█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_الوضوء ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481925▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ غسل کے بعد بنا وضو کئے نماز پڑھنے کا حکم █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█ سوال یہ ہے کہ ایک شخص نے غسل کے وقت فرائضِ غسل ادا کیا اور غسل کر لیا تو کیا پھر نماز کے لیے اس کو دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے جبکہ غسل کے وقت وضو نہیں کیا ہے، نہ ہی پہلے اور نہ ہی بعد میں، صرف غسل کے فرائض ادا کیا █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█ واضح رہے کہ غسل میں وضو کے تمام اعضاء پر بھی پانی پہنچ جاتا ہے، اس لئے وضو بھی خود بخود ہو جاتا ہے لہذا اس وضو سے نماز وغیرہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ البتہ وضو کی مستقل نیت نہ ہونے کی وجہ سے وضو کی مستقل عبادت کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔ عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم لا یتوضأ بعد الغسل۔ (سنن الترمذي ۱؍۳۰) وقال علي القاريؒ: أي اکتفاء بوضوئہ الأول في الغسل وہو سنۃ أو باندراج ارتفاع الحدث الأصغر تحت ارتفاع الأکبر بإیصال الماء إلی جمیع أعضائہ وہو رخصۃ۔ (مرقاۃ المفاتیح ۲؍۳۸، کتاب المسائل ۱؍۱۷۹) ویدل علیہ أنہ في البدائع ذکر رکن الغسل وہو إسالۃ الماء علی جمیع ما یمکن إسالتہ علیہ من البدن من غیر حرج۔ (شامي ۱؍۱۵۱ کراچی) مستفاد از فتاوی دینیہ جلد 1/ 297 راندیر، کتاب النوازل جلد 3/ 105 لال باغ مراد آباد، آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 3/ 64 مکتبہ لدھیانوی، فتاوی محمودیہ جلد 5 /93 ڈابھیل، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی: 47974 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 28 جُمادى الأولى 1448ھ 09 نومبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد مصعب جیلانی کھرگون 28 جُمادى الأولى 1448ھ 09 نومبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█
Open in Telegramدارالافتاء بھاٹاباری
"دارالافتاء بھاٹاباری"ٹیلیلی گرام کی دنیا کا سب سے زیادہ مکمل و مدلل حنفی دیوبندی چینل ہے جس میں مسائل کا بہت بڑا مجموعہ ہے ۔ سوال پوچھیں👇 @Daruleftabhatabarii_bot مسئلہ تلاش کریں 👇 @FatwaBot https://t.me/joinchat/AAAAAFUIaRVozEWMzYLUoQ
Average views per post by day
By publication day
Show as table
| Date | Avg views per post |
|---|---|
| Nov 1, 2026 | 117 |
| Nov 8, 2026 | 92 |
Most viewed this month
- 01Views165Forwards—Reactions1Comments—
- 02Views155Forwards—Reactions1Comments—
- 03Views154Forwards—Reactions1Comments—
- 04Views110Forwards—Reactions1Comments—
Latest posts
