Account

Posts of Fiqhi Masail | فقہی مسائل

newest first

#10520Photo

Forwarded from Fiqhi Masael A.Sistani(tabishrizvi)

وہ جلیل القدر فقیہ جنہوں نے کئی دہائیوں تک علومِ آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول، تحقیق اور تدریس میں اپنی زندگی صرف کی، اہل بیت علیہم السلام کے مقدس حریم کا دفاع کیا، حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یتیموں کی سرپرستی فرمائی، علماء و فضلاء کی ایک بڑی جماعت کی تربیت کی اور دینی شعائر کو زندہ رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا، بالخصوص حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کے بعد آپ کے عزاداری کے شعائر کو احیا کرنے میں خصوصی اہتمام فرمایا۔ بالآخر آپ نے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی اور ان تمام افراد کے دلوں کو سوگوار کر دیا جو خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام سے آپ کی والہانہ وابستگی کے سبب آپ سے خلوصِ دل کے ساتھ عقیدت رکھتے تھے۔ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر ہم حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ، تمام حوزہ ہائے علمیہ، مقامِ فقاہت و مرجعیت سے وابستہ افراد اور تمام شیعیانِ جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ آپ کی تشییع جنازہ، تدفین اور مجالسِ ترحیم سے متعلق پروگراموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ.

Open in Telegram
Views720%vs avg
Forwards—
Reactions1
Comments—
#10519Text

*آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی طرف عمومی اور خصوصی رجوع میں فرق* *عمومی رجوع:* اگر کسی شخص نے پہلے سے یہ طریقہ طے کر رکھا تھا کہ آیت اللہ سیستانی مدّظلہ کے جن مسائل میں احتیاطِ واجب ہو یعنی رجوع کی گنجائش ہو، وہاں وہ فقط آیت اللہ شبیری زنجانیؒ یا آیت اللہ وحید خراسانی دام ظلہ و اسحاق فیاض قدس سرہ و شبیری زنجانی قدس سرہ کی طرف رجوع کرے گا، تو یہ عمومی رجوع شمار ہوگا۔ اس صورت میں ضروری نہیں کہ اس نے زندگی کے دوران ہر ایسے مسئلے میں عملاً رجوع کیا ہو؛ کیونکہ اس کا رجوع پہلے ہی عمومی نوعیت کا تھا۔ لہٰذا مجتہد کے انتقال کے بعد بھی متعلقہ دیگر مسائل میں رجوع کا حکم باقی رہ سکتا ہے۔ خصوصی رجوع: اگر کسی شخص نے آیت اللہ شبیری زنجانیؒ کی طرف صرف ایک یا چند مخصوص مسائل میں رجوع کیا تھا اور عمومی طور پر ان کی طرف رجوع کرنے کا کوئی طریقہ طے نہیں کیا تھا، تو یہ خصوصی رجوع شمار ہوگا۔ ایسی صورت میں انتقال کے بعد رجوع یا بقاء کا حکم صرف انہی مسائل کے حوالے سے دیکھا جائے گا جن میں ان کی حیات میں بالفعل رجوع کیا گیا تھا، اور محض اس سابقہ خصوصی رجوع کی بنیاد پر دوسرے دیگر احتیاطِ واجب والے مسائل میں ان کی طرف رجوع نہیں کیا جا سکے گا۔ خلاصہ - عمومی رجوع: پہلے سے تمام متعلقہ احتیاطِ واجب والے مسائل میں رجوع کا طریقہ طے ہو۔ - خصوصی رجوع: صرف کسی خاص مسئلے یا مسائل میں ضرورت کے تحت رجوع کیا گیا ہو۔ لہٰذا اصل فرق رجوع کی سابقہ نیت اور طریقۂ عمل کا ہے۔

