Account

Posts of ☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

newest first

#12143Text

Forwarded from 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴

قاصرات الطرف ... "وَعِنْدَهُمْ قٰصِراتُ الطَّرْفِ عِينٌ." ”اور ان (اہلِ جنت) کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔“ (سورة الصافات : ٤٨) مفسر اسماعیل السدی رحمہ اللہ (١٢٨ھ) فرماتے ہیں : ”اپنے آنکھ، کان اور دل اپنے خاوندوں پر ہی ٹِکائے رکھیں گی، اُن کے سوا کسی کو نہیں چاہیں گی۔“ (تفسير الطبري : ١٢٣/٢٠) مفسر عبدالرحمن بن زید بن اسلم رحمہ اللہ (١٨٢ھ) فرماتے ہیں : ”صرف اپنے خاوندوں کو دیکھیں گی، ان کے سوا کسی پر نظر بھی نہیں ڈالیں گی، اہلِ دنیا کی عورتوں کی مانند نہ ہوں گی۔“ (تفسير الطبري : ٥٣٨/١٩) تابعی حسن بصری رحمہ اللہ (١١٠ھ) فرماتے ہیں : ”اپنی نظریں اپنے خاوندوں پر ہی رکھیں گی، کسی اور کو نہیں دیکھیں گی، اپنی زینت کا اظہار کرنے والی اور نظریں گھمانے والی نہیں ہوں گی۔“ (البعث والنشور للبيهقي : ٣٥١) شیخ محمد امین شنقیطی رحمہ اللہ (١٣٩٤ھ) فرماتے ہیں : ”عورت کا قاصرۃ الطرف (نگاہیں نیچی رکھنے والی) ہونا اس کی خوبصورت ترین صفات میں سے ہے، اور یہ کلامِ عرب میں معروف ہے۔“ (أضواء البيان : ٧٤٩/٦) #جنت

Open in Telegram
Views1,240×21vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12142Text
Views1,550×26vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12141Photo
Views1,490×25vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12139Photo

Forwarded from 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴

*ـــــــــــ اللّٰــــہ والـے ــــــــــ* ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَٰسِرُونَ (البقـرة : ١٢١ ) " وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے، اُس کی ایسی تلاوت کرتے ہیـں جیسا کـہ اُس کـی تلاوت کا حـق ہـے وہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں، اور جـو لوگ اس کا انکار کریں گے، وہی خسارہ اٹھانے والے ہوں گے " فـــرمانِ رسـول ﷺ :: ‏"‏ إِنَّ لِلَّهِ أَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ ‏"‏ " بےشک لوگوں میـں سـے کچـھ لـوگ اللہ عزوجل کے خـاص بنـدے ہیـں ــ " صحـابہ کـرامؓ نے عـرض کیـا :: اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ کـون ہیـں ؟ آپ ﷺ نے فـرمایا :: " ھُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ ‏"‏ ‏ " قــرآن پـڑھنـے اور اس پر عمـل کـرنـے والـے اللّٰـہ عـزوجل کے دوست اور اس کـے خـاص بنـدے ہیــں ــ" (سنـن ابـن ماجة :٢١٥) #رمضان

Open in Telegram
Views2,300×39vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12138Photo
Views1,650×28vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12137Photo
Views1,450×25vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12136Text
Views1,820×31vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12134Text
Views1,520×26vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12133Text

Forwarded from 📚حدیثِ رسـولﷺ🌴

‘‘دعا میں اپنی تقصیر و کوتاہی کا اعتراف‘‘ اللہ تعالی سے دعا کرتے وقت اپنی طرف ظلم و تقصیر کی نسبت اور بار گاہِ الہی میں اپنے آپ کو بطور مجرم و قصور وار پیش کرنا یقیناً دعا کی قبولیت کے اہم ترین اسباب میں سے ہے۔ ✿⇚ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب رسول اللہ ﷺ سے نماز میں پڑھنے کے لیے دعا سکھلانے کی درخواست کی تو آپ ﷺ نے انہیں یوں دعا بتائی : «اَللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ». ’’اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیے اور آپ کے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔ مجھے اپنے پاس سے بھرپور مغفرت عطا فرمائیں۔‘‘ (صحیح بخاری : 6326، صحیح مسلم : 2705) قرآن مجید میں بیان شدہ انبیاء کی دعاؤں پر غور کرنے سے بھی یہی چیز سامنے آتی ہے۔ ✿⇚سیدنا آدم و حوا علیہما السلام نے دعا کی : ﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾. ’’اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم بہت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے‘‘ (الأعراف : 23) ✿⇚موسی علیہ السلام یوں دعا کرتے ہیں : ﴿رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي﴾. ’’اے میرے رب! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے، مجھے معاف کر دیں۔‘‘ (القصص : 16) ✿⇚یونس علیہ السلام اندھیروں میں رب تعالی کو یوں پکارتے ہیں : ﴿لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾. ’’الہی! آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ پاک ہیں بیشک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔‘‘(الانبیاء : 87) ✿⇚سیدنا خلیل اللہ ابراہیم علیہ السلام اپنی طرف خطأ و کوتاہی کی نسبت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ﴿وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ﴾. ’’اور (وہ رب کہ) جس سے میں توقع رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میری خطائیں معاف کر دے گا۔‘‘ (الشعراء : 82) ✿⇚رسول اللہ ﷺ سے بھی اسی معنی کے قریب دعا ثابت ہے : «اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ». ’’اے اللہ ! آپ ہی بادشاہ ہیں آپ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں، آپ میرے رب ہیں اور میں آپ کا بندہ ہوں، میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، میرے سارے گناہ معاف کر دیں کیونکہ آپ کے علاوہ گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 771) اے ہمارے رب! ہم معترف ہیں کہ ہم نے اپنی جانوں پر بڑے ظلم کیے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں معاف فرما، ہماری کوتاہیوں اور خطاؤں سے درگزر فرما ۔ آمین ۔ (حافظ محمد طاھر) #مسنون_دعائیں #اصلاحی_تحریریں

Open in Telegram
Views1,530×26vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12129Text
Views432+632%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12127Text
Views480+714%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#12126Text
Views547+827%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—