قلتِ مال کے غم نے گھیرا مجھے چار جانب لگے اب اندھیرا مجھے مثلِ تاریک شب ہیں تصور مِرے یا الہیٰ عطا کر سویرا مجھے آج خانہ بدوشوں سا مانگوں دعا دیجئے عافیت کا بسیرا مجھے مفلسی تنگ دستی کے حالات نے دین داری کی دنیا سے پھیرا مجھے کیا عجب دور ہے گردشِ وقت نے کردیا ناامیدی کا ڈیرہ مجھے خالقِ دو جہاں زندگی بھر لگے غیر کا در گناہِ کبیرہ مجھے ہدہد
Open in TelegramPosts of 🌹کلام ہدہد 🌹
گناہوں کے جہاں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے کہاں تھا، اب کہاں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے کہیں بھی دل نہیں لگتا یہی ہے دل کا اندھا پن پھنسا عشقِ بُتاں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے عبادت میں ضعیفی ہے، خطا کی دوڑ میں لیکن جوانوں سے جواں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے دعائے تزکیاءِ قلب مانگوں آپ سے مولا جہاں ممنوع وہاں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے نہ جانے کس گھڑی پھینکے مجھے فتنوں کی دنیا میں ہوس والی کماں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے سبھی کا منزلِ مقصود دَھن دولت زمین و زر میں ایسے کارواں میں ہوں ہدایت دے ہدایت دے ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramمصروفِ موبائل ہو لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے اِک عشق میں پاگل ہو لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے یہ عشق نہیں ہے دھوکہ ہے دھوکے میں خود کو جھونکا ہے توبہ میں دیر نہ کر ناداں اِس عشق سے رب نے روکا ہے تم موت سے غافل ہو لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے جینے کا مقصد بُھول گئے رُکنا ہے وہ حد بھول گئے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ناجائز کا رَد بھول گئے صورت پہ مائل ہو لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے ایسی نفسا نفسی ہوگی ہر انساں کو جلدی ہوگی زانی کی شرمگاہ چہرے پر روزِ محشر لٹکی ہوگی بے چین سے ہر پَل ہو لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے یہ عشق ہوس کی گرمی ہے اسلام میں یہ بے شرمی ہے میت ہونے سے پہلے آ دربارِ رب میں نرمی ہے آوارہ بادل ہو لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے شیطان کی جانب مت دوڑو ناجائز رشتہ مت جوڑو موقع ہے خود کو جھنجوڑو آقا کا دامن مت چھوڑو ہر اک شے حاصل ہے لیکن ہے موت تعاقب میں تیرے ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramقرآن سے غافل مت ہونا مصروفِ موبائل مت ہونا اسلام کے غلبے کا سوچو غیروں سا بُزدل مت ہونا میراثِ علمِ نبی لینا کردار کا جاہل مت ہونا لایعنی باتوں کو چھوڑو ہمفکرِ باطل مت ہونا حالات بدلنے والے ہیں حالات سے بد دل مت ہونا جس جانب رب سے دوری ہو اُس جانب مائل مت ہونا ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramعرش والے سے مضبوط ہو رابطہ فرش والوں کے فتنوں کا پھر خوف کیا بے سبب وہ موبائل نہ دیکھے گا جو سر کو سجدے میں رکھنے کا پاۓ مزا غیر محرم کی کوشش میں