Open in Telegram
Views235+226%vs avg
Forwards—
Reactions1
Comments—
#10518Text

*مکتبِ اہلِ بیتؑ کا ایک عظیم علمی چراغ بجھ گیا* (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) حوزۂ علمیہ اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کا ایک عظیم علمی ستون ہم سے رخصت ہوگیا۔ *نہایت رنج و الم کے ساتھ خبرِ ارتحال موصول ہوئی کہ مرجعِ عالی قدر، فقیہِ اہلِ بیت علیہم السلام، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیرى زنجانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، ایک طویل اور بابرکت عمر دین و مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت میں گزارنے کے بعد دارِ فانی سے رخصت ہوگئے* ۔ آپ کی رحلت سے عالمِ تشیع بالخصوص حوزاتِ علمیہ ایک جلیل القدر عالم، فقیہ اور علم و تقویٰ کی شخصیت سے محروم ہوگئے۔ یہ سانحہ اہلِ ایمان کے لیے یقیناً ایک عظیم علمی و روحانی نقصان ہے۔ *حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیرى زنجانی ۸ رمضان المبارک ۱۳۴۶ھ کو مقدس شہر قم میں پیدا ہوئے اور ۸ ربیع الآخر ۱۴۴۸ھ کو اسی شہر میں رحلت فرمائی۔* اللہ تعالیٰ نے انہیں تقریباً ایک صدی سے زائد عمر عطا فرمائی، جس کا بڑا حصہ علومِ اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیم، تحقیق اور خدمت میں گزرا۔ اللہ تعالیٰ انہیں علم و اہلِ علم کی خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں ان کے پاکیزہ آبا و اجداد اور ائمہ اہلِ بیت علیہم السلام کے جوار میں محشور فرمائے۔ خداوندِ متعال پسماندگان، شاگردان اور تمام اہلِ ایمان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ الفاتحہ مع الصلوات

Open in Telegram
Views186+158%vs avg
Forwards—
Reactions1
Comments—
#10517Link preview

*آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کی رحلت کے بعد، آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے مقلدین کا شرعی وظیفہ* آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی قدس سرہ کی رحلت کے بعد ان مقلدین کے لیے ایک اہم شرعی مسئلہ سامنے آتا ہے جو آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ کی تقلید کرتے ہیں اور آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے مواردِ احتیاط واجب میں مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کے فتوے کی طرف رجوع کرتے تھے۔ حکم یہ ہے: *اگر کسی شخص کا طریقہ یہ تھا کہ وہ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے ان مسائل میں جہاں احتیاط واجب ہو، مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کے فتوے کی طرف رجوع کرتا تھا، اور ابتدا ہی سے اس کا طریقۂ عمل مرحوم کے فتاویٰ کی طرف عمومی رجوع پر قائم تھا، تو وہ مرحوم کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہے، خواہ بعض مسائل میں پہلے عمل کیا ہو یا نہ کیا ہو، اور خواہ بعض مسائل اسے یاد ہوں یا نہ ہوں۔* لیکن اگر اس نے مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی قدس سرہ کی طرف صرف ایک یا دو مخصوص مسائل میں رجوع کیا تھا، تو اس محدود رجوع کی بنیاد پر اب آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے دیگر تمام مواردِ احتیاط واجب میں مرحوم کی تقلید جاری نہیں رکھ سکتا۔ لہٰذا ہر شخص اپنے سابق طریقۂ تقلید کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنا شرعی وظیفہ متعین کرے۔ نوٹ۔ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی ہدایات کے مطابق، احتیاط واجب کے موارد میں دوسرے مجتہد کی طرف اعلم فالاعلم کی رعایت کے ساتھ رجوع کیا جا سکتا ہے۔ ریفرنس: السؤال: هل يجوز البقاء على تقليد الميت الأعلم اذا كان قد رجع اليه في مسألة احتياطية للأعلم منه أو مسألتين فقط؟ الجواب: اذا كان بناءه على العمل بفتاوى المرحوم في ما ليس لمرجعه فيه فتوىً يمكنه ان يبقى على تقليده في جميعها سواء ما عمل به وما لم يعمل وما حفظ وما لم يحفظ واما مع تخصيص الرجوع بمسألة أو مسألتين مثلاً فليس له أن يقلده بعد وفاته في سائر موارد إحتياط مرجعه. التقليد - الاستفتاءات - موقع مكتب سماحة المرجع الديني الأعلى السيد علي الحسيني السيستاني (دام ظله) https://www.sistani.org/arabic/qa/0369/

Open in Telegram
Views187+160%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10515Photo
Views279+288%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10514Photo
Views340+372%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10513Video
Views233+224%vs avg
Forwards—
Reactions1
Comments—
#10512Text

