Кабинет
RAHI HIJAZI راہی حجازی

RAHI HIJAZI راہی حجازی

ہماری اردو موبائل ایپ ⬇ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender ٹیلی گرام رابطہ آئی ڈی ⬇ @RAHIHIJAZI

Юзернейм
@kashkoleurdu
Категория
Религия
Страна
ПакистанПакистан
Подписчики8 170
Просмотров на пост, 7 дн.771за 7 дней
ERR9,44 %за 7 дней

Средние просмотры поста по дням

По дню публикации

Показать таблицей
ДатаПросмотров на пост
29 окт. 2026 г.2 480
8 нояб. 2026 г.1 700
20 нояб. 2026 г.771

Самые просматриваемые за месяц

  1. 01
    Просмотры2,48 тыс.
    Пересылки—
    Реакции10
    Комментарии—
  2. 02
    Просмотры1,7 тыс.
    Пересылки—
    Реакции11
    Комментарии—
  3. 03
    Просмотры771
    Пересылки—
    Реакции20
    Комментарии—

Новые посты

#5229Текст
Просмотры771−53%к среднему
Пересылки—
Реакции20
Комментарии—
#5225Текст

سرسید اور علماء عاصم افتخار برصغیر میں جدیدیت اور روایت کی کشمکش کو عموماً چند ظاہری اختلافات تک محدود کر دیا گیا ہے۔ استعماری دور میں جدیدیت کے علم بردار سرسید احمد خان اور ان کے مقابل علماء (علماءِ دیوبند، علماءِ خیرآباد اور دیگر سنی علماء) کے درمیان ہونے والی گفتگو کا تجزیہ زیادہ تر صحافیانہ اور ادیبانہ انداز میں کیا جاتا ہےاور اس اختلاف کو چند ظاہری مسائل میں سمیٹ دیا جاتا ہے، مثلاً یہ کہ سرسید مسلمانوں کو انگریزی اور جدید تعلیم دلانا چاہتے تھے، جبکہ علماء اس تعلیم کے مخالف تھے۔ بظاہر معاملہ اتنا ہی سادہ معلوم ہوتا ہے، لیکن جب اس پوری کشمکش کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ اختلاف کی نوعیت یہ تھی ہی نہیں بلکہ وہ کچھ اور تھی اور زیادہ بنیادی تھی۔ اصل مسئلہ انگریزوں کے لائے ہویے فنون کے حصول کا نہیں تھا، بلکہ مسلمانوں کی علمیاتی اور اخلاقی بنیادوں کا تھا۔ سرسید ان بنیادوں کو یورپ میں پیدا ہوئی روشن فکری (جہالت خالصہ) کے مطابق تبدیل کرنا چاہتے تھے، جبکہ علماء ان کی اس تبدیلی کے مخالف تھے۔ روشن فکری کے دور میں یورپ میں پیدا ہونے والے فنون کے ساتھ جو الحادی قدریں اور غیر اسلامی بنیادیں شامل ہو گئی تھی نہ وہ تنقید و تنقیح کے مراحل سے گزر کر واضح ہوسکی تھی تھا اور نہ ان فنون و علوم سے الگ ہوئی تھی۔ نتیجتاً ان علوم و فنون کے پڑھنے کا ایک لازمی نتیجہ اپنے علمی اور اخلاقی بنیادوں کو ڈھا دینا ہوتا تھا۔ پھر یہ کہ مسلم دنیا پر ہم جہتی بحران طاری ہو چکا تھا جس وجہ سے اتنا وقت بھی نہیں مل پا رہا تھا کہ کلامی سطح پر جا کر گہرائی سے چیزوں کی تنقیح اور توضیح جلد سے جلد ممکن ہو سکے۔ موجودہ دور میں بندہ کا تجزیہ یہ ہے کہ سرسید احمد خان کے فکری اثرات ہمارے معاشرے میں نہایت گہرائی تک سرایت کر چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ان لوگوں کی علمیاتی اور اخلاقی بنیادیں بھی بڑی حد تک تبدیل ہو چکی ہیں جو بظاہر سرسید کو درست نہیں جانتے ( فارغین مدارس کی بڑی تعداد اور ان سے منسلک افراد)۔ کیا آج مسلمانوں کی علمیات مغربی جدیدیت کی بنیاد پر نہیں کھڑی ہے؟ کیا زیادہ تر مسلمان مغربی اداروں سے ہی "علم" حاصل نہیں کرتے ہیں (بندہ کا بھی مدت طویلہ یہیں تعلیمی سفر میں گزرا ہے) اور ان کے‌ بنیاد کو دلوں جان سے تسلیم نہیں کرتے ہیں (اس سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں)؟ کیا ہمارے بہت سے فارغینِ مدارس کی علمی بنیاد بھی غیر شعوری طور پر جدیدیت کے مفروضات پر استوار نہیں ہو چکی ہے؟ (جس کا ایک ظاہری اثر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پوری بحث میں علماء کے موقف کو جب رکھنے کی بات آتی ہے تو اکثر فارغین مدارس معذرت خواہانہ رویہ اپنا کر تاویل کی راہ اختیار کرتے ہیں اور اصل مسئلے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے علماء کے موقف کو لے کر خلجان میں مبتلا رہتے ہیں )