بھٹکے وہی جسکے دل میں نہیں عظمتِ مصطفی خود کو دھوکہ نہ دے چھوڑ لا یعنیت ہر نظر پر ہے رب کی نظر جان جا موت کے بعد کی زندگی بھول کر نفس و شیطان کو مت بنا مقتدٰی رات بھر غیر محرم سے باتیں کرے اور دوزخ سے بچنے کی مانگے دعا ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramیہ تیرے دل کا اندھا پَن تجھے کیسے دکھائی دے موبائل پہ جُھکی گردن تجھے کیسے دکھائی دے سمائیں کیسے ذکرِ رب، تہجد، توبہ و تقویٰ بھرا ہو دل کا جب برتن تجھے کیسے دکھائی دے ہوس کی آگ میں راحت کی ٹھنڈی چھاؤں کیسے ہو نہیں ہے دشت میں گلشن تجھے کیسے دکھائی دے معزز ہو زمانے میں مگر شب بھر موبائل میں یہ ٹھرکی باز سے لَچّھن تجھے کیسے دکھائی دیں کِیا اعراض قرآں سے تو بے چینی یقینی ہے یہ اپنے آپ سے اَن بَن تجھے کیسے دکھائی دے گناہوں کی نحوست کی یہی پختہ علامت ہے نہیں لگتا کہیں بھی مَن تجھے کیسے دکھائی دے ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramحصرت معاویہ پر تنقید کر رہے ہیں سالار و پیشوا پر تنقید کر رہے ہیں سوچو کہ مصطفٰی نے کیسی دعائیں دی ہیں کلماتِ مصطفٰی پر تنقید کررہے ہیں بغضِ معاویہ میں جو لوگ مبتلا ہیں باطل ہیں کِس بِنا پر تنقید کر رہے ہیں ہم دل جَلوں کو ہرگز اک پَل نہیں گوارا جس پیکرِ سخا پر تنقید کررہے ہیں تنقید کرنے والے شیطان کے حواری انعامِ کبریا پر تنقید کررہے ہیں اسلامی مملکت میں کوڑے لگائے جاتے جس بندہِ خدا پر تنقید کررہے ہیں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramموبائل دین داری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا اگر پرہیزگاری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا ہمیں دوزخ سے بچنے پر توجہ خوب دینی ہے کہ جنت کی تیاری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا موبائل ایک نعمت ہے اگر لایعنیت نہ ہو سکون و بُردباری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا جو اصحابِ نبی نے غمگساری لی نبی سے اُس مبارک غم گُساری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا نبی کے سینہءِ اطہر میں فکر و بے قراری تھی وہ فکر و بیقراری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا مسلمانو! توجہ ہو اگر یہ شئ تہجد کی دعا و آہ و زاری میں رکاوٹ ہو تو رکھ دینا ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramہم اپنی نگاہوں میں رہے عام آدمی پَر اُن کی نگاہوں میں ہیں بدنام آدمی مشکل میں ڈال دیتی ہیں یہ خود نُمائیاں اِس وقت عافیت میں ہے گمنام آدمی خواہش کا گلا گھونٹتی جائیں ضرورتیں کیسے کرے اِس جنگ میں آرام آدمی اتوار ہے چُھٹی ہے ملاقات ہو کِس سے ہے آج مَخمَصے میں سرِشام آدمی خود کو ہی یاد کرنے کی فرصت نہیں ملے کیسے کرے گا دعویٰءِ اِلہام آدمی بچوں کی پرورش کے تقاضوں کی فِکر میں دن رات جانور سا کرے کام آدمی پِسٹل دِکھا کے چھین گئے چور موبائل لُٹتا ہے اِس شہر میں سرِعام آدمی ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramایمان سے مُزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں قرآن سے مزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں ڈرتے نہیں کسی سے ہر حال میں یقینِ رحمان سے مزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں مکہ ہو یا مدینہ تعلیمِ مصطفیٰ کے فیضان سے مزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں چندا کے گِرد تارے بن کر رہے ہیں دِیں کے پہچان سے مزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں جو شان مصطفیٰ نے اصحاب کو سکھائی اُس شان سے مزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں دیکھو کتب میں لوگو! دنیا میں آخرت کے سامان سے مزین اصحابِ مصطفیٰ ہیں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramقرآں میں بار بار ہے تقویٰ کا تذکرہ پَر آج ہم پہ بار ہے تقویٰ کا تذکرہ سب لوگ احادیث سے واقف ہیں زبانِ آقائے نامدار ہے تقویٰ کا تذکرہ من چاہی زندگی نے خزاں کردیا ہے دل دل کے لئے بہار ہے تقویٰ کا تذکرہ شیطانیت کو دین پہ ترجیح نہ دیجئے تنبیہ سی اک پُکار ہے تقویٰ کا تذکرہ جو پیار صحابہ نے کیا ہے حضور سے اُس پیار کا اظہار ہے تقویٰ کا تذکرہ تقویٰ کو کہے تقویٰ کا ہیضہ تو بول دو سن لو کہ مزیدار ہے تقویٰ کا تذکرہ ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramکئی دن ہو گئے ہیں موت کا سوچا نہیں میں نے کئی دن ہوگئے قرآن بھی کھولا نہیں میں نے موبائل نے مجھے اعمال سے محروم رکھا ہے کئی دن ہوگئے اسلام پر بولا نہیں میں نے ہوس کو پیار کہنے کی وباء کا زور ہے مجھ پر کئی دن ہوگئے اِس سوچ کو روکا نہیں میں نے موبائل، رات، تنہائی، ہوس، بیکار سی باتیں کئی دن ہوگئے شیطان سے جھگڑا نہیں میں نے میں فانی عشق کی گمراہیوں میں اس قدر ڈوبا کئی دن ہوگئے مسجد قدم رکھا نہیں میں نے الٰہی دل سے شرمندہ ہوں توبہ کا سوالی ہوں کئی دن ہوگئے تیری طرف دوڑا نہیں میں نے ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramنیتِ تقویٰ سے خود کو رب کا پیارا کیجئے عشقِ آقا میں گناہوں سے کنارا کیجئے غیر محرم کی طرف نظریں نہ اُٹھ پائیں کبھی نفسِ ظالم بارہا بولے اِشارہ کیجئے آخرت کو سامنے رکھتے ہوئے ہر حال میں نیک بننے کی طرف دل کو اُبھارا کیجئے دورِ سوشل میڈیا میں دل لگی آسان ہے پَر شریکِ زندگی سے ہی گزارا کیجئے نام کچھ، اعمال کچھ، جذبات کچھ، تدبیر کچھ خود کو داخل دین میں سارے کا سارا کیجئے منقطع ہو جائے توبہ کا مبارک راستہ صدقِ دل سے جلد ہی توبہ دوبارہ کیجئے ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramغیر محرم کی کوشش سے توبہ کریں نفسِ بد کی سفارش سے توبہ کریں سید الانبیاء سے جو غافل کرے ایسی ہر آزمائش سے توبہ کریں بدنگاہی سے رُکتی ہیں سب رحمتیں رحمتِ رب کی بندش سے توبہ کریں ہر خطا مثلِ خارش ہے نقصان دہ سب خطاؤں کی خارش سے توبہ کریں رابطہ، گفتگو، دیکھنا، پھر مِلن ایسی ہر ایک خواہش سے توبہ کریں صدقِ دل سے ابھی دل میں رکھے ہوئے آؤ بت کی پَرستِش سے توبہ کریں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramدُور رب سے کرے وہ محبت نہیں راہِ شیطان میں چین و راحت نہیں خالقِ دل کو ناراض کرتے