ہر دور میں رہیں گے نوکر معاویہ کے حق بات ہی کریں گے نوکر معاویہ کے جس راہ پر چلے ہیں اسلام کے سپاہی اس راہ پر چلیں گے نوکر معاویہ کے گستاخ و تبرائی مخلوق جانتی ہے ہر حال میں لڑیں گے نوکر معاویہ کے اِس اُمتِ نبی کے مہدی امام ہونگے تب مقتدی بنیں گے نوکر معاویہ کے ظلم و ستم کی چکی میں پِس گئے ہزاروں لاکھوں نئے بنیں گے نوکر معاویہ کے جیلیں گواہی دینگی اے ظالموں کبھی نہ حالات سے دبیں گے نوکر معاویہ کے ✍: ہدہد الہ آبادی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in TelegramPosts of 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸
خطیبو! بتاؤ صحابہ کا تقویٰ جہاں کو سناؤ صحابہ کا تقویٰ جہاں بھی بیاں کا خدا دے سعادت تو عنواں بناؤ صحابہ کا تقویٰ صحابہ کی عظمت کو سمجھے ہوئے ہو اگر خود میں لاؤ صحابہ کا تقویٰ کلامِ خدا و احادیث سے اور عمل سے دکھاؤ صحابہ کا تقویٰ مسلماں مسلسل نمازوں میں رب سے دعاؤں میں چاہو صحابہ کا تقویٰ صحابہ کے دشمن کو اے نعت خوانو! سُنا کر جلاؤ صحابہ کا تقویٰ ہدہد الہ آبادی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramسیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی منقبت❤️ ہر پیمانہ برکت سے اور رحمت سے بھر جاتا ہے ایک انصاری پاک رسول کی صحبت میں جب آتا ہے مرسل کی مقبول دعاؤں اور آمین سے روشن ہے جابر بن عبد اللہ کی پیشانی دین سے روشن ہے دس بندوں کا کھانا کھایا پورے لشکر والوں نے کیا مہمان نوازی کی ہے جابر کے گھر والوں نے ساری برکت پاک رسول کے پاک لعاب کی برکت تھی مل جل کر ایثار کمانا ان اصحاب کی برکت تھی جابر بن عبد اللہ پر سرکار نے خاص عنایت کی من لایرحم، لا یرحم کی پاک حدیث روایت کی نام و نسب کے خزرج اور انصار کا میں دیوانہ ہوں سخیوں کے سلطان کے ہر اک یار کا میں دیوانہ ہوں ✍: نادر صدیقی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramتوحید و رسالت کی تشہیر صحابہؓ ہیں سرکارؐ کی سیرت کی تقریر صحابہؓ ہیں جو بار نبوت کا آقا مدنیﷺْ نے اٹھایا تھا اس بارِ نبوت کے شہتیر صحابہؓ ہیں دو عرش پہ نورانی آقاؐ کے وزیر ہوئے فرش پہ مدنیﷺْ کے دو مشیر صحابہؓ ہیں کفار پہ خالدؓ نے تلواریں جو نو توڑی آقا ﷺْ نے کہا رب کی شمشیر صحابہؓ ہیں اے عقل کے مارو تم الطاف سے مت جھگڑو اپنا تو مقدر ہے ہمارے پیر صحابہؓ ہیں ✍: الطاف منہاس 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramانعامی طرحی مشاعرہ کلام نمبر: 29 ہر لحظہ وقفِ شانِ بناتِ رسولﷺ ہے دل میرا نغمہ خوانِ بناتِ رسولﷺ ہے آقائے دو جہان کے سائے میں وہ پلیں کیا عمدہ سائبانِ بناتِ رسولﷺ ہے کلیوں سے بڑھ کے کِھلتیں نہ کیسے وہ باغ میں جب امّاں باغبانِ بناتِ رسولﷺ ہے دنیا