چاہئے ہے مجھے انکار محبت مرے دوست لیکن اس میں ترا انکار نہیں چاہئے ہے احمد کامران @Rekhta
Open in TelegramPosts of Rekhta
گل و غنچہ اصل میں ہیں تری گفتگو کی شکلیں کبھی کھل کے بات کہہ دی کبھی کر دیا اشارا سلام سندیلوی @Rekhta
Open in Telegramآنکھ کو جام سمجھ بیٹھا تھا ان جانے میں ساقیا ہوش کہاں تھا ترے دیوانہ میں شمیم شاہ آبادی @Rekhta
Open in Telegramدل جو دے کر کسی کافر کو پریشاں ہو جائے عافیت اس کی ہے اس میں کہ مسلماں ہو جائے نوح ناروی @Rekhta
Open in Telegramآپ سینے میں چھپاتے ہیں محبت اپنی ہم کو دیوار کے پیچھے بھی نظر آتا ہے ڈاکٹر یاسین عاطر @Rekhta
Open in Telegramگیا جو مندر تو پھر نہ مسجد کی چھت پہ بیٹھا مزاج لوگوں کے اک پرندے میں آ گئے تھے محمد رضا حیدری @Rekhta
Open in Telegramگل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میر اپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو میر تقی میر @Rekhta
Open in Telegramعشق کا بندہ بھی ہوں کافر بھی ہوں مومن بھی ہوں آپ کا دل جو گواہی دے وہی کہہ لیجئے سراج لکھنوی @Rekhta
Open in Telegramاتنی تو دید عشق کی تاثیر دیکھیے جس سمت دیکھیے تری تصویر دیکھیے وزیر علی صبا لکھنؤی 1793 - 1855 | لکھنؤ, انڈیا @Rekhta
Open in Telegramآج مسجد میں نظر آتا تو ہے میکش مگر مطلب اس کا بیچنا ہے شیخ کی دستار کا ماتم فضل محمد @Rekhta
Open in Telegramہمیں یہ ڈر تھا کہ اکتا نہ جائیں کچھ دن میں سو قسط وار محبت کی ایک دم نہیں کی عمیر نجمی @Rekhta
Open in Telegramآزردہؔ مر کے کوچۂ جاناں میں رہ گیا دی تھی دعا کسی نے کہ جنت میں گھر ملے مفتی صدرالدین آزردہ @Rekhta
Open in Telegramاگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لینا ہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے بشیر بدر @Rekhta
Open in Telegramیہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی کیفی وجدانی @Rekhta
Open in Telegramبچا لیا تری خوشبو کے فرق نے ورنہ میں تیرے وہم میں تجھ سے لپٹنے والا تھا کیفی وجدانی @Rekhta
Open in Telegramزباں تک جو نہ آئے وہ محبت اور ہوتی ہے فسانہ اور ہوتا ہے حقیقت اور ہوتی ہے وامق جونپوری @Rekhta
Open in Telegram