Кабинет

Посты канала 🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

сначала новые

#2028Текст
Просмотры3140%к среднему
Пересылки—
Реакции8
Комментарии—
#2027Текст
Просмотры456+45%к среднему
Пересылки—
Реакции2
Комментарии—
#2026Текст
Просмотры517+65%к среднему
Пересылки—
Реакции3
Комментарии—
#2025Текст
Просмотры915+191%к среднему
Пересылки—
Реакции7
Комментарии—
#2024Текст
Просмотры1 090+247%к среднему
Пересылки—
Реакции4
Комментарии—
#2023Текст
Просмотры1 210+285%к среднему
Пересылки—
Реакции8
Комментарии—
#2022Текст

مفہومِ اِنّما ہے، تفہیمِ ھَل اتیٰ ہے، شبیر اور کیا ہے ! تطہیر کا حوالہ، قرآنِ کربلا ہے، شبیر اور کیا ہے! پرکھوں کی آبرو ہے، خوشبو کی آبجو ہے، پیغمبرِ نمو ہے فردوس کا اجالا، دھرتی کی آتما ہے شبیر اور کیا ہے؟ جرات کا استعارہ، عرفان کا منارہ، اسلام کا سہارا ہر سمت بولتا ہے، کہنے کو بے نوا ہے، شبیر اور کیا ہے؟ طرزِ جہاں پناہی، ہر رمزِ کجکلاہی، جس نے ہمیں سکھائی اور آپ بادشاہی ٹھوکر پہ رکھ رہا ہے، شبیر اور کیا ہے! حسنِ قیامِ ہستی، جامِ انا کی مستی، تحریکِ حق پرستی کرّار اور کیا ہے، عباس اور کیا ہے، شبیر اور کیا ہے جرات میں آسماں سا، پیری میں نوجواں سا، تنہا بھی کارواں سا وہ کس قدر بڑا ہے، اللہ جانتا ہے، شبیر اور کیا ہے یہ شام کے اندھیرے، یہ سانپ یہ سپیرے، یہ سارے ایرے غیرے وہ صبح کی کرن ہے، وہ رات کا دیا ہے، شبیر اور کیا ہے وہ دیوتا پَوَن کا، پھولوں کے بانکپن کا، رنگوں کی انجمن کا تتلی کے پیرہن کا، وہ ایسا خوش نما ہے، شبیر اور کیا ہے ✍:فائق تُرابی 🆔 @madhesahabachainal ☜

Открыть в Telegram
Просмотры1 160+269%к среднему
Пересылки—
Реакции5
Комментарии—
#2021Текст
Просмотры1 150+266%к среднему
Пересылки—
Реакции4
Комментарии—
#2020Текст
Просмотры984+213%к среднему
Пересылки—
Реакции7
Комментарии—
#2019Текст
Просмотры907+189%к среднему
Пересылки—
Реакции3
Комментарии—
#2018Текст
Просмотры979+212%к среднему
Пересылки—
Реакции6
Комментарии—
#2017Текст
Просмотры847+170%к среднему
Пересылки—
Реакции5
Комментарии—
#2016Текст
Просмотры952+203%к среднему
Пересылки—
Реакции7
Комментарии—
#2015Текст
Просмотры965+207%к среднему
Пересылки—
Реакции5
Комментарии—
#2014Текст
Просмотры806+157%к среднему
Пересылки—
Реакции3
Комментарии—
#2013Текст
Просмотры769+145%к среднему
Пересылки—
Реакции4
Комментарии—
#2012Текст
Просмотры920+193%к среднему
Пересылки—
Реакции6
Комментарии—
#2011Текст

"منقبتِ صدیقِ اکبر"❤️ دیکھیے تقدیر کے لکھے سے برتر کون ہے مصطفی کے گھر کا پہلا پہلا نوکر کون ہے خود نبی نے جس کو فرمایا ہے بہتر کون ہے مقتدی جس کے ہوئے خود شاہ سرور کون ہے ان کو لے کر جائیے ذکر شب معراج میں پوچھتے پھرتے ہیں جو صدیق اکبر کون ہے ذکر لازم ہے دوامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا مصطفیٰ نے خود جسے ہمراہِ ہجرت کرلیا غار میں راز آشنائے نورِ خلوت کرلیا بدر میں جس کے کہے کو ہی شریعت کرلیا آپ کا ایمان جزوِ دینِ فطرت کرلیا ثانیِ اثنین کہہ کر خود خدا نے آپ کو مصطفیٰ کے بعد حقدارِ خلافت کرلیا لیجیے اسمِ گرامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا ہم نہیں کہتے ، یہ توقیفی فضیلت ہے حضور کیجیے مجمع میں ذکر حیدری از صد سرور آئے جوں صدیق اکبر خود ہی ہر ہر ذی شعور جان لے گا ذکر ہے بوبکر کا یہ بالضرور کیا کہیں شعبِ ابی طالب سے تا نزع و وفات نورِ صدیقی نہیں ہے مصطفائیت سے دور لب پہ ہے بس نام نامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا مرتبہ عمرین کا دربار کو ازبر ہے دوست اور ابوبکری مشقت غار کو ازبر ہے دوست زائرینِ مرقدِ انوار کو ازبر ہے دوست نام ایسا ہے کہ یہ سرکار کو ازبر ہے دوست شانہِ صدیق پہ دیکھیں گے ہم سرور کا ہاتھ یہ نظارہ دیدہِ بیدار کو ازبر ہے دوست میں ہوں اک ادنی پیامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا جنت الفردوس میں برپا ہو بزمِ تمکنت آئیں اہلِ بیت ہو صدیق کی نعت و صفت صدر ہوں شاہِ دو عالم مصدرِ صدیقیت تیغِ ابرو سے ہو پڑھنے کی اجازت مرحمت داد دیں اصحابِ سرور اور وفا کرتا رہے حضرتِ بوبکر کی مدح و ثنا و منقبت ہو عطا نورِ غلامی حضرت صدیق کا خلد میں جائے گا حامی حضرت صدیق کا ✍: وفـͣــᷫــͣــᷱــ‍ا مͥــᷤــͣــͬــͩــͣــᷟـــدراسی 🆔 @madhesahabachainal ☜