میں ان سا رتبہ میسر ہوا کسے خود رب جو مدح خوانِ بناتِ رسولﷺ ہے صبر و وفاء و جرأت و ہمت کے ساتھ ساتھ علم و عمل بیانِ بناتِ رسولﷺ ہے لفظِ بنات جمع ہے مطلب کہ "بیٹیاں" پھر کیوں تو بدگمانِ بناتِ رسولﷺ ہے ہر اک کے کب نصیب میں اصحاب و اہل بیت نایاب یہ جہانِ بناتِ رسولﷺ ہے اس سے بڑی نہیں ہے عقیدت پہ کچھ دلیل "قرآن پاسبانِ بناتِ رسولﷺ ہے" شاعر: نامعلوم 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramہر لفظ ترجمانِ بناتِ رسولؐ ہے قرآن پاسبانِ بناتِ رسولؐ ہے ماں ہے خدیجہ ، باپ ہے محبوبِ کبریا کتنی بلند شانِ بناتِ رسولؐ ہے اپنا ٹھکانہ نارِ جہنم میں ڈھونڈ لے جو قوم منکرانِ بناتِ رسولؐ ہے حاصل ضرور ہوگی رضائے خدا اُسے جو شخص مدح خوانِ بناتِ رسول ؐہے چادر کی مثل یونہی نہیں سر پہ آسماں لوگو ! یہ سائبانِ بناتِ رسولؐ ہے کوئی بناتِ اٙربٙعٙہ کی شان کیا لکھے سارا جہاں ، جہانِ بناتِ رسولؐ ہے جس ذات کا وجود ہُوا ، جانِ کائنات وہ ذات ہی تو جانِ بناتِ رسولؐ ہے ۔۔۔۔ شاعر: نامعلوم 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramمفہومِ اِنّما ہے، تفہیمِ ھَل اتیٰ ہے، شبیر اور کیا ہے ! تطہیر کا حوالہ، قرآنِ کربلا ہے، شبیر اور کیا ہے! پرکھوں کی آبرو ہے، خوشبو کی آبجو ہے، پیغمبرِ نمو ہے فردوس کا اجالا، دھرتی کی آتما ہے شبیر اور کیا ہے؟ جرات کا استعارہ، عرفان کا منارہ، اسلام کا سہارا ہر سمت بولتا ہے، کہنے کو بے نوا ہے، شبیر اور کیا ہے؟ طرزِ جہاں پناہی، ہر رمزِ کجکلاہی، جس نے ہمیں سکھائی اور آپ بادشاہی ٹھوکر پہ رکھ رہا ہے، شبیر اور کیا ہے! حسنِ قیامِ ہستی، جامِ انا کی مستی، تحریکِ حق پرستی کرّار اور کیا ہے، عباس اور کیا ہے، شبیر اور کیا ہے جرات میں آسماں سا، پیری میں نوجواں سا، تنہا بھی کارواں سا وہ کس قدر بڑا ہے، اللہ جانتا ہے، شبیر اور کیا ہے یہ شام کے اندھیرے، یہ سانپ یہ سپیرے، یہ سارے ایرے غیرے وہ صبح کی کرن ہے، وہ رات کا دیا ہے، شبیر اور کیا ہے وہ دیوتا پَوَن کا، پھولوں کے بانکپن کا، رنگوں کی انجمن کا تتلی کے پیرہن کا، وہ ایسا خوش نما ہے، شبیر اور کیا ہے ✍:فائق تُرابی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramرحمت عالم ﷺ کے برادر نسبتی کے حضور! امین ہاتھ قلم خوش خرام ، تجھ پہ سلام زہے نصیب كِرَامًا میں نام، تجھ پہ سلام ترے قلم کی عبادت قبول ، راہ رسول ہر ایک حرف مکمل، مدام ، تجھ پہ سلام اے پاک ام حبیبہ کے پیار، تجھ پہ نثار رہین قربت خیرالانام ، تجھ پہ سلام ترا عروج ہے شر کا زوال ، پیر جلال عدوئے دین پہ چھائی ہے شام، تجھ پہ سلام ہے خشکیوں پہ خلافت مزاج ، تیرا راج سمندروں میں رواں انتظام ، تجھ پہ سلام یہ بات عام کہاں، سونپنا ہے مسند کا یہ روبروئے حسن ، احترام ، تجھ پہ سلام ہمارے دل میں كِرَامًا کا نور ، ہے موجود تمہارے ہاتھ، خدا کا کلام ، تجھ پہ سلام نبی کے دین کو دنیا میں سربلند کیا نبی کے دین کا نیر، غلام ، تجھ پہ سلام ✍: ابرار حسین نیر 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramگلِ عقیدت سیدنا حسین ابن علی رضی اللہ عنھما ❤️🌷 صحابیت کا شجر دلنشیں ، مکمل ہے حُسین ہیں سو یہ نخلِ حَسیں مکمل ہے یہاں ہے روضہء احمد ص ، یہاں ہے گورِ حسین رض چنانچہ زینتِ فرشِ زمیں مکمل ہے کہیں پہ زخم کہیں پر نشانِ سجدہء شوق ہر اعتبار سے حُسنِ جبیں مکمل ہے صدا کہ رنگِ وفا میں کوئی کمی تو نہیں؟ لہو کی بوند پکاری : نہیں ! مکمل ہے سرِ ورق پہ حسن ، آخری ورق پہ حسین کتابِ عشق مری بالیقیں مکمل ہے ✍: نواز کمال 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramجن کے لیے طویل تھا سجدہ حضورکا گردن پہ اسکی نقش تھا بوسہ حضورکا ایسا مقام کوئی نہ پائے گا حشر تک چمکا ہے ایسی شان سے پیارا حضورکا وہ بھوک ،پیاس ،درد_جدائی سہے گیا چھوڑا نہیں حسین نے اسوہ حضورکا حر نے سنی یہ بات تو قدموں میں گر گیا میں فاطمہ کا لال ہوں پالا حضور کا اصحاب ایک آنکھ کی ہیں روشنی اگر ہےنور_چشم_ثانی گھرانہ حضورکا شہزاد انکی آل پہ لاکھوں سلام ہو ہے پاس جن کے پختہ حوالہ حضور کا ✍: محمد وسیم شہزاد اٹک 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramخلد کی راہ کے رہبر کو عمر کہتے ہیں عدل و انصاف کے پیکر کو عمر کہتے ہیں اپنے دلدار کو دلبر کو عمر کہتے ہیں ہم چمکتے ہوئے اختر کو عمر کہتے ہیں جس کی ہر موج سےانصاف کےموتی نکلے اُس گُہر بار سمندر کو عمر کہتے ہیں جن کے افکار کو قرآن بنایا رب نے ہم اُسی مردِ قلندر کو عمر کہتے ہیں آپ تلوار اُٹھائے تو عرب کانپ اُٹھے کفر کے دل میں چھپے ڈر کو عمر کہتے ہیں تو نےمحبوب کی حرمت پہ زباں کھولی ہے کاٹ ڈالوں گا ترے سر کو عمر کہتے ہیں ہم کو ہے موت ترے جام و سبو سے پیاری دندناتے ہوئے لشکر کو عمر کہتے ہیں جنگ میں کفر کے طاغوت کے سر پر ثاقب تیز چلتے ہوئے خنجر کو عمر کہتے ہیں ✍: اقبال ثاقب 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramاُٹھا لے زَر کی رنگینی فقیری کا ہُنر دے دے عطا کر جان لفظوں کو دُعاؤں میں اَثر دے دے فرشتے ہم نے کیا کرنے ہمیں کوئی بَشر دے دے ترستی ہے یہ دُنیا یا خُدا کوئی عمر(رض) دے دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ✍: عابی مکھنوی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramچلتے نہیں کسی بھی اگر اور مگر کے ساتھ جتنا علی سے عشق ہے اتنا عمر کے ساتھ کومل جوئیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہاں کسی میں تھی جرات مقابلہ کرتا