شیخ احمد عیسی المعصراوی کے پیج پر بڑے خوب صورت تذکیری دروس ہوتے ہیں۔ قرآن کریم بہ کثرت پڑھنے کے فوائد پر یہ شذرہ بہت عمدہ ہے : ۔۔۔۔ قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت انسان کی شخصیت کی اس طرح تربیت کرتی ہے کہ اسے خود بھی اس کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کا ایمان بڑھتا ہے، دل کو سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے، اپنی زندگی سے شاداں ہو جاتا ہے، اپنے رزق پر قناعت کرنے لگتا ہے، اس کی بے جا شوخی و مزاح میں کمی آ جاتی ہے، اس کی گفت گو میں فصاحت و شستگی نمایاں ہونے لگتی ہے، اس کی باتوں سے ایسے الفاظ نکل جاتے ہیں جو اس کے شایان شان نہیں ہوتے، وہ لغو اور بے مقصد مجالس سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہے اور بہت سے ایسے کام چھوڑ دیتا ہے جو پہلے کیا کرتا تھا، کیوں کہ اس کا دل نور سے منور اور روشنی سے تاباں ہو چکا ہوتا ہے۔ بہ شکریہ سید متین احمد آؤ رب سے باتیں کریں👇 https://chat.whatsapp.com/LN22CkClbJm1fzi3bjhJWf
Открыть в TelegramПосты канала فکرانگیز اور سنہری تحریریں
اصل خرابی اکثر ہماری اپنی ضد اور منفی ذہنیت میں ہوتی ہے ہم کسی طبقے کے ساتھ کام شروع کرنے سے پہلے ہی یہ طے کرلیتے ہیں کہ یہ لوگ ہماری بات نہیں مانیں گے پھر اپنے رویے سے خود ہی مخالفت کا ماحول پیدا کردیتے ہیں جب تعاون نہیں ملتا تو اسے اپنے پہلے سے قائم تصور کی دلیل بنا لیتے ہیں۔ مدرسے سے وابستہ ہیں تو مدرسے کے نظامِ تعلیم و تربیت کو بہتر بنائیے مسجد سے وابستہ ہیں تو مسجد کو اصلاح و تعلیم کا مرکز بنائیے دعوتی میدان میں ہیں تو دعوت کے کام کو زیادہ مؤثر بنائیے ہر شخص اپنے اپنے میدان میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ ضروری نہیں کہ ہر اصلاح کا آغاز تصادم سے ہو ہر تبدیلی مخالفت کے ذریعے آئے اور ہر اختلاف ایک مستقل محاذ میں تبدیل ہوجائے۔ آج امت کو موبائل کی اسکرین پر مجاہد بننے والوں سے زیادہ میدانِ عمل میں کام کرنے والوں کی ضرورت ہے واٹس ایپ گروپ میں کسی کو زیر کردینا کوئی دینی کارنامہ نہیں کسی مخالف کی پوسٹ کا جواب دے دینا کوئی بڑی خدمت نہیں اصل کامیابی یہ ہے کہ آپ کی وجہ سے کسی طالب علم کی تعلیم بہتر ہو کسی نمازی کو دین کا ضروری مسئلہ معلوم ہوجائے کسی نوجوان کی اصلاح ہوجائے اور کسی ادارے یا دینی شعبے کا نظام پہلے سے بہتر ہوجائے۔ اکابر کے اختلافات کو اکابر کے دائرے میں رہنے دیجیے خود ساختہ محاذ آرائی سے باہر نکلیے اور اپنی عملی ذمہ داریوں کی فکر کیجیے۔ کیونکہ بالآخر ہمیں اپنے اعمال کا حساب دینا ہے اپنے گروپوں کی بحثوں اور دوسروں کو دی گئی شکستوں کا نہیں دین کی خدمت کیجیے دین کے نام پر اپنی انا کی تسکین نہیں۔ tinyurl.com/KitabSeDosti
