Posts of 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴
قاصرات الطرف ... "وَعِنْدَهُمْ قٰصِراتُ الطَّرْفِ عِينٌ." ”اور ان (اہلِ جنت) کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔“ (سورة الصافات : ٤٨) مفسر اسماعیل السدی رحمہ اللہ (١٢٨ھ) فرماتے ہیں : ”اپنے آنکھ، کان اور دل اپنے خاوندوں پر ہی ٹِکائے رکھیں گی، اُن کے سوا کسی کو نہیں چاہیں گی۔“ (تفسير الطبري : ١٢٣/٢٠) مفسر عبدالرحمن بن زید بن اسلم رحمہ اللہ (١٨٢ھ) فرماتے ہیں : ”صرف اپنے خاوندوں کو دیکھیں گی، ان کے سوا کسی پر نظر بھی نہیں ڈالیں گی، اہلِ دنیا کی عورتوں کی مانند نہ ہوں گی۔“ (تفسير الطبري : ٥٣٨/١٩) تابعی حسن بصری رحمہ اللہ (١١٠ھ) فرماتے ہیں : ”اپنی نظریں اپنے خاوندوں پر ہی رکھیں گی، کسی اور کو نہیں دیکھیں گی، اپنی زینت کا اظہار کرنے والی اور نظریں گھمانے والی نہیں ہوں گی۔“ (البعث والنشور للبيهقي : ٣٥١) شیخ محمد امین شنقیطی رحمہ اللہ (١٣٩٤ھ) فرماتے ہیں : ”عورت کا قاصرۃ الطرف (نگاہیں نیچی رکھنے والی) ہونا اس کی خوبصورت ترین صفات میں سے ہے، اور یہ کلامِ عرب میں معروف ہے۔“ (أضواء البيان : ٧٤٩/٦) #جنت
Open in Telegram🍃 *عمل میں کم اجر میں زیادہ !* 🔹 رسول کریم ﷺ نے فرمایا ” گذشتہ امتوں کے مقابلہ میں تمہارا وجود ایسا ہے جیسے عصر اور مغرب کے درمیان کا وقت ، اہل تورات کو تورات دی گئی تو انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ دن آدھا ہو گیا اور وہ عاجز ہو گئے ۔ پھر انہیں ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر اہل انجیل کو انجیل دی گئی اور انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا ، انہیں بھی ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر تمہیں قرآن دیا گیا اور تم نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ مغرب کا وقت ہو گیا ، تمہیں دو دو قیراط دئیے گئے ، اس پر اہل کتاب نے کہا کہ یہ ہم سے عمل میں کم ہیں اور اجر میں زیادہ ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا میں نے تمہارا حق دینے میں کوئی ظلم کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہوں دوں ۔ *📗«صحیح بخاری-7533»*
Open in Telegram*✨ - گناہ مٹانے اور درجات بلند کرنے والے اعمال!* ❒ - رسول الله ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کیوں نہیں! آپ نے فرمایا: ❶ ناگواریوں کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا۔ ❷ مساجد تک زیادہ قدم چلنا۔ ❸ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ سو یہی «رباط» (شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی) ہے۔ 📕 - *[صحیح مسلم: 251]*
Open in Telegram*ـــــــــــ اللّٰــــہ والـے ــــــــــ* ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَٰسِرُونَ (البقـرة : ١٢١ ) " وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے، اُس کی ایسی تلاوت کرتے ہیـں جیسا کـہ اُس کـی تلاوت کا حـق ہـے وہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں، اور جـو لوگ اس کا انکار کریں گے، وہی خسارہ اٹھانے والے ہوں گے " فـــرمانِ رسـول ﷺ :: " إِنَّ لِلَّهِ أَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ " " بےشک لوگوں میـں سـے کچـھ لـوگ اللہ عزوجل کے خـاص بنـدے ہیـں ــ " صحـابہ کـرامؓ نے عـرض کیـا :: اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ کـون ہیـں ؟ آپ ﷺ نے فـرمایا :: " ھُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ " " قــرآن پـڑھنـے اور اس پر عمـل کـرنـے والـے اللّٰـہ عـزوجل کے دوست اور اس کـے خـاص بنـدے ہیــں ــ" (سنـن ابـن ماجة :٢١٥) #رمضان
Open in Telegram*ــــــــ اللـہ عزّوجـل کی راہ میـں خـرچ کـرنا ــــــــ* وَمَآ أَنفَقْتُم مِّن شَىْءٍۢ فَهُوَ يُخْلِفُهُۥ ۖ وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ( سبـا :٣٩ ) اور جو کچـھ تم خـرچ کرتے ہـو وہ اُس کـی جگـہ تمہیں اور دے دیتـا ہے اور وہـی سب سے بہتـر رزق دینے والا ہـے فــرمانِ رسول ﷺ :: " انَّ الصدقةَ لتُطفئُ عن أهلِها حرَّ القبورِ ، وإنما يستظلُّ المؤمنُ يومَ القيامةِ في ظِلِّ صدقتِه " "صـدقـہ کـرنے والـوں سے صـدقـہ قبــروں کـی گرمـی کـو بُجھـائے گا اور مـومن بـروزِ قیـامت اپنـے صـدقے کـے سـائے میـں ہـوگا ـ " ( السلسلة الصحیحة : ٣٤٨٤ ) #رمضان
Open in Telegram*✨ روزے کی حالت میں خاتمــہ جنّت کا پـروانـہ* 🌴 فـرمانِ رسـول ﷺ :: *« جس شخـص نے لٙا اِلـــٰہ الّٙا اللہ کہا اور اِسـی پر اس کا خاتمـہ ہـوگیـا وہ سیـدھا جنّت میـں جائے گا ـ* *جس شخـص نـے رضـائے الہٰـی کی خاطـر ایک دِن کا روزہ رکھـا اور اِسـی حالت میں اُس کا خـاتمـہ ہـوگیـا وہ بھـی سیــدھا جنّت میں جائے گا ـ* *جس شخـص نے رضـائے الـٰہی کی خـاطر صـدقـہ کیـا اور اُسـی وقت اُس کا خاتمـہ ہـوگیا تـو وہ بھـی سیـدھا جنّت میں جـائے گا » -* 📕 ( صحیح الترغیب والترھیب : ٩٨٥ ) #رمضان
Open in Telegram🌼💎فرائض 🏝️🌿ایک اعرابی پریشان حال بال بکھرے ہوئے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے پوچھا : یا رسول اللہ ﷺ ! بتائیے مجھ پر اللہ تعالیٰ نے کتنی نمازیں فرض کی ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پانچ نمازیں ، یہ اور بات ہے کہ تم اپنی طرف سے نفل پڑھ لو ، پھر اس نے کہا بتائیے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر روزے کتنے فرض کئے ہیں ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے مہینے کے ، یہ اور بات ہے کہ تم خود اپنے طور پر کچھ نفلی روزے اور بھی رکھ لو ، پھر اس نے پوچھا اور بتائیے زکوٰۃ کس طرح مجھ پر اللہ تعالیٰ نے فرض کی ہے ؟ آپ ﷺ نے اسے شرع اسلام کی باتیں بتا دیں ۔ جب اس اعرابی نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺ کو عزت دی ! نہ میں اس میں اس سے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر فرض کر دیا ہے کچھ بڑھاؤں گا اور نہ گھٹاؤں گا ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر اس نے سچ کہا ہے تو یہ مراد کو پہنچا یا ( آپ ﷺ نے یہ فرمایا کہ ) اگر سچ کہا ہے تو جنت میں جائے گا ۔ 📙 صحیح البخاری 1891
