منی کے قطروں کے علاج پیشاب سے پہلے یا بعد میں لیس دار مادہ کا خارج ہونا طب کی زبان میں جریان کہلاتا ہے اگر مریض کو قبض ہو اور جنسی خیالات ذہن میں آتے ہی اس کا اخراج ہونے لگتا ہے لیس دار مادہ کس وجہ سے نکلتا ہے ؟ جلق ،قبض،ذکاوت حس گرم اشیاء کا بکثرت استعمال ،کثرت مباشرت ،سوزاک ،پیشاب کی جلن فحش خیالات فحش لٹریچر یا فلموں کا دیکھنا اس مرض کے عمومی اسباب ہیں ۔ جریان کی علامات ۔ جریان کی علامات مختلف اسباب کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہیں بلعموم پاخانہ یا پیشاب کے بعد یا پاخانہ کے زور لگانے سے چند قطرے خارج ہو جاتے ہیں ۔ جریان کا دیسی نسخہ کشتہ قلعی 1 گرام نجات خاص دو ٹکیہ جوارش جالینوس 50 گرام قرص ملین 2 ٹکیہ ترکیب تیاری ۔ تمام ادویہ کو مکس کر لیں صبح و شام 2،2 گرام تازہ پانی کے ساتھ لیں ۔ حکیم محمد محسن اختر
Open in TelegramPosts of طب یونانی چینل
ہمبستری کے بعدہونے والی تھکاوٹ کا دیسی علاج اس نسخہ کے استعمال سے ہمبستری کے بعد والی تکھاوٹ ختم ہو جاتی ہے اور پھر ہمبستری کی طلب پیدا کر تا ہے مصطگی رومی 30 گرام تخم ریحان 12 گرام ان دونوں دواؤں کو کوٹ چھان کر گولیاں بنا لیں اور ہمبستری کے بعد دو گولیاں کھا لیں انشاءاللہ فورا اصلی قوت حاصل ہو گی ۔ نیز قوت باہ میں اضافہ ہو گا ۔ حکیم محمد محسن اختر
Open in Telegram*نہایت، مقوی باہ اور، مغلظ منی نسخہ* موصلی سفید 20 گرام، موصلی سیاہ 20 گرام، بداری قند 20 گرام، تخم کونچ 20 گرام، گوکھرو 20 گرام، موصلی سنبل 20 گرام سب ادویہ کو خوب باریک سفوف بنا لیں، اس میں سے 3 گرام، صبح و شام خالی پیٹ ایک سے دو گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں نہایت مقوی باہ اور مغلظ منی ہے نوٹ : یہ نسخہ 25 دن تک استعمال کریں۔ حکیم محمد محسن اختر
Open in Telegram*چہرے سے دانوں کے نشانات ختم کرنے کا ٹوٹکہ* *اجزاء* اُبلی ہوئی شکر قندی ۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ، انار کے چھلکے کا پاؤڈر ۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، چاول کا باریک پاؤڈر ۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، *بنانے کا طریقہ* ۱۔ایک پیالے میں تمام اجزاء کو شامل کریں ۲۔ دودھ شامل کرکے پیسٹ بنالیں ۳۔ پیسٹ بن جائے تو اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ دیں ۔ ۴۔ فیس پیک تیار ہے ۔ *استعمال کا طریقہ* جب آپ چاہیں اپنے چہرے پر اسکرب کریں تھوڑی دیر بعد دھولیں ان شاء اللہ چند دنوں کے استعمال سے چہرے سے تمام داغ دھبے دور ہوجائیں گے ،رنگت نکھرے گی اور جلد بچوں کی طرح نرم و ملائم ہوجائے گی۔ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی https://t.me/tibeyounani
Open in Telegramنزلہ زکام کا گھریلو دیسی علاج نسخہ : اس میں چھنکیں آتی ہیں ناک سے پانی بہتا ہے سر میں درد رہتا ہے، کھانسی، اعضاء شکنی اور کبھی کبھی ہلکا ہلکا بخار ہوتا ہے۔ گیہوں کی بھوسی 6 گرام کالی مرچ 5 عدد نمک ایک گرام ترکیب تیاری : 120 ملی لیٹر پانی میں تمام ادویہ ڈال کر جوش دے لیں اور چھان لیں۔ ترکیب استعمال : دن میں دو بار استعمال کریں۔ انشاءاللہ پرانا سے پرانا نزلہ زکام کا خاتمہ ہو گا چائیے نزلہ زکام موسمی ہے یا وائرس والا نزلہ زکام نوٹ : اس نزلہ زکام کے نسخہ کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی
