Кабинет
!مرغوب المسائل چینل!

!مرغوب المسائل چینل!

https://telegram.me/margubulmasail تحقیقی مسائل اور فقہ حنفی کا مدلل مجموعہ جس میں آپ حضرات کو الحمدللہ فقہاء کی عبارت سے مزین مسائل روزانہ بطور استفادہ حاصل ہونگے۔۔ @MargubulmasailBot منتظم:محمدمرغوب الرّحمٰن القاسمِی غُفرلہ

Юзернейм
@margubulmasail
Категория
Религия
Страна
ПакистанПакистан
Подписчики1 350
Просмотров на пост, 7 дн.88−17,5% к пред. 7 дн.
ERR6,48 %за 7 дней

Средние просмотры поста по дням

По дню публикации

Показать таблицей
ДатаПросмотров на пост
4 нояб. 2026 г.105
5 нояб. 2026 г.118
6 нояб. 2026 г.130
7 нояб. 2026 г.125
9 нояб. 2026 г.142
12 нояб. 2026 г.99
15 нояб. 2026 г.107
16 нояб. 2026 г.125
19 нояб. 2026 г.88

Самые просматриваемые за месяц

  1. 01

    سوال نمبر: 68308 عنوان:کیا ہم مولانا وحید الدین خان کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں سوال:کیا ہم مولانا وحید الدین خان کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں جب کہ شیخ مفتی محمد سعید خان صاحب نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے ” مولانا وحید الدین خان صاحب کی بے خبری یا تجاہل عارفہ “ جواب نمبر: 68308 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1215-1254/N=11/1437وحید الدین خان اپنی تحریرات کی روشنی میں نہایت گمراہ کن خیالات اور نظریات کا حامل ہے اور اس کے بعض نظریات یقینی طور پر نصوص قطعیہ اور امت مسلمہ کے اجماعی عقیدہ کے خلاف ہیں، مثال کے طور پر اس نے ایک جگہ لکھا: ”عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان پر زندہ ہیں، اور آخری زمانے میں وہ جسمانی طور پر آسمان سے اتر کر آئیں گے اور دجال کو ختم کریں گے، یہ تصور اگرچہ لوگوں میں کافی پھیلا ہوا ہے، مگر وہ اپنی موجودہ صورت میں نہ قرآن سے ثابت ہے اور نہ احادیث سے“ (قیامت کا الارم ص: ۵۷) ، اسی طرح ایک دوسری جگہ لکھتا ہے: ”مسیح کی آمد ثانی نہیں ہے؛ بلکہ مسیح کے ماڈل کی آمد ثانی ہے، یعنی بعد کے زمانے میں حالات کے اندر ایسی تبدیلیاں واقع ہوں گی کہ حالات کے اعتبار سے حضرت مسیح کا ماڈل زیادہ قابلِ انطباق (Applicable) بن جائے گا“ (الرسالہ جون ۲۰۰۷ء، ص: ۵) ، جب کہ حضرت عیسی علی نبینا وعلیہ الصلاة السلام کا بحالت حیات آسمان پر اٹھایا جانا اور وہاں زندہ موجود رہنا اور قرب قیامت میں دجال اکبر کے قتل کے لیے آسمان سے نازل ہونا مذہب اسلام کا ایک واضح ترین، قطعی ویقینی عقیدہ ہے، اس میں کسی تاویل کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہر مسلمان کے لیے اس پر ایمان لانا لازم وضروری ہے، قرآنی نصوص، احادیث متواترہ اور اجماع امت سے ثابت شدہ ہے، اور حضور کرام ، تابعین عظام، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، فقہائے کرام، مجددین امت اور پوری امت اسلامیہ کا یہ ایک متفقہ، قطعی اوریقینی عقیدہ ہے، اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھتا ہے: ”آپ صلی الله علیہ وسلم بلاشبہ آخری پیغمبر (Final Prophet) تھے؛ لیکن آپ ہر صورتِ حال کے لئے آخری نمونہ (Final Mode) نہ تھے“ (الرسالہ جون ۲۰۰۷ء ص: ۵) ، جب کہ امت مسلمہ کا یہ بھی اجماعی عقیدہ ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات عالی ہر اعتبار سے بلا کسی استثنا انسانیت کے لیے سب سے اعلی وافضل اور آخری نمونہ ہے، جس کے انکار قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے، قال اللّٰہ تعالی: ﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (سورة الاحزاب، رقم الآیة: ۲۱)، الأسوة معناہ القدوة، وہو ما یقتدی بہ، والمراد ہہنا أن لکم في شان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خصلة حسنة من حقہا أن یوسی بہا (التفسیر المظہري ۷: ۳۱۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔ اس لیے وحید الدین خان بلا شبہ گمراہ اور راہ حق سے ہٹا ہوا ہے اور اپنی تحریرات اور بیانات کے ذریعے امت مسلمہ میں گمراہی پھیلانے والا ہے؛ اس لیے عام مسلمانوں کے لیے اس کے لٹریچر یا اس کے ترجمہ قرآن پاک (خواہ وہ ہندی میں ہو یا اردو یا کسی بھی زبان میں) کا مطالعہ ہرگز جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء ،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