Forwarded from Fiqhi Masail | فقہی مسائل

💢موضوع : قربانی💢 🍁میسج نمبر 0⃣2⃣ *حلال گوشت حیوانات کے کچھ اجزاء حرام ہیں اور ان کی تعداد چودہ ہے* 1⃣ خون 2⃣ فضلہ(گوبر، مینگنی) 3⃣ عضو تناسل(نر جانور کا مقام پیشاپ ) 4⃣شرمگاہ(مادہ جانور کا مقام پیشاپ ) 5⃣ بچہ دانی 6⃣ غدود(اس سے مراد حیوان کے جسم میں موجود ہر گول گرہ یا گانٹھ ) 7⃣ کپورے یا فوطے (نر جانور کی شرمگاہ ) 8⃣ وہ چیز جو بھیجے میں ہوتی ہے اور چنے کے دانی کی شکل کی ہوتی ہے 9⃣ حرام مغز جو ریڑھ کی ہڈی میں ہوتا ہے 0⃣1⃣ آغا سیستانی کے مطابق بنابر احتیاط لازم اور آغا خوئی رح و خمینی رح و خامنہ ای کے نزدیک احتیاط نہیں فتوا ہے وہ رگیں جو ریڑھ کی ہڈی کے دونوں طرف ہوتی ہیں 1⃣1⃣ پتہ 2⃣1⃣ تلی 3⃣1⃣ مثانہ 4⃣1⃣ آنکھ کا ڈھیلا 👈 صرف امام خمینی رح کے فتوے میں وہ چیز جو سموں کے درمیان ہوتی ہے ترتیب ✍ سید مبشر نقوی 🌸آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظله 🌺آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ http://bit.ly/Blogspot_Shiafiqhimasail http://bit.ly/YouTube_Shiafiqhimasail http://bit.ly/Facebook_Shiafiqhimasail http://bit.ly/Telegram_Shiafiqhimasail http://bit.ly/instagram_Shiafiqhimasail واٹس ایپ گروپ کیلئے اس لنک پر نام لکھ کر میسج کریں https://wa.me/+923184109288?text=Fiqhi_Masail_ur_name

Open in Telegram
Views169+135%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10510Text