Открыть в Telegram*{اکابر کے اختلافات اور اصاغر کی معرکہ آرائی}* ✍️ کاوش : مفتی محمد صدیقی القاسمی اکیڈمک ہیڈ M.A.U Junior High School جامعۃ الابرار نگینہ بجنور گزشتہ چند دنوں سے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب اور مولانا محمد سعد صاحب سے متعلق معاملات کے پس منظر میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ گروپس میں جو صورتِ حال دیکھنے کو مل رہی ہے وہ انتہائی افسوس ناک اور ہمارے دینی حلقوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ بڑوں کے درمیان جو علمی و فکری معاملات ہیں وہ اپنی جگہ ہیں۔ ان پر گفتگو اور تحقیق کے لیے اہلِ علم اور ذمہ دار حضرات موجود ہیں۔ لیکن افسوس کہ ان معاملات کی آڑ میں ہمارے چھوٹے چھوٹے حلقوں میں ایسی جنگ چھڑ گئی ہے جیسے دین کی حفاظت کا آخری معرکہ انہی کے ہاتھوں سر ہونا ہو۔ واٹس ایپ گروپس کا حال بعض جگہ مرغوں کی لڑائی سے کم نہیں۔ ایک دوسرے پر طنز طعن و تشنیع الزامات اور جوابی حملے جاری ہیں۔ ہر شخص دوسرے کو زیر کرنے اور اپنی برتری ثابت کرنے میں لگا ہے۔ بعض حضرات کی سوشل میڈیا پر علمی جولانیاں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ گویا امت کے تمام مسائل کا حل انہی کے پاس ہے حالاں کہ اپنی عملی زندگی اپنے ادارے اور اپنے گھر تک میں ان کی بات کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو سوشل میڈیا پر ان کے دعووں سے محسوس ہوتی ہے۔ آخر یہ کون سی دینی خدمت ہے؟ کیا ہماری علمی صلاحیتوں کا مصرف صرف یہ رہ گیا ہے کہ ہم واٹس ایپ گروپس میں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے لفظی معرکے لڑتے رہیں؟ یاد رکھیے بڑوں کے اعمال و اقوال ان کے ساتھ جائیں گے اور ہمارے اعمال و اقوال ہمارے ساتھ۔ قیامت کے دن نہ کسی جماعت سے وابستگی ہماری جواب دہی ختم کرے گی نہ کسی بڑے کی حمایت ہمارے اعمال کا بوجھ اٹھائے گی۔ ہر شخص کو اپنے کردار اپنے اقوال اور اپنی ذمہ داریوں کا حساب دینا ہوگا۔ اس لیے دوسروں کے معاملات میں غیر ضروری توانائیاں صرف کرنے کے بجائے اپنے اپنے شعبے کا جائزہ لیجیے۔ ہم جہاں خدمات انجام دے رہے ہیں وہاں کتنے مفید ہیں؟ ہماری وجہ سے دین کو کتنا نفع پہنچ رہا ہے؟ کتنے لوگوں کی اصلاح ہو رہی ہے؟ اپنی کارکردگی کا محاسبہ اپنے نفس کو مطمئن کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی خامیوں کو تلاش کرنے کے لیے کیجیے۔ ایک بات میں اپنے مشاہدے کی روشنی میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ تقریباً ڈھائی سال سے زائد عرصے سے دیگر مصروفیات کے ساتھ امامت کی ذمہ داری بھی انجام دے رہا ہوں شہر کی بڑی مساجد میں شمار ہونے والی اس مسجد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد مسجد کی کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔ میں نے کوشش کی کہ عصر کے بعد فضائلِ اعمال یا منتخب احادیث کے معمول کے بجائے روزمرہ زندگی کے ضروری مسائل پر دو چار منٹ گفتگو ہو چنانچہ کتاب ’’آسان مسائل منتخب بہشتی زیور‘‘ سے روزانہ دو تین مسائل بیان کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا wa.me/p/28006849542351490/919580635638 اسی طرح فجر کے بعد مختصر تفسیرِ قرآن کریم (منتخب احادیث سے پہلے) کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ تبدیلی کسی مخالفت محاذ آرائی یا کسی کے خلاف مہم کے ذریعے نہیں بلکہ مثبت انداز اور باہمی رضامندی سے ہوئی۔ آج جماعت سے وابستہ حضرات بھی ان مجالس میں خوشی سے شریک ہوتے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد بھی فائدہ اٹھاتی ہے۔ اسی طرح دعوت و تبلیغ سے وابستہ بعض احباب سے ایک دوسرے پہلو پر بھی گفتگو اور رابطے کی کوشش جاری ہے ماہانہ جوڑ کے نظام میں بعض مقامات پر یہ صورتِ حال دیکھنے کو ملتی ہے کہ مغرب کے بعد جب اصل دعوتی و دینی کام شروع ہوتا ہے تو تقریباً دس پندرہ یا بیس افراد ہی موجود ہوتے ہیں لیکن کھانے کا انتظام سو ڈیڑھ سو افراد کے حساب سے کیا جاتا ہے عشاء کے وقت تعداد بڑھنا شروع ہوتی ہے اور کھانے کے وقت معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ اصل دینی کام کے وقت موجود نہیں تھے ان کی بڑی تعداد کھانے کے وقت پہنچ چکی ہے۔ یہ صورتِ حال بھی غور و فکر اور اصلاح کی متقاضی ہے۔ میری کوشش ہے کہ اس طریقۂ کار میں جہاں مناسب ہو مثبت تبدیلی اور بہتری کی کوئی صورت پیدا کی جائے تاکہ اصل دعوتی و تربیتی مقصد زیادہ مؤثر ہو۔ لیکن اس کے لیے بھی میرا طریقہ مخالفت تنقید یا محاذ آرائی نہیں بلکہ متعلقہ احباب سے رابطہ گفتگو اور خیر خواہی کے ساتھ اصلاح کی کوشش ہے۔ یہی اصل فرق ہے اصلاح اور مخالفت میں! اکثر یہ شکایت کی جاتی ہے کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ بعض افراد علماء کی بات نہیں سنتے ان کا وقار کم کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شدت پسندی کا رویہ رکھتے ہیں۔ ممکن ہے بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہو لیکن کیا چند واقعات کی بنیاد پر پورے طبقے کے بارے میں عمومی فیصلہ صادر کردینا درست ہے؟ میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ اگر حکمت تحمل حسنِ اخلاق اور درست طریقۂ کار اختیار کیا جائے تو بہت سی تبدیلیاں نہایت آسانی سے ممکن ہیں۔
Открыть в Telegram*اسلوب کا اثر* حضرت والد صاحبؒ فرماتے تھے کہ آغاز شباب میں دوسروں کی تردید کے لیے بڑی شوخ اور چلبلی تحریر لکھنے کا عادی تھا، اور تحریری مناظروں میں میرا طرز تحریر طنز و تعریض سے بھرپور ہوتا تھا۔ ’’ختم نبوت ‘‘میں نے اسی زمانے میں لکھی تھی ،لیکن اس کے شائع ہونے کے بعد ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جس نے میرے انداز تحریر کا رخ بدل دیا ۔ اور وہ یہ کہ میرے پاس ایک قادیانی کا خط آیا، جس میں لکھا تھا کہ آپ نے اپنی کتاب میں جو دلائل دیے ہیں وہ بنظر انصاف مجھے بہت مضبوط معلوم ہوئے۔ اس کا تقاضا تھا کہ میں مرزا صاحب کی اتباع سے تائب ہو جاؤں، لیکن آپ نے کتاب میں جو اسلوب اختیار کیا ہے، وہ مجھے اس اقدام سے روکتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ جو لوگ حق پر ہوتے ہیں، وہ دلائل پر اکتفا کرتے ہیں، طعن و تشنیع سے کام نہیں لیتے۔ اس لیے میں اب تک اپنے مذہب پر قائم ہوں، اور آپ کے طعن و تشنیع نے دل میں کچھ ضد بھی پیدا کر دی ہے۔ یہ تو معلوم نہیں کہ ان صاحب نے یہ بات کس حد تک صحیح لکھی تھی ،لیکن اس واقعے سے مجھے یہ تنبہ ضرور ہوا کہ طعن و تشنیع کا یہ انداز مفید کم ہے اور مضر زیادہ۔ چنانچہ میں نے اس کے بعد کتاب پر اس نقطۂ نظر سے نظر ثانی کی اور اس میں سے ایسے حصے حذف کر دیے جن کا مصرف دل آزاری کے سوا کچھ نہ تھا، اور اس کے بعد کی تحریروں میں دل آزار اسلوب سے مکمل پرہیز شروع کر دیا۔ *📃کتاب:میرے والد میرے شیخ اور ان کا مزاج و مذاق،* *✒️از: مفتی محمد تقی عثمانی* tinyurl.com/KitabSeDosti
