Кабинет

Посты канала !مرغوب المسائل چینل!

сначала новые

#14902Текст

مسجد میں سلام کے بعد سائل کا اعلان کرنا؟ سوال(۲۴۷) کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: عموماً آج کل مساجد میں فرض نماز سے فارغ ہوتے ہی کچھ حضرات کھڑے ہوجاتے ہیں، اور سوال کرنے لگتے ہیں، اپنی ذات سے متعلق ہی سوال کرتے ہیں، باوجودیکہ لوگ اس وقت تسبیح یا دعا کی ادائیگی میں مشغول ہوتے ہیں، اور کچھ لوگ اپنی فوت شدہ رکعات کی تکمیل میں لگے ہوتے ہیں، ایسے وقت میں ان لوگوں کا اپنی ذات کے لئے یا کسی مدرسہ یا مسجد کے لئے سوال کرنا کہاں تک درست ہے؟ اور اس وقت خود اُن کا دعا جیسے عمل کو ترک کرنا کہاں تک درست ہے؟ جب کہ دعا عبادت کا مغز اور اصل ہے۔اَب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا کسی بھی شخص کے واسطے مسجد میں کھڑے ہوکر نماز کے فوراً بعد اپنی ذات کے لئے یا کسی دینی ادارہ کے لئے یا مکتب کے لئے سوال کرنا جائز ہے یا نہیں؟10 میں سے 338اگر ہے تو کب اور کس طرح اور کس وقت؟اور ایسے سائل کو دیا جائے یا دینے سے گریز کیا جائے؟ کیا اس سلسلہ میں کوئی بہتر صورت شریعتِ مطہرہ کے اندر موجود ہے کہ جس سے سائل کا سوال بھی پورا ہوجائے اور مسجد کی عظمت بھی باقی رہے؟ اور لوگوں کی نمازوں میں بھی کوئی خلل واقع نہ ہو؟ اگر ایسے سائل حضرات کہ جن کا تعلق کسی دینی ادارے یا مسجد یا مکتب سے ہو، یا کسی حقیقی اور جائز ضرورت مند شخص ہی سوال کرنے لگے تو ان کے لئے شریعت کیا کہتی ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: مساجد ومدارس کی اِعانت یا کسی ضرورت مند کی حالت روائی کے لئے مساجد میں اعلانات کرنا فی نفسہٖ درست ہے؛ لیکن اعلان کرتے وقت اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ مسبوقین کی نماز میں کوئی خلل نہ پڑے، اس لئے سلام پھیرتے ہی اعلان کے بجائے لوگوں کے نماز سے فراغت کے بعد اعلان کرنا چاہئے، اور سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ ضرورت مند لوگ خود اعلان نہ کریں؛ بلکہ مسجد کے امام یا کمیٹی کے ذمہ داران جائزہ لے کر اور معلومات حاصل کرکے ہی مناسب انداز میں اعلان کردیا کریں۔ (فتاویٰ محمودیہ ۱۵؍۲۷۳ ڈابھیل)والمختار أن السائل إن کان لا یمر بین یدي المصلي، ولا یتخطی الرقاب ولا یسئل إلحافًا؛ بل لأمر لا بد منہ فلا بأس بالسوال والإعطاء۔ (شامي، کتاب الصلاۃ / باب الجمعۃ، مطلب في الصدقۃ علی سوال المسجد ۳؍۴۲ زکریا، بزازیۃ علی ہامش الہندیۃ / الباب الثالث والعشرون في الجمعۃ، قبیل: الباب الرابع والعشرون في العیدین ۴؍۷۶)ولا یحل الإعطاء لسوال المسجد إذا لم یکونوا علی صفۃ المذکورۃ۔ (بزازیۃ علی ہامش الہندیۃ / الباب الثالث والعشرون في الجمعۃ، قبیل: الباب الرابع والعشرون في العیدین ۴؍۷۶، ومثلہ في الشامي) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۶؍۵؍۱۴۳۳ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры90−20%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14901Текст
Просмотры85−24%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14900Текст

سوال نمبر: 173887 عنوان:بہت مجبوری ہوم لون لینا سوال:میں ممبئی شہر میں چھوٹا سا بزنس کرتاہوں، میرے گھر کا خرچ اورسالانہ اخراجات پورے ہوتے ہیں اور میں کرایہ کے مکان میں رہتاہوں، اوربزنس میں انکم ٹیکس بھی دیتاہوں اورزکاة بھی ادا کرلیتاہوں، پھر بہت کوشش کے بعد بھی اپنے گھر کے لیے پیسہ نہیں جمع کرپاتا، اورکرائے کے مکان میں کبھی تو سالانہ کرایہ ایک ساتھ دینا پڑتاہے یا پھر کبھی مکان خالی کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے پریشانیان بڑھ جاتی ہیں، تو کیا ایسی حالت میں کوئی ایسا راستہ ہے جس سے میں لون سے گھر لے سکوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔ جواب نمبر: 173887 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:234-240/L=3/1441 سودی قرض لینا بنصِ قطعی حرام ہے رسول اللہ ﷺ نے سود لینے سود دینے سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ (مشکوة:۲۴۴) اس لیے آپ حتی الوسع کوشش یہی کریں کہ سودی قرض لینے کی نوبت نہ آئے ؛البتہ اگر آپ کے پاس واقعی وسعت نہیں ہے اور کرایہ کے مکان میں رہنے کی صورت میں سخت دشواری کا سامنا ہے ایسی صورت میں اگرآپ بقدرِ ضرورت ہوم لون لے لیں تو ممکن ہے کہ وبال نہ ہو ؛لیکن حتی الوسع کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры125+11%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14899Текст