Открыть в Telegram
Просмотры3 220+95%к среднему
Пересылки—
Реакции18
Комментарии—
#5224Фото

کشکول ایپ: 15 لائن حافظی قرآن والے متوجہ ہوں کشکول اردو ایپ میں قرآن کریم Pdf کی شکل میں تینوں نسخے دیے گئے ہیں، 13 لائن بھی، 15 لائن بھی اور 16 لائن بھی ۔۔۔۔۔۔ قرآن کریم کے یہ تینوں نسخے سادہ طرز کے دیے گئے تھے اور کوالٹی بھی کافی کم رکھ کر دی گئی تھی تاہم صارفین کا بڑے دنوں سے اصرار تھا کہ Pdf قرآن کریم کے نسخے تجوید والے دیے جائیں، عوامی زبان میں رنگین والے قرآن کریم کے نسخے دیے جانے چاہئیں، اس حکم کی تعمیل میں پچھلے کافی دنوں سے کام جاری تھا اور آج پہلے نمبر پر 15 لائن حافظی قرآن کریم رنگین والا صارفین کیلیے جاری کردیا گیا ہے، ان شاء اللہ دیگر نسخے بھی جلدی تبدیل کیے جائیں گے واضح رہے کہ موجودہ 15 لائن رنگین والے قرآن کریم کی کوالٹی پہلے کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ رکھی گئی ہے، اس تناظر میں پارے ڈاؤنلوڈ ہونے میں قدرے وقت لگ سکتا ہے، اگر آپ کے یہاں نیٹ کی رفتار کم ہو تو فجر کے بعد کا وقت پارے ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے سب سے اچھا رہے گا ۔ کشکول اردو ایپ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender

Открыть в Telegram
Просмотры2 750+67%к среднему
Пересылки—
Реакции23
Комментарии—
#5223Текст