Открыть в Telegram
Просмотры707+125%к среднему
Пересылки—
Реакции4
Комментарии—
#2010Текст

"صدق نامہ" امت ِ خیر البشرؐ کی ابتدا ہونے لگی صورت ِ صدیق اکبرؓ رونما ہونے لگی کفر کی تکرار میں انکار کے بازار میں اک صدا آنے لگی تائید میں اقرار میں خامشی میں ہمنوا ہوتی ہوئی بانگ درا آسماں تک گونجتی لبیک کی پہلی صدا غیب پر ایمان کا انعام ہے اکرام ہے مصحفِ ایمان میں صدیق پہلا نام ہے کیا خبر کب سے منور ضوفگن صدیق ہے آفتاب نور کی پہلی کرن صدیق ہے نعرہِ مستانہ ہے آوازہِ دانست ہے جانثاران وفا میں وہ سر فہرست ہے دست و پائے سید ِ ہر دوسرا ہونے لگا آشنا سے ہمنوا پھر دلربا ہونے لگا خوشبوئے صدق و صفا کی ہر ادا شامل ہوئی پہلے دن سے بخت میں اس کے وفا شامل ہوئی ہر گھڑی تصدیق محبوب خدا کے واسطے وہ تو بس پیدا ہوا ان سے وفا کے واسطے اس نے کب پوچھا کسی سے اس نے کب تحقیق کی دفعتاً ایمان لایا دفعتاً تصدیق کی سابقون الاولوں میں اولیں صدیق ہے جو بہت بہتر ہیں ان میں بہتریں صدیق ہے قریہِ ایمان میں پہلے سے ہے آباد وہ افضل و برتر بشر ہے انبیاء کے بعد وہ غیر ممکن ہے سخاوت کی کوئ تمثیل ہو ٹاٹ پہنے جب زمیں تک آگیا جبریل ہو عبقری ہیں سب خصائص، مردِ نستعلیق ہے رب صحابیت کی دے جس کو سند صدیق ہے گھپ اندھیرے میں چمکتا ہے منارے کی طرح وہ ستاروں میں لگے قطبی ستارے کی طرح راستہ دشوار ہے یا پر خطر پرخار ہے مصطفی کا ہم سفر ہے مصطفی کا یار ہے کوئی یہ اس کے سوا اعزاز پا سکتا نہیں ہر کوئی تو ان کو کندھوں پر بٹھا سکتا نہیں تک رہا ہے گود میں لیٹے ہوئے ذیشان کو پڑھ رہا ہے رحل میں رکھے ہوئے قرآن کو لفظ لکھ سکتے نہیں کیا لطف ہے دیدار میں میں تو بس کھو سا گیا ہوں اذھما فی الغار میں سانپ ڈستا ہے مگر پاٶں ہلانا جرم ہے مسلک ِ صدیق میں ان کو جگانا جرم ہے نور کا قطرہ کوئی انوار میں ضم ہوگیا آنکھ سے آنسو گرا رخسار میں ضم ہوگیا آنکھ سے ایڑھی تلک ہر زہر کے تریاق سے معجزه اک ہوگیا ان کے لعابِ پاک سے راز بتلا دوں تمہیں قرب شہہ لولاک کا گنبد حضریٰ کی ہے صدیق ہے جس خاک کا جس کی خوشبو سے معطر گلشن اسلام ہے وہ پیمبر کے چمن کا گل نہیں گلفام ہے ہے ولادت پیر کو رحلت کا دن بھی پیر ہے کیا تری صدیق قسمت کیا تری تقدير ہے دھوپ چھاٶں گرمی سردی دن ہے چاہے رات ہے کل تلک بھی ساتھ تھا وہ آج تک بھی ساتھ ہے تذکرے ہیں آپ کے انجیل میں تورات میں مقبت رب نے کہی قرآن کی آیات میں غار سے گنبد تلک شہباز سی پرواز ہے حشر کو معلوم ہوگا اس کا جو اعزاز ہے جب خدا کے سامنے صدیق لایا جائے گا قہر والا رب تعالیٰ مہر ہوتا جائے گا مرحبا کہنے کو لب ہائے سلامی کھول دے جنت الفردوس دروازے تمامی کھول دے آسماں پر جگمگاتے نور دھارے کم پڑیں نیکیاں گننے پہ آئیں تو ستارے کم پڑیں تیری مدحت میں کوئ صدیق اکبر کیا لکھے؟ اور پھر یہ بے ہنر ابرار نیر کیا لکھے؟ جو نبی کی عقل سے سوچے ٫ اسے لاکھوں سلام جو نبی کی آنکھ سے دیکھے اسے لاکھوں سلام ✍: ابرار حسین نیرؔ 🆔 @madhesahabachainal ☜

Открыть в Telegram
Просмотры756+141%к среднему
Пересылки—
Реакции5
Комментарии—
#2009Текст
Просмотры711+126%к среднему
Пересылки—
Реакции6
Комментарии—