Forwarded from Fiqhi Masail | فقہی مسائل

سید سیستانی دام ظلہ العالی کے نزدیک عید فطر اور قربان کی نماز کی کیفیت اور احکام نیت، تکبیرة الاحرام، الحمد اور سورہ کے بعد تکبیر ( پہلا تکبیر) + قنوت (پہلا قنوت) + تکبیر ( دوسرا) + قنوت( دوسرا) + تکبیر ( تیسرا) + قنوت ( تیسرا) + تکبیر ( چوتھا) + قنوت( چوتھا) + تکبیر ( پانچواں اسکے بعد قنوت نہیں لیکن رجاء یعنی ثواب کی امید سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ) + تکبیر ( چھٹا تکبیر بنے گا جو کہ رکوع سے پہلے ضروری ہے) + رکوع پھر دو سجدے کے بعد دوسری رکعت کے کھڑے ہوجائے۔ دوسری رکعت میں الحمد وسورہ کے بعد تکبیر ( پہلا ) + قنوت ( پہلا) + تکبیر ( دوسرا) + قنوت ( دوسرا) + تکبیر (تیسرا) + قنوت ( تیسرا) + تکبیر ( چوتھا اسکے بعد قنوت نہیں لیکن رجاء کی نیت سے پڑھے تو کوئی حرج نہیں) + تکبیر ( پانچواں بنے گا جوکہ رکوع سے پہلے ضروری ہے پھر دو سجدے تشھد اور سلام کے ساتھ نماز ختم کرے۔ خلاصہ کلام یہ کہ سید سیستانی کے نزدیک پہلی رکعت میں تکبیرة الاحرام کے علاوہ 5 تکبیر اور 4 قنوت جبکہ دوسری رکعت میں 4 تکبیر اور 3 قنوت ہے جبکہ مشھور کے نزدیک پہلی رکعت میں 5 تکبیر 5 قنوت دوسری میں 4 تکبیر 4 قنوت ہیں لیکن اگر کوئی مشھور کے مطابق نماز پڑھے تو دونوں رکعتوں میں ایک اضافی قنوت کو ضروری ہے کہ رجاء کی نیت سے پڑھے مستحب سمجھ کر نہیں۔ دوسری اھم بات یہ کہ مشھور کے نزدیک رکوع سے پہلے تکبیر واجب نہیں ہے سید سیستانی کے نزدیک رکوع سے پہلے بھی ایک تکبیر واجب ہے اس طرح پہلی رکعت میں 6 اور دوسری میں 5 تکبیریں بنے گی۔ آسان طریقہ سید سیستانی دام ظلہ کے نزدیک عید کی نماز کاایک اور طریقہ بھی ہے دونوں رکعتوں میں تکبیرة الاحرام اور رکوع سے پہلے والی تکبیر کے علاوہ 3 تکبیر اور 2 قنوت پے اکتفاء کر سکتے ہیں 💫 عید کی نماز کا وقت وقت طلوع آفتاب سے لے کر ظھر تک ہے اگر کوئی ظھر تک نہ پڑھے تو اس کی قضا نہیں ہے۔ 💫 بہتر ہے عید قربان اور فطر کی نماز سورج مکمل طلوع ہونے کے بعد پڑھے اور عید فطر میں نماز سے پہلے کھجور سے افطار کریں اس کے بعد زکات فطرہ دیں پھر عید کی نماز پڑھے۔ 💫قنوت میں کوئی بھی دعا پڑھ سکتے ہیں جو آپ کو یاد ہو ضروری نہیں کہ وہ مخصوص دعا ہی پڑھے جو عام طور پر پڑھی جاتی لیکن وہ پڑھنا بہتر ہے۔ 💫 اگر کسی شخص کو تکبیر یا قنوت کی تعداد میں شک ہو جاۓ تو اگر محل گزر گیا ہے تو اپنے شک کی پروا نہ کرے لیکن اگر محل نہیں گزرا تو کم پر بناء رکھے۔ 💫ضروری نہیں کہ عید کی نماز جماعت کے ساتھ ہی پڑھی جائے فرادیٰ بھی پڑھی جا سکتی ہے لیکن جماعت کی صورت میں احتیاط لازم کی بنا پر نماز کے بعد دو خطبے جمعہ کے خطبے کی طرح پڑھنا ضروری ہے اور دونوں خطبوں کے درمیان کچھ لمحہ بیٹھنا ضروری ہے اور بہتر ہے عید الفطرکے خطبے میں زکات فطرہ کے احکام اور عید قربان کے خطبے میں قربانی کے احکام بیان کئے۔ 💫 مأموم حمد اور سورہ کے علاوہ باقی اذکار خود پڑھے۔ 💫 امام کے لئے مستحب ہے نماز عید کے الحمد سورہ اسی طرح باقی اذکار کو بلند آواز سے پڑھے اسی طرح اگر کوئی شخص فرادی نماز پڑھے اس کے لئے بھی مستحب ہے کہ اذکار بلند آواز سے پڑھے۔ 💫 اگر کوئی شخص اس وقت پہنچے جب امام کچھ تکبیریں اور قنوت پڑھ چکاہو تو جماعت میں شامل ہو سکتا ہے اور امام کے ساتھ تکبیر اور قنوت پڑھے اور جب امام رکوع میں چلا جائے تو یہ شخص اپنی بقیہ تکبیر اور قنوت پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجائے اور قنوت میں صرف سبحان اللہ یا صرف الحمد للہ کہنا کافی ہے۔ لیکن اگر اتنا وقت نہ ہو کہ تکبیر اور قنوت پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو سکے تو اس صورت میں صرف اور صرف اپنی بقیہ تکبیر پے در پے کہ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو جائے لیکن اگر اس کے لئے بھی وقت نہ ہو تو تکبیر اور قنوت چھوڑ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجائے۔ 💫 اگر کوئی شخص اس وقت پہنچے جب امام رکوع کی حالت میں ہوں تو نیت اور تکبیرۃ الاحرام کے بعد رکوع سے پہلے ایک اور تکبیر کہہ کر رکوع میں جائیں اور امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو جائے آیة الله العظمى السيد علی الحسينی السيستانی دام ظله ترتیب مولانا محمد حسین شھیدی جوائن کریں http://facebook.com/ShiaFiqhiMasail http://t.me/FiqhiMasayl https://wa.me/+923184109288?text=Fiqhi_Masail_ur_name

Open in Telegram
Views136+89%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10505Photo
Views129+79%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10504Text