نماز پڑھتے عمر کو شہید کرنا پڑا ✍: کومل جوئیہ 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramجشن میں رنج کا سامان ہوا دیکھا ہے عالمِ کفر کا نقصان ہوا دیکھا ہے لطف یہ ہے کہ عمر نام کا نعرہ سن کر میں نے شیطان پریشان ہوا دیکھا ہے سامنے آئے جسے بچے کرانے ہوں یتیم صحنِ کعبہ میں یہ اعلان ہوا دیکھا ہے حزبِ اسلام میں جرّار عمر آنے سے دین کا راستہ آسان ہوا دیکھا ہے ملکِ فارس پہ فلسطین پہ اور اردن پر ہم نے فاروق کو سلطان ہوا دیکھا ہے عہدِ فاروقی میں انصاف کی سرداری پر ہم نے افلاک کو حیران ہوا دیکھا ہے مسجدِ نبوی کا محراب گواہی دے گا میں نے فاروق کو قربان ہوا دیکھا ہے بیس اکیس مقامات پہ ہم نے تحسین ان کی تجویز کو قرآن ہوا دیکھا ہے ✍: یونس تحسین 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramیرے فاروق ترے قلبِ منور میں ہے جو سب اسی نور سے نکلا ہے پیمبر میں ہے جو نام ہی سن کے ترا کفر کے پاؤں اکھڑے کیا ہے وہ خوف خدا جانے ترے ڈر میں ہے جو داغ وہ ذلت و رسوائی سے ہے آگے کا چاند پر تھوکنے والوں کے مقدر میں ہے جو آلِ ابلیس کی نیندوں کو اڑاتا ہے وہ شخص اب بھی سویا ہوا آقا کے برابر میں ہے جو صرف اتنا کہا آقا نے “ تعاون احباب" اور کوئی لیے آتا ہے پڑا گھر میں ہے جو ✍: زبیرحمزہ 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramسیدنا عمر ابنِ خطاب ✨ داغ وہ ذلت و رسوائی سے ہے آگے کا چاند پر تھوکنے والوں کے مقدر میں ہے جو آلِ ابلیس کی نیندوں کو اڑاتا ہے وہ شخص اب بھی سویا ہوا آقا کے برابر میں ہے جو ✍: زبیر حمزہ 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegramتم سرِ بزمِ ریا نامِ عمر لے لینا یہ ہے سانپوں پہ عصا ، نامِ عمر لے لینا میں ہر اُس یار کی خفگی سے بہت راضی ہوں کر گیا جس کو خفا نامِ عمر لے لینا دیکھتا ہوں کہ دوبارہ ہے یہ رکتا کیسے جا کے دریا پہ ذرا نامِ عمر لے لینا جب بھی تھمنے لگے انبوہِ سگاں کی ہلچل سنگ اٹھانا کوئی یا نامِ عمر لے لینا خود بخود چھوڑتے جاتے ہیں اندھیرے رستہ کام آتا ہے مرا نامِ عمر لے لینا دیکھنا دور سے شیطان کی دوڑیں لگتی بعد از نامِ خدا ، نامِ عمر لے لینا کس اذیت میں ہے سر پیٹنے والے تُو بھی اے گرفتارِ بلا ! نامِ عمر لے لے نا ! ✍: زبیرحمزہ 🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹 🆔 @madhesahabachainal ☜ 🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹
Open in Telegram"منقبتِ صدیقِ اکبر"❤️ دیکھیے تقدیر کے لکھے سے برتر کون ہے مصطفی کے گھر کا پہلا پہلا نوکر کون ہے خود نبی نے جس کو فرمایا ہے بہتر کون ہے مقتدی جس کے ہوئے خود شاہ سرور کون ہے ان کو لے کر جائیے ذکر شب معراج میں پوچھتے پھرتے ہیں جو صدیق اکبر کون ہے ذکر لازم ہے دوامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا مصطفیٰ نے خود جسے ہمراہِ ہجرت کرلیا غار میں راز آشنائے نورِ خلوت کرلیا بدر میں جس کے کہے کو ہی شریعت کرلیا آپ کا ایمان جزوِ دینِ فطرت کرلیا ثانیِ اثنین کہہ کر خود خدا نے آپ کو مصطفیٰ کے بعد حقدارِ خلافت کرلیا لیجیے اسمِ گرامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا ہم نہیں کہتے ، یہ توقیفی فضیلت ہے حضور کیجیے مجمع میں ذکر حیدری از صد سرور آئے جوں صدیق اکبر خود ہی ہر ہر ذی شعور جان لے گا ذکر ہے بوبکر کا یہ بالضرور کیا کہیں شعبِ ابی طالب سے تا نزع و وفات نورِ صدیقی نہیں ہے مصطفائیت سے دور لب پہ ہے بس نام نامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا مرتبہ عمرین کا دربار کو ازبر ہے دوست اور ابوبکری مشقت غار کو ازبر ہے دوست زائرینِ مرقدِ انوار کو ازبر ہے دوست نام ایسا ہے کہ یہ سرکار کو ازبر ہے دوست شانہِ صدیق پہ دیکھیں گے ہم سرور کا ہاتھ یہ نظارہ دیدہِ بیدار کو ازبر ہے دوست میں ہوں اک ادنی پیامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا جنت الفردوس میں برپا ہو بزمِ تمکنت آئیں اہلِ بیت ہو صدیق کی نعت و صفت صدر ہوں شاہِ دو عالم مصدرِ صدیقیت تیغِ ابرو سے ہو پڑھنے کی اجازت مرحمت داد دیں اصحابِ سرور اور وفا کرتا رہے حضرتِ بوبکر کی مدح و ثنا و منقبت ہو عطا نورِ غلامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا ✍: وفـͣــᷫــͣــᷱــا مͥــᷤــͣــͬــͩــͣــᷟـــدراسی 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegram"صدق نامہ" امت ِ خیر البشرؐ کی ابتدا ہونے لگی صورت ِ صدیق اکبرؓ رونما ہونے لگی کفر کی تکرار میں انکار کے بازار میں اک صدا آنے لگی تائید میں اقرار میں خامشی میں ہمنوا ہوتی ہوئی بانگ درا آسماں تک گونجتی لبیک کی پہلی صدا غیب پر ایمان کا انعام ہے اکرام ہے مصحفِ ایمان میں صدیق پہلا نام ہے کیا خبر کب سے منور ضوفگن صدیق ہے آفتاب نور کی پہلی کرن صدیق ہے نعرہِ مستانہ ہے آوازہِ دانست ہے جانثاران وفا میں وہ سر فہرست ہے دست و پائے سید ِ ہر دوسرا ہونے لگا آشنا سے ہمنوا پھر دلربا ہونے لگا خوشبوئے صدق و صفا کی ہر ادا شامل ہوئی پہلے دن سے بخت میں اس کے وفا شامل ہوئی ہر گھڑی تصدیق محبوب خدا کے واسطے وہ تو بس پیدا ہوا ان سے وفا کے واسطے اس نے کب پوچھا کسی سے اس نے کب تحقیق کی دفعتاً ایمان لایا دفعتاً تصدیق کی سابقون الاولوں میں اولیں صدیق ہے جو بہت بہتر ہیں ان میں بہتریں صدیق ہے قریہِ ایمان میں پہلے سے ہے آباد وہ افضل و برتر بشر ہے انبیاء کے بعد وہ غیر ممکن ہے سخاوت کی کوئ تمثیل ہو ٹاٹ پہنے جب زمیں تک آگیا جبریل ہو عبقری ہیں سب