ہر دور میں رہیں گے نوکر معاویہ کے حق بات ہی کریں گے نوکر معاویہ کے جس راہ پر چلے ہیں اسلام کے سپاہی اس راہ پر چلیں گے نوکر معاویہ کے گستاخ و تبرائی مخلوق جانتی ہے ہر حال میں لڑیں گے نوکر معاویہ کے اِس اُمتِ نبی کے مہدی امام ہونگے تب مقتدی بنیں گے نوکر معاویہ کے ظلم و ستم کی چکی میں پِس گئے ہزاروں لاکھوں نئے بنیں گے نوکر معاویہ کے جیلیں گواہی دینگی اے ظالموں کبھی نہ حالات سے دبیں گے نوکر معاویہ کے ✍: ہدہد الہ آبادی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegram
🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے. قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇 @MadheSahabaAshaarRabtabot
Latest posts
خطیبو! بتاؤ صحابہ کا تقویٰ جہاں کو سناؤ صحابہ کا تقویٰ جہاں بھی بیاں کا خدا دے سعادت تو عنواں بناؤ صحابہ کا تقویٰ صحابہ کی عظمت کو سمجھے ہوئے ہو اگر خود میں لاؤ صحابہ کا تقویٰ کلامِ خدا و احادیث سے اور عمل سے دکھاؤ صحابہ کا تقویٰ مسلماں مسلسل نمازوں میں رب سے دعاؤں میں چاہو صحابہ کا تقویٰ صحابہ کے دشمن کو اے نعت خوانو! سُنا کر جلاؤ صحابہ کا تقویٰ ہدہد الہ آبادی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramسیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی منقبت❤️ ہر پیمانہ برکت سے اور رحمت سے بھر جاتا ہے ایک انصاری پاک رسول کی صحبت میں جب آتا ہے مرسل کی مقبول دعاؤں اور آمین سے روشن ہے جابر بن عبد اللہ کی پیشانی دین سے روشن ہے دس بندوں کا کھانا کھایا پورے لشکر والوں نے کیا مہمان نوازی کی ہے جابر کے گھر والوں نے ساری برکت پاک رسول کے پاک لعاب کی برکت تھی مل جل کر ایثار کمانا ان اصحاب کی برکت تھی جابر بن عبد اللہ پر سرکار نے خاص عنایت کی من لایرحم، لا یرحم کی پاک حدیث روایت کی نام و نسب کے خزرج اور انصار کا میں دیوانہ ہوں سخیوں کے سلطان کے ہر اک یار کا میں دیوانہ ہوں ✍: نادر صدیقی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramتوحید و رسالت کی تشہیر صحابہؓ ہیں سرکارؐ کی سیرت کی تقریر صحابہؓ ہیں جو بار نبوت کا آقا مدنیﷺْ نے اٹھایا تھا اس بارِ نبوت کے شہتیر صحابہؓ ہیں دو عرش پہ نورانی آقاؐ کے وزیر ہوئے فرش پہ مدنیﷺْ کے دو مشیر صحابہؓ ہیں کفار پہ خالدؓ نے تلواریں جو نو توڑی آقا ﷺْ نے کہا رب کی شمشیر صحابہؓ ہیں اے عقل کے مارو تم الطاف سے مت جھگڑو اپنا تو مقدر ہے ہمارے پیر صحابہؓ ہیں ✍: الطاف منہاس 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramانعامی طرحی مشاعرہ کلام نمبر: 29 ہر لحظہ وقفِ شانِ بناتِ رسولﷺ ہے دل میرا نغمہ خوانِ بناتِ رسولﷺ ہے آقائے دو جہان کے سائے میں وہ پلیں کیا عمدہ سائبانِ بناتِ رسولﷺ ہے کلیوں سے بڑھ کے کِھلتیں نہ کیسے وہ باغ میں جب امّاں باغبانِ بناتِ رسولﷺ ہے دنیا میں ان سا رتبہ میسر ہوا کسے خود رب جو مدح خوانِ بناتِ رسولﷺ ہے صبر و وفاء و جرأت و ہمت کے ساتھ ساتھ علم و عمل بیانِ بناتِ رسولﷺ ہے لفظِ بنات جمع ہے مطلب کہ "بیٹیاں" پھر کیوں تو بدگمانِ بناتِ رسولﷺ ہے ہر اک کے کب نصیب میں اصحاب و اہل بیت نایاب یہ جہانِ بناتِ رسولﷺ ہے اس سے بڑی نہیں ہے عقیدت پہ کچھ دلیل "قرآن پاسبانِ بناتِ رسولﷺ ہے" شاعر: نامعلوم 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramہر لفظ ترجمانِ بناتِ رسولؐ ہے قرآن پاسبانِ بناتِ رسولؐ ہے ماں ہے خدیجہ ، باپ ہے محبوبِ کبریا کتنی بلند شانِ بناتِ رسولؐ ہے اپنا ٹھکانہ نارِ جہنم میں ڈھونڈ لے جو قوم منکرانِ بناتِ رسولؐ ہے حاصل ضرور ہوگی رضائے خدا اُسے جو شخص مدح خوانِ بناتِ رسول ؐہے چادر کی مثل یونہی نہیں سر پہ آسماں لوگو ! یہ سائبانِ بناتِ رسولؐ ہے کوئی بناتِ اٙربٙعٙہ کی شان کیا لکھے سارا جہاں ، جہانِ بناتِ رسولؐ ہے جس ذات کا وجود ہُوا ، جانِ کائنات وہ ذات ہی تو جانِ بناتِ رسولؐ ہے ۔۔۔۔ شاعر: نامعلوم 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramمفہومِ اِنّما ہے، تفہیمِ ھَل اتیٰ ہے، شبیر اور کیا ہے ! تطہیر کا حوالہ، قرآنِ کربلا ہے، شبیر اور کیا ہے! پرکھوں کی آبرو ہے، خوشبو کی آبجو ہے، پیغمبرِ نمو ہے فردوس کا اجالا، دھرتی کی آتما ہے شبیر اور کیا ہے؟ جرات کا استعارہ، عرفان کا منارہ، اسلام کا سہارا ہر سمت بولتا ہے، کہنے کو بے نوا ہے، شبیر اور کیا ہے؟ طرزِ جہاں پناہی، ہر رمزِ کجکلاہی، جس نے ہمیں سکھائی اور آپ بادشاہی ٹھوکر پہ رکھ رہا ہے، شبیر اور کیا ہے! حسنِ قیامِ ہستی، جامِ انا کی مستی، تحریکِ حق پرستی کرّار اور کیا ہے، عباس اور کیا ہے، شبیر اور کیا ہے جرات میں آسماں سا، پیری میں نوجواں سا، تنہا بھی کارواں سا وہ کس قدر بڑا ہے، اللہ جانتا ہے، شبیر اور کیا ہے یہ شام کے اندھیرے، یہ سانپ یہ سپیرے، یہ سارے ایرے غیرے وہ صبح کی کرن ہے، وہ رات کا دیا ہے، شبیر اور کیا ہے وہ دیوتا پَوَن کا، پھولوں کے بانکپن کا، رنگوں کی انجمن کا تتلی کے پیرہن کا، وہ ایسا خوش نما ہے، شبیر اور کیا ہے ✍:فائق تُرابی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramرحمت عالم ﷺ کے برادر نسبتی کے حضور! امین ہاتھ قلم خوش خرام ، تجھ پہ سلام زہے نصیب كِرَامًا میں نام، تجھ پہ سلام ترے قلم کی عبادت قبول ، راہ رسول ہر ایک حرف مکمل، مدام ، تجھ پہ سلام اے پاک ام حبیبہ کے پیار، تجھ پہ نثار رہین قربت خیرالانام ، تجھ پہ سلام ترا عروج ہے شر کا زوال ، پیر جلال عدوئے دین پہ چھائی ہے شام، تجھ پہ سلام ہے خشکیوں پہ خلافت مزاج ، تیرا راج سمندروں میں رواں انتظام ، تجھ پہ سلام یہ بات عام کہاں، سونپنا ہے مسند کا یہ روبروئے حسن ، احترام ، تجھ پہ سلام ہمارے دل میں كِرَامًا کا نور ، ہے موجود تمہارے ہاتھ، خدا کا کلام ، تجھ پہ سلام نبی کے دین کو دنیا میں سربلند کیا نبی کے دین کا نیر، غلام ، تجھ پہ سلام ✍: ابرار حسین نیر 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramگلِ عقیدت سیدنا حسین ابن علی رضی اللہ عنھما ❤️🌷 صحابیت کا شجر دلنشیں ، مکمل ہے حُسین ہیں سو یہ نخلِ حَسیں مکمل ہے یہاں ہے روضہء احمد ص ، یہاں ہے گورِ حسین رض چنانچہ زینتِ فرشِ زمیں مکمل ہے کہیں پہ زخم کہیں پر نشانِ سجدہء شوق ہر اعتبار سے حُسنِ جبیں مکمل ہے صدا کہ رنگِ وفا میں کوئی کمی تو نہیں؟ لہو کی بوند پکاری : نہیں ! مکمل ہے سرِ ورق پہ حسن ، آخری ورق پہ حسین کتابِ عشق مری بالیقیں مکمل ہے ✍: نواز کمال 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramجن کے لیے طویل تھا سجدہ حضورکا گردن پہ اسکی نقش تھا بوسہ حضورکا ایسا مقام کوئی نہ پائے گا حشر تک چمکا ہے ایسی شان سے پیارا حضورکا وہ بھوک ،پیاس ،درد_جدائی سہے گیا چھوڑا نہیں حسین نے اسوہ حضورکا حر نے سنی یہ بات تو قدموں میں گر گیا میں فاطمہ کا لال ہوں پالا حضور کا اصحاب ایک آنکھ کی ہیں روشنی اگر ہےنور_چشم_ثانی گھرانہ حضورکا شہزاد انکی آل پہ لاکھوں سلام ہو ہے پاس جن کے پختہ حوالہ حضور کا ✍: محمد وسیم شہزاد اٹک 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in TelegramConnections
Similar channels
🧕 اسلام کی بیٹیاں 🧕@islam_ki_betiyanReligion2.6K
♤♧کچھ اچھی باتیں♧♤@saquibkuchachibaateinReligion3.14K
Muhammad Raza SaQib Mustafai@mrsmofficalReligion2.11K
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ@khanqahimdadiaashrafiaReligion3.23K
اُردو قرآن لفظی ترجمہ@urduquran1Religion3.4K
1Path2Peace Foundation@onepathtopeaceReligion4.05K
مجلس علمی سوسائٹی ( JTR Media House )@majliseilmi1Religion1.61K
ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ@impoinfoReligion4.43K