Open in Telegram🌸💙روزے کے لیے خاص ثواب 💫💛حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ابن آدم کے ہر نیک عمل کو دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : روزے کے سوا ، کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا ، وہ اپنی خواہش اور اپنے کھانے کو میری وجہ سے ترک کرتا ہے ۔ 📘 مشکواۃ 1959
Open in Telegram🌺🌱 *عمرہ کا ثواب حج کے برابر!* 🔹🌲 *سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔*🔹 📗«مسند احمد -4095»💌🎁ماہ صبر۔ 💟ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے دل کی سختی (شیطانی) وساوس (آپسی) حسد کینہ وبغض کو ختم کرنے والے ہیں ۔ 📚(مسند احمد : 23070.صححہ الھیثمی والمنذری والالبانی رحمھم اللہ۔ صحیح الترغیب والترھیب : 1032)
Open in Telegram🌺🌱 *عمرہ کا ثواب حج کے برابر!* 🔹🌲 *سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔*🔹 📗«مسند احمد -4095»
Open in Telegramالسلام علیکم https://whatsapp.com/channel/0029Va83aSP05MUgdbiDal36 📍اس چینل میں اسلام کا دفاع کیا جاتا ہے دیگر مذہبی عقائد جدیدی اور قدیمی کا رد قرآن اور صحیح حدیث کی روشنی میں کیا جائے گا نوٹ اس چینل میں ایسی بہت سے رد کی پوسٹس موجود ہیں
Open in Telegram📗سنن ابن ماجہ کتاب: کھانوں کے ابواب باب: جب خادم کھانا (تیار کرکے) لائے تو کچھ کھانا اسے بھی دینا چاہیے۔ حدیث نمبر: 3289 💞ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لے کر آئے تو اسے چاہیئے کہ وہ خادم کو اپنے ساتھ بیٹھائے اور اس کے ساتھ کھائے، اور اگر اپنے ساتھ کھلانا پسند نہ کرے تو اسے چاہیئے کہ وہ کھانے میں سے اسے بھی دے ١ ؎۔ 📚تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٩٣٥)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأطعمة ٥٥ (٥٤٦٠)، صحیح مسلم/الإیمان ١٠ (١٦٦٣)، سنن الترمذی/الأطعمة ٤٤ (١٨٥٣)، سنن ابی داود/الأطعمة ٥١ (٣٨٤٦)، مسند احمد (٢/٣١٦)، سنن الدارمی/الأطعمة ٣٣ (٢١١٧) (صحیح ) ✒️وضاحت: ١ ؎: یہ مروت اور احسان ہے اگرچہ اس خادم کے لئے کھانا مقرر نہ ہو، نقد ہو یا اس کا کھانا الگ ہو خادم سے عام مراد ہے لونڈی ہو یا غلام مزدور یا نوکر یا خدمت کرنے والا وغیرہ، سبحان اللہ، اسلام کے اور مسلمانوں کے مثل کس شریعت اور کس قوم میں اخلاق ہیں کہ مالک اور غلام دونوں ایک ساتھ مل کر کھائیں، اور دونوں ایک سا کپڑا پہنیں اگرچہ اب بعض مغرور متکبر مسلمان ان پر عمل نہ کرتے ہوں۔
Open in Telegram📗سنن ابن ماجہ کتاب: کھانوں کے ابواب باب: کھانے کے بعد کی دعا حدیث نمبر: 3284 🌹ابوامامہ باہلی ؓ کہتے ہیں کہ جب کھانا یا جو کچھ سامنے ہوتا اٹھا لیا جاتا تو نبی اکرم ﷺ فرماتے: الحمد لله حمدا کثيرا طيبا مبارکا غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا اللہ تعالیٰ کی بہت بہت حمد وثناء ہے، وہ نہایت پاکیزہ اور برکت والا ہے، وہ سب کو کافی ہے اس کے لیے کوئی کافی نہیں، اسے نہ چھوڑا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس سے کوئی بےنیاز ہوسکتا ہے، اے ہمارے رب! (ہماری دعا سن لے) ۔ 📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة ٥٤ (٥٤٥٨)، سنن ابی داود/الأطعمة ٥٣ (٣٨٤٩)، سنن الترمذی/الدعوات ٥٧ (٣٤٥٦)، (تحفة الأشراف: ٤٨٥٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٢٥٢، ٢٥٦، ٢٦١، ٢٦٧)، سنن الدارمی/الأطعمة ٣ (٢٠٦٦) (صحیح ) https://whatsapp.com/channel/0029VaD21nUGJP8PQyjATq1d/100