Open in Telegramقبض کا ہربل علاج جسمانی کمزوری گیس قبض تیزابیت دردوں میں بہی مفید ہے۔ #نسخه_ھوالشافی گلقند سو گرام بادام پچاس گرام سنامکی پچاس گرام سونف پچاس گرام ترکیب تیاری ... گلقند کو چھوڑ کے باقی سب کا سفوف بنا لے اور اچھے سے مکس کر کے گلقند میں مکس کر لے بس تیار ہے طریقہ استعمال... ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ڈال کے مکس کر لیں اور نیم گرم پی لیں رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں اور بیس منٹ واک کریں انشااللہ پہلی خوارک سے قبض کا خاتمہ ہو گا حکیم محمد محسن اختر میرٹھی
Open in Telegram*قوت باہ میں اضافہ کے لیے معجون* موصلی 30 گرام، تالمکھانہ 60 گرام، گوکھرو 100 گرام، شہد 500 گرام سب اجزاء باریک پیس کر اس میں اچھی طرح شہد ملا کر معجون بنا لیں ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نہار منہ آدھ کلو نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس کے استعمال سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے اور مادہ منویہ زیادہ مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔ نوٹ؟ اس نسخہ کا استعمال پندرہ یوم تک کریں
Open in Telegram((((((((((#بڑھا_ہوا_پیٹ_اور_جنسی_کمزوری۔)))))))))))) اکثر لوگوں کا رجحان جنسی تسکین کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کا تو ہوتا ہے، لیکن وہ اپنی بڑھتی جسامت سے یکسر نا واقف رہتے ہیں، یہ احساس اُنہیں ایک عُمر گزارنے کے بعد ہوتا ہے، جب پیٹ اپنی جگہ سے باہر نکل آتا ہے اور خوراک ٹھیک سے جسم کو طاقت فراہم کرنا چھوڑ دیتی ہے، ایسے حالات سے دوچار انسانوں کا اپنے زہن اور جسامت سے رابطہ مُنقطع ہوجاتا ہے، وہ چاہ کر بھی اپنی جسم کو اپنے ساتھ لیکر نہیں چل سکتے، کیونکہ اُنکا بڑھتا پیٹ ہر بڑھتے قدم پر اُن سے ایک قدم آگے ہوتا ہے، یوں اُنکی اپنے جسم سے کبھی Understanding نہیں ہو پاتی، وہ کرنا کچھ بھی چاہیں ہمیشہ کچھ اُلٹ ہی ہوتا ہے، ایسی Situation میں ایک انسان کے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو وہ اپنے آپ کو Improve کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کا استعمال کرے، مناسب غذہ کے ساتھ مناسب ورزش اور نیند لے، اور جو اشیاء ماضی میں اُسکے اس نقصان کا باعث بنی ہیں، اُن سے مکمل پرہیز کرے، دوسرا آپشن جو بہت آسان ہے، جس کی طرف ایسے حالات میں ہر کوئی جانا پہلے آپشن کی نسبت آسان سمجھتا ہے، اور وہ ہے ڈاکٹروں، حکیموں کی جانب رُخ کرنا، ایسے انسان چاہتے ہیں کہ اُنہیں کرنا کچھ بھی نا پڑے اور وہ بیٹھے بِٹھائے اپنی بڑھتی جسامت کو واپس پہلی حالت میں لے آئیں، یہ صرف ایک وہم ہوتا ہے، اس سے آج تک کسی کا ہوا کچھ بھی نہیں، لیکن وہ پھر بھی یہ کرتے ہیں، کیونکہ آج کے انسان کو صرف سکون چاہیے اب اس سکون کے لیئے اُسے سینکڑوں Tablet اپنے اندر اُتارنا پڑے، وہ ہرگز دیر نہیں کریگا، لوگ یہی عمل جنسی تسکین کو بڑھانے کے لیئے بھی کرتے ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ Timing بڑھانے والی ادویات انسانی معدے کا نظام انہضام تباہ کردیتی ہیں، اور انسانی سوچ کو متاثر کرتی ہیں، انسان کی باڈی اُسکے بس سے باہر ہوجاتی ہے، لیکن یہ سب جانتے ہوئے بھی لوگ استعمال کرتے ہیں، شاید لوگوں کے قریب سکون اور وقتی لذت اُنکی جان سے کہیں قیمتی چیز ہے، میں ایسے انسانوں کو جنسیاتی کم اور نفسیاتی زیادہ سمجھتا ہوں جو اپنی قیمتی جان تک کی پرواہ نہیں کرتے، یہ نفسیات ہی ہوتی ہے جو ایک انسان کو خود سے غیر مطمئن بناتی