Account

Posts of منتخب فتاویٰ علماء دیوبند

newest first

#1713Text
Views410+6%vs avg
Forwards—
Reactions1
Comments—
#1712Text
Views365−6%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#1707Photo
Views1,230+217%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#1706Text

حرام لقمہ کھانے سے چالیس دن تک عبادت قبول نہیں ہوتی کا مطلب؟ سوال : کیا حرام کمائی کا ایک لقمہ کھانے سے چالیس دن تک کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی؟ کیا یہ بات صحیح ہے؟ مع دلیل کے جواب مطلوب ہے۔ (المستفتی : حافظ بلال، مالیگاؤں) ---------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : حرام کمائی کا ایک لقمہ کھانے سے عبات قبول نہیں ہوتی اتنی بات صحیح ہے اور حدیث شریف سے ثابت ہے، مگر قبول نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ عبادت مستحقِ انعام نہیں اورحق تعالیٰ اس سے راضی نہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایسے شخص کا فرض ادا ہی نہیں ہوگا اور اسے یہ نمازیں چالیس دن کے بعد لوٹانا پڑے گی۔ معلوم ہونا چاہیے کہ سچی پکی توبہ کرنے سے گناہ کے اثرات بالکل مٹ جاتے ہیں، جیسا کہ احادیث شریفہ سے ثابت ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص اپنے اس عمل سے شرمندہ ہو اور سچی توبہ کرلے اور جس کا مال لیا ہے اسے واپس کردے یا یہ ممکن نہ ہوتو حرام کمائی بلانیت ثواب صدقہ کردے تو اس کے لئے مذکورہ وعید ختم ہوجائے گی، اور آئندہ اس کی نماز ودعا انشاء اﷲ قابلِ قبول اور مستحق انعام ہوگی۔ عن انس بن مالک ؓ قال قلت یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اجعلنی مستجاب الدعوۃ قال یاانس ؓاطب کسبک یستجباب دعوتک فان الرجل لیرفع اللقمۃ الی فیہ من حرام فلا یستجاب لہ دعوۃ اربعین یوماً۔ (الترغیب والترھیب، رقم : ١١١٠) قال اللہُ تعالیٰ : اِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔ (سورۃ الزمر، آیت : ۵۳) عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ، كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ۔ (ابن ماجہ، رقم : ٤٢٥٠)فقط واللہ تعالیٰ اعلم محمد عامر عثمانی ملی 05 رجب المرجب 1444 t.me/FatawaUlamaeDeoband

Open in Telegram
Views1,340+246%vs avg
Forwards—
Reactions1
Comments—
#1704Photo
Views1,310+238%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#1703Text
Views1,520+292%vs avg
Forwards—
Reactions3
Comments—
#1701Text
Views2,110+445%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#1700Text