عنوان: باکسنگ میں چہرے پر مارنے کا حکم (22667-No) سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم سیلف ڈیفنس اور مارشل آرٹ کا جم چلاتے ہیں، اس میں ہم پریکٹس کے دوران آپس میں ایک دوسرے سے باکسنگ وغیرہ بھی کرتے ہیں، جس میں منہ (چہرے) پر بھی مارا جاتا ہے، یہ پریکٹس چہرے پر ہیلمٹ وغیرہ پہن کر کی جاتی ہے، اگر یہ پریکٹس نہیں کی جائے گی تو انسان کو ایسی صورتحال جس میں اس پر حملہ کیا جائے اس سے بچنا نہیں آئے گا اور انسان کے اندر کا ڈر ختم نہیں ہوگا، حدیث پاک میں جو چہرے پر مارنے سے منع کیا گیا ہے تو کیا وہ حکم کے درجے میں ہے یا مشورے کے درجے میں ہے؟ کیا پریکٹس کے دوران چہرے پر مارنا حرام ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔ جواب: واضح رہے کہ ایسا کھیل یا ورزش جس میں کوئی دینی یا دنیاوی فائدہ ہو اور اس میں خلاف شرع امور نہ پائے جائیں تو ایسا کھیل کھیلنا اور ورزش کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس کھیل یا ورزش میں اتنا انہماک نہ ہو کہ فرائض یا واجبات میں کوتاہی یا فوت ہو جانے کا اندیشہ ہو، باکسنگ،کراٹے یا اس جیسے جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند دوسرے کھیل درست نیت اور غرض سے سیکھے جائیں تو ایسے کھیل سیکھنا اور سکھانا جائز ہے، البتہ اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ مشق (پریکٹس) کے لیے باکسنگ گلوز (دستانے) یا باکسنگ بیگ(Punching Bag) کا استعمال کیا جائے، تاکہ دوران مشق جسم کے اعضاء زخمی ہونے اور گوشت وغیرہ پھٹنے کا اندیشہ نہ رہے، نیز ستر کے ڈھانپنے کا اہتمام کرنا لازمی ہے اور دوران کھیل چہرے پر نہ مارا جائے، کیونکہ احادیث مبارکہ میں چہرے پر مارنے کی خاص ممانعت وارد ہوئی ہے، حتی کہ کسی کو چہرے پر سزا کے طور پر بھی مارنے کی شرعا اجازت نہیں ہے، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے، اگر یہ مذکورہ بالا شرائط پائی جائیں تو باکسنگ سیکھنا اور سکھانا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلائل:بذل المجهود: (في ضرب الوجه في الحد، 235/17، ط: رشيدية)(عن أبي هريره رضي الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: اذا ضرب أحدكم) وهذا شامل للحد وغيره (فليتق الوجه) لأنه لطيف مجمع المعاني الإنسانيه فيخاف منه تعطيل المضروب.تكملة فتح الملهم: (الشعر، 381/4، 383، ط: دار احياء التراث العربي)فتاوى محموديه: (الألعاب، 553/19، ط: ادارة الفاروق) واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры116+3%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14898Текст

مکس مارشل آرٹس کا حکمthe ruling on mixed martial arts سوال مکس مارشل آرٹس کے بارے میں سوال پوچھنا ہے، اس میں تمام کھیلوں کا مجموعہ بنا کر کھیلا جاتا ہے۔ جس میں کراٹے، کشتی، مکا بازی وغیرہ سب شامل ہیں۔ اس کھیل میں دوسرے فریق سے کسی بھی طرح پوائنٹ لینا مقصود ہوتا ہے، چاہے اس طریقے  سے سخت تکلیف ہی کیوں نہ ہو۔ پوائنٹ لینے کے لیے چہرے پر مارنا، گلے کو مضبوطی سے جکڑنا اور اس جیسے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔چہرے پر مارنے سے ناک کا ٹوٹنا، ہڈی کا ٹوٹنا، بے ہوش ہونا کثرت سے ہوتا ہے۔ اسی طرح گلے کو جکڑنے سے بھی بے ہوش ہونا اور کبھی کبھار موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ جواب موجودہ زمانہ میں باکسنگ، مُکّا بازی، فری اسٹائل فائٹنگ، اسی طرح مارشل آرٹس  کے جو مقابلے منعقد ہوتے ہیں، وہ شریعتِ اسلامی میں بالکل حرام ہیں، اسے جائز ورزش کا نام نہیں دیا جاسکتا، ایسے باکسنگ مقابلوں کو ٹی وی پر براہِ راست نشر کرنا بھی جائز نہیں؛ کیوں کہ اس میں فریق مقابل کو شدید جسمانی اذیت پہنچانے کو جائز تصور کیاجاتا ہے؛ جس سے ہوسکتا ہے کہ مدِمقابل اندھے پن، سخت نقصان، دماغی چوٹ یا گہرے ٹوٹ پھوٹ؛ بلکہ موت سے بھی دوچار ہوجائے۔جیسا کہ سوال میں ذکر کیا گیا ہے۔اس میں مارنے والے پراس نقصان کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے، جیتنے والے کے حامیوں کو اس کی جیت پر خوشی اور مقابل کی اذیت پر مسرت ہوتی ہے، جو اسلام میں ہرحال میں حرام اور ناقابل قبول ہے۔ کئی سارے مفاسد کی وجہ سے اس کی شریعت میں گنجائش نہیں۔ حوالہ جات {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَة} [البقرة: 195]الأشباه والنظائر - حنفي (ص: 105)الضرر يزال أصلها : قوله عليه الصلاة و السلام : [ لا ضرر ولا ضرار ] أخرجه مالك في الموطأ عن عمرو بن يحيى عن أبيه مرسلا وأخرجه الحاكم في المستدرك و البيهقي و الدارقطني من حديث أبي سعيد الخدري وأخرجه ابن ماجه من حديث ابن عباس و عبادة بن الصامت رضي الله عنهم . وفسره في المغرب بأنه لا يضر الرجل أخاه ابتداء ولا جزاء. مجيب محمد فرحان بن محمد سلیم مفتیان سیّد عابد شاہ صاحب محمد حسین خلیل خیل صاحب دار الافتاء:دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی فتویٰ نمبر:80488 تاریخ فتویٰ:2023-06-17 محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры98−13%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14897Текст

سوال نمبر: 69337 عنوان:کا لر اور کف والے کپڑوں کا حکم سوال:میں ایک دیوبندی عالمِ دین ہوں اور میری شادی ایک اہلِ حدیث لڑکی سے ہوئی ہے جو کہ شادی کے 45 دن بعد اپنے میکے چلی گئی، اس بات کو 2 سال کا عرصہ بیت چکا ہے ، بیچ میں کء دفعہ ہم لینے گئے پر وہ نہیں آئی، علاوہ ازیں میرا انفرادی طور پر بھی رابطہ ہوتا رہا۔ اب کی بار عیدالفطر پر رابطہ ہوا تو کافی لمبی با ت کے بعد اس نے کہا کہ تمہارے کپڑوں کا اسٹائل مجھے پسند نہیں تم ویسے کپڑے پہنو جیسے میرے ابو اور بھائی پہنتے ہیں(کالر اور کف والے )۔ آپ حضرات سے درخواست ہے کہ فتوی اور تقوی کی روشنی میں اس مسئلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جواب نمبر: 69337 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1331-1307/H=12/1437 آپ تو ماشاء اللہ دیوبندی عالمِ دین ہیں آپ کو تو جواب دینا خود بھی بہت آسان ہے آپ کہدیں کہ میں تمہارا یا تمہارے ابو اور بھائی کا مقلد نہیں ہوں کسی صحیح اور صریح حدیث میں کالر اور کف والے کرتہ کا پہننا یا پہننے کی ترغیب دینا ثابت کردو یا کروادو تو میں اس طرح کے کپڑے پہننا شروع کردوں گا رہا معاملہ کسی کپڑے کی اسٹائل کا محض تمہاری پسندیدگی ہونا سو اس کا کچھ اعتبار نہیں بلکہ تم (بیوی) کو اور مجھ کو وہ لباس اختیار کرنا چاہئے کہ جو شریعتِ مطہرہ کی نظر میں پسندیدہ ہے، حکمت و بصیرت کے ساتھ اِس طرح کا جواب بیوی کو دے کر سمجھانے کی سعی کرتے رہیں آپ کے حق میں فتویٰ اور تقویٰ دونوں لحاظ سے یہی حکم ہے کہ آپ علماء صالحین متقین کے اختیار کردہ ہیئت والے لباس ہی اپنائے رکھیں اور یہ بالکل ظاہر ہے کہ کالر اور کف والا کرتہ نہ اہلِ فتویٰ کا لباس ہے، نہ ہی اہلِ تقویٰ کا اور اُن میں بھی بالخصوص متبعِ سنت علماء کرام اس کٹنگ کے لباس کو پہنتے ہیں پس بیوی کے اس طرح کے جملہ اور قول سے ہرگز متأثر نہ ہوں۔ واللہ تعالیٰ اعل مدارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры104−7%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14896Текст