دورِ پرفتن کا نوحہ کلام مفتی منور بھاٹاباڑی آواز قاری عبد القیوم جمالی صاحب #نظم فتنوں کا دور دیکھو کیسا یہ آرہا ہے انساں کو راہِ حق سے کتنا ہٹا رہا ہے بازار میں حیا کا، اب ذکر بھی نہیں ہے بے پردگی کا عالم ہر گھر کو کھا رہا ہے فیشن کا بھی جنوں ایسا طاری ہوگیا ہے جو عصمتوں کے آنچل کو ہی گرا رہا ہے ڈگری تو مل گئی ہے کردار مل نہ پایا ہمدم چراغِ علم و فن بجھتا جا رہا ہے غیبت سے نیکیاں بھی مٹی میں مل رہی ہیں بغض و حسد بھی رشتوں کو اب تو ڈھا رہا ہے حرص و ہوس میں لاکر، سود و ربا کا پیشہ رزقِ حلال ہم سے کیسے گھٹا رہا ہے نفس و ہوس کا غلبہ دل پے جو جم گیا ہے خوفِ خدا کو اب وہ جڑ سے مٹا رہا ہے اخلاص جو عمل کی جان و اساس تھی کل اب تو ریا کا پردہ اس کو چھپا رہا ہے بس اب تو لوٹ جا اس، کے در پہ اے منور جو دیکھ کر گناہ بھی رحمت لٹا رہا ہے 14-09-2026
Open in Telegramمرثیہ بروفات حضرت مولانا عبد الحنان صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ شریک غم: مفتی منور بھاٹاباڑی آواز قاری نہال اختر #مرثیہ
Open in Telegramمرثیہ بروفات حضرت مولانا عبد الحنان صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ شریک غم: مفتی منور بھاٹاباڑی آواز قاری نہال سیفی #مرثیہ
Open in Telegramمرثیہ بروفات حضرت مولانا عبد الحنان صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ شریک غم: مفتی منور بھاٹاباڑی آواز قاری نور الاسلام عرفانی #مرثیہ کرکے غمگین اک رہنما چل دیے مولانا عبدالحنان شاہ چل دیے ماہرِ علم و فن ،باغبانِ چمن علم و حکمت کا روشن جہاں چل دیے جن کی باتوں میں حکمت کا دریا بہے وہ خطابت کے اک بادشاہ چل دیے جن سے روشن تھی ہر انجمن نور سے آج وہ صاحبِ خانقاہ چل دیے مسندِ درس پر جن کا ڈنکا بجا ہاں وہ مردِ خدا خوش بیاں چل دیے جن کی آواز میں تھی اثر کی چمک لے کے لہجے میں وہ کہکشاں چل دیے قافلہ جن کے پیچھے رواں تھا سدا چھوڑ کر آج وہ یہ جہاں چل دیے اے نہال اختر ان کو جنت ملے غمزدہ کر کے سب کو سدا چل دیے یہ دعا ہے منور کی جنت ملے ناز سے، شان سے، با صفا چل دیے 05-09-2026
Open in Telegramمنقبت برائے مفتی ہارون صاحب مظاہری، استاد مدرسہ اسلامیہ وقف سورت گجرات نتیجۂ فکر مفتی منور بھاٹاباڑی آواز قاری دلکش علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون تقوی سے دل مُزَیَّن، کردار ہے مُطَہَّر ہر قول و فعل جن کا، سنت سے ہے مُعَطَّر اِخلاص کے سمندر، ہیں پیارے مفتی ہارون ہر لفظ میں نُمایاں ، ہے علم کا خَزانہ ہر کوئی فیض پایا، انداز ہے سُہانہ علم و ادب کے مَظْہَر، ہیں پیارے مفتی ہارون لہجے میں ہے حلاوت، باتوں میں ہے صداقت چہرے پہ ہے بَشَاشَت، اور دل میں ہے امانت اَخلاق کے وہ گَوہر، ہیں پیارے مفتی ہارون تفسیر کے حقائق، اور فقْہْ کے دقائق آسان کر دکھائے، علمی سبھی حدائق علموں کے ایسے مصدر، ہیں پیارے مفتی ہارون درسِ حدیث ایسا، جیسا کہ گل کھلے ہیں ہر لفظِ مصطفٰی سے، دل کے دِیا جلے ہیں عشقِ نبی کے مِحوَر، ہیں پیارے مفتی ہارون مشکل عبارتوں کا، آسان حل بتایا شَفَّاف درس ایسا، ہر دل میں جو سَمایا طَرزِ سُخَن کے جوہر، ہیں پیارے مفتی ہارون جن پر ہے مدرسہ اسلامیّہ وقف کو ناز استاد کم ہی ہیں ایسے باکمال ممتاز اور مُرشدِ مُنَوَّر، ہیں پیارے مفتی ہارون 30-08-2026
