلے اپنے اندر جگائیں، اس کے بعد باہر جگائیں، ہم اگر جاگے ہوئے نہیں ہیں، تو دوسروں کو بھی جگا نہیں سکتے، سویا ہوا سوئے ہوئے کو نہیں جگا سکتا، ایک جاگتا ہوا سینکڑوں سوئے ہوؤں کو جگا دیتا ہے، لیکن سو سوئے ہوئے ایک سوئے ہوئے کو بھی نہیں جگا سکتے، اگر ہم سب سو گئے ہیں، تو ہم سوتے رہیں گے، ہم ایک دوسرے کو جگا نہیں سکتے، ہم میں ایک آدمی بھی جاگ اٹھے تو ہزاروں، لاکھوں سوئے ہوؤں کو جگا دے گا۔ ✍🏻 مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ _(سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_ 🎁 پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein

Открыть в Telegram
Просмотры157−26%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#13917Фото
Просмотры135−36%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#13916Фото
Просмотры130−38%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#13912Превью ссылки

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀                💐آج کاکلینڈر🌴             :13: جمادی الآخر ●1448●........ھِجرِی                  مُطَابِق....... :24: نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔           2026 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز  منگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔         🌹انمول باتیں🎋 🖌۔ ہم سب کے بارے میں ایک دن خبر آئے گی ✨ کہ فلاں شخص وفات پا گیا ہے… سننے والے کہیں گے: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ جنازہ کب ہے؟ لوگ جنازے میں شرکت کریں گے، دفنانے کے وقت چند لوگ ساتھ رہ جائیں گے، اور جب قبر میں اتار دیا جائے گا تو وہاں کوئی ساتھ نہیں ہوگا… صرف ہمارے اعمال ہمارے ساتھ ہوں گے۔ سانس باقی ہے تو توبہ کا موقع باقی ہے، سانس ختم، مہلت ختم۔ 🍂 أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظِيمَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ایک لمحہ، اپنے لیے غور و فکر… ہم اچھے اچھے دینی گروپس میں شامل ہیں، دین کی باتیں پڑھتے ہیں، پوسٹس شیئر بھی کرتے ہیں، دوسروں کو نصیحت بھی کرتے ہیں… لیکن کیا ہم اپنے گھر والوں کی دینی تربیت کی فکر بھی کرتے ہیں؟ کیا ہم نے اپنے بچوں کو نماز، قرآن، توحید اور آخرت کی فکر سکھائی؟ کیا ہم انہیں گناہوں سے بچنے اور اللہ کی اطاعت کرنے کی نصیحت کرتے ہیں؟ ہم صرف اپنی ذات کے ذمہ دار نہیں، بلکہ اپنے گھر والوں کی تربیت کے بارے میں بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہیں۔ اور کیا ہم نے اپنی زندگی میں کوئی ایسا صدقۂ جاریہ چھوڑنے کی کوشش کی ہے، جس کا اجر ہماری وفات کے بعد بھی جاری رہے؟ کسی کو قرآن سکھانا، دین کی صحیح بات پہنچانا، علمِ نافع پھیلانا، یا کسی کو نیکی کی راہ دکھانا… یہ سب ایسے کام ہیں جن کے اثرات ہماری زندگی کے بعد بھی باقی رہ سکتے ہیں، ان شاء اللہ۔ زندگی بہت مختصر ہے، مہلت کو غنیمت سمجھیں۔ آج عمل کر لیں، کل شاید موقع نہ ملے۔ 🍂 قابلِ غور… قابلِ فکر… اور قابلِ عمل نصیحت 🍂 *بنت محمد اظہر الدین صاحب* 💧▬▬▬▬▬🌹▬▬▬▬▬💧 ایسی اچھی باتوں کے لیے ہمارا ٹیلی گرام چینل کچھ اچھی باتیں جوائن کیجئے https://t.me/saquibkuchachibaatein

Открыть в Telegram
Просмотры174−17%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—

Все посты

Связи