    Текст
    Просмотры164
    Пересылки—
    Реакции1
    Комментарии—
  2. 02

    سوال نمبر: 611717 عنوان:ایفیلیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) سوال:سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ ایفیلیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) ایک آن لائن ذریعہ آمدنی ہے، جو شخص اس بزنس سے منسلک ہوتا ہے اس کو اصطلاح میں ایفیلیٹر (واسطہ) کہتے ہیں۔ اس میں Affiliator کا کام دکاندار کے سامان کو کسی بھی ذریعے سے (جو وہ اختیار کر سکتا ہے) بیچنا ہوتا ہے۔ گویا کہ Affiliated شخص صاحب مال اور خریدار کے درمیان واسطہ بنتا ہے۔ اس کے بدلے میں صاحبِ مال ایفیلیٹر کو اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔ جیسے کہ اس وقت Amazon اور Flipkart ایفیلیٹ مارکیٹنگ کے دو بڑے اور مشہور پلیٹ فارمز ہیں۔ اسی طرح کا ایک پروگرام Youth India Earning Program ((YIEP))نے بھی شروع کیا ہے، مگر ان کے پاس کوئی فزیکل (حسی) صورت میں سامان نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ان لائن کورس ہے، جس میں مارکیٹنگ کے حوالے سے بہت ساری چیزیں وڈیوز کے ذریعے سکھائی جاتی ہیں۔ نیز مختلف اوقات میں آن لائن میٹنگز بھی ہوتی ہیں، جن کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے۔ یعنی کہ وڈیوز کی شکل میں یہ ایک تعلیمی کورس ہے جس کو خریدنے والا شخص ان وڈیوز اور ہفتہ واری میٹنگز کے ذریعے مارکیٹنگ سیکھتا ہے۔ اس کو خریدنے کے لیے کمپنی میں رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے جو بالکل فری ہے۔ البتہ کورس کی قیمت اس کو ادا کرنی ہوتی ہے، جس کے بغیر رجسٹریشن ممکن نہیں ہے۔ خریدنے کے بعد جب اس نے سیکھ لیا تو اب اس کا کام اس کورس (جو اس نے رجسٹریشن کے وقت خریدا تھا) کو آگے دوسرے لوگوں کو فروخت کرنا ہوتا ہے، اور یہی اس کی کمائی کا ذریعہ ہے۔ آمدنی کا طریقہ کار: کورس بیچنے کے عوض کمپنی بائع کو منافع دیتی ہے جو کورس کی اصل قیمت کا 98٪ فیصد ہوتا ہے۔ مثلاً کورس کی قیمت 508 روپے اور GST شامل کر کے 599 روپے ہوتی ہے، اگر زید یہ کورس حامد کو فروخت کرتا ہے تو کمپنی اس کو 400 روپے منافع دیتی ہے۔ نیز اگر حامد پھر کسی دوسرے شخص (شاکر) کو بیچتا ہے تو 400 روپے حامد کو اور ایک سو روپے زید کو ملتے ہیں اور بس۔ اس کے بعد اگر "شاکر" کسی تیسرے شخص کو فروخت کرتا ہے تو منافع صرف شاکر اور حامد کو ملے گا، زید کو نہیں۔ اس میں کمپنی کو کیا نفع ہے یہ تو سمجھ میں نہیں علاوہ ہر ایفیلیٹر سے 8 روپے کے جو ظاہراً سمجھ میں آتا ہے۔الغرض، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ ؛ ﴿1﴾ کیا ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی پہلی قسم( جس میں مال خارجاً موجود ہوں جیسے جوتے، چپل، کپڑے وغیرہ) جائز ہے یا نہیں؟﴿2﴾ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی دوسری قسم (جس میں سامان خارج میں موجود نہیں ہے لیکن اس پر مشتری کو قبضہ حاصل ہے،)کا حکم کیا ہے؟﴿3﴾ اگر دوسری قسم جائز نہیں تو کیا کسی بھی قسم کے کورس کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے یا اس میں کوئی تقسیم ہے؟﴿4﴾ اگر Passive income یعنی ثمن بغیر العوض کی وجہ سے دوسری قسم کے عدم جواز کا فتویٰ ہے تو مستفتی کا کہنا ہے کہ یہ حامد کے شاکر کو فروخت کرنے کی وجہ سے زید کو جو منافع مل رہا ہے وہ بغیر العوض نہیں ہے، کیوں کہ زید نے حامد پر پہلے محنت کی ہے یعنی اس کو کورس خریدنے پر ابھارا ہے، نیز زید نے فروخت کرتے وقت اس رقم کے بارے میں بتلا بھی دیا تھا؛ تو شریعت اس حوالے سے کیا کہتی ہے ؟﴿5﴾ اگر دوسری قسم میں Passive income کو بنیاد بنا کر اس کو ناجائز قرار دے ہی دیا جائے تو اگر زید حامد کے واسطے سے ملنے والی آمدنی (passive income) کو الگ کرلے تو کیا بقیہ رقم اس کے لیے حلال ہوگی یا نہیں ؟ اور کیا وہ اس عمل کے ساتھ اس تجارت کو جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں؟امید ہے کہ جلد اور مدلل جواب عنایت فرمائیں گے۔ جواب نمبر: 611717 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa: 943-365/TD-Mulhaqa=11/1443  (۱ تا ۵) آپ کے تفصیلی سوال کو بغور پڑھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی جو دوسری شکل آپ نے لکھی ہے، وہ در حقیقت آن لائن کورس میں لوگوں کو شامل کرانے پر کمیشن لینے کی ایک شکل ہے ، اس کو کورس خریدکر آگے فروخت کرنے سے تعبیر کرنا محل نظر ہے ؛ اس لیے کہ آپ کی تعبیر میں کورس خریدنے والا جب آگے کورس فروخت کرتا ہے تو کمپنی اس کو کورس کی اصل قیمت کا اٹھانوے فیصد نفع دیتی ہے، اس سے معلوم ہوا کہ کورس خریدنے والا کورس کا مالک ہی نہیں ہوتا ہے؛ بلکہ ملکیت کمپنی ہی کی ہوتی ہے، نیا گاہک کمپنی کو براہ راست کورس کی قیمت اداء کرتا ہے،لہذا صورت مسئولہ میں حامد کے شاکر کو تعلیمی کورس سے جوڑنے پر زید کو جو کمیشن ملتا ہے ، وہ درست نہیں ہے،یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ ہی کی ایک شکل ہے، حاصل یہ ہےکہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی دوسری شکل شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے اور چونکہ معاملے کا ایک جزء غیرشرعی ہے، اس لیے ایسا معاملہ کرنا ہی درست نہیں ہوگا، فقہاء نے لکھا ہے کہ عقد فاسد میں جس طرح وجہ فساد کا ارتکاب ممنوع ہے، اسی طرح نفس عقد کا ارتکا ب بھی ممنوع ہے ۔