Open in Telegramمنقبت برائے استادِ محترم حضرت مولانا ضمیر عارف صاحب استاد مدرسہ اسلامیہ وقف سورت گجرات نتیجۂ فکر مفتی منور بھاٹاباڑی یکے شاگرد رشید #منقبت علم و ادب کا ہر فن ،سیراب آپ سے ہے پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے گلشن کے باغباں ہیں، ہر فن کے آسماں ہیں اسلاف کے نشاں ہیں، رفعت کے اک جہاں ہیں فکر و ہنر کا گلشن، شاداب آپ سے ہے اردو زباں کے روشن، اک آفتاب ہیں آپ اور نحو و صَرف کے تَو، اک ماہتاب ہیں آپ عربی سخن کا جوہر، نایاب آپ سے ہے حاصل ہے جو بلاغت، ہر بات میں حلاوت قدرت نے دی فصاحت، ہر درس میں وضاحت علم و عمل کا نقشِ، آداب آپ سے ہے ہر دم ہے مدرسہ اسلامِیَّہ وقف روشن محنت عیاں ہے سب پر دن رات کا یہ گلشن گویا کہ محنتوں کا سیلاب آپ سے ہے اخلاق کے ہیں پیکر، اسلام کے ہیں رہبر تدریس میں ہیں بہتر، ساری کُتُب ہیں ازبر ناچیز یہ منور، مہتاب آپ سے ہے 27-08-2026
Open in Telegram█▒▒ दारुल इफ्ता भटाबाड़ी ▒▒█ █▒ #किताबुलश्शत्ता ▒█ █▒▒*प्रश्न संख्या:(१४४८१९२४)*▒▒█ █▒▒▒▒▒▒ *शीर्षक:-* ▒▒▒▒▒▒█ *गैर हाफिज को हाफिज कहने का हुक्म :* █▒▒▒▒▒▒*प्रश्न पाठ :-*▒▒▒▒▒▒█ मुफ्ती मोहतरम साहिब एक मस्अला बताइए कि मैं जहाँ रहता हूँ यहां सब आदमी मुझे हाफिज कह कर बुला रहे हैं तो सही है या गलत? जब कि में हाफ़िज़ भी नहीं हूँ फिर भी हाफ़िज़ कह कर बुला रहे हैं! █▒▒▒▒▒▒*उत्तर पाठ:-*▒▒▒▒▒▒█ जानबूझकर किसी गैर-हाफ़िज़ को हाफ़िज़ कहना सही नहीं है, इस लिए आप बता दीजिए कि मैं हाफिज नहीं हूँ! हवाला फतावा दारुल उलूम देवबंद फत्वा न० 175539 केवल अल्लाह ही बेहतर जानता है ۔ ✍️ लेखक मुनव्वर भाटाबाड़ी 15 जुमादल ऊला 1448 हिजरी | 27 अक्टूबर 2026 ईस्वी सही उत्तर : अबू मुहम्मद मुनव्वर सूफी 15 जुमादल ऊला 1448 हिजरी | 27 अक्टूबर 2026 ईस्वी █▒ *𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾* ▒█ █▒ #ہندی\فتاوی ▒█ महत्वपूर्ण प्रश्न पूछने के लिए क्लिक करें 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎
Open in TelegramConnections
Similar channels
☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️@islahchannelReligion1.24K
Qari Sohaib Ahmed Meer Muhammadi@qarisohaibahmedReligion1.34K
!مرغوب المسائل چینل!@margubulmasailReligion1.35K
📚کشکول علوم📚@kashkoleuloomReligion1.37K
Shaikh Tahir Sanabili Official@tahir_sanabiliReligion1.12K
Fiqhi Masail | فقہی مسائل@fiqhimasaylReligion1.06K
Maarif Tv | معارف ٹی وی@maariftvReligion1.03K
مجلس علمی سوسائٹی ( JTR Media House )@majliseilmi1Religion1.61K