
📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
🌴حــــــدیثِ رســــــولﷺ چـینــل📚 صحیحین، سنن اربعہ و دیگر کتبِ احادیث کا بہترین مجموعـہ جس کو آپکی خدمت میں خوبصورت مختصر پوسٹ کی شکل میں پیش کیا جارہا،چینل کو جوائن کریں https://t.me/HadeethERasool •°• ایڈمن ٹیم: حـدیثِ رسولﷺ 🌴°•°
Latest posts
قاصرات الطرف ... "وَعِنْدَهُمْ قٰصِراتُ الطَّرْفِ عِينٌ." ”اور ان (اہلِ جنت) کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔“ (سورة الصافات : ٤٨) مفسر اسماعیل السدی رحمہ اللہ (١٢٨ھ) فرماتے ہیں : ”اپنے آنکھ، کان اور دل اپنے خاوندوں پر ہی ٹِکائے رکھیں گی، اُن کے سوا کسی کو نہیں چاہیں گی۔“ (تفسير الطبري : ١٢٣/٢٠) مفسر عبدالرحمن بن زید بن اسلم رحمہ اللہ (١٨٢ھ) فرماتے ہیں : ”صرف اپنے خاوندوں کو دیکھیں گی، ان کے سوا کسی پر نظر بھی نہیں ڈالیں گی، اہلِ دنیا کی عورتوں کی مانند نہ ہوں گی۔“ (تفسير الطبري : ٥٣٨/١٩) تابعی حسن بصری رحمہ اللہ (١١٠ھ) فرماتے ہیں : ”اپنی نظریں اپنے خاوندوں پر ہی رکھیں گی، کسی اور کو نہیں دیکھیں گی، اپنی زینت کا اظہار کرنے والی اور نظریں گھمانے والی نہیں ہوں گی۔“ (البعث والنشور للبيهقي : ٣٥١) شیخ محمد امین شنقیطی رحمہ اللہ (١٣٩٤ھ) فرماتے ہیں : ”عورت کا قاصرۃ الطرف (نگاہیں نیچی رکھنے والی) ہونا اس کی خوبصورت ترین صفات میں سے ہے، اور یہ کلامِ عرب میں معروف ہے۔“ (أضواء البيان : ٧٤٩/٦) #جنت
Open in Telegram🍃 *عمل میں کم اجر میں زیادہ !* 🔹 رسول کریم ﷺ نے فرمایا ” گذشتہ امتوں کے مقابلہ میں تمہارا وجود ایسا ہے جیسے عصر اور مغرب کے درمیان کا وقت ، اہل تورات کو تورات دی گئی تو انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ دن آدھا ہو گیا اور وہ عاجز ہو گئے ۔ پھر انہیں ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر اہل انجیل کو انجیل دی گئی اور انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا ، انہیں بھی ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر تمہیں قرآن دیا گیا اور تم نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ مغرب کا وقت ہو گیا ، تمہیں دو دو قیراط دئیے گئے ، اس پر اہل کتاب نے کہا کہ یہ ہم سے عمل میں کم ہیں اور اجر میں زیادہ ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا میں نے تمہارا حق دینے میں کوئی ظلم کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہوں دوں ۔ *📗«صحیح بخاری-7533»*
Open in Telegram*✨ - گناہ مٹانے اور درجات بلند کرنے والے اعمال!* ❒ - رسول الله ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کیوں نہیں! آپ نے فرمایا: ❶ ناگواریوں کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا۔ ❷ مساجد تک زیادہ قدم چلنا۔ ❸ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ سو یہی «رباط» (شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی) ہے۔ 📕 - *[صحیح مسلم: 251]*
Open in Telegram*ـــــــــــ اللّٰــــہ والـے ــــــــــ* ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَٰسِرُونَ (البقـرة : ١٢١ ) " وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے، اُس کی ایسی تلاوت کرتے ہیـں جیسا کـہ اُس کـی تلاوت کا حـق ہـے وہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں، اور جـو لوگ اس کا انکار کریں گے، وہی خسارہ اٹھانے والے ہوں گے " فـــرمانِ رسـول ﷺ :: " إِنَّ لِلَّهِ أَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ " " بےشک لوگوں میـں سـے کچـھ لـوگ اللہ عزوجل کے خـاص بنـدے ہیـں ــ " صحـابہ کـرامؓ نے عـرض کیـا :: اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ کـون ہیـں ؟ آپ ﷺ نے فـرمایا :: " ھُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ " " قــرآن پـڑھنـے اور اس پر عمـل کـرنـے والـے اللّٰـہ عـزوجل کے دوست اور اس کـے خـاص بنـدے ہیــں ــ" (سنـن ابـن ماجة :٢١٥) #رمضان