    Текст
    Просмотры139
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—
  3. 03

    سوال نمبر: 605303 عنوان:كیا پیشے كے طور پر بھیك مانگنا جائز ہے؟ سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام پیشہ وارانہ بھیک مانگنے کے متعلق نمبر۱: ایک شخص صبح سے شام تک روزانہ بھیک مانگنے کے لیے نکل جاتا ہے ، رکشہ پر مائک لگا کر بھیک مانگتا ہے ۔ کیا اس کا یہ فعل جائز ہے ؟نمبر ۲ : بعض عورتیں بیٹی کی شادی کے نام پر بھیک مانگتی پھرتی ہیں، کیاشادی کے لئے بھیک جائز ہے ؟نمبر ۳: جس کے پاس ایک دن یا ایک دن سے زیادہ کا راشن ہو ، کیا اس کیلئے بھیک مانگنا جائز ہے ؟نمبر ۴ : جس شخص کو بھیک مانگنا جائز نہیں ، ایسے شخص کو بھیک دینا کیسا ہے ؟ واضح فرما ئیں۔ جواب نمبر: 605303 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa : 1170-754/B=11/1442  (۱) جن لوگوں نے بھیک مانگنے کا پیشہ اختیار کررکھا ہے، ضرورت ہو یا نہ ہو مگر اپنے پیشے کی وجہ سے بھیک مانگتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں سخت وعید آئی ہے کہ قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے جائیں گے کہ ان کے چہروں پر گوشت نہ ہوگا، صرف ہڈیاں ہی ہڈیاں ہوں گی۔ یعنی ذلیل ہوکر اٹھائے جائیں گے۔ رکشہ پر مائک لگاکر صبح سے شام تک بھیک مانگنا جائز نہیں۔ ایسے لوگ مسکین، محتاج نہیں ہیں۔ لیس المسکین الذي تردہ اللقمة واللقمتان۔ (۲) عورتوں کا بیٹی کی شادی کے نام پر بھیک مانگنا بھی جائز نہیں۔ اگر وہ غریب ہیں تو اسے چاہئے کہ کسی اپنے جیسے غریب گھرانے میں رشتہ کرے۔ شادی کے لئے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ (۳) جس شخص کے پاس ایک دو دن کے کھانے کا بھی سہارا ہے اسے بھیک مانگنا اور دست سوال دراز کرنا جائز نہیں۔ جو شخص اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے مانگتا رہتا ہے تو اس پر ایسا وبال اللہ کی طرف سے آتا ہے کہ زندگی بھر دوسروں سے مانگتا ہی رہتا ہے۔ اس کی ہوس کبھی پوری نہیں ہوتی۔ (۴) اگر آپ کو اس کے غریب و محتاج ہونے پر شرح صدر نہیں ہے تو آپ ایسے پیشہ وروں کو نہ دیں، ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کو اعتماد ہو کہ یہ واقعی محتاج ہے اس کے یہاں فاقہ ہوتا رہتا ہے اور اس کے چہرہ سے بھی فاقے کی علامت ظاہر ہوتی ہو اسے دینا چاہئے۔ تَعْرِفُہُمْ بِسِیْمَاہُمْ لاَ یَسْألُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافاً۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمدمرغوب الرحمن القاسمی

    Текст
    Просмотры128
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—
  4. 04