Открыть в Telegramطالبِ علم کو چاہیے کہ وہ بار بار کتب خانے کا رخ کرے، وہاں موجود کتابوں کا جائزہ لیتا رہے اور یہ دیکھتا رہے کہ کون سی کتاب کس موضوع پر ہے، اسے کس نے تصنیف کیا ہے اور وہ کس علمی مقام کی حامل ہے مثلاً تفسیر کے موضوع پر کون سی اہم تفاسیر ہیں، سیرتِ نبوی ﷺ پر کون سی بنیادی کتابیں ہیں، حدیث کی اہم کتب کون سی ہیں اور ان کی شروحات کس نے لکھی ہیں اسی طرح ہر فن کی اہم اور بنیادی کتابوں سے واقفیت حاصل کرتا رہے یہ بھی علم حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے؛ کیونکہ کتب خانے میں آنا جانا، کتابوں کو دیکھنا، ان کے نام اور مصنفین کو جاننا، اور اہم کتابوں کو نوٹ کرتے رہنا طالبِ علم کے علمی ذوق اور معلومات میں اضافہ کرتا ہے البتہ یہ سب مطالعۂ کتب کا بدل نہیں، بلکہ مطالعے کے ساتھ ساتھ کتابوں سے شناسائی اور علمی ذخیرے سے واقفیت کا ایک مستقل معمول ہونا چاہیے عبداللہ سدی باپا tinyurl.com/KitabSeDosti
Открыть в Telegramسوال: دجال اس وقت کہاں رہتا ہے؟ جواب: وہ سمندر کے ایک ایسے جزیرے میں رہتا ہے جس کے بارے میں ہم نہیں جانتے۔ سوال: دجال اپنے خروج (ظاہر ہونے) کے بعد کتنے دن زندہ رہے گا؟ جواب: 40 دن۔ سوال: ان دنوں کی لمبائی (دورانیہ) کتنی ہوگی؟ جواب: جس پہلے دن دجال نکلے گا اس کی لمبائی ایک سال کے برابر ہوگی، دوسرا دن ایک مہینے کے برابر، تیسرا دن ایک ہفتے کے برابر، اور اس کے باقی دن ہمارے عام دنوں کی طرح ہوں گے۔ثناءاللہ سوال: دجال کے ساتھ کیا ہوگا؟ جواب: اس کے ساتھ جنت اور جہنم (آگ) ہوگی، یا اس کے ساتھ دو نہریں ہوں گی؛ ایک نہر میں ٹھنڈا پانی ہوگا اور دوسری نہر میں ابلتا ہوا (گرم) پانی ہوگا۔ سوال: کیا دجال کے پاس حقیقی جنت اور حقیقی آگ ہوگی؟ جواب: نہیں، بلکہ اس کی جنت حقیقت میں آگ ہوگی، اور اس کی آگ حقیقت میں جنت ہوگی۔ سوال: زمین میں دجال کے چلنے کی رفتار کیا ہوگی؟ جواب: وہ ہوا کی رفتار کی طرح انتہائی تیزی سے چلے گا۔ نبی کریم ﷺ نے اس کی رفتار کے بارے میں فرمایا کہ وہ اس بارش کی طرح (تیز) ہوگا جسے پیچھے سے تیز ہوا دھکیل رہی ہو۔ ثناءاللہ حسین سوال: دجال کی طاقت و قدرت کیا ہوگی؟ جواب: اللہ تعالیٰ نے اسے عجیب طاقت دی ہوگی؛ چنانچہ وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا تو بارش برسنے لگے گی، زمین کو سبزہ اگانے کا حکم دے گا تو وہ سبزہ اگا دے گی، اور زمین کو اپنے خزانے نکالنے کا حکم دے گا تو زمین سونے، چاندی اور دیگر خزانوں کو باہر نکال دے گی۔ سوال: وہ کون سی جگہیں ہیں جہاں دجال داخل نہیں ہو سکے گا؟ جواب: وہ (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) میں داخل نہیں ہو سکے گا، کیونکہ ان دونوں شہروں کے دروازوں پر فرشتے پہرہ دے رہے ہوں گے۔ سوال: دجال کا حلیہ (شکل و صورت) کیسا ہوگا؟ جواب: وہ ایک آنکھ سے کانا یا مٹی ہوئی آنکھ والا ہوگا، یعنی وہ صرف ایک ہی آنکھ سے دیکھ سکے گا، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان "کافر" لکھا ہوگا جسے ہر مومن پڑھ لے گا، چاہے وہ پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ سوال: دجال کو کون قتل کرے گا؟ جواب: حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام، جنہیں اللہ عزوجل آسمان سے نازل فرمائے گا۔ جب دجال انہیں دیکھے گا تو اس طرح پگھلنے لگے گا جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے، پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک نیزہ لیں گے اور اس سے دجال کو وار کر کے قتل کر دیں گے۔ سوال: کیا دجال سے بڑا بھی کوئی فتنہ ہے؟ جواب: نہیں، بلکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے لے کر قیامت قائم ہونے تک دجال سے بڑا کوئی فتنہ (معاملہ) نہیں ہے۔" سوال: کیا کوئی دجال کی پیروی بھی کرے گا؟ جواب: جی ہاں، بہت بڑی مخلوق اس کی پیروی کرے گی، جن میں سرفہرست اصفہان کے ستر ہزار یہودی ہوں گے (اصفہان موجودہ ایران میں ایک جگہ ہے)، منافقین اس کی پیروی کریں گے یہاں تک کہ ایک شخص لوگوں کو دجال سے ڈرانے اور خبردار کرنے کے لیے اس کے پاس جائے گا، لیکن جب وہ دجال کی بات سنے گا تو خود اس کا پیروکار بن جائے گا اور اسلام چھوڑ دے گا۔ اسی لیے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس سے دور بھاگنے کا حکم دیا ہے۔ سوال: میں دجال کے فتنے سے کیسے بچ سکتا ہوں؟ جواب: سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات یاد کریں، اور ہر نماز میں سلام پھیرنے سے پہلے دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگیں۔ یہ تمام جوابات صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔ بہ شکریہ محترم ثناءاللہ حسین:24/11/26 tinyurl.com/Ifadate-Akabir
Открыть в Telegramحُسنِ خلق سے متعلق ذاتی ڈائری کا پسندیدہ ورق 📚 کتاب: مثالی نوجوان t.me/SunehriTehriren
Открыть в Telegramاپنے ساتھی خاص کر دورۂ حدیث اور موقوف علیہ کے طلبہ کی خدمت میں ایک بات پیش خدمت ہے۔ *دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض طلبہ امتحان کی فکر میں اساتذہ کا درس چھوڑ کر شروحات کے مطالعے کو فوقیت دیتے ہیں۔* ممکن ہے کہ اس طرح آپ کے امتیازی حاصل کر لیں۔ لیکن دو باتیں اس سلسلے میں نہایت اہم ہیں۔ ایک یہ کہ اس میں اساتذہ اور مشائخ کی بے اکرامی ہے اور ان کے وقت کی ناقدری ہے۔ استاد کا درس صرف کتاب کی چند سطریں نہیں ہوتیں وہ ان کی عمر بھر کی محنت، تجربہ، تجزیہ، اور نسبت کا نچوڑ ہوتا ہے۔ دوم یہ کہ چند سطریں پڑھ کر آپ امتحان تو دے سکتے ہیں، لیکن زندگی کے مختلف موڑ پر جب آپ کے سامنے شبہات اور علمی سوالات سامنے آئیں گے تو اس وقت ڈگمگا جائیں گے۔ مجھے یاد آیا کہ ایک روز مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب قدس سرہٗ درس گاہ سے نکلے تو میں نے دریافت کیا کہ: استاد جی میں آپ سے سوالات کرتا ہوں اور آپ فوری جواب عنایت فرما دیتے ہیں۔ یہ ملکہ کیسے حاصل ہوا ؟ اس پر حضرت استاد مکرم مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب قدس سرہٗ نے ارشاد فرمایا کہ: مولانا ! میں نے اپنے اکابر کو بہت غور سے سنا ہے خاص طور سے میرے دادا مفتی شفیع صاحب قدس اللہ تعالیٰ سرہ کو۔ میں نے کبھی ان سے سوالات تو نہیں کیے لیکن جب کبھی کوئی طالب علم سوال کرتا ہے تو اس کو میرے جواب سے اطمینان ہوجاتا ہے۔ پھر یہ کہ میں نے حضرت گنگوھی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت تھانوی قدس سرہٗ کو بھی بغور پڑھا ہے۔ آپ سے بھی کہتا ہوں آپ بھی پڑھیں، ان شاء اللہ بہت نفع ہوگا۔ اہ یہ دراصل صحبت کی کمی ہے اور اساتذہ کو غور سے نہ سننے کا نتیجہ ہے کہ آج کل فضلائے کرام میں اپنے موقف پر جزم دکھائی نہیں دیتا ہے۔ دوسرے کی بات سنتے ہی پھسلنے لگتے ہیں۔ الحمد للہ اپنی طرف سے پوری کوششں کی خود بھی دورۂ حدیث اور سابقہ درجات میں اسی پر عمل کروں۔ یہی سوچ رکھی کہ خواہ امتحان میں کیسا ہی نتیجہ ہو مجھے اس سے ذرا برابر فرق نہیں پڑنا چاہیے، اگر میں نے اپنے اساتذہ کی ڈھنگ سے صحبت اٹھائی ہو۔ امتیازی نمبر تو وقتی طور پر کاغذ پر لکھے جاتے ہیں، اور صحبت سے دل و دماغ روشن ہوجاتا ہے، جس کے ثمرات اور برکتیں زندگی بھر حاصل ہوتے ہیں۔ تاہم نتیجہ بھی اچھا ہو تو اکابر کی توجہ کے ساتھ دعا بھی ملتی ہے۔ پس ایک بات کی طرف توجہ دلانا دوسرے کو ترک کرنے کے لیے مستلزم نہیں ہے! *بندہ محمد فائق* t.me/SunehriTehriren
Открыть в Telegram🌿 آؤ رب سے بات کریں 🌿 ⚠️ صرف انڈین احباب شامل ہوں! *اس گروپ میں قرآن کریم کی آیات سے حاصل ہونے والے اسباق، پیغامات اور رہنمائی پر مشتمل تحریریں شیئر کی جائیں گی، تاکہ قرآن کو سمجھنے، اس پر غور و فکر کرنے اور اسے اپنی عملی زندگی میں اپنانے کا جذبہ پیدا ہو۔* اللہ تعالیٰ سے تعلق گہرا ہو، اس کی محبت دل میں بڑھے اور زندگی اس کی ہدایت کے مطابق سنورنے لگے۔ آئیے! قرآن سے جڑیں، اپنے رب کو پہچانیں اور اس کی رہنمائی میں زندگی گزاریں۔ 🤍 واٹس ایپ گروپ👇 https://chat.whatsapp.com/LN22CkClbJm1fzi3bjhJWf
Открыть в Telegram*انگریز کے کہنے پر گھٹنے بھی کھول دیے!* >📚 از کتاب: اصلاحی خطبات t.me/SunehriTehriren
Открыть в Telegram*کتاب فہمی اور فن میں مہارت، دونوں مطلوب ہیں!* > 📚 کتاب: تاریخ دار العلوم دیوبند⇩ wa.me/p/24410882498608203/919580635638
Открыть в Telegramآپ سے یہ مطلوب نہیں کہ آپ ایک ہی دن میں کامل بزرگ بن جائیں.. مطلوب یہ ہے کہ نماز کو ایسا وقت بنائیں جو کبھی مؤخر نہ ہو۔ اپنے الارم نماز کے اوقات پر سیٹ کریں جیسے آپ اپنی ملازمت یا کام کے وقت پر کرتے ہیں۔ اگر کام پر دیر سے پہنچیں تو نوکری سے نکالے جانے کا ڈر ہوتا ہے.. تو رب کے بلائے جانے پر کیا حال ہونا چاہیے؟ خود سے کہیں: "میں اگلے صرف 3 دن تک اذان کے ساتھ مسجد 5 جاکر باجماعت فرض نماز پڑھوں گا".. اور پھر دیکھیں کہ آپ کا دل کیسے زندہ ہوتا ہے۔ 2.. خواہشات کے نلکے بند کریں: یہ ممکن ہی نہیں کہ خشوع سے نماز پڑھنے والا دل ان اکاؤنٹس کو فالو کرتا رہے جو شہوات کو بھڑکاتے ہیں۔ ابھی ایک مردانہ/مضبوط فیصلہ کیجیے: ہر اس چیز کو Unfollow کر دیں جو آپ کو کمزور کرتی ہے۔ اس ایپ کو ڈیلیٹ کر دیں جو آپ کو ہر بار گناہ میں گراتی ہے۔ اللہ سے کہیں: "اے رب! میں یہ دروازہ تیرے لیے بند کر رہا ہوں، تو میرے لیے اپنے نور کا دروازہ کھول دے۔" 3...