Open in Telegram*ــــــــ اللـہ عزّوجـل کی راہ میـں خـرچ کـرنا ــــــــ* وَمَآ أَنفَقْتُم مِّن شَىْءٍۢ فَهُوَ يُخْلِفُهُۥ ۖ وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ( سبـا :٣٩ ) اور جو کچـھ تم خـرچ کرتے ہـو وہ اُس کـی جگـہ تمہیں اور دے دیتـا ہے اور وہـی سب سے بہتـر رزق دینے والا ہـے فــرمانِ رسول ﷺ :: " انَّ الصدقةَ لتُطفئُ عن أهلِها حرَّ القبورِ ، وإنما يستظلُّ المؤمنُ يومَ القيامةِ في ظِلِّ صدقتِه " "صـدقـہ کـرنے والـوں سے صـدقـہ قبــروں کـی گرمـی کـو بُجھـائے گا اور مـومن بـروزِ قیـامت اپنـے صـدقے کـے سـائے میـں ہـوگا ـ " ( السلسلة الصحیحة : ٣٤٨٤ ) #رمضان
Open in Telegram*✨ روزے کی حالت میں خاتمــہ جنّت کا پـروانـہ* 🌴 فـرمانِ رسـول ﷺ :: *« جس شخـص نے لٙا اِلـــٰہ الّٙا اللہ کہا اور اِسـی پر اس کا خاتمـہ ہـوگیـا وہ سیـدھا جنّت میـں جائے گا ـ* *جس شخـص نـے رضـائے الہٰـی کی خاطـر ایک دِن کا روزہ رکھـا اور اِسـی حالت میں اُس کا خـاتمـہ ہـوگیـا وہ بھـی سیــدھا جنّت میں جائے گا ـ* *جس شخـص نے رضـائے الـٰہی کی خـاطر صـدقـہ کیـا اور اُسـی وقت اُس کا خاتمـہ ہـوگیا تـو وہ بھـی سیـدھا جنّت میں جـائے گا » -* 📕 ( صحیح الترغیب والترھیب : ٩٨٥ ) #رمضان
Open in Telegram🌼💎فرائض 🏝️🌿ایک اعرابی پریشان حال بال بکھرے ہوئے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے پوچھا : یا رسول اللہ ﷺ ! بتائیے مجھ پر اللہ تعالیٰ نے کتنی نمازیں فرض کی ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پانچ نمازیں ، یہ اور بات ہے کہ تم اپنی طرف سے نفل پڑھ لو ، پھر اس نے کہا بتائیے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر روزے کتنے فرض کئے ہیں ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے مہینے کے ، یہ اور بات ہے کہ تم خود اپنے طور پر کچھ نفلی روزے اور بھی رکھ لو ، پھر اس نے پوچھا اور بتائیے زکوٰۃ کس طرح مجھ پر اللہ تعالیٰ نے فرض کی ہے ؟ آپ ﷺ نے اسے شرع اسلام کی باتیں بتا دیں ۔ جب اس اعرابی نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺ کو عزت دی ! نہ میں اس میں اس سے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر فرض کر دیا ہے کچھ بڑھاؤں گا اور نہ گھٹاؤں گا ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر اس نے سچ کہا ہے تو یہ مراد کو پہنچا یا ( آپ ﷺ نے یہ فرمایا کہ ) اگر سچ کہا ہے تو جنت میں جائے گا ۔ 📙 صحیح البخاری 1891
Open in Telegram🌸💙روزے کے لیے خاص ثواب 💫💛حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ابن آدم کے ہر نیک عمل کو دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : روزے کے سوا ، کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا ، وہ اپنی خواہش اور اپنے کھانے کو میری وجہ سے ترک کرتا ہے ۔ 📘 مشکواۃ 1959
Open in Telegram🌺🌱 *عمرہ کا ثواب حج کے برابر!* 🔹🌲 *سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔*🔹 📗«مسند احمد -4095»💌🎁ماہ صبر۔ 💟ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے دل کی سختی (شیطانی) وساوس (آپسی) حسد کینہ وبغض کو ختم کرنے والے ہیں ۔ 📚(مسند احمد : 23070.صححہ الھیثمی والمنذری والالبانی رحمھم اللہ۔ صحیح الترغیب والترھیب : 1032)
Open in TelegramConnections
Similar channels
Tahaffuze shareeat تحفظ شریعت@tahaffuzeshareeatReligion1.99K
Muhammad Raza SaQib Mustafai@mrsmofficalReligion2.11K
مشربِ حکیم الامتؒ | Mashrab-e-Hakeemul Ummat@taleematashrafiyaReligion1.73K
مجلس علمی سوسائٹی ( JTR Media House )@majliseilmi1Religion1.61K
🧕 اسلام کی بیٹیاں 🧕@islam_ki_betiyanReligion2.6K
𝗡𝗮𝘁𝗶𝗮𝗞𝗮𝗹𝗮𝗺 𝙎𝙩𝙖𝙩𝙪𝙨@islamiwhatsappstatusReligion1.53K
📚کشکول علوم📚@kashkoleuloomReligion1.37K
Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)@muftishadReligion1.34K