شادی کے لیے وظیفہ سوال میری عمر 26 سال ہےمیرا کزن مجھے پسند کرتا تھا، میرے والدین نے کسی وجہ سےاس سے رشتہ نہیں دیا اور انکار کر دیا تھاتو اس نے کہا تھا کہ میں بندش کرونگا اس کی شادی نہیں ہوگی ،میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے ،نہ کوئی رشتہ آ رہا ہے اور نہ شادی ،مہربانی کر کے مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس بندش بھی ختم ہو اور میری شادی بھی ہو جائے ۔ جواب اچھے اور مناسب رشتہ کے لیے صدقِ دل سے نمازوں کے بعداورتہجد و غروب کے وقت دعا مانگیں، اور صلاۃ الحاجت کا اہتمام کریں، نیز مندرجہ ذیل معمولات میں سے کوئی ایک یا سب اختیار کرسکتے ہیں: 1۔{رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد کریں۔ 2۔نمازِ عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ "یاَلَطِیْفُ"پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکرنا بھی مجرب ہے۔ 3۔نمازِ عشاء کے بعد تنہائی میں دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھ کر اُس کے بعد اول وآخر 7 دفعہ درود شریف اور درمیان میں"یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیِْر یَا بَدِیْعُ"101 مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالٰی سے دعا کیاکریں۔ 4۔روزانہ سورۂ "یسن" کی تلاوت کر نے کے بعد اللہ تعالٰی سے یقین کے ساتھ دعاء کیا کریں۔ 5۔ فجر اور مغرب کی نمازوں کے بعد ایک ایک مرتبہ سورۃ واقعہ اور سورۃ طارق پڑھنے کا معمول بنائیں۔ کنز العمال میں ہے: "اقرأوا "يس"؛ فإن فيها عشر بركات ما قرأها جائع إلا شبع وما قرأها عار إلا اكتسى وما قرأها أعزب إلا تزوج وما قرأها خائف إلا أمن وما قرأها محزون إلا فرح وما قرأها مسافر إلا أعين على سفره وما قرأها رجل ضلت له ضالة إلا وجدها وما قرئت على ميت إلا خفف عنه وما قرأها عطشان إلا روی وما قرأها مريض إلا برء." (الباب السابع في تلاوة القرآن وفضائله، الفصل الثاني في فضائل السور، ج: ۱، صفحہ: ۵۸۹ و۵۹۰، ط: مؤسسة الرسالة) آپ کے مسائل اور اُن کا حل میں ہے: سوال: میں ایک بیوہ عورت ہوں، میری ایک بیٹی ہے، جس کا رشتہ کافی سالوں کی کوشش کے باوجود نہیں ہورہا ہے، میری خواہش ہے کہ اس کا رشتہ کسی صالح اور دین گھرانے میں ہوجائے، اُس کے لیے کوئی وظیفہ ارشاد فرمائیں۔۔۔۔۔ جواب: دل سے دعا کرتا ہوں، نماز عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ "یاَلَطِیْفُ" پڑھ کر اللہ تعالٰی سے دعا کریں، اللہ رب العزت آپ کی مشکل کو آسان فرمائے۔ (اوراد و وظائف، عنوان: رشتہ کے لیے وظیفہ،ج: ۴، صفحہ: ۲۱، ط: مکتبہ لدھیانوی) فتاوی محمودیہ میں ہے: الجواب حامدًا ومصلیًا: معین کو بتادیں کہ وہ بعد عشاء تنہائی میں دو رکعت نمازِ حاجت پڑھ کر "یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیِْر یَا بَدِیْعُ" 101 دفعہ ، اول آخر درود شریف 7 دفعہ پڑھ کر دعاء کیا کریں، حق تعالٰی کا میاب فرمائے۔فقط واللہ اعلم" ( کتاب الحظر والا باحۃ، باب مایتعلق بالسحرۃ والعوذۃ، الفصل الثالث فی العملیات والوظائف والاوراد،ج: ۲۰ صفحہ: ۸۹ و۹۰، ط: ادارہ الفاروق) فقط واللہ اعلم فتویٰ نمبر : 144507100866 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن t.me/FatawaUlamaeDeoband

Open in Telegram
Views2,430+527%vs avg
Forwards—
Reactions2
Comments—
#1699Photo
Views1,890+388%vs avg
Forwards—
Reactions4
Comments—
#1696Text