    سوال نمبر: 173887 عنوان:بہت مجبوری ہوم لون لینا سوال:میں ممبئی شہر میں چھوٹا سا بزنس کرتاہوں، میرے گھر کا خرچ اورسالانہ اخراجات پورے ہوتے ہیں اور میں کرایہ کے مکان میں رہتاہوں، اوربزنس میں انکم ٹیکس بھی دیتاہوں اورزکاة بھی ادا کرلیتاہوں، پھر بہت کوشش کے بعد بھی اپنے گھر کے لیے پیسہ نہیں جمع کرپاتا، اورکرائے کے مکان میں کبھی تو سالانہ کرایہ ایک ساتھ دینا پڑتاہے یا پھر کبھی مکان خالی کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے پریشانیان بڑھ جاتی ہیں، تو کیا ایسی حالت میں کوئی ایسا راستہ ہے جس سے میں لون سے گھر لے سکوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔ جواب نمبر: 173887 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:234-240/L=3/1441 سودی قرض لینا بنصِ قطعی حرام ہے رسول اللہ ﷺ نے سود لینے سود دینے سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ (مشکوة:۲۴۴) اس لیے آپ حتی الوسع کوشش یہی کریں کہ سودی قرض لینے کی نوبت نہ آئے ؛البتہ اگر آپ کے پاس واقعی وسعت نہیں ہے اور کرایہ کے مکان میں رہنے کی صورت میں سخت دشواری کا سامنا ہے ایسی صورت میں اگرآپ بقدرِ ضرورت ہوم لون لے لیں تو ممکن ہے کہ وبال نہ ہو ؛لیکن حتی الوسع کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

    Текст
    Просмотры125
    Пересылки—
    Реакции—
    Комментарии—

Новые посты

#14902Текст

مسجد میں سلام کے بعد سائل کا اعلان کرنا؟ سوال(۲۴۷) کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: عموماً آج کل مساجد میں فرض نماز سے فارغ ہوتے ہی کچھ حضرات کھڑے ہوجاتے ہیں، اور سوال کرنے لگتے ہیں، اپنی ذات سے متعلق ہی سوال کرتے ہیں، باوجودیکہ لوگ اس وقت تسبیح یا دعا کی ادائیگی میں مشغول ہوتے ہیں، اور کچھ لوگ اپنی فوت شدہ رکعات کی تکمیل میں لگے ہوتے ہیں، ایسے وقت میں ان لوگوں کا اپنی ذات کے لئے یا کسی مدرسہ یا مسجد کے لئے سوال کرنا کہاں تک درست ہے؟ اور اس وقت خود اُن کا دعا جیسے عمل کو ترک کرنا کہاں تک درست ہے؟ جب کہ دعا عبادت کا مغز اور اصل ہے۔اَب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا کسی بھی شخص کے واسطے مسجد میں کھڑے ہوکر نماز کے فوراً بعد اپنی ذات کے لئے یا کسی دینی ادارہ کے لئے یا مکتب کے لئے سوال کرنا جائز ہے یا نہیں؟10 میں سے 338اگر ہے تو کب اور کس طرح اور کس وقت؟اور ایسے سائل کو دیا جائے یا دینے سے گریز کیا جائے؟ کیا اس سلسلہ میں کوئی بہتر صورت شریعتِ مطہرہ کے اندر موجود ہے کہ جس سے سائل کا سوال بھی پورا ہوجائے اور مسجد کی عظمت بھی باقی رہے؟ اور لوگوں کی نمازوں میں بھی کوئی خلل واقع نہ ہو؟ اگر ایسے سائل حضرات کہ جن کا تعلق کسی دینی ادارے یا مسجد یا مکتب سے ہو، یا کسی حقیقی اور جائز ضرورت مند شخص ہی سوال کرنے لگے تو ان کے لئے شریعت کیا کہتی ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: مساجد ومدارس کی اِعانت یا کسی ضرورت مند کی حالت روائی کے لئے مساجد میں اعلانات کرنا فی نفسہٖ درست ہے؛ لیکن اعلان کرتے وقت اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ مسبوقین کی نماز میں کوئی خلل نہ پڑے، اس لئے سلام پھیرتے ہی اعلان کے بجائے لوگوں کے نماز سے فراغت کے بعد اعلان کرنا چاہئے، اور سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ ضرورت مند لوگ خود اعلان نہ کریں؛ بلکہ مسجد کے امام یا کمیٹی کے ذمہ داران جائزہ لے کر اور معلومات حاصل کرکے ہی مناسب انداز میں اعلان کردیا کریں۔ (فتاویٰ محمودیہ ۱۵؍۲۷۳ ڈابھیل)والمختار أن السائل إن کان لا یمر بین یدي المصلي، ولا یتخطی الرقاب ولا یسئل إلحافًا؛ بل لأمر لا بد منہ فلا بأس بالسوال والإعطاء۔ (شامي، کتاب الصلاۃ / باب الجمعۃ، مطلب في الصدقۃ علی سوال المسجد ۳؍۴۲ زکریا، بزازیۃ علی ہامش الہندیۃ / الباب الثالث والعشرون في الجمعۃ، قبیل: الباب الرابع والعشرون في العیدین ۴؍۷۶)ولا یحل الإعطاء لسوال المسجد إذا لم یکونوا علی صفۃ المذکورۃ۔ (بزازیۃ علی ہامش الہندیۃ / الباب الثالث والعشرون في الجمعۃ، قبیل: الباب الرابع والعشرون في العیدین ۴؍۷۶، ومثلہ في الشامي) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۶؍۵؍۱۴۳۳ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры90−20%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14901Текст
Просмотры85−24%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14900Текст