عنوان: غسل کرنے سے پہلے اعضاء پر لگے ہوئے تیل کو ہٹانا (5775-No) سوال: سردی کے موسم میں ہاتھ پاؤں پھٹنے کی وجہ سے میں ان پر تیل لگا لیتا ہوں اور ساتھ ساتھ سر پر بھی مل لیتا ہوں، بسا اوقات مجھے غسل کی حاجت ہوجاتی ہے تو کیا میرے لئے غسل کرنے سے پہلے اعضاء پر لگے ہوئے تیل کو ہٹانا ضروری ہے یا اس کے بغیر بھی غسل ہوجائے گا؟ جواب: غسل کرنے سے پہلے اعضاء پر لگے ہوئے تیل کو ہٹانا ضروری نہیں ہے، کیونکہ سر، ہاتھ، پاؤں اور دیگر اعضاء پر تیل لگے ہونے کی وجہ سے اعضاء پر تہہ نہیں جمتی جس کی وجہ سے اگرچہ پانی ٹھہرتا نہیں ہے، بہہ جاتا ہے، مگر اعضاء تک پہنچ جاتا ہے، اس لیے اس سے غسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لہذا اگر مکمل سر اور سارے بدن پر پانی ڈال لیا تو غسل صحیح ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دلائل: الدر المختار: (154/1، ط: دار الفکر) (ولا يمنع) الطهارة (ونيم)۔۔۔وكذا دهن ودسومة واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры95−15%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14895Текст

عنوان: چوری سے توبہ کا طریقہ (1692-No) سوال: کسی شخص نے اگر چوری کی ہو اور اُسے بعد میں احساس ہوا کہ میں نے غلط کیا تھا، اب وہ اپنی اصلاح کیسے کرے؟ جواب: واضح رہے کہ صدق دل سے مکمل ندامت کے ساتھ کسی بھی گناہ سے توبہ کرنے سے وہ گناہ معاف ہو جاتا ہے، لیکن اگر اس گناہ کا تعلق حقوق العباد ( بندوں کے حقوق) سے ہو تو صاحب حق کا حق ادا کرنے یا اس سے معاف کرانے سے ہی وہ گناہ معاف ہوتا ہے۔ چونکہ چوری کا گناہ بھی حقوق العباد سے متعلق ہے، لہذا اس سے توبہ کرنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ جس شخص سے چوری کی ہے، اسے اس کا مال کسی بھی طریقے سے واپس کردے۔ اس میں یہ وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے یہ آپ سے چرایا تھا، بلکہ تحفہ، ہدیہ یا کسی اور عنوان سے بھی وہ چیز اس کو واپس کی جاسکتی ہے۔ اگر معلوم نہیں ہے کہ کس کا کتنا حق اور مال چوری کیا ہے؟ تو اندازے سے ایک مقدار متعین کرلے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرتا رہے، کمی بیشی کی صورت میں استغفار کرتا رہے، اور اگر حق ادا کرنے کی وسعت نہیں ہے اور آئندہ بھی کوئی امکان نظر نہیں آتا تو پھر صاحب حق سے معذرت کرکے معاف کرالے اور اگر صاحبِ حق کا علم نہ ہو یا وہ تلاش کرنے سے نہ ملے تو اس کی طرف سے صدقہ کردے، پھر جب کبھی وہ شخص مل جائے اور وہ اپنا مال طلب کرے تو دوبارہ اس کو اس کا مال واپس کرنا ضروری ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دلائل: القرآن الکریم: (المائدۃ، الایة: 39) فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِ ظُلۡمِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوۡبُ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌo رد المحتار: (99/5، ط: دار الفکر) والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه بذل المجہود: (359/1، ط: مرکز الشیخ أبي الحسن الندوي) یجب علیہ أن یردہ إن وجد المالک وإلا ففي جمیع الصور یجب علیہ أن یتصدق بمثل ملک الأموال علی الفقراء۔ شرح الفقہ الاکبر للملا علی القاری: (بحث التوبۃ، ص: 568، ط: قدیمی) "وإن كانت عما يتعلق بالعباد، فإن كانت من مظالم الأموال، فتتوقف صحة التوبة منها مع ماقدمناه في حقوق الله تعالى - على الخروج عن عهدة الأموال وإرضاء الخصم في الحال والاستقبال بأن يتحلل منهم أو يردها إليهم أو إلى من يقوم مقامهم من وكيل أو وارث واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры98−13%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#14894Текст