Forwarded from Fiqhi Masail | فقہی مسائل

💢موضوع : قربانی 💢 🍁میسج نمبر 3⃣1⃣ سوال *جس جانور کے اندر سے بچہ نکل آئے کیا وہ حرام ہے؟* جواب *وہ جانور جس کے پیٹ سے بچہ نکلا ہے وہ جانور حلال ہے حرام نہیں ہاں جو بچہ نکلا ہے اس کی دو صورتیں ھیں اگر تو بچہ اس جانور(اوٹنی، گائے، بکری وغیرہ ) کے ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے مردہ نکلا ہے تو اس بچہ کا گوشت بھی حلال ہے اگر تو بچہ اس کے پیٹ سے زندہ نکلا ہے پهر اس کو شرعی طور پر ذبح کر لیا جائے تو اس کا گوشت حلال ہے اور اگر اس کے پیٹ سے نکلنے کے بعد مر جائے پھر اس بچہ کا گوشت حرام ہے* 🌻وضاحت🌻 *خِلقَت مکمل ہوئی ہو یعنی اُون یا بال اُگ آئے ہوں* *ماں کو ذبح کرنے سے پہلے نہ مرا ہو* *ذبح کے فوراً بعد ماں کا پيٹ پھاڑنے اور بچے کو نکالنے کا انتظام کيا ہو* *پس اگر زندہ ہے تو ذبح کريں اور اگر مُردہ ہے تو حلال ہے لیکن اگر اس کام ميں تاخير ہونے کی وجہ سے مرا ہے تو حرام ہے* ترتیب ✍ سید مبشر نقوی 🌸آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظله 🌺آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ http://bit.ly/Blogspot_Shiafiqhimasail http://bit.ly/YouTube_Shiafiqhimasail http://bit.ly/Facebook_Shiafiqhimasail http://bit.ly/Telegram_Shiafiqhimasail http://bit.ly/instagram_Shiafiqhimasail واٹس ایپ گروپ کیلئے اس لنک پر نام لکھ کر میسج کریں https://wa.me/+923184109288?text=Fiqhi_Masail_ur_name

Open in Telegram
Views103+43%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#10501Text

Forwarded from Fiqhi Masail | فقہی مسائل

💢موضوع : قربانی 💢 🍁میسج نمبر 2⃣1⃣ سوال کیا ایسا بکرا جو اپنا پیشاپ خود پیتا ہوں اس کی قربانی جائز ہے؟ جواب: جائز ہے البتہ اگر جانور انسانی فضلہ کھاتا ہے تو اس کا استبراء کیا جائے گا اس کی وضاحت نوٹ کر لے اگر تو جانور اتنی نجاست(انسانی فضلہ) کھائے کہ اسکا کھانا یہی شمار ہوتا ہو اور پھر وہ نجس ہو جاتا ہے تو اسکا استبراء کرانا پڑتا ہے کہ جو مختلف جانورں کے حساب سے مختلف دنوں کا حساب رکھا جاتا ہے کہ ان دنوں میں جانور کو فقط پاک غضاء کھلائی جاتی ہے اور پلائی جاتی ہے .لیکن اگر وہ اتنا کم کھائے پیے کہ یہ نہ کہا جائے کہ وہ فقط نجاست کھا رہا ہے تو پھر کوئی حرج نہیں یعنی اس نے مثال کے طور پر پورے ایک دن یا دو دن لگاتار نجاست نہ کھائی ہو اونٹ کے لیے 40 دن ہیں کہ اسے پاک غذا کھلائی جائے نجاست نہ کھانے دی جائے گائیں کو 20 دن تک بھیڑ وغیرہ کو 10تک مرغی کو 3 دن تک سوال *کیا ایک بیل گائے سے 7بچوں کا عقیقہ کر سکتےہیں؟* جواب نہیں ، ایک جانور میں ایک شخص کا ھی عقیقہ ھو سکتا ھے وہ چائیے جس بهی جانور کا ہو جو قربانی کرنے والے جانور میں سے ہوں ہاں آپ قربانی میں سات بچوں یا پوری فیملی کو شامل کر سکتے ہے لکین عقیقہ میں ایسا نہیں کر سکتے سوال *میں سعودیہ میں ہوں تو کیا میرے نام سے پاکستان قربانی ہو سکتی ہے جبکہ میں وہاں موجود نہیں* جواب جی ہو سکتی ہے اور آپ کا وہاں موجود ہونا ضروری نہیں ترتیب ✍ سید مبشر نقوی 🌸آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظله 🌺آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ http://www.Fiqhemasail.blogspot.com https://www.youtube.com/ShiaFiqhiMasail http://www.facebook.com/ShiaFiqhiMasail http://t.me/FiqhiMasayl http://instagram.com/Fiqhimasail واٹس ایپ گروپ کیلئے اس لنک پر نام لکھ کر میسج کریں https://wa.me/+923184109288?text=Fiqhi_Masail_ur_name

Open in Telegram
Views130+81%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—