سوال نمبر: 173887 عنوان:بہت مجبوری ہوم لون لینا سوال:میں ممبئی شہر میں چھوٹا سا بزنس کرتاہوں، میرے گھر کا خرچ اورسالانہ اخراجات پورے ہوتے ہیں اور میں کرایہ کے مکان میں رہتاہوں، اوربزنس میں انکم ٹیکس بھی دیتاہوں اورزکاة بھی ادا کرلیتاہوں، پھر بہت کوشش کے بعد بھی اپنے گھر کے لیے پیسہ نہیں جمع کرپاتا، اورکرائے کے مکان میں کبھی تو سالانہ کرایہ ایک ساتھ دینا پڑتاہے یا پھر کبھی مکان خالی کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے پریشانیان بڑھ جاتی ہیں، تو کیا ایسی حالت میں کوئی ایسا راستہ ہے جس سے میں لون سے گھر لے سکوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔ جواب نمبر: 173887 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:234-240/L=3/1441 سودی قرض لینا بنصِ قطعی حرام ہے رسول اللہ ﷺ نے سود لینے سود دینے سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ (مشکوة:۲۴۴) اس لیے آپ حتی الوسع کوشش یہی کریں کہ سودی قرض لینے کی نوبت نہ آئے ؛البتہ اگر آپ کے پاس واقعی وسعت نہیں ہے اور کرایہ کے مکان میں رہنے کی صورت میں سخت دشواری کا سامنا ہے ایسی صورت میں اگرآپ بقدرِ ضرورت ہوم لون لے لیں تو ممکن ہے کہ وبال نہ ہو ؛لیکن حتی الوسع کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры125+11%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14899Текст

عنوان: باکسنگ میں چہرے پر مارنے کا حکم (22667-No) سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم سیلف ڈیفنس اور مارشل آرٹ کا جم چلاتے ہیں، اس میں ہم پریکٹس کے دوران آپس میں ایک دوسرے سے باکسنگ وغیرہ بھی کرتے ہیں، جس میں منہ (چہرے) پر بھی مارا جاتا ہے، یہ پریکٹس چہرے پر ہیلمٹ وغیرہ پہن کر کی جاتی ہے، اگر یہ پریکٹس نہیں کی جائے گی تو انسان کو ایسی صورتحال جس میں اس پر حملہ کیا جائے اس سے بچنا نہیں آئے گا اور انسان کے اندر کا ڈر ختم نہیں ہوگا، حدیث پاک میں جو چہرے پر مارنے سے منع کیا گیا ہے تو کیا وہ حکم کے درجے میں ہے یا مشورے کے درجے میں ہے؟ کیا پریکٹس کے دوران چہرے پر مارنا حرام ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔ جواب: واضح رہے کہ ایسا کھیل یا ورزش جس میں کوئی دینی یا دنیاوی فائدہ ہو اور اس میں خلاف شرع امور نہ پائے جائیں تو ایسا کھیل کھیلنا اور ورزش کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس کھیل یا ورزش میں اتنا انہماک نہ ہو کہ فرائض یا واجبات میں کوتاہی یا فوت ہو جانے کا اندیشہ ہو، باکسنگ،کراٹے یا اس جیسے جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند دوسرے کھیل درست نیت اور غرض سے سیکھے جائیں تو ایسے کھیل سیکھنا اور سکھانا جائز ہے، البتہ اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ مشق (پریکٹس) کے لیے باکسنگ گلوز (دستانے) یا باکسنگ بیگ(Punching Bag) کا استعمال کیا جائے، تاکہ دوران مشق جسم کے اعضاء زخمی ہونے اور گوشت وغیرہ پھٹنے کا اندیشہ نہ رہے، نیز ستر کے ڈھانپنے کا اہتمام کرنا لازمی ہے اور دوران کھیل چہرے پر نہ مارا جائے، کیونکہ احادیث مبارکہ میں چہرے پر مارنے کی خاص ممانعت وارد ہوئی ہے، حتی کہ کسی کو چہرے پر سزا کے طور پر بھی مارنے کی شرعا اجازت نہیں ہے، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے، اگر یہ مذکورہ بالا شرائط پائی جائیں تو باکسنگ سیکھنا اور سکھانا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلائل:بذل المجهود: (في ضرب الوجه في الحد، 235/17، ط: رشيدية)(عن أبي هريره رضي الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: اذا ضرب أحدكم) وهذا شامل للحد وغيره (فليتق الوجه) لأنه لطيف مجمع المعاني الإنسانيه فيخاف منه تعطيل المضروب.تكملة فتح الملهم: (الشعر، 381/4، 383، ط: دار احياء التراث العربي)فتاوى محموديه: (الألعاب، 553/19، ط: ادارة الفاروق) واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры116+3%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14898Текст