☀ تتمة أضواء البيان للشيخ عطية محمد سالم: وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ أَحَدًا (18) الْمَبْحَثُ السَّابِعُ: مَوْضُوعُ الْأَرْبَعِينَ صَلَاةً، وَهُوَ مِنْ جِهَةٍ خَاصٌّ بِالْمَسْجِدِ النَّبَوِيِّ، وَمِنْ جِهَةٍ عَامٌّ فِي كُلِّ مَسْجِدٍ، وَلَكِنْ لَا بِأَرْبَعِينَ صَلَاةً بَلْ بِأَرْبَعِينَ يَوْمًا. أَمَّا مَا يَخُصُّ الْمَسْجِدَ النَّبَوِيَّ فَقَدْ جَاءَ فِي حَدِيثِ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدِي أَرْبَعِينَ صَلَاةً لَا تَفُوتُهُ صَلَاةٌ كُتِبَتْ لَهُ بَرَاءَةٌ وَنَجَاةٌ مِنَ الْعَذَابِ، وَبَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ». قَالَ الْمُنْذِرِيُّ فِي «التَّرْغِيبِ وَالتَّرْهِيبِ»: رُوَاتُهُ رُوَاةُ الصَّحِيحِ. أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ فِي مُسْنَدِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَفِي «مَجْمَعِ الزَّوَائِدِ»: رِجَالُهُ ثِقَاتٌ. ...... وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ النَّاسِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بِرِوَايَتَيْنِ: أَمَّا الْأُولَى: فَبِسَبَبِ نُبَيْطِ بْنِ عُمَرَ. وَأَمَّا الثَّانِيَةُ: فَمِنْ جِهَةِ الرَّفْعِ وَالْوَقْفِ. وَقَدْ تَتَبَّعَ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالتَّدْقِيقِ فِي السَّنَدِ، وَأَثْبَتَ صِحَّةَ الْأَوَّلِ، وَحُكْمَ الرَّفْعِ لِلثَّانِي. وَقَدْ أَفْرَدَهُمَا الشَّيْخُ حَمَّادٌ الْأَنْصَارِيُّ بِرِسَالَةٍ رَدَّ فِيهَا عَلَى بَعْضِ مَنْ تَكَلَّمَ فِيهِمَا مِنَ الْمُتَأَخِّرِينَ. نُوجِزُ كَلَامَهُ فِي الْآتِي: قَالَ الْحَافِظُ ابْنُ حَجَرٍ فِي «تَعْجِيلِ الْمَنْفَعَةِ فِي زَوَائِدِ الْأَرْبَعَةِ»: نُبَيْطُ بْنُ عُمَرَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي «الثِّقَاتِ». فَاجْتَمَعَ عَلَى تَوْثِيقِ نُبَيْطٍ كُلٌّ مِنَ ابْنِ حِبَّانَ وَالْمُنْذِرِيِّ وَالْبَيْهَقِيِّ وَابْنِ حَجَرٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ مِنْ أَئِمَّةِ هَذَا الشَّأْنِ. فَمِنْ ثَمَّ لَا يَجُوزُ لِأَحَدٍ أَنْ يَطْعَنَ وَلَا أَنْ يُضَعِّفَ مَنْ وَثَّقَهُ أَئِمَّةٌ مُعْتَبَرُونَ، وَلَمْ يُخَالِفْهُمْ إِمَامٌ مِنْ أَئِمَّةِ الْجَرْحِ وَالتَّعْدِيلِ. وَكَفَى مَنْ ذَكَرُوا مِنْ أَئِمَّةِ هَذَا الشَّأْنِ قُدْوَةً. ذَلِكَ وَلَوْ فُرِضَ وَقُدِّرَ جَدَلًا أَنَّهُ فِي السَّنَدِ مَقَالٌ فَإِنَّ أَئِمَّةَ الْحَدِيثِ لَا يَمْنَعُونَ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي الْحَدِيثِ حَلَالٌ أَوْ حَرَامٌ أَوْ عَقِيدَةٌ، بَلْ كَانَ بَابُ فَضَائِلِ الْأَعْمَالِ لَا يَمْنَعُونَ الْعَمَلَ بِهِ؛ لِأَنَّ بَابَ الْفَضَائِلِ لَا يُشَدَّدُ فِيهِ هَذَا التَّشْدِيدَ. وَنَقَلَ السُّيُوطِيُّ مِثْلَ ذَلِكَ عَنْ أَحْمَدَ، وَابْنِ الْمُبَارَكِ. ▪️ماقبل کی تفصیل اور تحقیق سے یہ بات بخوبی معلوم ہوجاتی ہے کہ مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا کرنے کی فضیلت پر مشتمل مذکورہ حدیث معتبر اور قابلِ قبول ہے، اور اس کے غیر معتبر ہونے کی کوئی بھی معتبر دلیل اور معقول وجہ موجود نہیں۔ مفتی مبین الرحمٰن

Открыть в Telegram
Просмотры3 050+85%к среднему
Пересылки—
Реакции3
Комментарии—
#5222Текст

