
☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️
درس قرآن(تفسیر ابن کثیر)منتخب احادیثِ مبارکہ،اقوال السلف،علماء کرام کے اوڈیو،ویڈیو بیانات،فضائل اعمـال،ردِ الحـاد،تـزکیة النفـوس،قبر جنت و جہنم کا تذکرہ ،اصلاحی تحریریں وغیرہ کے موضاعات پر پوسٹیں ڈالی جائیں گی رابطہ بوٹ @islahchannelbot
Новые посты
Переслано из 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
قاصرات الطرف ... "وَعِنْدَهُمْ قٰصِراتُ الطَّرْفِ عِينٌ." ”اور ان (اہلِ جنت) کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔“ (سورة الصافات : ٤٨) مفسر اسماعیل السدی رحمہ اللہ (١٢٨ھ) فرماتے ہیں : ”اپنے آنکھ، کان اور دل اپنے خاوندوں پر ہی ٹِکائے رکھیں گی، اُن کے سوا کسی کو نہیں چاہیں گی۔“ (تفسير الطبري : ١٢٣/٢٠) مفسر عبدالرحمن بن زید بن اسلم رحمہ اللہ (١٨٢ھ) فرماتے ہیں : ”صرف اپنے خاوندوں کو دیکھیں گی، ان کے سوا کسی پر نظر بھی نہیں ڈالیں گی، اہلِ دنیا کی عورتوں کی مانند نہ ہوں گی۔“ (تفسير الطبري : ٥٣٨/١٩) تابعی حسن بصری رحمہ اللہ (١١٠ھ) فرماتے ہیں : ”اپنی نظریں اپنے خاوندوں پر ہی رکھیں گی، کسی اور کو نہیں دیکھیں گی، اپنی زینت کا اظہار کرنے والی اور نظریں گھمانے والی نہیں ہوں گی۔“ (البعث والنشور للبيهقي : ٣٥١) شیخ محمد امین شنقیطی رحمہ اللہ (١٣٩٤ھ) فرماتے ہیں : ”عورت کا قاصرۃ الطرف (نگاہیں نیچی رکھنے والی) ہونا اس کی خوبصورت ترین صفات میں سے ہے، اور یہ کلامِ عرب میں معروف ہے۔“ (أضواء البيان : ٧٤٩/٦) #جنت
Открыть в TelegramПереслано из 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
🍃 *عمل میں کم اجر میں زیادہ !* 🔹 رسول کریم ﷺ نے فرمایا ” گذشتہ امتوں کے مقابلہ میں تمہارا وجود ایسا ہے جیسے عصر اور مغرب کے درمیان کا وقت ، اہل تورات کو تورات دی گئی تو انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ دن آدھا ہو گیا اور وہ عاجز ہو گئے ۔ پھر انہیں ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر اہل انجیل کو انجیل دی گئی اور انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا ، انہیں بھی ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر تمہیں قرآن دیا گیا اور تم نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ مغرب کا وقت ہو گیا ، تمہیں دو دو قیراط دئیے گئے ، اس پر اہل کتاب نے کہا کہ یہ ہم سے عمل میں کم ہیں اور اجر میں زیادہ ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا میں نے تمہارا حق دینے میں کوئی ظلم کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہوں دوں ۔ *📗«صحیح بخاری-7533»*
Открыть в Telegram*✨ - گناہ مٹانے اور درجات بلند کرنے والے اعمال!* ❒ - رسول الله ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کیوں نہیں! آپ نے فرمایا: ❶ ناگواریوں کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا۔ ❷ مساجد تک زیادہ قدم چلنا۔ ❸ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ سو یہی «رباط» (شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی) ہے۔ 📕 - *[صحیح مسلم: 251]*
Открыть в TelegramПереслано из 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