سوال نمبر: 68308 عنوان:کیا ہم مولانا وحید الدین خان کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں سوال:کیا ہم مولانا وحید الدین خان کا ہندی ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں جب کہ شیخ مفتی محمد سعید خان صاحب نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے ” مولانا وحید الدین خان صاحب کی بے خبری یا تجاہل عارفہ “ جواب نمبر: 68308 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1215-1254/N=11/1437وحید الدین خان اپنی تحریرات کی روشنی میں نہایت گمراہ کن خیالات اور نظریات کا حامل ہے اور اس کے بعض نظریات یقینی طور پر نصوص قطعیہ اور امت مسلمہ کے اجماعی عقیدہ کے خلاف ہیں، مثال کے طور پر اس نے ایک جگہ لکھا: ”عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان پر زندہ ہیں، اور آخری زمانے میں وہ جسمانی طور پر آسمان سے اتر کر آئیں گے اور دجال کو ختم کریں گے، یہ تصور اگرچہ لوگوں میں کافی پھیلا ہوا ہے، مگر وہ اپنی موجودہ صورت میں نہ قرآن سے ثابت ہے اور نہ احادیث سے“ (قیامت کا الارم ص: ۵۷) ، اسی طرح ایک دوسری جگہ لکھتا ہے: ”مسیح کی آمد ثانی نہیں ہے؛ بلکہ مسیح کے ماڈل کی آمد ثانی ہے، یعنی بعد کے زمانے میں حالات کے اندر ایسی تبدیلیاں واقع ہوں گی کہ حالات کے اعتبار سے حضرت مسیح کا ماڈل زیادہ قابلِ انطباق (Applicable) بن جائے گا“ (الرسالہ جون ۲۰۰۷ء، ص: ۵) ، جب کہ حضرت عیسی علی نبینا وعلیہ الصلاة السلام کا بحالت حیات آسمان پر اٹھایا جانا اور وہاں زندہ موجود رہنا اور قرب قیامت میں دجال اکبر کے قتل کے لیے آسمان سے نازل ہونا مذہب اسلام کا ایک واضح ترین، قطعی ویقینی عقیدہ ہے، اس میں کسی تاویل کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہر مسلمان کے لیے اس پر ایمان لانا لازم وضروری ہے، قرآنی نصوص، احادیث متواترہ اور اجماع امت سے ثابت شدہ ہے، اور حضور کرام ، تابعین عظام، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، فقہائے کرام، مجددین امت اور پوری امت اسلامیہ کا یہ ایک متفقہ، قطعی اوریقینی عقیدہ ہے، اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھتا ہے: ”آپ صلی الله علیہ وسلم بلاشبہ آخری پیغمبر (Final Prophet) تھے؛ لیکن آپ ہر صورتِ حال کے لئے آخری نمونہ (Final Mode) نہ تھے“ (الرسالہ جون ۲۰۰۷ء ص: ۵) ، جب کہ امت مسلمہ کا یہ بھی اجماعی عقیدہ ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات عالی ہر اعتبار سے بلا کسی استثنا انسانیت کے لیے سب سے اعلی وافضل اور آخری نمونہ ہے، جس کے انکار قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے، قال اللّٰہ تعالی: ﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (سورة الاحزاب، رقم الآیة: ۲۱)، الأسوة معناہ القدوة، وہو ما یقتدی بہ، والمراد ہہنا أن لکم في شان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خصلة حسنة من حقہا أن یوسی بہا (التفسیر المظہري ۷: ۳۱۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔ اس لیے وحید الدین خان بلا شبہ گمراہ اور راہ حق سے ہٹا ہوا ہے اور اپنی تحریرات اور بیانات کے ذریعے امت مسلمہ میں گمراہی پھیلانے والا ہے؛ اس لیے عام مسلمانوں کے لیے اس کے لٹریچر یا اس کے ترجمہ قرآن پاک (خواہ وہ ہندی میں ہو یا اردو یا کسی بھی زبان میں) کا مطالعہ ہرگز جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء ،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры164+46%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#14893Текст

مولانا وحیدالدین خان کے عقائد اور ان کی کتابیں پڑھنے کا حکمorder to read the beliefs and books of maulana wahiduddin khan سوالRef. No. 1099 اسلام علیکم. براه کرم میرے سوال کا جواب عنایت فرمایں. مولانا وحیدالدین خان جس کا تعلق انڈیا سے هے اور بھت سی کتابوں کے مصنف بھی هیں. آیا وه حنفی دیوبندی عقائد رکھتا هے یا کچھ اور؟ سننے میں آیا هے کےاس نے اپنا الگ فرقه "وحیدی" کے نام سے بنا لیا ھے. کیا اس کی کتابیں پڑھنا درست ھے؟ جزاکم اللهجوابRef. No. 37 / 1095الجواب وباللہ التوفیق                                                                                                                                                        بسم اللہ الرحمن الرحیم: مولانا وحیدالدین خان صاحب کےبہت سے عقائد ونظریات اہل سنت والجماعت دیوبند کے عقائد ونظریات سے متصادم ہیں، تاہم کسی وحیدی فرقہ کا ہمیں علم نہیں ہے۔ ان کی کتابوں میں جو نظریات ملتے ہیں بہت سے علماء نے ان پر قلم اٹھایا ہے اور ان نظریات کے بطلان کو واضح کیا ہے۔اس سلسلہ میں عرض ہے کہ  جو لوگ رطب ویابس کی تمیز رکھتے ہیں وہی ان کتابوں کو دیکھیں ۔ البتہ عوام کو ان کی کتابیں پڑھنے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ ان کےاپنے نظریات متاثر نہ ہوں اورجمہور علماء کے عقائدپر ہی قائم رہیں۔    واللہ اعلم بالصواب دارالافتاء دارالعلوم وقف دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры120+7%к среднему
Пересылки—
Реакции2
Комментарии—
#14892Текст

سوال نمبر: 605303 عنوان:كیا پیشے كے طور پر بھیك مانگنا جائز ہے؟ سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام پیشہ وارانہ بھیک مانگنے کے متعلق نمبر۱: ایک شخص صبح سے شام تک روزانہ بھیک مانگنے کے لیے نکل جاتا ہے ، رکشہ پر مائک لگا کر بھیک مانگتا ہے ۔ کیا اس کا یہ فعل جائز ہے ؟نمبر ۲ : بعض عورتیں بیٹی کی شادی کے نام پر بھیک مانگتی پھرتی ہیں، کیاشادی کے لئے بھیک جائز ہے ؟نمبر ۳: جس کے پاس ایک دن یا ایک دن سے زیادہ کا راشن ہو ، کیا اس کیلئے بھیک مانگنا جائز ہے ؟نمبر ۴ : جس شخص کو بھیک مانگنا جائز نہیں ، ایسے شخص کو بھیک دینا کیسا ہے ؟ واضح فرما ئیں۔ جواب نمبر: 605303 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa : 1170-754/B=11/1442  (۱) جن لوگوں نے بھیک مانگنے کا پیشہ اختیار کررکھا ہے، ضرورت ہو یا نہ ہو مگر اپنے پیشے کی وجہ سے بھیک مانگتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں سخت وعید آئی ہے کہ قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے جائیں گے کہ ان کے چہروں پر گوشت نہ ہوگا، صرف ہڈیاں ہی ہڈیاں ہوں گی۔ یعنی ذلیل ہوکر اٹھائے جائیں گے۔ رکشہ پر مائک لگاکر صبح سے شام تک بھیک مانگنا جائز نہیں۔ ایسے لوگ مسکین، محتاج نہیں ہیں۔ لیس المسکین الذي تردہ اللقمة واللقمتان۔ (۲) عورتوں کا بیٹی کی شادی کے نام پر بھیک مانگنا بھی جائز نہیں۔ اگر وہ غریب ہیں تو اسے چاہئے کہ کسی اپنے جیسے غریب گھرانے میں رشتہ کرے۔ شادی کے لئے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ (۳) جس شخص کے پاس ایک دو دن کے کھانے کا بھی سہارا ہے اسے بھیک مانگنا اور دست سوال دراز کرنا جائز نہیں۔ جو شخص اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے مانگتا رہتا ہے تو اس پر ایسا وبال اللہ کی طرف سے آتا ہے کہ زندگی بھر دوسروں سے مانگتا ہی رہتا ہے۔ اس کی ہوس کبھی پوری نہیں ہوتی۔ (۴) اگر آپ کو اس کے غریب و محتاج ہونے پر شرح صدر نہیں ہے تو آپ ایسے پیشہ وروں کو نہ دیں، ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کو اعتماد ہو کہ یہ واقعی محتاج ہے اس کے یہاں فاقہ ہوتا رہتا ہے اور اس کے چہرہ سے بھی فاقے کی علامت ظاہر ہوتی ہو اسے دینا چاہئے۔ تَعْرِفُہُمْ بِسِیْمَاہُمْ لاَ یَسْألُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافاً۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمدمرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры128+14%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14891Текст