ہے، میرے نزدیک زندگی سے مطمئن اور خوش انسانوں میں کبھی بھی ایسی سوچ پروان نہیں چڑھتی، وہ ہر کام کی ابتداء درست عمل سے کرتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ اُنکے دماغ میں وہم، فکر، جنسی ٹینشن جیسے اندیشے پیدا نہیں ہوتے، کیونکہ وہ کبھی بھی زہنی طاقت پر جنسی لذت کو حاوی نہیں ہونے دیتے، یہ ایک الگ ٹاپک ہے، اگر میں اسے چھیڑوں گا تو علمِ نفسیات کا ایک نیا Chapter کُھل جائے گا ہم بڑھتے جسم اور بڑھتے پیٹ پر بات کررہے تھے، میرے پاس اکثر ایسے مریض آتے ہیں، جو اپنے موٹاپے کے باعث جنسی کمزوریوں کا شکار ہیں، ایسے لوگوں پر میڈیسن کا اثر بھی کم ہوتا ہے، اگر کچھ اثر ہوتا بھی ہے تو انکی باڈی مزید بڑھنے لگتی ہے، اسکی نسبت نارمل جسامت کے لوگوں کی معدہ پرابلم اور جنسی پرابلمز بنسبت بھاری انسانوں کے جلد Solve ہوجاتی ہیں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ سیکس کے دوران سانس کا پھولنا یا سیکس کے بعد چکر آتے ہیں، ان میں زیادہ تعداد بھاری جسم کے حامل انسانوں کی ہے، اور موٹاپے کے شکار 100 میں سے 70% لوگ معدے کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ چاہے کوئی بھی میڈیسن استعمال کرلیں، اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا یا بہت کم ہوتا ہے، اُنکو جلد از جلد اپنے معدے کا معائنہ کروانا چاہیے اور جن لوگوں کا جسم انتہائی پرہیز کے باوجود بھی بڑھ رہا ہے، وہ بھی ایک بار اپنا معائنہ کریں کہیں وہ معدے کے کسی مرض میں مبتلاء تو نہیں،؟؟ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegramلیکوریا کو ختم کرنے والا نسخہ لیکوریا کی علامات : نسخہ عورت کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے دو چار قدم چلنے پر سانس پھول جاتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے طبیعت ہر وقت سست اور بے چین رہتی ہے اٹھتے بیھٹتے آنکھوں کے آگے اندھیرا آتا ہے سر چکرانا اور بوجھ سا محسوس ہوتا ہے کمر پیڑو میں میٹھا میٹھا درد ہوتا ہے پیشاب کی زیادتی جب تک یہ مرض زیادہ رہتا ہے حمل قرار نہیں پاتا ہے اگر ہو بھی جائے تو اولاد کمزور اور ناتواں اور نالائق پیدا ہوتی ہے۔ نسخہ طباشیر 10 گرام، الائچی خورد 10 گرام، کمر کس 20 گرام، کشتہ ہڑتال سفید 40 گرام، مصری کوزہ 80 گرام ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر آخر میں کشتہ ملا کر یکجان کر لیں۔ مقدار خوراک : ایک چھوٹا چائے والا چمچ صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں۔ فوائد : لیکوریا کے لئے بہت مفید نسخہ ہے خواہ لیکوریا جتنا بھی پرانا ہو اس نسخہ کے استعمال سے دور ہوجاتا ہے۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegramلیکوریا کا دیسی علاج نسخہ بھنگڑا 500 گرام،لے کر اتنا کوٹیں کہ دو دو ٹکڑے ہو جائیں پھر انہیں پانی میں تین رات تک بھگو کر رکھیں پھر ذرا جوش دے کر وہ پانی چھان کر ایک بوتل میں رکھیں ایک پاؤ ریش برگد لے کر اسے ایک کلو پانی میں بھگو دیں اور تین دن کے بعد اور پانی ملا کر جوش دیں اور ایک پاؤ پانی چھان کر حاصل کریں پھر آملہ کا رس ایک پاؤ لیں اور ان تینوں پانیوں میں مندرجہ ذیل ادویہ کو آہستہ آہستہ کھرل کریں یہاں تک کہ گولیاں بن جائیں۔ نسخہ سہاگہ نیم بریاں 12 گرام، کشتہ قلعی 12 گرام، تال مکھانہ 24 گرام، کشتہ ابرک سفید 12 گرام موصلی سفید 24 گرام، مازو نیم سوختہ 24 گرام، سلاجیت 12 گرام، کچلہ مدبر 24 گرام، سمندر سوکھ 36 گرام، مصطگی رومی 40 گرام۔ ترکیب تیاری : اوپر کے تینوں پانیوں میں سفوف تھوڑا تھوڑا ڈال کر ان ادویات کو کھرل کرتے رہیں یہاں تک کہ تمام پانی جذب ہو جائے پھر اسکو خشک ہونے کیلئے رکھ دیں اور خشک ہونے کے بعد دوبارہ سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔ مقدار خوراک : ایک کیپسول ایک چمچ چھلکا اسپغول کے ساتھ شربت بنفشہ ایک گلاس کیساتھ صبح یا بعد دوپہر کھائیں پندرہ دن سے ایک ماہ۔ فوائد : لیکوریا سیلان الرحم کے لئے بہت مفید ہے لیکوریا کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegramسوزاک کا دیسی نسخہ نسخہ گوگھرو 20 گرام، قلمی شورہ زمینی 24 گرام، پھٹکڑی 24 گرام، چونا قلمی 80 گرام، صدف صادق 12 گرام، سم الفار 12 گرام، سہاگہ چوکیہ 18 گرام ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک کر کے چھان کر عرق گھیکوار میں کھرل کریں اور گل حکمت کر کے 5 کلو پاچک دشتی کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر پیس لیں اور نصف یا ایک رتی بالائی میں استعمال کرائیں غذا خوب مرغن استعمال کریں۔ فوائد : انشاءاللہ سوزاک کا نام و نشان مٹا دے گا، خواہ سوزاک جتنا ہی پرانا کیوں نہ ہو۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegramجریان کے قطروں کا دیسی علاج نسخہ تخم دھتورہ 6 گرام، تخم خرفہ 6 گرام، گوند کیکر6 گرام، سونف 6 گرام۔ ترکیب تیاری : سب ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔ مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں۔ فوائد : انشاءاللہ چند روز کے استعمال سے پرانے سے پرانا جریان ختم ہو جائے گا، جن حضرات کو پیشاب کے ساتھ قطرے آتے ہیں ان کے لئے بہترین علاج ہے۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegramقوت باہ، امساک کا دیسی نسخہ نسخہ تیزپات 5 گرام، زعفران 4 گرام، جاوتری 4 گرام، جائفل 4 گرام، مرچ سیاہ 4 گرام، بہمن سرخ 4 گرام، بہمن سفید 4 گرام، مشک خالص 4 رتی، قرنفل 4 گرام، ورق چاندی 1 گرام، شہد خالص 90 گرام ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر شہد میں خوب اچھی طرح مکس کر کے کسی شیشی میں ڈالکر رکھیں۔ مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں۔ پرہیز : ترش، تیل والی اشیاءاور جماع سے پرہیز کریں۔ فوائد : قوت باہ کو طاقت دیتا ہے، مردانہ طاقت بڑھاتا ہے، اور امساک کو بہت تیز کرتا ہے، مادہ تولید کو گاڑھا کرتا ہے۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in TelegramForwarded from طب یونانی چینل
https://t.me/dwakhan اس چینل کو بھی سبسکرائب کرلیں مہربانی ہوگی
Open in Telegram#نوجوانوں_کی_جنسی_معاملات_میں_اہم_غلط_فہمیاں۔ دوا خانوں اور مطبوں میں جو مریض جنسی علاج کے لیے آتے ہیں، یقین کیجیے کہ ان میں سے نوے فیصد ذہنی و نفسیاتی مریض ہوتے ہیں۔ انھیں اگر جنسی شکایات ہوتی بھی ہیں تو وہ بہت عام اور سیدھی سادھی سی ہوتی ہیں جن کا آسانی کے ساتھ علاج ممکن ہے۔جنسی معاملات میں جو غلط فہمیاں ہمارے معاشرے میں عام ہیں اور انھیں مرض نہ ہوتے ہوئے بھی مرض سمجھ کر معالجین کے پاس جایا جاتا ہے اور خود کو کم زور اور بیمار تصور کیا جاتا ہے، ان میں سے چند یہ ہیں : #احتلام: یعنی نیند کی حالت میں خواب آکر یا بغیر خواب کے مادہ منویہ کا خارج ہوجانا۔ یہ اگر ماہ میں تین چار بار ہورہا ہے تو ایک طبعی صورتِ حال ہے نہ اس سے پریشان ہونے کی ضرورت ہے اور نہ علاج کی۔ اگر اس سے زیادہ ہوں تو بہت سیدھے سادے علاج بلکہ صرف ماہر معالج سے مشورے سے ہی کمی آجاتی ہے۔ جریان لیس دار قطروں کا آنا مذی یا ودی: یعنی پیشاب سے پہلے یا بعد میں چند لیس دار قطروں کا خارج ہوجانا یا جنسی خیالات کے وقت شفاف لیس دار قطروں کا خارج ہونا۔ یہ بھی کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک طبعی صورت حال ہے اس سے نہ صحت پر اثر پڑتا ہے اور نہ جنسی طاقت پر۔یہ لیس دار قطرے تو جنسی عمل کی ضرورت ہیں، اس لیے خیالات کی وجہ سے یا جوانی میں شہوت کی زیادتی سے خارج ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر اس میں بہت زیادتی ہوجائے توناپاکی کا احساس بہرحال پریشان ضرور کر دیتا ہے، مگر اس میں بھی معمولی علاج سے آرام آجاتا ہے۔ خصیوں (ٹیٹسی کلز ) کا نیچے لٹکنایا سکڑ جانا: اسے عام طور پر بیماری سمجھا جاتا ہے جب کہ یہ قدرتی طور پر درجہ حرارت کو درست رکھنے کے لیے ہوتا ہے تاکہ اسپرمز کو کم یا زیادہ درجہ حرارت سے نقصان نہ پہنچے۔ سائز میں کمی یا اس میں کمی محسوس ہونا یا اس پر ابھری ہوئی رگوں کا نظر آنا: لوگ اس سے عام طور پر بہت خوف زدہ ہوجاتے ہیں، حالاں کہ اِن میں سے کوئی بھی مرض نہیں ہے اور نہ ہی اس سے وظیفہ جنسی ادا کرنے میں کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ استقرار حمل میں۔ذرا سا ٹیڑھ پن بالکل نارمل بلکہ جدید تحقیق کے مطابق ایک قدرتی ضروری چیز ہے۔ رگوں کا ابھرا ہوا ہونا بھی کوئی اچنبھے یا فکر کی بات نہیں۔ اور جہاں تک سائز کا مسئلہ ہے۔تو آپ کو پڑھ کر حیرت ہو گی کہ یہ سائز کامسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں مردوں کو جنسی مسائل میں سب سے زیادہ فکر اور تشویش اسی حوالے سے پائی جاتی ہے جب کہ مخلص ڈاکٹرز اور طبیب یہ بتاتے ہیں کہ وظیفہ جنسی اور استقرار حمل کے لیے تو صرف دو سے تین انچ بھی کافی ہے اور پوری دنیا کے مختلف ممالک اور نسلوں میں سائز کا اوسط نکالا گیا تو 4.50سے 5.20انچ آیا۔ مگر اس چیز کو ایک ہوّا بناتے ہوئے پوری دنیا میں مفاد پرست لوگ کروڑوں ڈالر کا بزنس کر رہے ہیں اور زہریلے اسٹرائیڈز بیچ رہے ہیں۔ یہ سب وہم ہے جو مخرب اخلاق لٹریچر اور خراب فلموں سے نوجوانوں کے ذہن میں بیٹھ جاتا ہے۔ یاد رکھیے گندے لٹریچر میں بے حد مبالغہ کیا جاتا ہے اور ایسی فلموں میں بھی کیمرے وغیرہ سے دھوکا دیا جاتا ہے جس سے ہمارے نوجوان اپنے آپ کو دیکھتے ہوئے احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں!! یہ اور اس طرح کی بہت سی چیزیں جو مرض کے نہ ہوتے ہوئے بھی مرض سمجھی جاتی ہیں اور ان کا ہفتوں اور مہینوں علاج کرایا جاتا ہے اگر ان کے بارے میں صحیح معلومات بروقت ہوجائے تو خواہ مخواہ ذہن پریشان نہ ہو اور مال کے نقصان سے بھی محفوظ رہا جائے۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegram#مردانہ_عضو_تناسل_کے_ٹیڑھے_پن_کا_علاج_حقیقت_یا_جھوٹ ایک لمبے عرصے سے یہ بات مشاہدے میں آ رہی ہے کہ تقریباً ہر دوسرا شخص اس مسئلے کو لے کر پریشان ہے۔مردانہ عضو خاص قسم کے پٹھوں کی ساخت پر مشتمل ہے اسکے اندر دو قسم کے چیمبرز موجود ھوتے ھیں،جن کو کارپس کیورنوسا carpus cavernosa کہتے ہیں۔یہ بناوٹ میں تقریباً ایک جیسے سائز کے ہوتے ہیں۔ ان دونوں خانوں یعنی چیمبرز کے نیچے سے پیشاب کی نالی گزرتی ہے۔Carpus cavernosa کے اندر باریک باریک شریانوں کا جال بچھا ہوتا ہے ۔