🌻 تحقیقِ روایت: مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا کرنے کی فضیلت! ⬅️ روایت: روایت مشہور ہے کہ:’’جو شخص مسجد نبوی میں چالیس نمازیں اس طرح ادا کرے کہ اس سے ایک بھی نماز فوت نہ ہو تو اُس کے لیے آگ سے برأت اور عذاب سے نجات لکھ دی جاتی ہے اور وہ نفاق سے بری ہوجاتا ہے۔‘‘ ⬅️ روایت کی تحقیق: مذکورہ حدیث ’’مسند احمد‘‘ میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیں: ☀ مسند الإمام أحمد: 12583- حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ عَبْد اللهِ وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِن الْحَكَمِ بْنِ مُوسَى: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الرِّجَالِ عَنِ نُبَيْطِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَن النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدِي أَرْبَعِينَ صَلَاةً لَا يَفُوتُهُ صَلَاةٌ كُتِبَتْ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ وَنَجَاةٌ مِنَ الْعَذَابِ، وَبَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ. (مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ) ⬅️ ’’مسند احمد‘‘ کی مذکورہ حدیث کے رایوں کو متعدد جلیل القدر محدثین کرام نے ثقہ اور معتبر قرار دیا ہے، ان میں سے کوئی بھی راوی ایسا نہیں ہے جو کہ ثقہ نہ ہو، اس لیے یہ حدیث معتبر ہے۔ تفصیل ملاحظہ فرمائیں: 1️⃣ امام محدث ہیثمی رحمہ اللہ تعالٰی نے مذکورہ حدیث کے رایوں کو ثقہ قرار دیا ہے: ☀ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: 5878- عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدِي أَرْبَعِينَ صَلَاةً لَا تَفُوتُهُ صَلَاةٌ كُتِبَ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ وَبَرَاءَةٌ مِنَ الْعَذَابِ وَبَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ». قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي «الْأَوْسَطِ»، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. (بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعِينَ صَلَاةً) 2️⃣ امام منذری رحمہ اللہ تعالٰی نے بھی ’’مسند احمد‘‘ کی مذکورہ حدیث کے رایوں کو ثقہ اور معتبر قرار دیا ہے: ☀ الترغيب والترهيب: 1832- عَن أنس بن مَالك رَضِي الله عَنهُ عَن النَّبِي ﷺ قَالَ: «من صلى فِي مَسْجِدي أَرْبَعِينَ صَلَاة لَا تفوته صَلَاة كتبت لَهُ بَرَاءَة من النَّار وَبَرَاءَة من الْعَذَاب وبرىء من النِّفَاق». رَوَاهُ أَحْمد وَرُوَاته رُوَاة الصَّحِيح، وَالطَّبَرَانِيّ فِي «الْأَوْسَط». (كتاب الْحَج) 3️⃣ امام محدث احمد قسطلانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی ’’مسند احمد‘‘ کی مذکورہ حدیث کے رایوں کو ثقہ اور معتبر قرار دیا ہے: ☀ إرشاد الساري لشرح صحيح البخاري: وروى أحمد بإسناد رواته الصحيح من حديث أنس رفعه: «من صلّى في مسجدي أربعين صلاة لا تفوته صلاة كتبت له براءة من النار، وبراءة من العذاب، وبراءة من النفاق». (كتاب فضل الصلاة في مسجد مكة والمدينة) 📿 وضاحتیں اور فوائد: 1️⃣ ماقبل میں متعدد جلیل القدر ائمہ محدثین کی تصریحات سے یہ بات بخوبی معلوم ہوجاتی ہے کہ مذکورہ حدیث کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں، ان میں سے کوئی بھی راوی غیر معتبر نہیں ہے۔ اس وجہ سے مذکورہ حدیث معتبر اور قابلِ قبول ہے۔ اس لیے مذکورہ حدیث میں بیان کی گئی فضیلت کا اعتقاد رکھنا اور اس کے مطابق عمل کرنا بالکل درست ہے۔ 2️⃣ بعض حضرات نے مذکورہ حدیث کے ایک راوی نُبَیط بن عمر پر جرح کی ہے، لیکن یہ جرح معتبر نہیں، اس لیے کہ نبیط بن عمر معتبر اور ثقہ راوی ہیں جیسا کہ ماقبل میں تین محدثین کرام کی تصریح سے بھی ان کا ثقہ ہونا معلوم ہوتا ہے، مزید یہ کہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی ان کو ثقات میں شمار کیا ہے اور امام ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’تعجیل المنفعۃ‘‘ میں امام ابن حبان کا حوالہ دے کر ان کے ثقہ ہونے کو قبول کیا ہے۔ ☀ تعجيل المنفعة بزوائد رجال الأئمة الأربعة: 1100- نبيط بن عمر عَن أنس وَعنهُ عبد الرَّحْمَن بن أبي الرِّجَال، ذكره بن حبَان فِي «الثِّقَات». 3️⃣ مذکورہ حدیث کو شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالٰی اور دیگر بعض معاصر حضرات نے غیر معتبر قرار دیا ہے تو اس حوالے سے عرض یہ ہے کہ ماقبل سے یہ بات معلوم ہوچکی ہے کہ متعدد جلیل القدر محدثین نے اس حدیث کو معتبر قرار دیا ہے، اس لیے ان کے مقابلے میں ان بعض معاصر حضرات کی رائے ناقابلِ قبول ٹھہرتی ہے، چنانچہ شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے شاگرد اور عرب کے جلیل القدر عالم شیخ عطیہ محمد سالم رحمہ اللہ تعالٰی نے مذکورہ حدیث پر کلام کرتے ہوئے اس کو معتبر قرار دیا ہے اور جن متأخرین نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے ان کی تردید ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ امت کے ائمہ محدثین کرام نے اس کے راویوں کی توثیق فرمائی ہے، وہ ہمارے لیے حجت اور کافی ہیں۔ ان کی تفصیلی عبارت ملاحظہ فرمائیں:

Открыть в Telegram
Просмотры2 730+65%к среднему
Пересылки—
Реакции4
Комментарии—
#5221Текст

میں پڑھنے کا وقت کہاں سے نکالتا تھا؟ ======================== شیخ علی طنطاوی _________ عدالت کا حال یہ تھا کہ ہر روز میرے سامنے تیس مقدمے ہوتے۔ دعوے دیکھتا، وکیلوں کی بحثیں سنتا اور فیصلے کرتا۔ ثالثی مجالس کی نگرانی الگ تھی۔ تین اور مجلسوں کی صدارت بھی میرے سر تھی: مجلسِ اوقاف، مجلسِ ایتام اور شام کے شرعی کالجوں کی مجلسِ اعلیٰ، جو وزارتِ اوقاف کے ماتحت تھی۔ دمشق کے شرعی کالج میں پڑھاتا تھا، لڑکوں کے سیکنڈری اسکول میں بھی اور لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول میں بھی۔ جمعے کا خطبہ کبھی جامع المرابط میں ہوتا، کبھی مسجدِ جامعہ میں؛ کلبوں اور انجمنوں میں تقریریں الگ۔ ریڈیو دمشق سے گفت گو کا سلسلہ بھی جاری تھا اور میرا شمار ریڈیو کے اوّل اوّل بولنے والوں میں ہوتا تھا جنھیں لوگ سنتے چلے آ رہے تھے۔ اب تو پچاس برس سے زیادہ گزر چکے ہیں اور میری یہ گفت گو کبھی منقطع نہیں ہوئی۔ پھر روزانہ ایک مختصر سا کالم بھی لکھتا؛ پہلے روزنامہ “النصر” میں، پھر “الایام” میں۔ کالم چھوٹا ہوتا تھا مگر صاحب! دستی بم بھی تو چھوٹا ہی ہوتا ہے؛ دھماکا اس کا بھی خوب ہوتا ہے اور باطل کی عمارت میں رخنہ ڈالنے کا کام بھی کچھ کم نہیں کرتا۔ یہ سب کچھ کرتا تھا، پھر بھی وقت نکال لیتا کہ کتب خانے میں جا بیٹھوں۔ اور اس پر طرہ یہ کہ روزانہ دو سو، کبھی تین سو صفحے پڑھتا تھا۔ یہ عادت آج کی نہیں؛ جس دن بچپن میں پڑھنا سیکھا، اسی دن سے چلی آ رہی ہے۔ کوئی ستر برس ہونے کو آئے۔ جو وقت بچتا، کتاب لے کر بیٹھ جاتا۔ اب اس کا راز بھی سن لیجیے۔ میں نہ گلی میں لڑکوں کے ساتھ کھیلتا تھا، نہ جوانوں کے ساتھ کسی تفریح گاہ کا رخ کرتا۔ آدمی بھی کچھ ایسا مجلسی نہ تھا کہ آنے والوں کی پیشوائی میں وقت جائے؛ مسافروں کو رخصت کرنے میں گھڑیاں کٹیں؛ خوشی والوں کو مبارک بادیں دیتا پھروں اور مصیبت زدوں کے ہاں تعزیتیں کرتا رہوں۔ دعوت بھی قبول نہ کرتا، خصوصاً اگر دعوت کھانے کی ہوتی! اگر اس روش میں اسلامی نقطۂ نظر سے کسی افضل و اکمل طریقے کی مخالفت ہو گئی ہو تو اللّٰہ سے معافی چاہتا ہوں؛ نہ میں کسی کو کہتا ہوں کہ وہ بھی میری طرح کرے۔ میرا طریقہ بس یہ تھا کہ بغیر پہلے سے وقت لیے کسی ملاقاتی کو نہ ملتا اور خود بھی کسی کے ہاں شاذ و نادر ہی جاتا۔ یوں وقت بھی بچا لیا اور جان بھی آسودہ رکھی۔ اب آپ کہیں گے: میاں! یہ سب کچھ آخر کیا کیسے؟ اور ایک دن میں اتنی گنجایش نکلتی کہاں سے تھی؟ جواب یہ ہے کہ میں نے اپنے آپ کو نہیں بانٹا تھا، اپنے وقت کو بانٹ رکھا تھا۔ فقہا کی اصطلاح میں اسے “مُہایَأَۃ” کہتے ہیں۔ مُہایَأَۃ سنی ہے کبھی؟ ایک مکان کے دو مالک ہوں، مکان اتنا نہ ہو کہ دونوں بہ یک وقت اس میں رہ سکیں اور تقسیم بھی نہ ہو سکتا ہو تو مکان نہیں، وقت بانٹ لیتے ہیں۔ ایک مہینا یا ایک سال ایک مالک استعمال کرے، پھر اتنی ہی مدت دوسرا۔ میں نے اپنے وقت کے ساتھ بھی یہی معاملہ کیا تھا۔ عدالت میں ہوتا تو بس عدالت ہی سامنے ہوتی؛ ساری توجہ اسی کی؛ نہ اخبار کا خیال، نہ مدرسے کا۔ اخبار کے لیے لکھنے بیٹھتا تو عدالت کو ذہن سے نکال باہر کرتا۔ مدرسے میں ہوتا تو مدرسے کے سبق کے سوا دنیا میں کوئی کام ہی نہ تھا۔ اور ہاں! یہ سب جوانی کے عہد کا قصہ ہے۔ ابو العتاہیہ نے خوب کہا ہے: وَرَوَائِحُ الْجَنَّةِ فِي الشَّبَابِ “جنت کی مہک تو جوانی میں ہے!” اس باب کو پڑھنے والے نوجوان اگر اپنی قوتیں سنجیدہ کام میں لگا دیں اور اپنا وقت ایسے کاموں میں صرف کریں جن سے کوئی مفید نتیجہ نکلتا ہو تو یقین جانیے، مجھ سے کہیں زیادہ کر گزریں۔ شیخ علی طنطاوی (الذکریات، ج ۶، ص ۳۳۲) [ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

Открыть в Telegram
Просмотры3 230+96%к среднему
Пересылки—
Реакции10
Комментарии—
#5220Текст

مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کی نظر نے ان تمام جاہلانہ رسومات کا اندازہ لگا لیا تھا اور یہ بھی احساس ہوگیا تھا کہ آگے چل کر یہ اور زیادہ بھیانک روپ اپنا لیں گے۔ اسی لیے انہوں نے ہر طرح کی مجلس میلاد کو بند کرکے ایک طوفان کو روکنے کی کوشش کی۔ یہ فیصلہ اتنا بصیرت افروز تھا کہ حاجی امداد اللہ صاحب رحمہ اللہ کو بھی کہنا پڑا کہ اس مسئلے میں جو فیصلہ مولانا گنگوہی کا ہے وہی انکا بھی ہے (مرقوماتِ امدادیہ) آج کل جو ہم یہ ڈرامے، تماشے، مرد و عورتوں کا پاگلوں کی طرح بیچ بازار ناچنا دیکھ رہے ہیں یہ سب اسی گنجائش کا فائدہ اٹھا کر کیا جارہا ہے جو ہمارے بعض حضرات نے ان کو دے رکھی ہے۔ ایک ایسے عمل کے لیے جس کی اصل نہ خیر القرون میں ملتی ہے اور نہ تمام علماء اس کے جواز کے درپے ہیں، مجوزین ایسے نت نئے مفسدات کے لئے کھلا دروازہ چھوڑ رہے ہیں۔ آپ مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کی اس رائے سے اختلاف کیجئے یا بے شرم تکفیریوں کی طرح مولانا گنگوہی رح کا مزاق اڑائیں، تاریخ نے ان کی رائے کو احوط و اسلم ثابت کردیا۔