مکس مارشل آرٹس کا حکمthe ruling on mixed martial arts سوال مکس مارشل آرٹس کے بارے میں سوال پوچھنا ہے، اس میں تمام کھیلوں کا مجموعہ بنا کر کھیلا جاتا ہے۔ جس میں کراٹے، کشتی، مکا بازی وغیرہ سب شامل ہیں۔ اس کھیل میں دوسرے فریق سے کسی بھی طرح پوائنٹ لینا مقصود ہوتا ہے، چاہے اس طریقے  سے سخت تکلیف ہی کیوں نہ ہو۔ پوائنٹ لینے کے لیے چہرے پر مارنا، گلے کو مضبوطی سے جکڑنا اور اس جیسے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔چہرے پر مارنے سے ناک کا ٹوٹنا، ہڈی کا ٹوٹنا، بے ہوش ہونا کثرت سے ہوتا ہے۔ اسی طرح گلے کو جکڑنے سے بھی بے ہوش ہونا اور کبھی کبھار موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ جواب موجودہ زمانہ میں باکسنگ، مُکّا بازی، فری اسٹائل فائٹنگ، اسی طرح مارشل آرٹس  کے جو مقابلے منعقد ہوتے ہیں، وہ شریعتِ اسلامی میں بالکل حرام ہیں، اسے جائز ورزش کا نام نہیں دیا جاسکتا، ایسے باکسنگ مقابلوں کو ٹی وی پر براہِ راست نشر کرنا بھی جائز نہیں؛ کیوں کہ اس میں فریق مقابل کو شدید جسمانی اذیت پہنچانے کو جائز تصور کیاجاتا ہے؛ جس سے ہوسکتا ہے کہ مدِمقابل اندھے پن، سخت نقصان، دماغی چوٹ یا گہرے ٹوٹ پھوٹ؛ بلکہ موت سے بھی دوچار ہوجائے۔جیسا کہ سوال میں ذکر کیا گیا ہے۔اس میں مارنے والے پراس نقصان کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے، جیتنے والے کے حامیوں کو اس کی جیت پر خوشی اور مقابل کی اذیت پر مسرت ہوتی ہے، جو اسلام میں ہرحال میں حرام اور ناقابل قبول ہے۔ کئی سارے مفاسد کی وجہ سے اس کی شریعت میں گنجائش نہیں۔ حوالہ جات {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَة} [البقرة: 195]الأشباه والنظائر - حنفي (ص: 105)الضرر يزال أصلها : قوله عليه الصلاة و السلام : [ لا ضرر ولا ضرار ] أخرجه مالك في الموطأ عن عمرو بن يحيى عن أبيه مرسلا وأخرجه الحاكم في المستدرك و البيهقي و الدارقطني من حديث أبي سعيد الخدري وأخرجه ابن ماجه من حديث ابن عباس و عبادة بن الصامت رضي الله عنهم . وفسره في المغرب بأنه لا يضر الرجل أخاه ابتداء ولا جزاء. مجيب محمد فرحان بن محمد سلیم مفتیان سیّد عابد شاہ صاحب محمد حسین خلیل خیل صاحب دار الافتاء:دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی فتویٰ نمبر:80488 تاریخ فتویٰ:2023-06-17 محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры98−13%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14897Текст

سوال نمبر: 69337 عنوان:کا لر اور کف والے کپڑوں کا حکم سوال:میں ایک دیوبندی عالمِ دین ہوں اور میری شادی ایک اہلِ حدیث لڑکی سے ہوئی ہے جو کہ شادی کے 45 دن بعد اپنے میکے چلی گئی، اس بات کو 2 سال کا عرصہ بیت چکا ہے ، بیچ میں کء دفعہ ہم لینے گئے پر وہ نہیں آئی، علاوہ ازیں میرا انفرادی طور پر بھی رابطہ ہوتا رہا۔ اب کی بار عیدالفطر پر رابطہ ہوا تو کافی لمبی با ت کے بعد اس نے کہا کہ تمہارے کپڑوں کا اسٹائل مجھے پسند نہیں تم ویسے کپڑے پہنو جیسے میرے ابو اور بھائی پہنتے ہیں(کالر اور کف والے )۔ آپ حضرات سے درخواست ہے کہ فتوی اور تقوی کی روشنی میں اس مسئلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جواب نمبر: 69337 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1331-1307/H=12/1437 آپ تو ماشاء اللہ دیوبندی عالمِ دین ہیں آپ کو تو جواب دینا خود بھی بہت آسان ہے آپ کہدیں کہ میں تمہارا یا تمہارے ابو اور بھائی کا مقلد نہیں ہوں کسی صحیح اور صریح حدیث میں کالر اور کف والے کرتہ کا پہننا یا پہننے کی ترغیب دینا ثابت کردو یا کروادو تو میں اس طرح کے کپڑے پہننا شروع کردوں گا رہا معاملہ کسی کپڑے کی اسٹائل کا محض تمہاری پسندیدگی ہونا سو اس کا کچھ اعتبار نہیں بلکہ تم (بیوی) کو اور مجھ کو وہ لباس اختیار کرنا چاہئے کہ جو شریعتِ مطہرہ کی نظر میں پسندیدہ ہے، حکمت و بصیرت کے ساتھ اِس طرح کا جواب بیوی کو دے کر سمجھانے کی سعی کرتے رہیں آپ کے حق میں فتویٰ اور تقویٰ دونوں لحاظ سے یہی حکم ہے کہ آپ علماء صالحین متقین کے اختیار کردہ ہیئت والے لباس ہی اپنائے رکھیں اور یہ بالکل ظاہر ہے کہ کالر اور کف والا کرتہ نہ اہلِ فتویٰ کا لباس ہے، نہ ہی اہلِ تقویٰ کا اور اُن میں بھی بالخصوص متبعِ سنت علماء کرام اس کٹنگ کے لباس کو پہنتے ہیں پس بیوی کے اس طرح کے جملہ اور قول سے ہرگز متأثر نہ ہوں۔ واللہ تعالیٰ اعل مدارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры104−7%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14896Текст