Open in Telegramالسلام علیکم ورحمته اللہ وبرکاته Whatsapp channel جہاں آپ کو اسلامک سٹیٹس سوشل سٹوری ویڈیو اور تصویریں حاصل ہوگی اس Whatsapp channel میں کسی کا کوئی نمبر نہیں دیکھ سکے گا خاص کر females کے لیے یہ چینل محفوظ ہے Share ,آگے کریں https://whatsapp.com/channel/0029VaD21nUGJP8PQyjATq1d
Open in Telegram📗سنن ابن ماجہ کتاب: کھانوں کے ابواب باب: کھانے کے بعد ہاتھ پونچھنا حدیث نمبر: 3282 🌹جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہمیں کھانا کم ہی میسر ہوتا تھا، اور جب ہمیں کھانا میسر ہوجاتا تو ہمارے پاس رومال اور تو لیے نہیں ہوتے تھے، سوائے اپنی ہتھیلیوں، بازوؤں اور پاؤں کے، پھر ہم نماز پڑھتے، اور دوبارہ وضو نہیں کرتے۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، یہ صرف محمد بن سلمہ سے مروی ہے۔ 📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة ٥٣ (٥٤٥٧)، (تحفة الأشراف: ٢٢٥١)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ٧٥ (١٩١)، سنن الترمذی/الطہارة ٥٩ (٨٠) (صحیح) (ابن ماجہ کے سند کی البانی صاحب نے تضعیف کی ہے، ملاحظہ ہو: ضعیف ابن ماجہ، و سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: ٥٦٧٥ ، اور ابن حجر نے محمد بن ابی یحییٰ کی تعیین فرمائی ہے کہ وہ ابن فلیح ہیں، اور ان فلیح کی کنیت ابو یحییٰ ہے، کیونکہ دونوں روایتوں کا سیاق ایک ہی ہے، فتح الباری ٩ /٥٧٩ )
Open in Telegram📗سنن ابن ماجہ کتاب: کھانوں کے ابواب باب: ثرید باقی کھانوں سے افضل ہے حدیث نمبر: 3280 💞ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مردوں میں بہت سے لوگ کامل ہوئے لیکن عورتوں میں سوائے مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ کے کوئی کامل نہیں ہوئی، اور عائشہ ؓ کی فضیلت دوسری عورتوں پر ایسے ہی ہے جیسے ثرید کی باقی تمام کھانوں پر ١ ؎۔ 📚تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأنبیاء ٣٢ (٣٤١١)، ٤٦ (٣٤٣٣)، فضائل الصحابة ٣٠ (٤٧٦٩)، الأطعمة ٢٥ (٥٤١٨)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ١٢ (٢٤٣١)، سنن الترمذی/الأطعمة ٣١ (١٨٣٤)، سنن النسائی/عشرة النساء ٣ (٣٣٩٩)، (تحفة الأشراف: ٩٠٢٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٩٤، ٤٠٩) (صحیح ) ✒️وضاحت: ١ ؎: ثرید بلا دقت بن جاتا ہے، اور اس کے ساتھ جلدی ہضم ہونے والا، خوش ذائقہ، مقوی، اور بےحد نفع بخش ہے، ایسے ہی ام المؤمنین عائشہ ؓ سے مسلمانوں کو بہت فوائد حاصل ہوئے، اور سیکڑوں مسئلے معلوم ہوئے۔
Open in Telegram📗سنن ابن ماجہ کتاب: کھانوں کے ابواب باب: نوالہ نیچے گر جائے تو؟ حدیث نمبر: 3279 💟جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے ہاتھ سے لقمہ گرجائے، تو اسے چاہیئے کہ اس پر جو گندگی لگ گئی ہے اسے پونچھ لے اور اسے کھالے ۔ 📚 تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة ١٨ (٢٠٣٣)، سنن الترمذی/الأطعمة ١١ (١٨٠٢)، (تحفة الأشراف: ٢٣٠٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣١٥) (صحیح )
Open in Telegram