ہوئے دل میں بُت کو بٹھانے میں عزت نہیں وقت پر اب نمازیں ہوں کیسے ادا غیر محرم کے چکر سے فرصت نہیں رب کو معلوم ہیں سب کی سب حرکتیں رب سے پوشیدہ کوئی بھی حرکت نہیں پیار وہ ہے جو آقا نے اُمت سے کی اُس حسیں پیار کی آج وقعت نہیں نیک لوگوں میں بیٹھو تو معلوم ہو عشقِ فانی میں دوزخ ہے جنت نہیں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramعشق بازی میں راحت سے محروم ہیں جلد سونے کی نعمت سے محروم ہیں عاشقی کی تباہ کاریاں دیکھئے حفظ کرکے تلاوت سے محروم ہیں ظاہراً داعیِ دین ہوتے ہوئے باطناً فکرِ اُمت سے محروم ہیں غیر محرم کی چاہت میں برباد ہیں بندگی کی حقیقت سے محروم ہیں بدنگاہی کی لت میں یہ حالت ہوئی اب عبادت کی لذت سے محروم ہیں آؤ توبہ کریں حشر میں نہ سنیں یہ نبی کی شفاعت سے محروم ہیں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramجو غیر محرم سے دُور ہوگا وہ اُتنا رب کے قریب ہوگا یہ نکتہ جس کے سمجھ میں آئے بلند اُس کا نصیب ہوگا یہ غیر محرم کے غم میں مرنا ہے وقتِ حاظر کا ایک فتنہ جو غلطیوں سے کرے گا توبہ وہ اپنے رب کا حبیب ہوگا اُچک نہ لیں دل یہ نفس و شیطاں کریں نہ غافل یہ نفس و شیطاں کونُو مَع الصَادقِین سمجھے بیمار اک دن طبیب ہوگا برائے لیلیٰ جو سوچتا ہے وہ حکمِ مولا کو روندتا ہے امیر ہوکر سکوں کی دولت کے واسطے وہ غریب ہوگا یہ بے وقوفی نہیں تو کیا ہے خدا کو ناراض کر رہا ہے کتب سے بڑھکر قطب کو دیکھے بِنا پڑھے بھی ادیب ہوگا ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramجنہیں غم میں ہنسایا تھا میں ان کے واسطے غم ہوں جنہیں جینا سکھایا تھا میں ان کے واسطے غم ہوں بلندی کا ترقی کا سکون وچین راحت کا جنہیں نسخہ بتایا تھا میں انکے واسطے غم ہوں میں سر کا تاج ہوکر بھی پڑا ہوں سب کے پیروں میں جنہیں اونچا بٹھایا تھا میں ان کے واسطے غم ہوں وہ جب لاوارث مجبور و بےبس تھے اسی لمحے جنہیں سینے لگایا تھا میں ان کے واسطے غم ہوں عجب دستورِ دنیا ہے جہانِ دشت سے ہدہد جنہیں گلشن میں لایا تھا میں ان کے واسطے غم ہوں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramحالات میڈیا کے بہت درد ناک ہیں فاسق شہید، اہلِ شریعت ہلاک ہیں موقع پرست کہنے لگے خود کو حق پرست جو لوگ حق پرست ہیں وہ زیرِ خاک ہیں ٹیکسوں کا بوجھ لاد کے کہتے ہیں مت جھکو اہلِ وطن کے واسطے کتنے سفاک ہیں میلے کچیلے لوگ ہیں ہم نچلی ذات ہیں اِس پاک سر زمین کے حکام پاک ہیں کیسے پکاروں ان کو محافظ میں دین کا جن کی نظر میں غازیِ دیں خطرناک ہیں ہدہد الہ آبادی
Open in Telegramوہ اعتراض کا پہلُو تلاش کرتا ہے عجیب شخص ہے بدبو تلاش کرتا ہے تمام رات وہ غفلت کی اوڑھ کر چادر بھری دوپہر میں جُگنُو تلاش کرتا ہے کنول کے پھول پہ کیسے جمائے نظریں جو حسین جھیل میں بِچھو تلاش کرتا ہے بھنور کی زد میں تڑپنا ہے یقینی اُس کا جو ہاتھ کاٹ کے چَپُو تلاش کرتا ہے بِٹھاکے مکتبِ انگریز میں مسلماں اب جوان نسل میں اردو تلاش کرتا ہے جلا کے راکھ نہ کردے سکونِ دل تیرا ہوس کی آگ میں جو تُو تلاش کرتا ہے ہدہد
Open in Telegram