نابالغ بچے کو زکوۃ دینا/چیک کے ذریعے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم زکوة کابیان مستحقین زکوة کا بیان سوال کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام ان مسائل کے بارے میں: 1) زکوۃ کی مد سے مستحق نابالغ بچے کو 32500 روپے نقد یا چیک دیا جائے، اور اس بچے کو کہا جائے کہ یہ سکول کے کلرک کو اپنے سالانہ فیس کی مد میں دیدے تو اس طریقے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟ 2) زکوۃ کی مد سے مستحق والدین یا سرپرست کو 32500 روپے نقد یا چیک دیا جائے اور وہ اپنی مرضی سے اس رقم یا چیک کو سکول کے کلرک کو بچے کی سالانہ فیس کی مد میں دیدیں تو اس طریقے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟ 3) زکوۃ کی مد سے مستحق نابالغ بچے کے لیے سکول کا یونیفام، جوتے، سٹیشنری اور دستکاری کا سامان خرید کر دیا جائے تو اس طریق سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟ 4) زکوۃ کی مد سے مستحق نابالغ یا بالغ بچے یا بچی کے لیے سکول کا یونیفام، جوتے، سٹیشنری اور دستکاری کا سامان خرید کر اگر بچے یا ان کے والدین کے حوالے کرلیا جائے تو اس طریق سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟ اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ ان چاروں سوالات کا جواب جاننے سے قبل بطورِ تمہید چند باتیں ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے: • نابالغ بچے کے مستحقِ زکوۃ ہونے یا نہ ہونے میں جس طرح خود بچے کے صاحبِ نصاب ہونے یا نہ ہونے کا اعتبار ہوتا ہے، اسی طرح اس کے والد کے صاحبِ نصاب ہونے یا نہ ہونے کا بھی اعتبار ہوتا ہے۔ اس لیے مالدار شخص کے نابالغ بچے کو زکوۃ دینا جائز نہیں، اگرچہ بچہ خود صاحبِ نصاب نہ ہو۔ البتہ اگر والد مستحقِ زکوۃ ہو اور بچہ خود بھی صاحبِ نصاب نہ ہو تو پھر اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے۔ • بچہ اگر سمجھدار ہو تو خود اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے، لیکن اتنا چھوٹا بچہ جس کو رقم اور سامان وغیرہ قبضہ کرنے کی سمجھ نہ ہو، اس کو دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی، بلکہ اس کے والد یا سرپرست کو زکوۃ دینا لازم ہوگا۔ • چیک سے زکوۃ اس وقت ادا ہوگی جب مستحق طالبِ علم یا اس کا سرپرست اس کو کیش کراکے بینک سے پیسے وصول کرے، یا فیس میں چیک سکول کلرک کو دیدے اور وہ بینک سے رقم وصول کرکے اس کی فیس کے طور پر سکول میں جمع کرادے۔ اس سے پہلے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا تفصیل اور شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے سوال میں ذکر کردہ چاروں طریقوں سے زکوۃ ادا کرنا جائز ہے۔ حوالہ جات الدر المختار (2/ 347): ( و ) لا إلى ( غني ) يملك قدر نصاب فارغ عن حاجته الأصلية من أي مال كان …. ( و ) لا إلى ( طفله ) بخلاف ولده الكبير وأبيه وامرأته الفقراء وطفل الغنية فيجوز لانتفاء المانع. رد المحتار (2/ 349): قوله ( قوله ولا إلى طفله ) أي الغني فيصرف إلى البالغ ولو ذكرا صحيحا، قهستاني، فأفاد أن المراد بالطفل غير البالغ ذكرا كان أو أنثى في عيال أبيه أو لا على الأصح لما أنه يعد غنيا بغناه، نهر . قوله ( بخلاف ولده الكبير ) أي البالغ كما مر ولو زمنا قبل فرض نفقته إجماعا وبعده عند محمد خلافا للثاني، وعلى هذا بقية الأقارب، وفي بنت الغني ذات الزوج خلاف، والأصح الجواز وهو قولهما ورواية عن الثاني، نهر . قوله ( وطفل الغنية ) أي ولو لم يكن له أب ، بحر عن القنية، قوله ( لانتفاء المانع ) علة للجميع والمانع أن الطفل يعد غنيا بغنى أبيه بخلاف الكبير؛ فإنه لا يعد غنيا بغنى أبيه، ولا الأب بغنى ابنه، ولا الزوجة بغنى زوجها، ولا الطفل بغنى أمه، ح عن البحر. الفتاوى الهندية (1/ 190): إذا دفع الزكاة إلى الفقير لا يتم الدفع ما لم يقبضها أو يقبضها للفقير من له ولاية عليه نحو الأب والوصي يقبضان للصبي والمجنون كذا في الخلاصة، أو من كان في عياله من الأقارب أو الأجانب الذين يعولونه والملتقط يقبض للقيط، ولو دفع الزكاة إلى مجنون أو صغير لا يعقل فدفع إلى أبويه أو وصيه قالوا: لا يجوز كما لو وضع على دكان ثم قبضها فقير لا يجوز، ولو قبض الصغير وهو مراهق جاز وكذا لو كان يعقل القبض بأن كان لا يرمي ولا يخدع عنه. رد المحتار (2/ 344): قوله ( تمليكاً ) … وفي التمليك إشارة إلى أنه لا يصرف إلى مجنون وصبي غير مراهق إلا إذا قبض لهما من يجوز له قبضه كالأب والوصي وغيرهما، ويصرف إلى مراهق يعقل الأخذ كما في المحيط، قهستاني، وتقدم تمام الكلام على ذلك أول الزكاة. تكملةفتح الملهم (1 /515 ) : فالصحيح :أن الشيك المصرفي سند يدل علي أن الذي وقع عليه قد وكل حامله لقبض دينه من البنك و مقاصة دينه ، فليس ذلك من الأثمان في شيء، فلا يعتبر القبض عليه قبضاً علي مبلغه، حتي ينقده البنك ، ولايتأدي بأدائه الزكوة حتي ينقدہ الفقير ، …. ويجوز لموقعه أن يعزل حامله عن الوكالة قبل أن يبلغ به الي البنك. .. واللہ سبحانہ وتعالی اعلم مجیب عبداللہ ولی مفتیان مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب جامعۃ الرشید

Open in Telegram
Views1,930+398%vs avg
Forwards—
Reactions2
Comments—
#1695Text
Views1,500+287%vs avg
Forwards—
Reactions—
Comments—
#1694Text
Views1,740+349%vs avg
Forwards—
Reactions2
Comments—