ان دونوں خانوں کے اوپری طرف اور دائیں بائیں اطراف میں دیگر شریانوں پر مشتمل رگیں ہوتی ھیں جن میں حسبِ ضرورت خون کی آمد و رفت جاری رہتی ھے -اب جس وقت کہ مرد کے زہن میں کوئی نفسانی خیال ابھرتا ھے، تو دماغ سے فوراً عضو کی طرف ایک پیغام رسانی کا سلسلہ جاری ہو جاتا ھے، جس کو میڈیکل کی زبان میں Cyclic GMP کہتے ہیں۔اس مسلسل پیغام رسانی کے نتیجہ میں ِ خون کا بہاؤ عضو مخصوص کی طرف ہو جاتا ہے جس کے نتیجہ میں خون carpus cavernosa میں موجود باریک باریک شریانوں میں پورے زور کیساتھ بھر جاتا ہے اور تناؤ پیدا ھو کر ایرکشن ہوتی ہے۔اسکے ساتھ ھی عضو کے اوپر اور اطراف کی رگوں میں بھی اس پیغام رسانی کی بدولت خون بھر جاتا ھے جن کے تناؤ کی وجہ سے عضو گرنے نہیں پاتا اور اپنی پوری تندی کیساتھ استادہ رہتا ہے-قدرت نے جہاں مناسب سمجھا، وہاں اس نے اپنے کرم سےانسان کو دو دو چیزیں (اعضاء) عطا فرمائی ہیں، مثلاً گردے ، آنکھیں، پھیپھڑے، خصیے، (testes ,ovaries) ، دو پستان ۔ دو نتھنے، دو ہاتھ، دو ٹانگیں وغیرہ ۔لیکن، کبھی آپ نے غور فرمایا، بظاہر یہ ایک جیسے نظر آنے والے اعضاء، در حقیقت %100 ایک جیسے نہیں ہوتے ۔( مردوں میں دونوں خصیئے ایک جیسے نہیں ھوتے، یعنی ایک چھوٹا تو ایک بڑا، دونوں گردوں کا سائز مرد و زن میں مختلف ھوتا ھے ۔ایک گردے کا سائز دوسرے سے مختلف ھوتا ہے- الٹرا ساؤنڈ سے یہ باتیں ثابت ہو چکی ہیں۔ بعض افراد جو مشت زنی نہیں کرتے یا جو بہت کم کرتے ہیں ان میں بھی قدرتی طور پر عضو مخصوص کا جھکاؤ کسی ایک طرف دیکھنے میں آیا ہے۔ تو پھر کیا وجہ ھے کہ قدرتی طور پر عضو کسی ایک جانب مڑا ھوا ھوتا ہے جیسا کہ میں اس سے پہلے بھی یہ بات واضح کر چکا ہوں کہ، قدرت نے جو بھی اعضاء، ھمیں دو دو عطا فرمائے ھیں، وہ، قدو قامت اور فعل کے حساب سے قطعاً ایک جیسے نہیں ۔یعنی Non- Symmetrical ہیں لیکن عام طور پر وہ ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں یہاں میرا اشارہ carpus cavernosa کی طرف ہے یہی وجہ ھے کہ مشت زنی نہ کرنے کے باوجود اکثر کیا بلکہ 90 % افراد میں یہ چیز دیکھی گئی ہے تو لہٰزا ایسے افراد جن کا عضو کسی ایک طرف مڑا ہوا ھے، چاہے قدرتی طور پر، چاہے مشت زنی کی وجہ سے، ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کے علاج پر رقم برباد کریں، کیونکہ یہ ٹیڑھا پن اگر قدرتی ہے تو پھر چاہے جتنا بھی علاج کروا لیں دور نہیں ہوگا کیونکہ یہ قدرتی امر ہے -اور یہ بھی تسلی رکھیں کہ اس سے ہمبستری، یا جماع کرنے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی۔ بس اس میں سختی اور موٹائی کا ہونا شرط ھے۔ باقی ٹیڑھے پن سے کچھ نہیں ھوتا، اس چکر میں پیسے ضائع نہ کریں ۔قدرت نے عورت کی فرج اس طرح ایک نرم نالی کی سی بنائی ہے کہ اس اندر ٹیڑھی چیز بھی جا کر خود بخود سیدھی ھو جاتی ہےاُمید کرتا ہوں میرے کئی بھائیوں کے دل سے یہ عضو کے ٹیڑھے پن کا خوف دور ھو گیا ہو گا۔ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegramاختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegram#بواسیر (Piles ) اس مرض میں مقعد کے اندر یا باہر مسے پیدا ہو جاتے ہیں اس کی دو قسمیں خونی اور بادی ہیں. خونی میں مسوں سے خون آتا ہے اور بادی میں درد و خارش ہوتی ہے خون کبھی پاخانہ سے مل کر آتا ہے کبھی بعد از پاخانہ قطرہ قطرہ یا لگا تار نکلتا ہے یہاں خونی و بادی بواسیر علحیدہ علحیدہ بیان درج کیا جاتا ہے بواسیر خونی (piles ) مقعد (گدا)کی رگوں کے منہ پر مسے پیدا ہو جاتے ہیں پاخانہ کے بعد یا پہلے خون کے قطرے نکلتے ہیں طب قدیم سوداوی خون کو بواسیر کا سبب قرار دیتی ہے جو یا تو اس طرح پیدا ہوتا ہے کہ گرم دواوں یا غذاؤوں کے استعمال سرخ مرچوں کی کثرت ۔