چھوڑنے کے ساتھ متبادل اپنائیں: خالی دل دوبارہ خواہشات کی طرف لوٹے گا.. اسے مثبت چیزوں سے بھریں۔ جو ایک گھنٹہ اسکرولنگ میں ضائع ہوتا ہے.. اسے ہر نماز کے بعد قرآن مجید سے 5 منٹ کی تلاوت سے بدل دیں۔ لوگوں کی غیبت اور باتوں کو ذکر سے بدل دیں: سفر کے دوران 100مرتبہ "سبحان الله" پڑھیں۔ میرے دوست.. یہ آیت آپ کو بتا رہی ہے کہ آپ جس تھکاوٹ، الجھن اور گھٹن میں ہیں، وہ اس لیے نہیں کہ دنیا مشکل ہے.. بلکہ اس لیے ہے کہ آپ نے سوئچ (Plug) نکال دیا ہے! نماز وہ سوئچ ہے.. اور خواہشات وہ فضول آلات ثم ہیں جو بغیر وجہ کے چل رہے ہیں اور آپ کی روح نچوڑ رہے ہیں۔ ابھی اٹھیں.. وضو کریں چاہے نماز کا وقت نہ بھی ہو.. دو رکعت پڑھیں اور کہیں: "اے رب! میں ان ناخلف لوگوں میں سے تھا جنہوں نے نماز کو ضائع کیا.. لیکن میں تیرے پاس واپس لوٹ آیا ہوں کیونکہ مجھے اس 'غی' سے بچانے والا تیرے سوا کوئی نہیں مل سکا۔" وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْئًا﴾ "سوائے اس کے جو توبہ کر لے، ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے؛ پس یہی لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا" ثناءاللہ حسین شعبہ قرآن وتفسیر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:7/11/26
Открыть в Telegram*یہ آیت صرف ماضی کے کچھ فاسد لوگوں کی حالت بیان نہیں کر رہی.* *یہ آپ کی اور میری تشخیص کر رہی ہے جو ہم آج کی زندگی میں جی رہے ہیں!* ۞فَخَلَفَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ أَضَاعُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّبَعُواْ ٱلشَّهَوَٰتِۖ فَسَوۡفَ يَلۡقَوۡنَ غَيًّا "پھر ان کے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفسانی کی پیروی کی، سو عنقریب وہ (جہنم کی) گمراہی و ہلاکت سے ملیں گے" قرآن کے اس خوفناک اور دلاویز ترتیب پر غور کیجیے... آیت میں یہ نہیں کہا گیا کہ "انہوں نے خواہشات کی پیروی کی تو نماز ضائع کر دی".. بلکہ فرمایا: "انہوں نے نماز ضائع کی، (جس کے نتیجے میں) خواہشات کے پیچھے لگ گئے۔" اس کا مطلب یہ ہے کہ نماز آپ کے دل کے دروازے پر کھڑا چوکیدار ہے... جیسے ہی یہ چوکیدار گرتا ہے، خواہشات کا پورا لشکر بغیر اجازت آپ کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔ آئیے اس زوال کو ایک ایک کر کے سمجھیں: 1..."أَضَاعُوا الصَّلَاةَ" کی بیماری .. چھوڑنا نہیں، ضائع کرنا! یہاں سب سے بڑی تباہی ہے.. اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ انہوں نے نماز چھوڑ دی (ترک کی)، بلکہ فرمایا "ضائع کر دی" (أضاعوا)۔ اور نماز ضائع کرنے کی ترک کرنے کے علاوہ بھی ہزاروں صورتیں ہیں: نماز کو اس کے وقت سے اتنا مؤخر کر دینا کہ وقت نکل جائے، اور پھر یہ سوچ کر مطمئن ہو جانا کہ "نماز پڑھ تو لی ہے"۔ بجلی کی سی رفتار سے نماز پڑھنا، جسم سجدے میں ہو اور ذہن اس چیٹ (Chat) میں جو آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ فرض نماز صرف اس لیے پڑھنا تاکہ بوجھ اتر جائے، نہ کہ اس لیے کہ اس میں سکون ملے۔ ضائع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نماز آپ کے دن کا مرکزی اور اہم ترین حصہ نہیں رہی.. بلکہ وہ حاشیے پر چلی گئی ہے کہ "اگر وقت ملا تو پڑھ لوں گا"۔ جیسے ہی نماز "سب سے اہم کام" کی بجائے صرف "ایک اہم کام" میں بدلی.. سمجھ جائیں کہ آپ کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ نماز صرف ایک عبادت نہیں ہے.. نماز آپ کی باقی تمام عبادات کی حفاظت کرنے والی ڈھال ہے۔ 2...حتمی نتیجہ "وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ" .. جب دل پیاسا ہو جائے جب آپ نے نماز ضائع کر دی.. تو آپ کا دل پیاسا ہو گیا.. خالی ہو گیا.. اب اسے کسی نہ کسی چیز سے بھرنا لازمی تھا۔ اور آج کے دور کی خواہشات پہلے کی طرح صرف ایک بڑی شہوت نہیں رہی.. بلکہ یہ چھوٹی چھوٹی شہوتیں ہیں جو 24 گھنٹے آپ کی جیب میں گھسی رہتی ہیں: اسکرولنگ (Scrolling) کی شہوت: آپ ٹک ٹاک یا ریلز 5 منٹ کے لیے کھولتے ہیں، اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ہوش آتا ہے تو خود سے اور ضائع ہونے والے وقت سے گھن آ رہی ہوتی ہے، اور اتنی ہمت بھی نہیں بچتی کہ اٹھ کر نماز پڑھ سکیں۔ نگاہ کی شہوت: سڑک پر، اسٹوریز پر اور تصویروں میں ایک کے بعد دوسری نظر.. یہاں تک کہ دل میں نہ نگاہ نیچی رکھنے کی طاقت رہتی ہے اور نہ ایک سجدے میں خشوع۔ آپ یہ کہتے ہوئے حرام کی طرف بڑھتے ہیں کہ "سبھی تو ایسا کر رہے ہیں"۔ کسی بھی طریقے سے پیسے کمانے کی شہوت: سود پر مبنی قرض، شبہات والا کام، حرام تعلقات کی شہوت: ایک چیٹ جو "کیسے ہو؟" سے شروع ہوتی ہے اور ایسے گناہ پر ختم ہوتی ہے جسے آپ چھوڑ نہیں پا رہے، اور وہ تعلق جو "ہم تو بھائی بہن ہیں" یا "ہماری نیت صاف ہے" کے نام پر روزانہ آپ کے دل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ لوگوں کی باتیں کرنے کی شہوت: غیبت کے گروپس، ایسی محفلیں جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے مذاق اور غیبت سے بھری ہوں، اور آپ کو احساس تک نہیں کہ آپ اپنے بھائی کا گوشت کھا رہے ہیں۔ یہ سب صرف خواہشات نہیں ہیں.. یہ آپ کے پیاسے دل کی وہ ناکام کوششیں ہیں جو وہ اپنے اصلی حوض (یعنی نماز) کے سوا ہر جگہ سے سیراب ہونے کے لیے کر رہا ہے۔ t.me/SunehriTehriren 3... لکھا ہوا انجام "فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا" .. اور "غی" صرف جہنم کی وادی نہیں! مفسرین نے فرمایا کہ "غی" جہنم میں ایک وادی ہے.. لیکن اس "غی" کی شروعات آخرت سے پہلے اسی دنیا میں ہو جاتی ہے۔ غی یہ ہے: بغیر کسی وجہ کے سینے کی گھٹن.. بہت سا پیسہ لیکن برکت کا نہ ہونا.. لمبی نیند لیکن سکون اور راحت کا نہ ملنا.. بہت سے تعلقات لیکن تحفظ کا احساس نہ ہونا.. روزانہ بیدار ہونا اور بھٹکتے رہنا کہ آپ کو معلوم ہی نہ ہو کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور کہاں جا رہے ہیں۔ یہ وہ "غی" (گمراہی و بے سکونی) ہے جس میں آپ نماز سے دور ہو کر جی رہے ہیں.. یعنی مکمل بھٹکاؤ! غی (گمراہی) سے نکلنے کا قاطع قرآنی نسخہ: علاج اس ترتیب کا بالکل الٹ ہے.. جیسے آپ نے نماز ضائع کی، خواہشات کے پیچھے لگے اور غی میں جا پڑے.. ویسے ہی نماز کی طرف لوٹیں -> خواہشات چھوٹ جائیں گی -> اور آپ غی سے باہر نکل آئیں گے۔ 1...چوکیدار کو اس کی جگہ پر واپس لائیں:
Открыть в Telegram