*ـــــــــــ اللّٰــــہ والـے ــــــــــ* ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَٰسِرُونَ (البقـرة : ١٢١ ) " وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے، اُس کی ایسی تلاوت کرتے ہیـں جیسا کـہ اُس کـی تلاوت کا حـق ہـے وہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں، اور جـو لوگ اس کا انکار کریں گے، وہی خسارہ اٹھانے والے ہوں گے " فـــرمانِ رسـول ﷺ :: " إِنَّ لِلَّهِ أَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ " " بےشک لوگوں میـں سـے کچـھ لـوگ اللہ عزوجل کے خـاص بنـدے ہیـں ــ " صحـابہ کـرامؓ نے عـرض کیـا :: اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ کـون ہیـں ؟ آپ ﷺ نے فـرمایا :: " ھُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ " " قــرآن پـڑھنـے اور اس پر عمـل کـرنـے والـے اللّٰـہ عـزوجل کے دوست اور اس کـے خـاص بنـدے ہیــں ــ" (سنـن ابـن ماجة :٢١٥) #رمضان
Открыть в TelegramПереслано из 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
*ــــــــ اللـہ عزّوجـل کی راہ میـں خـرچ کـرنا ــــــــ* وَمَآ أَنفَقْتُم مِّن شَىْءٍۢ فَهُوَ يُخْلِفُهُۥ ۖ وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ( سبـا :٣٩ ) اور جو کچـھ تم خـرچ کرتے ہـو وہ اُس کـی جگـہ تمہیں اور دے دیتـا ہے اور وہـی سب سے بہتـر رزق دینے والا ہـے فــرمانِ رسول ﷺ :: " انَّ الصدقةَ لتُطفئُ عن أهلِها حرَّ القبورِ ، وإنما يستظلُّ المؤمنُ يومَ القيامةِ في ظِلِّ صدقتِه " "صـدقـہ کـرنے والـوں سے صـدقـہ قبــروں کـی گرمـی کـو بُجھـائے گا اور مـومن بـروزِ قیـامت اپنـے صـدقے کـے سـائے میـں ہـوگا ـ " ( السلسلة الصحیحة : ٣٤٨٤ ) #رمضان
Открыть в TelegramПереслано из 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
*✨ روزے کی حالت میں خاتمــہ جنّت کا پـروانـہ* 🌴 فـرمانِ رسـول ﷺ :: *« جس شخـص نے لٙا اِلـــٰہ الّٙا اللہ کہا اور اِسـی پر اس کا خاتمـہ ہـوگیـا وہ سیـدھا جنّت میـں جائے گا ـ* *جس شخـص نـے رضـائے الہٰـی کی خاطـر ایک دِن کا روزہ رکھـا اور اِسـی حالت میں اُس کا خـاتمـہ ہـوگیـا وہ بھـی سیــدھا جنّت میں جائے گا ـ* *جس شخـص نے رضـائے الـٰہی کی خـاطر صـدقـہ کیـا اور اُسـی وقت اُس کا خاتمـہ ہـوگیا تـو وہ بھـی سیـدھا جنّت میں جـائے گا » -* 📕 ( صحیح الترغیب والترھیب : ٩٨٥ ) #رمضان
Открыть в TelegramПереслано из 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
🤎 - *"تقویٰ کسے کہتے ہیں؟"* 🍂 أمير المؤمنين سيدنا عمر بن خطاب رضي الله عنه نے سيد القراء سيدنا أبي بن كعب رضي الله عنه سے تقوٰی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا : 🍂 کیا آپ کو کبھی کانٹوں والے راستے پر چلنے کا اتفاق ہوا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ 🍂 تو پوچھا: آپ ایسے راستے پر چلتے ہوئے کیا کرتے ہیں؟ فرمایا : دامن کو سمیٹ لیتا ہوں اور کوشش کر کے احتیاط سے گزر جاتا ہوں۔ 🍂 ابی بن کعب رضي الله عنه نے فرمایا : بس ایسے ہی گناہوں سے بچنے کا نام تقویٰ ہے۔ 📜 - *(تفسير القرطبي : ١٦١/١، تفسير ابن كثير : ٢٥٥/١، الدر المنثور للسيوطي : ٥٧/١)* #فوائد #سلسلة_اقوال_السلف #تقوی
Открыть в TelegramСвязи
Похожие каналы
!مرغوب المسائل چینل!@margubulmasailРелигия1,35 тыс.
📚کشکول علوم📚@kashkoleuloomРелигия1,37 тыс.
Shaikh Tahir Sanabili Official@tahir_sanabiliРелигия1,12 тыс.
Fiqhi Masail | فقہی مسائل@fiqhimasaylРелигия1,06 тыс.
مجلس علمی سوسائٹی ( JTR Media House )@majliseilmi1Религия1,61 тыс.
Muhammad Raza SaQib Mustafai@mrsmofficalРелигия2,11 тыс.
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤@saquibkuchachibaateinРелигия3,14 тыс.
اُردو قرآن لفظی ترجمہ@urduquran1Религия3,4 тыс.