گوشت خوری کی زیادتی یا سودا کے ساتھ تیز اور جلی ہوئی صفرا کے مل جانے سے اس میں احتراق لاحق ہو جاتا ہے یا سوداوی اغذیہ مثلا مسور اور بینگن وغیرہ کے کثرت استعمال کے سبب سے خون غلظت اور احتراق پیدا کر کے آنتوں تک پہنچتا ہے اور رفتہ رفتہ اپنے نقص کے باعث نیچے کی طرف آنتوں کی رگوں کے انتہائی سروں تک پہنچ جاتا ہے خوامعائے مستقیم کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اور وہ گندہ مادہ وہاں جلن پیدا کرنے کے علاوہ کھچاوت پیدا کر دیتا ہے اور ان رگوں کے سرئے اس کھینچاتانی کے اثر سے پھول کر ابھر آتے ہیں اور مسے کہلاتے ہیں بسا اوقات ان میں شدت کا درد اور تکلیف پیدا ہو جاتی ہے کبھی اس مقام پر ورم کے سبب راستہ تنگ ہو سخت قبض کا باعث ہو جاتا ہے اگر مشکل سے پاخانہ آئے بھی تو مسوں اور متوریم رگوں پر دباو پڑنے کی وجہ کے علاوہ تکلیف اور درد کے خون بہنے لگتا ہے جو پاخانہ کے ساتھ ملا ہوا نہیں ہوتا بلکہ کبھی پہلے اور کھبی بعد میں آتا ہے کبھی خون اس قدر خارج ہوتا ہے کہ مریض حد درجہ کمزور ہو جاتا ہے رنگ زردی مائل یہ سبزی ہو جاتا ہے جگر کا فعل درست نہیں رہتا اور آنکھوں پر بھربھراہٹ پیدا ہو جاتی ہے بھوک کم سوہضم کی شکایت ہوجاتی ہے کبھی خصیہ و مثانہ اور کمر میں درد محسوس ہوتا ہے مرض کی شدت کے باعث دوران سر لاحق ہو جاتا ہے زبان سیاہ ہو جاتی ہے اور نیچلے ہونٹ پر سفیدی جھلکنے لگتی ہے نوٹ مسوں کی شکل و صورت کے لحاظ سے طب قدیم میں اس کی سات قسام ہیں صفرا ہودی ۔مخفی۔عنبنی ۔تینی ۔ثولوی ۔تمری ۔توتی۔ پہلی قسم میں صفرا پھول جاتا ہے کچھ مواد کا ترشح ہوتا ہے مخفی مسوں کا رنگ ارغوانی ہوتا ہے اور ان میں شاخیں ہوتی ہیں دوسرے جن چیزوں سے مشہابت دی گی ہے اس سے مشابہ ہوتے ہیں طب جدید میں ان کی تین اقسام دی گئی ہیں اندورنی بواسیر جس کے مسے بہت اندر کی طرف ہوتے ہیں اور دیکھے نہیں جا سکتے ان مسوں سے خون تو آتا ہے لیکن درد معمولی ہوتا ہے درمیانی بواسیر اس کے مسے بہت اندر کی طرف اور نہ بالکل باہر بلکہ درمیان میں ہوتے ہیں بیرونی بواسیر اس کے مسے باہر کی طرف ہوتے ہیں اور آسانی سے نظر آتے ہیں اگرچہ خون کم خارج ہوتا ہے لیکن درد شدت کے ساتھ ہوتا ہے علامات اندرونی مسوں سے خون خارج ہوتا رہتا ہے جو براز کے ساتھ گندہ ہوا نہیں ہوتا بیرونی مسوں میں درد ہوتا ہے مگر ان سے خون خارج نہیں ہوتا جو مسے عین ربر کے کنارے پر ہوں ان میں دونوں علامات ہوتی ہیں یعنی درد بھی اور اخراج خون بھی مرض ترقی کر جاتا ہے تو مسوں کا حجم بڑھ جاتا ہے اور خروج المقصد کا عارضہ بھی ساتھ ہو جاتا ہے خون کبھی براز کے ساتھ قطرہ قطرہ ٹپکتا ہے کبھی اس قدر زیادہ خارج ہوتا ہے کہ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے مریض کمزور ہو جاتا ہے اس کا رنگ زرد ہو جاتا ہے عرصہ تک خون آتے رہنے سے مریض کو خون کی کمی کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے خشکی اور گرمی کو ختم کر کے خون سے بواسیری اور سوزاکی زہر ختم کرنے والا نسخہ جو کے نظریا کے مجرب احتلام میں ہے یہی میرے تجربات اور علاج میں کارآمد رہا وہ آج یہاں لکھتا ہوں .لیکن اس سے پہلے یہاں زکر کروں گا بواسیر کے ان مریضوں کے لئے جو بارہا مرتبہ علاج و اپریشن کے باوجود اس مرض سے نجات حاصل نہیں کر سکے.