چاہئے ہے مجھے انکار محبت مرے دوست لیکن اس میں ترا انکار نہیں چاہئے ہے احمد کامران @Rekhta
Открыть в TelegramПосты канала Rekhta
گل و غنچہ اصل میں ہیں تری گفتگو کی شکلیں کبھی کھل کے بات کہہ دی کبھی کر دیا اشارا سلام سندیلوی @Rekhta
Открыть в Telegramآنکھ کو جام سمجھ بیٹھا تھا ان جانے میں ساقیا ہوش کہاں تھا ترے دیوانہ میں شمیم شاہ آبادی @Rekhta
Открыть в Telegramدل جو دے کر کسی کافر کو پریشاں ہو جائے عافیت اس کی ہے اس میں کہ مسلماں ہو جائے نوح ناروی @Rekhta
Открыть в Telegramآپ سینے میں چھپاتے ہیں محبت اپنی ہم کو دیوار کے پیچھے بھی نظر آتا ہے ڈاکٹر یاسین عاطر @Rekhta
Открыть в Telegramگیا جو مندر تو پھر نہ مسجد کی چھت پہ بیٹھا مزاج لوگوں کے اک پرندے میں آ گئے تھے محمد رضا حیدری @Rekhta
Открыть в Telegramگل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میر اپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو میر تقی میر @Rekhta
Открыть в Telegramعشق کا بندہ بھی ہوں کافر بھی ہوں مومن بھی ہوں آپ کا دل جو گواہی دے وہی کہہ لیجئے سراج لکھنوی @Rekhta
Открыть в Telegramاتنی تو دید عشق کی تاثیر دیکھیے جس سمت دیکھیے تری تصویر دیکھیے وزیر علی صبا لکھنؤی 1793 - 1855 | لکھنؤ, انڈیا @Rekhta
Открыть в Telegramآج مسجد میں نظر آتا تو ہے میکش مگر مطلب اس کا بیچنا ہے شیخ کی دستار کا ماتم فضل محمد @Rekhta
Открыть в Telegramہمیں یہ ڈر تھا کہ اکتا نہ جائیں کچھ دن میں سو قسط وار محبت کی ایک دم نہیں کی عمیر نجمی @Rekhta
Открыть в Telegramآزردہؔ مر کے کوچۂ جاناں میں رہ گیا دی تھی دعا کسی نے کہ جنت میں گھر ملے مفتی صدرالدین آزردہ @Rekhta
Открыть в Telegramاگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لینا ہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے بشیر بدر @Rekhta
Открыть в Telegramیہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی کیفی وجدانی @Rekhta
Открыть в Telegramبچا لیا تری خوشبو کے فرق نے ورنہ میں تیرے وہم میں تجھ سے لپٹنے والا تھا کیفی وجدانی @Rekhta
Открыть в Telegramجب ہوا انجمن گل میں ورود شبنم مرتسم دل پہ ترا نقش کف پا دیکھا فیض جھنجھانوی @Rekhta
Открыть в Telegramزباں تک جو نہ آئے وہ محبت اور ہوتی ہے فسانہ اور ہوتا ہے حقیقت اور ہوتی ہے وامق جونپوری @Rekhta
Открыть в Telegram