عنوان: غسل کرنے سے پہلے اعضاء پر لگے ہوئے تیل کو ہٹانا (5775-No) سوال: سردی کے موسم میں ہاتھ پاؤں پھٹنے کی وجہ سے میں ان پر تیل لگا لیتا ہوں اور ساتھ ساتھ سر پر بھی مل لیتا ہوں، بسا اوقات مجھے غسل کی حاجت ہوجاتی ہے تو کیا میرے لئے غسل کرنے سے پہلے اعضاء پر لگے ہوئے تیل کو ہٹانا ضروری ہے یا اس کے بغیر بھی غسل ہوجائے گا؟ جواب: غسل کرنے سے پہلے اعضاء پر لگے ہوئے تیل کو ہٹانا ضروری نہیں ہے، کیونکہ سر، ہاتھ، پاؤں اور دیگر اعضاء پر تیل لگے ہونے کی وجہ سے اعضاء پر تہہ نہیں جمتی جس کی وجہ سے اگرچہ پانی ٹھہرتا نہیں ہے، بہہ جاتا ہے، مگر اعضاء تک پہنچ جاتا ہے، اس لیے اس سے غسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لہذا اگر مکمل سر اور سارے بدن پر پانی ڈال لیا تو غسل صحیح ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دلائل: الدر المختار: (154/1، ط: دار الفکر) (ولا يمنع) الطهارة (ونيم)۔۔۔وكذا دهن ودسومة واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры95−15%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14895Текст

عنوان: چوری سے توبہ کا طریقہ (1692-No) سوال: کسی شخص نے اگر چوری کی ہو اور اُسے بعد میں احساس ہوا کہ میں نے غلط کیا تھا، اب وہ اپنی اصلاح کیسے کرے؟ جواب: واضح رہے کہ صدق دل سے مکمل ندامت کے ساتھ کسی بھی گناہ سے توبہ کرنے سے وہ گناہ معاف ہو جاتا ہے، لیکن اگر اس گناہ کا تعلق حقوق العباد ( بندوں کے حقوق) سے ہو تو صاحب حق کا حق ادا کرنے یا اس سے معاف کرانے سے ہی وہ گناہ معاف ہوتا ہے۔ چونکہ چوری کا گناہ بھی حقوق العباد سے متعلق ہے، لہذا اس سے توبہ کرنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ جس شخص سے چوری کی ہے، اسے اس کا مال کسی بھی طریقے سے واپس کردے۔ اس میں یہ وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے یہ آپ سے چرایا تھا، بلکہ تحفہ، ہدیہ یا کسی اور عنوان سے بھی وہ چیز اس کو واپس کی جاسکتی ہے۔ اگر معلوم نہیں ہے کہ کس کا کتنا حق اور مال چوری کیا ہے؟ تو اندازے سے ایک مقدار متعین کرلے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرتا رہے، کمی بیشی کی صورت میں استغفار کرتا رہے، اور اگر حق ادا کرنے کی وسعت نہیں ہے اور آئندہ بھی کوئی امکان نظر نہیں آتا تو پھر صاحب حق سے معذرت کرکے معاف کرالے اور اگر صاحبِ حق کا علم نہ ہو یا وہ تلاش کرنے سے نہ ملے تو اس کی طرف سے صدقہ کردے، پھر جب کبھی وہ شخص مل جائے اور وہ اپنا مال طلب کرے تو دوبارہ اس کو اس کا مال واپس کرنا ضروری ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دلائل: القرآن الکریم: (المائدۃ، الایة: 39) فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِ ظُلۡمِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوۡبُ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌo رد المحتار: (99/5، ط: دار الفکر) والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه بذل المجہود: (359/1، ط: مرکز الشیخ أبي الحسن الندوي) یجب علیہ أن یردہ إن وجد المالک وإلا ففي جمیع الصور یجب علیہ أن یتصدق بمثل ملک الأموال علی الفقراء۔ شرح الفقہ الاکبر للملا علی القاری: (بحث التوبۃ، ص: 568، ط: قدیمی) "وإن كانت عما يتعلق بالعباد، فإن كانت من مظالم الأموال، فتتوقف صحة التوبة منها مع ماقدمناه في حقوق الله تعالى - على الخروج عن عهدة الأموال وإرضاء الخصم في الحال والاستقبال بأن يتحلل منهم أو يردها إليهم أو إلى من يقوم مقامهم من وكيل أو وارث واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры98−13%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#14894Текст