وجہ پرہیز نہ کرنا اور ساتھ ساتھ علاج جاری رکھنا اور پھر کہنا کے فلاں طبیب یا ڈاکٹر سے علاج کروانے کے باوجود شفا نہیں ہوئی. ہوالشافی بواسیر کے مریض کا علاج 2حصوں پر مبنی ہے علاج اور پرہیز. علاج ."""""""""""""»"" نسخہ... ریٹھا 100 گرام بنا گھٹلی کے گندھک 100گرام بکری کا دودھ 1کلو طریقہ تیاری.... ریٹھا اور گندھک کا سفوف بنا کر اس میں تھوڑا تھوڑا دودھ ڈال کر کھرل کریں .جب دودھ خشک ہو جائے تو چنا برابر گولیا ں بنا لیں. مقدار خوراک 2 گولیاں 2ٹائم صبح و شام. پرہیز...... تمام تلی ہوئی اشیا ء .تمام ترش اشیاء.ہر قسم کا گوشت.ہر قسم کا اچار چٹنی,دال چنا ,چنے ,بیسن سے تیار اشیاء.سرخ مرچ .گرم مصالح جات. آلو مولی مونگرے کے پراٹھے,ہر قسم کی تمباکو نوشی,ہر قسم کی کولڈرنک.باربی کیو.چائے.کافی,. سختی سے بند. دوا اور پرہیز کے ساتھ ساتھ چہل قدمی اور ورزش بھی کریں.اور تمام سبزیا دالیں شوربے والے سالن چپاتی استمال کریں. شفاء من جانب اللہ صدقہ جاریہ.... ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد
Open in Telegramسیلان رحم 06 گرام کمرکس 06 گرام لودھ پٹھانی 04 گرام مائیں خورد 10 گرام سنگجراح ان سب کو الگ الگ باریک پیس کر رکھیں 250والے کیپسول بھرلیں ایک کیپسول صبح ایک کیپسول رات کو اس کے ساتھ نصف چمچ چاۓ والا سپاری پاک استعمال کریں جب ہر طرح کے علاج کرانے کے باوجود بھی لیکوریا ختم نا ہوتا ہو تو یے بناکر استعمال کیجیے گا فوائد لیکوریا رحم کی چبھن خارش ودیگر رحم کے امراض میں مفید ومجرب ہے ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegram#کشتہ_جات_کی_پہچان_ کشتہ طلاء :آب لیموں میں کھرل کرنے پر سرخ رنگ دیتا ہے۔ کشتہ نقرہ : لونگ کے ہمراہ کھرل کرنے پر سیاہ رنگ دیتا ہے۔ کشتہ فولاد: آب سادہ کی سطع پر ڈالنے سے تیرتا ہے ۔ کشتہ تانبا : ترش دہی میں کھرل کرنے سے سبز رنگ کا ہو جاتا ہے۔ کشتہ سیسہ: آگ پر رکھنے سے سرخ رنگ ظاہر کرتا ہے۔ کشتہ جست کشتہ قلعی: آب سادہ کی سطع پر ڈالنے سے تیرتا ہے۔ کشتہ ابرک سفید: برگ مدار تازہ میں کھرل کرنے سے چمک معلوم ہوتی ہے۔ کشتہ سیماب: آگ پر ڈالنے سے دھواں نہی دیتا۔ کشتہ ہڑتال: آگ پر ڈالنے سے دھواں نہی دیتا منجمد خون پر ڈالنے سے خون تحلیل ہو جاتا ہے۔ کشتہ زوی الارواح(رسکپور دارچکنا شنگرف سمالفار ہڑتال گندھک پارہ):آگ پر ڈالنے سے دھواں نہی دیتے۔ کشتہ مردار سنگ کشتہ نوشادر :آگ پر ڈالنے سے دھواں نہی دیتے۔ کشتہ توتیا کشتہ خبث الحدید کشتہ روپا مکھی کشتہ سونا مکھی کشتہ سنگ بصری کشتہ عقیق کشتہ گاودنتی کشتہ یشبکشتہ یاقوت کشتہ خرمہرہ کشتہ صدف کشتہ مرجان: آب سادہ کی سطع پر ڈالنے سے تیرتے ہیں۔ کشتہ شورہ قلمی:آگ پر ڈالنے سے چنگاری نہی دیتا۔ کشتہ پھٹکری:آگ پر ڈالنے سے رطوبت خارج نہی ہوتی۔ کشتہ ابرک سیاہ:دھوپ میں رکھنے سے چمک نظر نہی آتی۔ کشتہ پوست بیضہ مرغ کشتہ قرن الایل : آگ پر ڈالنے سے کسی قسم کی جلنے کی بو نہی آتی۔ کشتہ مرجان:دو انگلیوں کے درمیان رگڑنے سے دردراہٹ محسوس نہی ہوتی۔ کشتہ عقیق کشتہ گودنتی کشتہ یاقوت کشتہ صدف کشتہ مرواریدکشتہ مرجان:جس قدر سحق کیا جاے اس قدر سفید رنگ کا منظر پیش کرتے ہیں۔ _______________________________ ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭ حکیم محمد محسن اختر میرٹھی ہمارا یوٹیوب چینل Www.youtube.com/tibbeyounani @Aazmpda_nukhebot https://t.me/tibeyounani ٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
Open in Telegram