خواتین کابھیک مانگنے کے لیے گھروں سے نکلناwomen going out to beg سوالجو عورتیں گھروں سے نکل کر پیشہ ورانہ طور پر خیرات وغیرہ مانگتی ہیں،ان کا گھروں سے نکلنا شرعاً کیسا ہے ؟نیز میں نے ایک صاحب سے سنا ہے کہ ان عورتوں کا حکم مردوں کی طرح ہوجاتا ہے۔تو کیا گھریلو عورتوں کے لیے ان سے پردہ کرنا لازم ہے؟جواب          واضح رہے کہ جس شخص  کے پاس  ایک دن کا کھانا ہو اور ستر ڈھانپنے کے لیے کپڑا ہو اس کے لیے لوگوں سے بھیک اور خیرات مانگنا جائز نہیں،اسی طرح جو آدمی کمانے پر قادر ہو اس کے لیے بھی بھیک مانگنا جائز نہیں ۔البتہ اگر کسی آدمی پر فاقہ ہو یا واقعی کوئی سخت ضرورت درپیش ہو، جس کی وجہ سے وہ انتہائی مجبوری کی بنا پر سوال کرے تو ضرورت اور مجبوری کے پیشِ نظر اس کی گنجائش ہے ،تاہم لوگوں سے مانگنے کو عادت اور پیشہ بنانا کسی صورت میں جائز نہیں ۔حدیث شریف میں ہے کہ"جو اپنا مال بڑھانے کے لیے سوال کرتا ہے تو وہ جہنم کے انگارے جمع کررہاہے ، اب چاہے تو کم جمع کرے یا زیادہ "۔             صورتِ مسئولہ کے مطابق عورتوں کا  گھروں سے نکل کر پیشہ ورانہ طور پر بھیک مانگنا شرعاً جائز نہیں ،کیونکہ اس میں ایک تو عورت کا بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نکلنے کا گناہ ہے اوردوسرا یہ کہ بھیک مانگنے کو عادت اور پیشہ بنانا بھی کسی صورت جائز نہیں ۔جہاں تک ان سے گھریلو خواتین کے پردے کا مسئلہ ہے،تو گھریلو خواتین کے لیے ان سے پردہ کرنا ضروری نہیں، نیز دیگر خواتین کی طرح ان پر بھی اجنبی مردوں سے پردہ کرنا لازم ہے اور اجنبی مردوں کے لیے ان کو دیکھنا اسی طرح ناجائز وحرام ہے جس طرح دیگر اجنبیات کو دیکھنا جائز نہیں، تاہم اگر فتنہ کا اندیشہ ہو تو نیک سیرت خواتین کو بدکردار عورت سے تعلق قائم کرنا، میل جول رکھنایا اس کے سامنے چہرہ کھولنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ قال الله تعالى: ﴿وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى﴾۔الأحزاب/33 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من سأل الناس أموالهم تكثرا، فإنما يسأل جمرا فليستقل أو ليستكثر»۔(الصحيح لمسلم ،  كتاب الزكوة ، باب كراهة المسألة ، رقم الحديث :1041ج: 2 ص: 308) (ولا) يحل أن (يسأل) من القوت (من له قوت يومه) بالفعل أو بالقوة كالصحيح المكتسب ويأثم معطيه إن علم بحاله لإعانته على المحرم (الدرالمختار ، كتاب الزكوة ، باب المصرف ، ج: ص:233) ولا تنبغي للمرأة الصالحة أن تنظر إليها المرأة الفاجرة لأنها تصفها عند الرجال، فلا تضع جلبابها ولا خمارها۔(ردالمحتار ، كتاب الحظر والإباحة ، ج: 9 ص: 534)  الافتاء:دار الافتاء جامعہ عثمانیہ پشاور فتویٰ نمبر:14431273 محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры122+9%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14890Текст
Просмотры121+8%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14889Текст

