اصولِ افتاء (حصہ دوم) فقاہت کا مدار ملکۂ فقہیہ پر ہے 🎙️ شیخ الاسلام فقیہ العصر حضرت مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Открыть в TelegramПосты канала مشربِ حکیم الامتؒ | Mashrab-e-Hakeemul Ummat
غرباء کے پاس خلوص ہوتا ہے حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۱۳ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegramمناسبت بس محبوب کے تذکرے سے ہے (حکیم الامت مجدد تھانویؒ) 🎙️ حضرت مولانا مفتی محمد ارشد صاحب بجھیڑی دامت برکاتہم
Открыть в Telegramحق تعالیٰ تک پہنچنے کا واحد راستہ اتباعِ رسول ﷺ ہے مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب فتح پوری ثم الٰہ آبادیؒ (غریق بحر رحمت) 📖 ماخوذ از: تالیفات مصلح الامتؒ جلد ۲ صفحہ ۸۵
Открыть в Telegramعالم ہونے کے باوجود کسی کے سامنے پامال ہونا ضروری ہے حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۹ - مکتبہ دانش دیوبند ________ ہوتا ہے عزیزو اسی کو حاصل کمال پیشِ مرد کامل ہوتا ہے جو پامال —حضرت مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم—
Открыть в Telegramتواضع، عجز و انکسار سنتِ انبیاء علیہم السلام ہے مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب فتح پوری ثم الٰہ آبادیؒ (غریق بحر رحمت) 📖 ماخوذ از: تالیفات مصلح الامتؒ جلد ۲ صفحہ ۸۳
Открыть в Telegramاہلِ مدارس پر دین کی وقعت و عظمت کی حفاظت کی ذمہ داری حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۸ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegramتقویٰ کا اہتمام اور اخلاقِ حمیدہ میں رسوخ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادیؒ 📖 ماخوذ از: ضیاء السالک جلد اول صفحہ ٢٢٠
Открыть в Telegramشرائع میں حکمت و مصلحت کی تلاش حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۷ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegramوصول الی اللہ کے لیے اتباعِ رسول ﷺ لازم ہے مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب فتح پوری ثم الٰہ آبادیؒ (غریق بحر رحمت) 📖 ماخوذ از: تالیفات مصلح الامتؒ جلد ۲ صفحہ ۸۰
Открыть в Telegramفہمِ قرآن و نصوصِ شرعیہ کے لیے محض زبان دانی کافی نہیں حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۷ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegramہماری محفلوں میں دنیا کا تذکرہ عام، اللہ کا ذکر مفقود 🎙️ حضرت مولانا حمیداللہ لون صاحب دامت برکاتہم
Открыть в Telegramبندگی کا تقاضا، احکامِ شرعیہ کے آگے سرِ تسلیم خم کرنا حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۷ - مکتبہ دانش
Открыть в TelegramПереслано из Maulana Hameedullah Lone Sahib DB
مخلص مرید اور خود غرض مرید میں فرق (قسط اول) کسی اللہ والے، متبعِ شریعت و سنت بزرگ سے تعلقِ اصلاح قائم ہونا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس تعلق کے نتیجے میں انسان کی زندگی میں جو تبدیلیاں آتی ہیں، ان کا اندازہ اپنی سابقہ اور موجودہ زندگی کا موازنہ کرکے بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کسی مصلح کی صحبت، معیت، تعلیمات، شفقتوں اور توجہات کے ذریعے ہمارے ظاہر و باطن، اعمال و اخلاق اور طرزِ زندگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ یہ سب بندے کا اپنا کوئی کمال نہیں، جس پر عُجب یا ناز ہو، بلکہ سراسر اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے، جس پر ہر لمحہ شکر ادا کرنا چاہیے۔ اس لیے ایک مرید کو اپنے مصلح کی عنایات اور احسانات ہمیشہ پیشِ نظر رکھنے چاہییں۔ ساتھ ہی یہ حقیقت بھی ذہن نشین رہے کہ حضراتِ مشائخ معصوم نہیں ہوتے۔ وہ بھی انسان ہیں، البتہ اس راہ سے گزرے ہوئے اور دوسروں کی رہنمائی و تربیت کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان سے بھی غلطی یا کوتاہی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اہل اللہ خود بھی اپنے نفس کی نگرانی، تعمیرِ ذات اور اصلاحِ احوال کی فکر رکھتے ہیں۔ یہ فکر مصلح اور مرید دونوں کے لیے تا دمِ آخر ضروری ہے۔ جس وقت یہ فکر ختم ہوجائے، سمجھنا چاہیے کہ زوال شروع ہوگیا۔ اسی تناظر میں ایک اہم بات قابلِ توجہ ہے۔ بعض مرتبہ کسی مصلح سے کوئی ایسا قول یا عمل صادر ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں بدگمانی پیدا ہونے لگتی ہے اور مصلح کی شخصیت و دینی خدمات پر انگلیاں اٹھنے لگتی ہیں۔ ایسے مواقع پر مخلص مرید اور خود غرض مرید کا فرق نمایاں ہوتا ہے۔ مخلص مرید اپنے مصلح کا حقیقی خیرخواہ ہوتا ہے۔ وہ اگر ان کے کسی قول یا عمل میں کوئی شرعی یا قابلِ توجہ پہلو محسوس کرے تو محض ادب کے نام پر خاموش نہیں رہتا، بلکہ تنہائی میں نہایت احترام و ہمدردی کے ساتھ اپنی گزارش پیش کرتا ہے کہ حضرت! اس معاملے کی وجہ سے لوگوں میں بدگمانی پیدا ہورہی ہے، مناسب ہوگا کہ اس پر نظرِ ثانی فرما لی جائے۔ اس کا مقصد تنقید یا تنقیص نہیں، بلکہ اپنے مصلح کی خیرخواہی اور ان کے دینی وقار کی حفاظت ہوتا ہے۔ اس کے برعکس خود غرض مرید اپنے مصلح کے کسی غلط طرزِ عمل کو دیکھنے اور اس کے نتائج سے واقف ہونے کے باوجود خاموش رہتا ہے۔ لوگوں کے اعتراضات سنتا ہے، کبھی ان کی تائید بھی کرتا ہے، لیکن اپنے مصلح کے سامنے اس معاملے کو پیش نہیں کرتا۔ مجلس میں دوزانو بیٹھ کر موافقت و عقیدت کا اظہار کرتا ہے، جبکہ پیٹھ پیچھے ان کے افعال و اعمال پر گفتگو اور اعتراضات کرتا ہے۔ یوں وہ اپنے مصلح سے بھی حقیقتِ حال چھپاتا ہے اور اپنے تعلق کی ظاہری صورت بھی برقرار رکھتا ہے۔ اب تو بعض مقامات پر معاملہ یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ اگر کوئی خیرخواہ شخص ہمارے مصلح کے کسی قابلِ توجہ قول یا عمل کی نشان دہی کرکے اس پر نظرِ ثانی کی درخواست کرے تو خود غرض مرید اس کی تائید کرنے کے بجائے الٹا رکاوٹ بن جاتا ہے۔ بلکہ بعض اوقات ایسی باتوں اور طرزِ عمل میں بھی اپنے مصلح کا ساتھ دیتا ہے جہاں ساتھ دینا درست نہیں ہوتا۔ گویا اس کے نزدیک اپنے مصلح کی ہر بات کی تائید ضروری ہے، خواہ وہ درست ہو یا قابلِ نظرِ ثانی۔ حالاں کہ حقیقی وفاداری یہ نہیں کہ ہر حال میں موافقت کی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اپنے مصلح کی خیرخواہی کی جائے، ان کے دینی وقار کی حفاظت کی جائے اور کسی قابلِ توجہ معاملے میں پورے ادب و احترام کے ساتھ انہیں متوجہ کیا جائے۔ کسی غلط بات کی مؤدبانہ نشان دہی بے ادبی نہیں، بلکہ بسا اوقات یہی حقیقی ہمدردی اور وفاداری کا تقاضا ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس خاموشی اور غیر مشروط تائید کے پیچھے اپنا تعلق، خلافت و اجازت یا کوئی ذاتی مصلحت محفوظ رکھنے کا جذبہ ہوتا ہے۔ انسان کو سوچنا چاہیے کہ اپنے مصلح کی کسی قابلِ توجہ بات پر محض ذاتی مفاد کی خاطر خاموش رہنا یا ہر حال میں ان کی تائید کرنا حقیقی اخلاص نہیں، بلکہ خود غرضی ہے۔ جس طرح ایک فرماں بردار بیٹا اپنے والدِ محترم سے ہر حال میں محبت و احترام کا تعلق رکھتا اور ان کے لیے دعاگو رہتا ہے، لیکن کسی قابلِ توجہ بات پر نہایت ادب و اخلاص کے ساتھ نظرِ ثانی کی گزارش بھی کرتا ہے، اسی طرح مخلص مرید بھی اپنے شیخ کا حقیقی خیرخواہ ہوتا ہے؛ حق بات میں ان کا ساتھ دیتا ہے اور جہاں نظرِ ثانی کی ضرورت ہو، مؤدبانہ طور پر اپنی گزارش پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی اخلاص، وفاداری اور خیرخواہی کی توفیق عطا فرمائے اور خود غرضی و بے جا مصلحت پسندی سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔
Открыть в Telegramاغراضِ دنیوی کی خاطر نصوصِ شرعیہ میں تحریف حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۶ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegramعجب و کبر کی سنگینی مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب فتح پوری ثم الٰہ آبادیؒ (غریق بحر رحمت) 📖 ماخوذ از: تالیفات مصلح الامتؒ جلد ۲ صفحہ ۷۹
Открыть в Telegramتنقید کرنے والوں کو محسن سمجھنا حق کی خاطر اپنی علمی کاوشوں کی اصلاح قبول کرنا حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۶ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegramسالک کو خوابوں کے در پئے نہیں ہونا چاہیے مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادیؒ 📖 ماخوذ از: ضیاء السالک جلد اول صفحہ ۲۱۴-۲۱۵
Открыть в Telegramمخالف کی تلخ کلامی اور قبولِ حق کا ظرف حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ 📖 ماخوذ از: الافاضات الیومیہ جلد ۲ ملفوظ ۳۰۶ - مکتبہ دانش دیوبند
Открыть в Telegram