Кабинет

Посты канала 📚کشکول علوم📚

сначала новые

#7683Текст

*💔 مدارس کے ذمہ دارانِ کرام! خدارا، کبھی اپنے اساتذہ کے دل کا درد بھی محسوس کیجیے!* آپ لاکھوں کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں، کروڑوں کے مکانات میں رہتے ہیں اور اپنے بچوں کو مہنگے اسکولوں اور کالجوں میں پڑھاتے ہیں؛ لیکن جس استاد کی محنت سے آپ کا ادارہ ترقی کرتا ہے، نام روشن ہوتا ہے اور قوم کے بچے قرآن و دین کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، کیا اس کی بنیادی ضروریات پوری کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں؟ جلسوں میں اسٹیج پر بیٹھ کر امت کی فکر کرنا آسان ہے، لیکن جو استاد اپنی پوری زندگی امت کی نسلوں کو دین سکھانے میں لگا دیتا ہے، کیا وہ امت کا حصہ نہیں؟ کیا اس کے بچے امت کے بچے نہیں؟ محنت استاد کرے، قربانیاں استاد دے، دن رات مدرسے کی خدمت استاد کرے، لیکن آسائشیں دوسروں کے حصے میں آئیں اور استاد اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے پریشان رہے؛ آخر یہ کہاں کا انصاف ہے؟ استاد سے وقت کی پابندی کا مطالبہ کرنے سے پہلے اس کی تنخواہ، رہائش اور آمدورفت کی مشکلات کو بھی سمجھیے۔ جس کے پاس سواری نہیں، مناسب تنخواہ نہیں اور مدرسے کے قریب رہائش نہیں، وہ کن پریشانیوں سے گزر کر اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے! خدارا! جن اساتذہ کی محنت سے آپ کے ادارے آباد ہیں، جن کی قربانیوں سے حفاظِ قرآن اور دین کے خادم تیار ہوتے ہیں، ان کی زندگیوں کو بھی دیکھیے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ دوسروں کے بچوں کا مستقبل سنوارتے سنوارتے اپنے ہی بچوں کی ضروریات پوری کرنے سے عاجز رہ جائیں۔ یاد رکھیے! مدارس صرف عمارتوں، گاڑیوں اور بڑے جلسوں سے نہیں، بلکہ اساتذہ کے اخلاص، محنت اور قربانیوں سے آباد ہوتے ہیں۔ دنیا کی دولت اور عہدے یہیں رہ جائیں گے، لیکن حقوق العباد کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوگا۔ 💔 جو استاد آپ کے ادارے کا نام روشن کرتا ہے، کیا اس کی زندگی میں روشنی لانا آپ کی ذمہ داری نہیں؟ اللہ تعالیٰ مدارس کے تمام ذمہ داران کو اساتذہ کی قدر کرنے، ان کے مسائل سمجھنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

Открыть в Telegram
Просмотры308+72%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#7669Превью ссылки

बारडोली की मीनारा मस्जिद के सामने घंटों रुककर इतनी बड़ी मात्रा में गुलाल फेंकना कि बाद में JCB से सफाई करनी पड़े, गंभीर चिंता का विषय है। यदि यही रूट निर्धारित है, तो क्या रूट में बदलाव पर विचार नहीं किया जा सकता, जबकि वहां जाने के अन्य मार्ग भी उपलब्ध हैं? और यदि रूट बदलना संभव नहीं है, तो मस्जिद के सामने घंटों रुककर इतनी बड़ी मात्रा में गुलाल फेंकने की आवश्यकता क्या है? इस विषय को लेकर कई वर्षों से प्रशासन और पुलिस से मांग की जाती रही है। अब समय है कि इस पर गंभीरता से विचार किया जाए और ऐसी स्थिति की पुनरावृत्ति रोकने के लिए अभी से आवश्यक एवं प्रभावी कदम उठाए जाएं। @collectorsurat @sdmbardoli @dgpgujarat @CP_SuratCity @SP_SuratRural https://x.com/MoCharoliya/status/2104839730081018116

Открыть в Telegram
Просмотры367+105%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#7667Превью ссылки
Просмотры339+89%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—