خصائص، مردِ نستعلیق ہے رب صحابیت کی دے جس کو سند صدیق ہے گھپ اندھیرے میں چمکتا ہے منارے کی طرح وہ ستاروں میں لگے قطبی ستارے کی طرح راستہ دشوار ہے یا پر خطر پرخار ہے مصطفی کا ہم سفر ہے مصطفی کا یار ہے کوئی یہ اس کے سوا اعزاز پا سکتا نہیں ہر کوئی تو ان کو کندھوں پر بٹھا سکتا نہیں تک رہا ہے گود میں لیٹے ہوئے ذیشان کو پڑھ رہا ہے رحل میں رکھے ہوئے قرآن کو لفظ لکھ سکتے نہیں کیا لطف ہے دیدار میں میں تو بس کھو سا گیا ہوں اذھما فی الغار میں سانپ ڈستا ہے مگر پاٶں ہلانا جرم ہے مسلک ِ صدیق میں ان کو جگانا جرم ہے نور کا قطرہ کوئی انوار میں ضم ہوگیا آنکھ سے آنسو گرا رخسار میں ضم ہوگیا آنکھ سے ایڑھی تلک ہر زہر کے تریاق سے معجزه اک ہوگیا ان کے لعابِ پاک سے راز بتلا دوں تمہیں قرب شہہ لولاک کا گنبد حضریٰ کی ہے صدیق ہے جس خاک کا جس کی خوشبو سے معطر گلشن اسلام ہے وہ پیمبر کے چمن کا گل نہیں گلفام ہے ہے ولادت پیر کو رحلت کا دن بھی پیر ہے کیا تری صدیق قسمت کیا تری تقدير ہے دھوپ چھاٶں گرمی سردی دن ہے چاہے رات ہے کل تلک بھی ساتھ تھا وہ آج تک بھی ساتھ ہے تذکرے ہیں آپ کے انجیل میں تورات میں مقبت رب نے کہی قرآن کی آیات میں غار سے گنبد تلک شہباز سی پرواز ہے حشر کو معلوم ہوگا اس کا جو اعزاز ہے جب خدا کے سامنے صدیق لایا جائے گا قہر والا رب تعالیٰ مہر ہوتا جائے گا مرحبا کہنے کو لب ہائے سلامی کھول دے جنت الفردوس دروازے تمامی کھول دے آسماں پر جگمگاتے نور دھارے کم پڑیں نیکیاں گننے پہ آئیں تو ستارے کم پڑیں تیری مدحت میں کوئ صدیق اکبر کیا لکھے؟ اور پھر یہ بے ہنر ابرار نیر کیا لکھے؟ جو نبی کی عقل سے سوچے ٫ اسے لاکھوں سلام جو نبی کی آنکھ سے دیکھے اسے لاکھوں سلام ✍: ابرار حسین نیرؔ 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegramذوالنّورین ❤️ جس پہ لے آپ خدا بیعتِ رضواں عثمان ! آج گلیوں میں وہی خُون ہے ارزاں عثمان ! ظالمو ! کرنے لگے ہو کسے پارہ پارہ ہائے عثمان ہے یہ ، جامعِ قرآں عثمان ۔۔۔۔۔ میں بڑا بھائی ترا ، نام ہے فارُوق مِرا کیا سلوک اب ترے دشمن سے کروں ؟ ہاں عثمان ! صرف اے گل تے اے تپ دا ہویا تھل جان دا اے کیہڑی شے اے ، ایناں دھپاں چ تری چھاں ، عثمان ! کون وارے گا نبی پاک تے تیرے جِنّا کون لُٹّے گا ترے ورگیاں موجاں عثمان ہون شیطان ڈرن کس توں کہ ایس امّت وچ تیرے جئے ہور نئیں جم دیاں ماواں عثمان ! ہم نے انساں کو لفی خُسر کہا ہے ، لیکن آج کے بعد نہ ہو گا تجھے نقصاں عثمان ظلم کا درجۂ اوّل ہے کہ زخموں سے ہیں چُور دوہرے دامادِ نبی ، تیسرے سلطاں عثمان اپنے جوبن پہ ہے جب آلِ سبا کی یلغار اُس زمانے میں بھی ہم تیرے ثنا خواں عثمان ! ✍: زبیرحمزہ 🆔 @madhesahabachainal ☜
Open in Telegram