سوال نمبر: 68308 عنوان:کیا ہم مولانا وحید الدین خان کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں سوال:کیا ہم مولانا وحید الدین خان کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں جب کہ شیخ مفتی محمد سعید خان صاحب نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے ” مولانا وحید الدین خان صاحب کی بے خبری یا تجاہل عارفہ “ جواب نمبر: 68308 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1215-1254/N=11/1437وحید الدین خان اپنی تحریرات کی روشنی میں نہایت گمراہ کن خیالات اور نظریات کا حامل ہے اور اس کے بعض نظریات یقینی طور پر نصوص قطعیہ اور امت مسلمہ کے اجماعی عقیدہ کے خلاف ہیں، مثال کے طور پر اس نے ایک جگہ لکھا: ”عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان پر زندہ ہیں، اور آخری زمانے میں وہ جسمانی طور پر آسمان سے اتر کر آئیں گے اور دجال کو ختم کریں گے، یہ تصور اگرچہ لوگوں میں کافی پھیلا ہوا ہے، مگر وہ اپنی موجودہ صورت میں نہ قرآن سے ثابت ہے اور نہ احادیث سے“ (قیامت کا الارم ص: ۵۷) ، اسی طرح ایک دوسری جگہ لکھتا ہے: ”مسیح کی آمد ثانی نہیں ہے؛ بلکہ مسیح کے ماڈل کی آمد ثانی ہے، یعنی بعد کے زمانے میں حالات کے اندر ایسی تبدیلیاں واقع ہوں گی کہ حالات کے اعتبار سے حضرت مسیح کا ماڈل زیادہ قابلِ انطباق (Applicable) بن جائے گا“ (الرسالہ جون ۲۰۰۷ء، ص: ۵) ، جب کہ حضرت عیسی علی نبینا وعلیہ الصلاة السلام کا بحالت حیات آسمان پر اٹھایا جانا اور وہاں زندہ موجود رہنا اور قرب قیامت میں دجال اکبر کے قتل کے لیے آسمان سے نازل ہونا مذہب اسلام کا ایک واضح ترین، قطعی ویقینی عقیدہ ہے، اس میں کسی تاویل کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہر مسلمان کے لیے اس پر ایمان لانا لازم وضروری ہے، قرآنی نصوص، احادیث متواترہ اور اجماع امت سے ثابت شدہ ہے، اور حضور کرام ، تابعین عظام، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، فقہائے کرام، مجددین امت اور پوری امت اسلامیہ کا یہ ایک متفقہ، قطعی اوریقینی عقیدہ ہے، اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھتا ہے: ”آپ صلی الله علیہ وسلم بلاشبہ آخری پیغمبر (Final Prophet) تھے؛ لیکن آپ ہر صورتِ حال کے لئے آخری نمونہ (Final Mode) نہ تھے“ (الرسالہ جون ۲۰۰۷ء ص: ۵) ، جب کہ امت مسلمہ کا یہ بھی اجماعی عقیدہ ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات عالی ہر اعتبار سے بلا کسی استثنا انسانیت کے لیے سب سے اعلی وافضل اور آخری نمونہ ہے، جس کے انکار قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے، قال اللّٰہ تعالی: ﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (سورة الاحزاب، رقم الآیة: ۲۱)، الأسوة معناہ القدوة، وہو ما یقتدی بہ، والمراد ہہنا أن لکم في شان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خصلة حسنة من حقہا أن یوسی بہا (التفسیر المظہري ۷: ۳۱۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔ اس لیے وحید الدین خان بلا شبہ گمراہ اور راہ حق سے ہٹا ہوا ہے اور اپنی تحریرات اور بیانات کے ذریعے امت مسلمہ میں گمراہی پھیلانے والا ہے؛ اس لیے عام مسلمانوں کے لیے اس کے لٹریچر یا اس کے ترجمہ قرآن پاک (خواہ وہ ہندی میں ہو یا اردو یا کسی بھی زبان میں) کا مطالعہ ہرگز جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء ،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры164+46%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#14893Текст

مولانا وحیدالدین خان کے عقائد اور ان کی کتابیں پڑھنے کا حکمorder to read the beliefs and books of maulana wahiduddin khan سوالRef. No. 1099 اسلام علیکم. براه کرم میرے سوال کا جواب عنایت فرمایں. مولانا وحیدالدین خان جس کا تعلق انڈیا سے هے اور بھت سی کتابوں کے مصنف بھی هیں. آیا وه حنفی دیوبندی عقائد رکھتا هے یا کچھ اور؟ سننے میں آیا هے کےاس نے اپنا الگ فرقه "وحیدی" کے نام سے بنا لیا ھے. کیا اس کی کتابیں پڑھنا درست ھے؟ جزاکم اللهجوابRef. No. 37 / 1095الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        بسم اللہ الرحمن الرحیم: مولانا وحیدالدین خان صاحب کےبہت سے عقائد ونظریات اہل سنت والجماعت دیوبند کے عقائد ونظریات سے متصادم ہیں، تاہم کسی وحیدی فرقہ کا ہمیں علم نہیں ہے۔ ان کی کتابوں میں جو نظریات ملتے ہیں بہت سے علماء نے ان پر قلم اٹھایا ہے اور ان نظریات کے بطلان کو واضح کیا ہے۔اس سلسلہ میں عرض ہے کہ  جو لوگ رطب ویابس کی تمیز رکھتے ہیں وہی ان کتابوں کو دیکھیں ۔ البتہ عوام کو ان کی کتابیں پڑھنے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ ان کےاپنے نظریات متاثر نہ ہوں اورجمہور علماء کے عقائدپر ہی قائم رہیں۔    واللہ اعلم بالصواب دارالافتاء دارالعلوم وقف دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры120+7%к среднему
Пересылки—
Реакции2
Комментарии—

Все посты

Связи