سوال نمبر: 611717 عنوان:ایفیلیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) سوال:سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ ایفیلیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) ایک آن لائن ذریعہ آمدنی ہے، جو شخص اس بزنس سے منسلک ہوتا ہے اس کو اصطلاح میں ایفیلیٹر (واسطہ) کہتے ہیں۔ اس میں Affiliator کا کام دکاندار کے سامان کو کسی بھی ذریعے سے (جو وہ اختیار کر سکتا ہے) بیچنا ہوتا ہے۔ گویا کہ Affiliated شخص صاحب مال اور خریدار کے درمیان واسطہ بنتا ہے۔ اس کے بدلے میں صاحبِ مال ایفیلیٹر کو اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔ جیسے کہ اس وقت Amazon اور Flipkart ایفیلیٹ مارکیٹنگ کے دو بڑے اور مشہور پلیٹ فارمز ہیں۔ اسی طرح کا ایک پروگرام Youth India Earning Program ((YIEP))نے بھی شروع کیا ہے، مگر ان کے پاس کوئی فزیکل (حسی) صورت میں سامان نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ان لائن کورس ہے، جس میں مارکیٹنگ کے حوالے سے بہت ساری چیزیں وڈیوز کے ذریعے سکھائی جاتی ہیں۔ نیز مختلف اوقات میں آن لائن میٹنگز بھی ہوتی ہیں، جن کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے۔ یعنی کہ وڈیوز کی شکل میں یہ ایک تعلیمی کورس ہے جس کو خریدنے والا شخص ان وڈیوز اور ہفتہ واری میٹنگز کے ذریعے مارکیٹنگ سیکھتا ہے۔ اس کو خریدنے کے لیے کمپنی میں رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے جو بالکل فری ہے۔ البتہ کورس کی قیمت اس کو ادا کرنی ہوتی ہے، جس کے بغیر رجسٹریشن ممکن نہیں ہے۔ خریدنے کے بعد جب اس نے سیکھ لیا تو اب اس کا کام اس کورس (جو اس نے رجسٹریشن کے وقت خریدا تھا) کو آگے دوسرے لوگوں کو فروخت کرنا ہوتا ہے، اور یہی اس کی کمائی کا ذریعہ ہے۔ آمدنی کا طریقہ کار: کورس بیچنے کے عوض کمپنی بائع کو منافع دیتی ہے جو کورس کی اصل قیمت کا 98٪ فیصد ہوتا ہے۔ مثلاً کورس کی قیمت 508 روپے اور GST شامل کر کے 599 روپے ہوتی ہے، اگر زید یہ کورس حامد کو فروخت کرتا ہے تو کمپنی اس کو 400 روپے منافع دیتی ہے۔ نیز اگر حامد پھر کسی دوسرے شخص (شاکر) کو بیچتا ہے تو 400 روپے حامد کو اور ایک سو روپے زید کو ملتے ہیں اور بس۔ اس کے بعد اگر "شاکر" کسی تیسرے شخص کو فروخت کرتا ہے تو منافع صرف شاکر اور حامد کو ملے گا، زید کو نہیں۔ اس میں کمپنی کو کیا نفع ہے یہ تو سمجھ میں نہیں علاوہ ہر ایفیلیٹر سے 8 روپے کے جو ظاہراً سمجھ میں آتا ہے۔الغرض، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ ؛ ﴿1﴾ کیا ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی پہلی قسم( جس میں مال خارجاً موجود ہوں جیسے جوتے، چپل، کپڑے وغیرہ) جائز ہے یا نہیں؟﴿2﴾ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی دوسری قسم (جس میں سامان خارج میں موجود نہیں ہے لیکن اس پر مشتری کو قبضہ حاصل ہے،)کا حکم کیا ہے؟﴿3﴾ اگر دوسری قسم جائز نہیں تو کیا کسی بھی قسم کے کورس کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے یا اس میں کوئی تقسیم ہے؟﴿4﴾ اگر Passive income یعنی ثمن بغیر العوض کی وجہ سے دوسری قسم کے عدم جواز کا فتویٰ ہے تو مستفتی کا کہنا ہے کہ یہ حامد کے شاکر کو فروخت کرنے کی وجہ سے زید کو جو منافع مل رہا ہے وہ بغیر العوض نہیں ہے، کیوں کہ زید نے حامد پر پہلے محنت کی ہے یعنی اس کو کورس خریدنے پر ابھارا ہے، نیز زید نے فروخت کرتے وقت اس رقم کے بارے میں بتلا بھی دیا تھا؛ تو شریعت اس حوالے سے کیا کہتی ہے ؟﴿5﴾ اگر دوسری قسم میں Passive income کو بنیاد بنا کر اس کو ناجائز قرار دے ہی دیا جائے تو اگر زید حامد کے واسطے سے ملنے والی آمدنی (passive income) کو الگ کرلے تو کیا بقیہ رقم اس کے لیے حلال ہوگی یا نہیں ؟ اور کیا وہ اس عمل کے ساتھ اس تجارت کو جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں؟امید ہے کہ جلد اور مدلل جواب عنایت فرمائیں گے۔ جواب نمبر: 611717 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa: 943-365/TD-Mulhaqa=11/1443  (۱ تا ۵) آپ کے تفصیلی سوال کو بغور پڑھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی جو دوسری شکل آپ نے لکھی ہے، وہ در حقیقت آن لائن کورس میں لوگوں کو شامل کرانے پر کمیشن لینے کی ایک شکل ہے ، اس کو کورس خریدکر آگے فروخت کرنے سے تعبیر کرنا محل نظر ہے ؛ اس لیے کہ آپ کی تعبیر میں کورس خریدنے والا جب آگے کورس فروخت کرتا ہے تو کمپنی اس کو کورس کی اصل قیمت کا اٹھانوے فیصد نفع دیتی ہے، اس سے معلوم ہوا کہ کورس خریدنے والا کورس کا مالک ہی نہیں ہوتا ہے؛ بلکہ ملکیت کمپنی ہی کی ہوتی ہے، نیا گاہک کمپنی کو براہ راست کورس کی قیمت اداء کرتا ہے،لہذا صورت مسئولہ میں حامد کے شاکر کو تعلیمی کورس سے جوڑنے پر زید کو جو کمیشن ملتا ہے ، وہ درست نہیں ہے،یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ ہی کی ایک شکل ہے، حاصل یہ ہےکہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ کی دوسری شکل شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے اور چونکہ معاملے کا ایک جزء غیرشرعی ہے، اس لیے ایسا معاملہ کرنا ہی درست نہیں ہوگا، فقہاء نے لکھا ہے کہ عقد فاسد میں جس طرح وجہ فساد کا ارتکاب ممنوع ہے، اسی طرح نفس عقد کا ارتکا ب بھی ممنوع ہے ۔

Открыть в Telegram
Просмотры139+24%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14888Текст

سوال نمبر: 3736 عنوان:ایک کمپنی ای بیز ڈاٹ کام پی وی ٹی ایل ٹی ڈی(Ebiz.Com Pvt Ltd) سے منسلک ہونا کیسا ہے؟ سوال:ایک کمپنیÂ’ ای بیز ڈاٹ کام پی وی ٹی ایل ٹی ڈی‘(Ebiz.Com Pvt Ltd) ہے اس کامقصد انٹرنیٹ یا سی ڈی میں کمپیوٹر کورسیز کو بیچنا ہے۔ کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے لوگوں کو میٹنگ میں بلا کر کمپنی کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ کمپنی تقریبا ۲۶/ طرح کے کورسیز بیچتی ہے جیسے ونڈو ۹۸، ونڈوز ایم ای - ایکس پی وغیرہ ۔ ان کورسیز کی قیمت ۷۳۰۴/ روپئے ہیں، ان کورسیز کو خرید نے والا کمپنی میں شریک ہوجاتا ہے ۔ اب اسے کمپنی کے ان کورسیز کو اپنے طریقے سے دوسروں سے بیچنا ہوتاہے۔ پہلے تین آدمیوں سے بیچنے پرا سے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں جو بطور کمیشن ہوتے ہیں اور چیک کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں۔ پھر اگلے تین لوگوں کو کورسیز بیچنے پر اسے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں اور اس کی اسکیم اس طرح ہے: پہلے تین لوگوں سے2000 /ملتے ہیں، پھر تین لوگوں سے بیچنے پر2000 /پھرتین لوگوں سے Â…00 20/پھرنو لوگوں سےÂ…3000/ پھرنو لوگوں سے Â… 3000 /پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھرپانچ لوگوں سے Â…8000 ۔کچھ اہم باتیں(۱) ایک شخص کی جتنی بھی انکم کمیشن کی شکل میں ہوتی ہے اس کا انکم ٹیکس کا ٹ کر ہندستانی حکومت کو دیا جاتاہے۔ (۲) میٹنگ میں کسی شخص کو کمپنی کے بارے میں بلایا جاتاہے تو کسی اور بہانہ کر کے وہاں بلایاجاتاہے اور پہلے کمپنی کا نام نہیں بتایاجاتاہے۔ (۳) کورسیزبیچنے پر جتنا بھی کمیشن ملتاہے وہ اس سے شریک ہونے سے پہلے ہی بتا دیاجاتاہے ، کوئی بھی چیز چھپائی نہیں جاتی ہے۔ (۴) شریک ہونے کے دس دن کے اندر اگر کوئی اپنے پیسے واپس لینا چاہتاہے تو اس میں سے ٹیکس کاٹ کر باقی رقم اس کو واپس کر دی جاتی ہے۔ (۵) یہ ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی ہے، اوراس طرح کی بہت ساری کمپنیاں ہندستان میں چل رہی ہیں۔ براہ کرم،تفصیل سے بتائیں کہ اگر اس میں شریک ہونا جائزنہیں ہے تو اس میں قابل اعتراض باتیں کیا ہیں؟ تاکہ ہم دوسرں تک یہ فتوی پہنچا سکیں۔ جواب نمبر: 3736 بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 482/ ب= 592/ ب   آپ کی کمپنی کا طریقہ کار، تھوڑے فرق کے ساتھ آر، سی، ایم کمپنی جیسا ہے۔ آپ کی کمپنی کورسیز کو خریدنے والے پر شریک بنالیتی ہے یہ شرکت کیسی ہے؟ شرکت مضاربت ہے یا شرکت عنان؟ یہاں تو کوئی صورت ان دونوں میں سے نظر نہیں آتی۔ یہاں تو صرف سیلزمین بنایا گیا ہے اور 7304/- روپئے لے کر اسے موقوف بنایا گیا ہے؟ پھر یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آئی کہ تین لوگوں سے بیچنے پر 2000/- کمیشن اور اخیر میں پانچ لوگوں سے بیچنے پر 8000/- یہ کس اصول کی بنیاد پر ہے؟ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Открыть в Telegram
Просмотры118+5%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#14887Текст