Открыть в Telegram
Просмотры2 960+79%к среднему
Пересылки—
Реакции8
Комментарии—
#5219Текст

حضرات! جامعہ بنوری ٹاؤن کا ایک فتوی ملاحظہ فرمائیں سوال ربیع الاول کے مہینہ کی تخصیص کرکے سیرت مصطفی، عظمت مصطفی، شان مصطفی، ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ جیسے ناموں سے جلسہ و خلوس کا انعقاد کرنا اور ماہ ربیع الاول کے آنے سے پہلے عوام کو خبردار کرنا اور ان سے مشورہ کرکے جلسہ کے لیے ربیع الاول کی تاریخ طے کرنا اور خصوصی اہتمام کے ساتھ اجتماعی جلسوں کا شیڈول ترتیب دینا کہ ایک ہی اشتہار میں اپنے علاقہ کی مختلف مساجد میں ربیع الاول میں روز و شب جلسوں کی ترتیب رکھنا اور عوام کو فضائل سنا کر جلسوں کے اخراجات چندہ کرکے وصول کرنا جیسے شرکاء کے کھانے پینے خطیبوں اور مقررین کے اخراجات و وظائف و ہدایا کے لیے چندہ وصول کرنا شرعا درست ہے کہ نہیں؟ جواب اس میں شبہ نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت اور بعثت امت محمدیہ کے لیے رحمت وسعادت کا ذریعہ ہے اوراس نعمت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، بلکہ مؤمن کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت اس کو نہ ہو، لیکن محبت سچی اورقابل قبول اسی وقت ہوسکتی ہے جب کہ وہ شرعی اصولوں سے نہ ٹکراتی ہو، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت واحوال، فضائل ومناقب اور حیات طیبہ کے مختلف گوشے اجاگرکرنا، اس پر بیان وتقریر کرنا کارِ ثواب ہے، لیکن یہ اسی وقت ہے جب کہ سنت وشریعت کے مطابق ہو۔ *ماہ ربیع الاول کو خاص کرکے میلاد النبی، سیرت مصطفی، عظمت مصطفی، شان مصطفی، ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ جیسے ناموں سے جلسہ جلوس کا انعقادکرنا، جشن وتہوار منانا، اور اس عنوان سے چندہ وصول کرنا نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے نہ صحابہٴ کرام اور تابعین عظام سے۔حالاں کہ صحابہٴ کرام سے بڑھ کر سچا عاشق رسول اور جاں نثار کون ہوسکتا ہے، اس کے باوجود صحابہٴ کرام سے کہیں اس کا ثبوت نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کا تقاضہ تو یہ تھا کہ اس طرح کی محافل کا انعقاد بغیر کسی چندہ مہم کے اور بغیر کسی تخصیص وتعیین کے وقتا فوقتا حدود شرع میں رہتے ہوئے ہوتا رہے، اس کا خاطر خواہ فائدہ بھی ہوتا، لیکن افسوس کہ اس کے برعکس اپنی دینداری اور محبت نبوی کو چند ایام میں محصور کرکے رکھ دیا گیا ہے اور پھر سال بھر آزاد چھوڑ دیاگیا ہے۔جس کو امت کے نباض علماء نے بدعات میں شمار کیا ہے۔* المدخل میں ہے: " ومن جملة ما أحدثوه من البدع مع اعتقادهم أن ذلك من أکبر العبادات وإظهار شرائع یفعلونه في شهر ربیع الأول من المولد وقد احتوی علی بدع ومحرمات جملة الخ (المدخل ۲/۳)فقط واللہ اعلم فتویٰ نمبر : 143803200014 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Открыть в Telegram
Просмотры2 920+77%к среднему
Пересылки—
Реакции5
Комментарии—

Все посты

Связи