عنوان: یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم (5519-No) سوال: السلام علیکم، کیا یوٹیوب سے روپیہ کمانا جائز ہے؟ اسکول اور کالج کی ایسی ویڈیوز جس میں کوئی غیر اسلامی چیز نہ ہو، آپلوڈ کرکے روپیہ کما سکتے ہیں؟ جواب: یوٹیوب، فیس بک وغیرہ پر ویڈیوز کے ذریعہ سے آمدنی چند شرائط کی رعایت کے ساتھ جائز ہے۔(1) ویڈیوز اور اس پر چلنے والے اشتہارات، خواتین کی تصاویر، میوزک اور دوسرے شرعی منکرات پر مشتمل نہ ہوں۔(2)جو ویڈیوز اپلوڈ کی جائیں، وہ صرف جائز اور فائدہ مند معلومات پر مشتمل ہوں۔(3)اگر ویڈیوز میں کسی کاروبار یا کسی اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہو، تو وہ کاروبار یا اسکیم جائز ہونا چاہیے۔لہذا اگر ان شرائط کی رعایت رکھی جائے، تو پھر اس کے ذریعہ سے کمائی جائزہے۔واضح رہے کہ جو لوگ Entertainment (تفریح)، pranks (ہنسی ،مذاق) وغیرہ کے لئے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں، اور اس کو ذریعہ معاش بناتے ہیں، ان کا یہ عمل لہو ولعب میں داخل ہے، اور اس کے ذریعہ کمائی مکروہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلائل:فقه البیوع: (325/1، ط: مکتبة معارف القرآن)ولكن معظم استعمال التلفزيون في عصرنا في برامج لاتخلو من محظور شرعي، وعامة المشترين يشترونه لهذه الأغراض المحظورة من مشاهدة الأفلام والبرامج الممنوعة، إن كان هناك من لا يقصد به ذلك. فبما أن غالب استعماله في مباح ممكن فلا نحكم بالكراهة التحريمنية في بيعه مطلقا، إلا إذا تمحض لمحظور، ولكن نظرا إلى أن معظم استعماله لا يخلو من كراهة تنزيهية . وعلى هذا فينبغي أن يتحوط المسلم في اتخاذ تجارته مهنة له في الحالة الراهنة إلا إذا هيأ الله تعالی جوا يتمحض أو يكثر فيه استعماله المباح واللہ تعالٰی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی محمدمرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры116+3%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14886Текст

سوال نمبر: 171553 عنوان:یوٹوب پر چنیل کھول کر ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور پیسے کمانے کا حکم سوال:میرا یہ سوال ہے کہ میں نے ابھی ابھی یو ٹیوب پر چینل بنایا ہے اور جب یہ چینل موناٹیز ہو جائے گا تو مجھے یوٹیوب کی طرف سے پیسہ ملنا شروع ہوجائے گا، میرا چینل جنرل نالیج اسلامی معلومات سائینس پر مبنی معلومات پر بنایا گیا ہے ۔ جواب نمبر: 171553 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:924-793/N=12/1440 یوٹوب پر چینل کھول کر اس پر ویڈیوز اپلوڈ کرکے پیسے کمانا درج ذیل باتوں کی رعایت کے ساتھ بلاشبہ جائز ہے : (۱): آدمی اپنے یوٹوب چینل پر جو ویڈیوز اپلوڈ کرے ، ان میں کسی جان دار کی تصویر نہیں آنی چاہیے، صرف کسی عمارت،درخت یا للھی ہوئی چیزوں کی تصویر ڈالی جائے۔ (۲): یوٹوب چینل پر ( جان دار کی تصاویر سے خالی) جو ویڈیوز ڈالی جائیں، وہ صرف جائز ومفید معلومات پر مشمل ہوں، ناجائز یا فضول ولایعنی چیزوں پر مشتمل نہ ہوں۔ (۳): یوٹوب کمپنی کو اپنے اکاوٴنٹ کی ویڈیوز پر کوئی اشتہار پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے؛ کیوں کہ اجازت کی صورت میں یوٹوب کمپنی ہر طرح کے جائز وناجائز اور فحش اور گندی تصاویر پر مشتمل اشتہارات ڈالتی ہے ؛ اس لیے صرف اپنے چینل کی جائز ویڈیوز کے ذریعہ کمائی کی جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры122+9%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14885Текст

یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈکرکے پیسے کمانے کا حکم سوالکیا یوٹیوب پر یا" بلو گنگ" سے پیسے کمانا حلال ہے ؟ اگر اس کی شرائط ہیں، تو وہ کیا ہیں؟جوابالجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ًیوٹیوب وغیرہ پر اپلوڈ کردہ ویڈیوزاگر غیر شرعی امور ( میوزک اور خواتین کی تصاویر ) سے پاک ہوں، اور ان پر لگائے جانے والے اشتہارات بھی فحش اور حرام پروڈکٹ پر مشتمل نہ ہوں، تو ایسی ویڈیوز بنانے اور ان سے حاصل شدہ آمدنی کو استعمال میں لانے کی شرعاً گنجائش ہے ، ورنہ نہیں۔مأخَذُ الفَتویكما في أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى اھ (3/ 296)۔ و في الدر المختار: (لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) اھ (6/ 55)۔ و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله والملاهي) كالمزامير والطبل، وإذا كان الطبل لغير اللهو فلا بأس به كطبل الغزاة والعرس لما في الأجناس: ولا بأس أن يكون ليلة العرس دف يضرب به ليعلن به النكاح. (6/ 55)۔واللہ تعالی اعلم بالصواب جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры101−10%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14884Текст

یوٹیوب پر کوئی ویڈیو اپلوڈ كركے پیسے كمانا؟earning money by uploading videos on youtube? سوالمیں یوٹیوب اکاؤنٹ (youtube accoun) استعمال کررہاہوں اور میں اس کو انکم ذرائع کے طورپر استعمال کررہاہوں، اس میں ایسا ہوتاہے کہ جب میں یوٹیوب پر کوئی ویڈیو اپلوڈ کرتاہوں تو اس میں اشتہار کے ذریعہ پیسہ ملتاہے ، اگر کوئی میری ویڈیو کو تلاش کرتاہے یا اس کو دیکھتاہے تو ویڈیو چلنے سے پہلے یوٹیوب کوئی اشتہار دکھاتاہے اور اس اشتہار پر یوٹیوب پیسہ کماتاہے اور یوٹیوب مجھے اپنی کمائی میں سے چالیس فیصد پیسہ مجھے دیتاہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی آمدنی حلال ہے ؟جواببسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:1433-1465/N=2/1439 یوٹیوب اکاوٴنٹ انکم ذریعہ کے طور پر درج ذیل شرائط کی رعایت کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں اور ان شرائط کی رعایت کی صورت میں حاصل ہونے والی انکم بھی شرعاً جائز ہوگی: (۱): آدمی اپنے یوٹیوب اکاوٴنٹ پر جو ویڈیوز ڈالے، ان میں کسی جان دار کی تصویر نہیں آنی چاہیے، صرف کسی عمارت،درخت یا للھی ہوئی چیزوغیرہ کی تصویر ڈالی جائے۔ (۲): یوٹیوب اکاوٴنٹ پر ( جان دار کی تصاویر سے خالی) جو ویڈیوز ڈالی جائیں، وہ صرف جائز ومفید معلومات پر مشمل ہوں، ناجائز یا فضول ولایعنی چیزوں پر مشتمل نہ ہوں۔ (۳):اور اگر ویڈیوز میں کسی کاروبار یا اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہو تو وہ کاروبار یا اسکیم بھی شریعت کی نظر میں جائز ہونی چاہیے۔ (۴): آدمی یوٹیوب کمپنی کو اپنے اکاوٴنٹ کی ویڈیوز پر کوئی اشتہار ڈالنے کی اجازت نہ دیں؛ کیوں کہ اجازت کی صورت میں یوٹیوب کمپنی ہر طرح کے جائز وناجائز اشتہارات ڈالتی ہے ؛ اس لیے آدمی صرف اپنے اکاوٴنٹ کی جائز ویڈیوز کے ذریعہ انکم حاصل کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры91−19%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#14883Текст

سوال نمبر: 159549 عنوان:یوٹیوب ویڈیو سے پیسے كمانا كیسا ہے؟ سوال:سلام عرض ہے کہ احقر مندرجہ ذیل مسلہ جاننا چاہتا ہے مسئلہ یہ ہے کہ جو آجکل یوٹیوب پر کمانے کی دھن چل رہی ہے وہ کیسی ہے اس کی تفصیل میں بتا رہا ہوں کہ کس طریقے سے یوٹیوب پر کمایا جاتا ہے ایک شخص اپنی آڈیوں کو ویڈیوں کی اندر تیار کرتا ہے جب کہ وہ ویڈیو غیر جاندار بناتا ہے مثلا پہاڑوں کی تصویر پیڑ پودوں کی تصویر اس کے اندر اپنی آواز کوفٹ کر دیتا ہے اور اس کے ذریعے اوڈیو تیار کرتا ہے اپنی آواز کو اس میں ملا کر پھر اس کو وہ یوٹیوب پر ڈالتا ہے دوسری چیز یہاں پر قابل غور یہ ہے کہ یوٹیوب ایک بھی روپیہ کسی انسان کو نہیں دیتا کسی بھی طرح کی ویڈیوڈالنے پراصل پیسے جو دیتے ہیں وہ ایڈسینس والے پیسے دیتے ہیں یعنی ایڈورٹائیزمینٹ کرنے والے اور ایڈورٹائیزمینٹ جو ہوتا ہے یہ دو طریقے کا ہوتا ہے اس میں کچھ ایڈ ایسے ہوتے ہیں جو جائز ہوتے ہیں اور کچھ ناجائز بھی ہوتے ہیں مثال کے طور پر جائز جیسے ایپلیکیشن وغیرہ ایف بی فیس بوک گوگل ڈوٹ کوم اس طرح کی ایپ ہوتے ہیں اور دوسرے ایڈورٹائیزمینٹ اس طرح کے ہوتے ہیں کہ اس میں جاندار کی تصویر رہتی ہے گویا کہ گوگل ایڈورٹائیزمینٹ والے انسان یوٹیوب رکو چوائس دیتے ہیں ایڈورٹائیزمینٹ چننے کی اب مصالہ یہ دریافت کرنا ہے کہ اگر جواز کی راستے سے ایڈورٹائیزمینٹ ہمارے یوٹیوب چینل پر لگتے ہیں تو کیا ہماری کمائی جائز ہے یا حرام ہے اور اگر ان میں جاندار کی تصویر آتی ہے تو کمائی کیسی ہے جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔ نوٹ...... جو ویڈیو ہم اپ لوڈ کر رہے ہیں اگر وہ غیر جاندار کی ہیں تب کیا مسئلہ ہے اور جاندار کی ہیں تب کیا مسئلہ ہے ایڈورٹائیزمینٹ جائز ہیں تب کیا مسئلہ ہے اور ناجائز ہیں تب کیا مسئلہ ہے فقط وسیلہ جواب نمبر: 159549 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:905-100T/sd=7/1439 یوٹیوب پر غیر جاندار کی تصویر پر مشتمل جو ویڈیو اپلوڈ کی جاتی ہے ، اس پر اگر جائز اور حلال چیزوں کے ایڈ لگائے جائیں، ایڈ میں جاندار کی تصویریں نہ ہوں ، تو اس کی آمدنی حلال ہوگی ؛ لیکن اگر یوٹیوب کی ویڈیو جاندار کی تصویر پر مشتمل ہو یا اُس پر جو ایڈ لگایا گیا ، وہ کسی حرام چیز مثلا: شراب وغیرہ کا ہو یا ایڈ میں جاندار کی تصویریں ہوں ، تو اس طرح یوٹیوب ویڈیو سے پیسے کمانا ناجائز ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء،دارالعلوم دیوبند محمد مرغوب الرحمن القاسمی

Открыть в Telegram
Просмотры93−17%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—