♻️Ⓜ️♻️ 🌷 عورت ۔۔۔؟؟؟ چودہ سے بیس سال کی عمر میں عورت گلاب کی ایک شگفتہ کلی ہے، نسیمِ سحر کا ایک جھونکا ہے، شفاف پانی کا ایک چشمہ ہے، سراپا محبت ہے! اکیس سے پچیس سال کی عمر میں عورت ایک سایہ دار درخت ہے۔ اس کے جذبات شبنم کے قطروں کی طرح پاکیزہ ہوتے ہیں۔ وہ سراپا محبت ہے! چھبیس سے تیس سال کی عمر میں عورت پھولوں سے بھری ہوئی ایک شاخ کی مانند ہے، جس سے گھر کی آرائش ہوتی ہے۔ یہ ویرانوں کو زندگی بخشتی ہے۔ اس کی محبت چاند کی روشن کرنوں کی طرح دلکش ہوتی ہے۔ یہ سراپا زندگی ہے! اکتیس سے پینتیس سال کی عمر میں عورت اس باغباں کی مانند ہے جو گلستانِ حیات میں خوش رنگ پھول لگاتا ہے اور پھر ان کی نشوونما کرتا ہے۔ اس عمر میں عورت اولادِ آدم کی تعمیر و تربیت کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ وہ سراپا جدوجہد ہے! چھتیس سے چالیس سال کی عمر میں عورت ایک ایسی چٹان ہے جو طوفانوں سے ٹکرا جانے کی ہمت رکھتی ہے۔ اس کے چہرے پر کامرانی کے نقوش واضح ہوتے ہیں۔ وہ اس فاتح کی مانند ہے جو زندگی کی بیشتر مہمات سر کر چکی ہو۔ وہ سراپا عزم ہے! اکتالیس سے ساٹھ سال کی عمر میں عورت ایک ایسی کتاب ہے جو سنہری تجربات سے بھری ہوئی ہے۔ وہ دوسروں کو وقت کا صحیح تعین کرکے منزل کا درست پتا بتاتی ہے۔ وہ سراپا شفقت ہے۔۔۔۔ ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в TelegramПосты канала 🧕 اسلام کی بیٹیاں 🧕
اللہ تعالیٰ اس تقریب کو برکت و سعادت کا موجب بنائے اور تمہاری یہ نئی زندگی ہر اعتبار سے کامیاب ہو۔ میں اس موقع پر تمہیں یاد دلاؤں گا کہ بحیثیتِ مسلمان تمہیں چاہیے کہ ازدواجی زندگی، یعنی شادی کی زندگی کا وہ تصور اپنے سامنے رکھو جو قرآنِ حکیم نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے: "وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ" (الروم: 21) خدا کی حکمت کی نشانیوں میں ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تم ہی میں سے جوڑے پیدا کر دیے ہیں، یعنی مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد۔ لیکن خدا نے ایسا کیوں کیا؟ اس لیے کہ تمہاری زندگی میں تین چیزیں پیدا ہو جائیں، جن کے بغیر تم ایک مطمئن اور خوش حال زندگی حاصل نہیں کر سکتے۔ وہ تین چیزیں یہ ہیں: سکون، مودّت اور رحمت۔ "لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً" سکون: عربی زبان میں ٹھہراؤ اور جماؤ کو کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ تمہاری زندگی میں ایسا ٹھہراؤ اور جماؤ پیدا ہو جائے کہ زندگی کی پریشانیاں اور بے چینیاں اسے ہلا نہ سکیں۔ مودّت: اس سے مقصود محبت ہے۔ قرآن کہتا ہے کہ ازدواجی زندگی کی تمام تر بنیاد محبت پر ہے۔ شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے اس لیے رشتہ جوڑتی ہے، تاکہ ان کی ملی جلی زندگی کی ساری تاریکیاں محبت کی روشنی سے منور ہو جائیں۔ لیکن محبت کا یہ رشتہ پائیدار نہیں ہو سکتا، اگر رحمت کا سورج ہمارے دلوں پر نہ چمکے۔ رحمت سے مراد یہ ہے کہ شوہر اور بیوی نہ صرف ایک دوسرے سے محبت کریں، بلکہ ہمیشہ ایک دوسرے کی غلطیاں اور خطائیں بخش دیں اور ایک دوسرے کی کمزوریاں نظر انداز کرنے کے لیے اپنے دلوں کو تیار رکھیں۔ "رحمت کا جذبہ خود غرضانہ محبت کو فیاضانہ محبت کی شکل دیتا ہے۔" ایک خود غرضانہ محبت کرنے والا صرف اپنی ہی ہستی کو سامنے رکھتا ہے، لیکن رحیمانہ محبت کرنے والا اپنی ہستی کو بھول جاتا ہے اور دوسرے کی ہستی کو مقدم رکھتا ہے۔ رحمت ہمیشہ اس سے تقاضا کرے گی کہ دوسرے کی کمزوریوں پر رحم کرے، غلطیاں اور خطائیں بخش دے، غصہ، غضب اور انتقام کی پرچھائیاں بھی اپنے دل پر نہ پڑنے دے۔ ابوالکلام آزاد ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 🎊 شادی کا فلسفہ اور مقصد ۔۔۔؟؟؟ 🖋 محمد قمر الزماں ندوی معاشرتی زندگی کی بنیاد نکاح ہے۔ شریعتِ اسلامی میں یہ نہایت پسندیدہ اور عنداللہ مستحسن عمل ہے کہ کوئی مسلمان مرد کسی مسلمان عورت سے شریعت کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ازدواجی تعلق قائم کرکے اپنی پوری زندگی خوشی خوشی، عفت و عصمت اور پاک دامنی کے ساتھ گزارے۔ اسلام میں نکاح جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن ہے، اور رہبانیت یعنی بلا شادی زندگی گزارنا مذموم ہے۔ نکاح تمام انبیائے کرام کی سنت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا مِنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً" (سورۃ الرعد) اور ہم نے یقیناً آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد عطا کی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ چیزیں انبیائے کرام کی سنتوں میں سے ہیں: حیا، بردباری، حجامت، خوشبو اور نکاح۔ (مجمع الزوائد، باب الحث علی النکاح) صالح اور نیک بندوں نے نیک و صالح بیوی اور اولاد کے لیے دعا کی ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ" (سورۃ الفرقان) اے ہمارے پروردگار! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک، یعنی راحت عطا فرما۔ شادی شدہ انسان ایک ایسے سکون و اطمینان اور محبت و الفت سے ہمکنار ہوتا ہے، جو کسی اور ذریعے سے میسر نہیں ہو سکتا۔ قرآن مجید کی متعدد آیات میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ نکاح ایک ایسی دولت اور نعمت ہے، بلکہ یہ وہ عبادت ہے جس کے ذریعے انسان کو سکون و اطمینان اور صحت و عافیت نصیب ہوتی ہے۔ اس کے اندر ایثار و قربانی، محبت و الفت، اجتماعی زندگی گزارنے اور مل جل کر رہنے کا جذبہ اور سلیقہ پروان چڑھتا ہے۔ نکاح کے بے شمار فوائد ہیں۔ ایک مومن کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس کے ذریعے اس کا نصف ایمان مکمل ہو جاتا ہے۔ ایمان ایسی بیش قیمت دولت ہے جس کا دنیا میں کوئی عوض اور بدل نہیں ہو سکتا۔ اس کا بدلہ خدا کی خوشنودی اور جنت ہے۔ نکاح شریعتِ اسلامی کی نظر میں عبادت بھی ہے اور ایک معاہدہ بھی، لیکن بدقسمتی سے اکثر لوگ نکاح کو عبادت نہیں سمجھتے، بلکہ محض ایک معاہدہ، رسم اور پیکٹ سمجھتے ہیں؛ حالاں کہ نکاح عقد اور معاہدے کے ساتھ ایک اہم عبادت بھی ہے۔ نکاح کی مجلس میں شرکت کرنے والے، عقد کرانے والے، گواہ بننے والے، ایجاب و قبول کرانے والے اور اس مسنون و مبارک مجلس میں شریک ہونے والوں کا مقام نفلی عبادت کرنے والوں سے بڑھ کر ہے۔ بقول حضرت علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ، عام عبادات، مثلاً نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ، جزوقتی عبادات ہیں۔ جس وقت آپ یہ عبادات انجام دیتے ہیں، اسی وقت آپ کو ان کا ثواب ملتا ہے۔ پھر دوبارہ جب انجام دیں گے، تب ملے گا۔ لیکن نکاح ایک کل وقتی، یعنی پوری زندگی کی عبادت ہے۔ اس کے ثواب کا سلسلہ منقطع نہیں ہوتا، نہ کبھی رکتا ہے اور نہ ختم ہوتا ہے۔ آخری سانس تک میاں بیوی کو ایک دوسرے کو دیکھنے، ایک دوسرے کی خدمت کرنے، ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے اور ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرنے پر اجر و ثواب ملتا رہتا ہے۔ یہ سلسلہ میاں بیوی کے درمیان تاحیات جاری رہتا ہے۔ الغرض، نکاح ایک عظیم عبادت اور مضبوط معاہدہ ہے، جو تمام انبیائے کرام کی سنت اور طریقہ ہے۔ اس کے ذریعے انسان زنا اور دیگر فواحش و منکرات سے محفوظ ہو جاتا ہے اور مختلف قسم کی برائیوں اور تفکرات و تصورات سے آزاد ہو جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ محبت و الفت، سکون و اطمینان، راحت و آرام، ایثار و قربانی اور نسلِ انسانی کی افزائش و فروغ کے وہ نمایاں فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن کا حصول دیگر ذرائع سے ممکن نہیں۔ اس لیے شریعت کا حکم ہے کہ جو لوگ صاحبِ استطاعت ہوں، وہ جلد اس مبارک عمل کو انجام دیں اور اس میں تاخیر سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ہی نکاح کی حکمت، مصلحت، اغراض و مقاصد، فوائد اور اس کا فلسفہ بھی ہمارے پیشِ نظر رہنا چاہیے، تاکہ اس کی روشنی میں ہم ازدواجی زندگی کو زیادہ سے زیادہ خوش گوار بنا سکیں اور نکاح کے بعد زندگی کے کسی موڑ پر تلخی اور ناخوش گواری پیدا نہ ہو، بلکہ محبت و الفت، رأفت و رحمت کی زندگی نصیب ہو۔ ہم یہاں امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کا ایک خط نقل کرتے ہیں، جو انہوں نے ایک عزیز کو شادی کے موقع پر لکھا تھا۔ اس میں شادی کے فلسفے پر اسلامی نقطۂ نظر سے مدبرانہ اور فاضلانہ انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: عزیزی! تمہارا خط پڑھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد اب تمہیں زندگی کی وہ منزل پیش آ گئی ہے جہاں سے انسان کی شخصی ذمہ داریوں کا ایک نیا دور شروع ہوتا ہے، یعنی تمہاری شادی ہو رہی ہے۔ میرے لیے ممکن نہیں کہ اس موقع پر شریک ہو سکوں، لیکن یقین کرو کہ میرے دل کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔ اپنی دعائیں تمہارے پاس بھیج رہا ہوں۔
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 👈 ازدواجی زندگی ....؟؟؟ جھگڑتے ہوئے تین دن گزر گئے۔ بات چیت بند تھی، گھر میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ بظاہر ایک دوسرے سے متنفر تھے، لیکن دل میں ایک دوسرے کا خیال بدستور موجود تھا۔ مجھے اگر کسی تکلیف کا سامنا ہوتا تو انہیں محسوس ہوتا، اور وہ اگر کبھی پریشانی میں ہوتیں تو مجھے تشویش لاحق ہوتی۔ لیکن ایک دوسرے سے کچھ بولنا نہیں تھا۔ خاموشی اور خاموش خیالی کا یہ سلسلہ مسلسل جاری تھا۔ معلوم نہیں، وقت کس گھڑی کے انتظار میں تھا! بالآخر ایک دن صلح کے ارادے سے ہم نے ملاقات اور گفتگو کا آغاز کیا، لیکن بات پھر وہیں پرانے گلے شکووں تک جا پہنچی۔ میں نے سوچا کہ انہیں بولنے دیتا ہوں، شاید دل ہلکا ہو جائے، لیکن جب شکایتوں کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہوا تو میں بھی بول پڑا۔ آخر میں بھی انسان ہوں، میرے سینے میں بھی دل ہے۔ میرا جواب دینا تھا کہ پہلے سے زیادہ جھگڑا شروع ہو گیا۔ خاموشی نے مزید شدت اختیار کر لی۔ میں پریشان تھا کہ آخر یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا؟ شاید وہ بھی اسی کشمکش میں مبتلا تھیں کہ آخر اس بار ہمارا جھگڑا ختم کیوں نہیں ہو رہا؟ انہیں اپنے گلے شکوے نظر نہیں آتے اور میں جواب دینے سے باز نہیں آتا۔ پانچ دن گزر گئے۔ پھر ایک دن ایسا آیا کہ انہوں نے گھر میں کچھ خاص کھانا پکایا۔ میں نے کھانا کھایا اور اس کی خوب تعریفیں کرنے لگا۔ آہ! آہ! کرکے، مزے لے لے کر کھانے لگا۔ وہ بھی صلح کے لیے کسی بہانے کی منتظر تھیں، لیکن گلے شکوے کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہی تھیں۔ مگر اس دن انہوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھا۔ میں ان کی طرف دیکھ کر کھانے کی تعریفیں کرنے لگا تو وہ بھی مسکرا دیں۔ پھر میری خوشی کا تو کیا ٹھکانہ تھا! اس کے بعد ہم دونوں نے مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے مزاج اور رویّے کو سمجھنے کی کوشش کی۔ طے کیا کہ جب میں اس طرح کی بات کہوں تو آپ اس طرح جواب دیا کریں، یا پھر خاموش رہا کریں۔ اور جب آپ کچھ بولیں گی تو میں بت بن کر کھڑا رہوں گا۔ بس اتنا کہنا تھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے اور وہ جلدی سے اٹھ کر مجھ سے لپٹ گئیں۔ روتے ہوئے کہنے لگیں: ’’آپ مجھے معذور سمجھ لیا کریں! میں پہلے بولنا چاہتی ہوں، لیکن مجھ سے ایسا ہو نہیں پاتا۔ آپ ہی پہلے بول لیا کریں، یہ آپ کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہوگا۔ میں ہی جانتی ہوں کہ ان پانچ دنوں کی کٹھن گھڑیاں مجھ پر کتنی گراں گزری ہیں۔ میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔‘‘ یہ سن کر میری آنکھیں بھی نم ہو گئیں اور دل میں ایک میٹھا سا درد محسوس ہونے لگا۔ میں نے محبت سے انہیں اپنے بازوؤں میں سمیٹ لیا۔ پھر ہم دونوں نے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ایک دوسرے کو اپنے ہاتھوں سے کھلایا۔ شادی شدہ زندگی میں ایک ہی طرح کا رویّہ زندگی کو بے رنگ اور بورنگ بنا دیتا ہے۔ جھگڑا بھی ہو، پیار بھی ہو، شکوے بھی ہوں، اقرار بھی ہو، محبت بھی ہو، اظہار بھی ہو، ناراضی بھی ہو اور ایک دوسرے کا خیال بھی ہو۔ 🖋 ابنِ افتخار قاسمی ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ زیادہ علم سکھانے سے بہتر ہے بے حیائی کو روکنا! (ایک خیال) گزشتہ چند روز قبل ایک 19 سالہ محترمہ سے ملاقات ہوئی۔ کہیں جانے کے لیے ان سے راستہ معلوم کیا تو دیکھا کہ وہ کچھ پریشان ہیں۔ خاتون ہونے کی وجہ سے کچھ جھجک محسوس ہوئی، لیکن ہمت کرکے میں نے ان سے ان کی پریشانی کی وجہ دریافت کر ہی لی۔ انہوں نے بتانے سے منع کر دیا۔ خیر! میں خاموشی سے اپنی راہ ناپنے لگا۔ اتنے میں خاتون نے آواز دے کر واپس بلایا اور کہا: ’’اچھا، آپ بتائیے، آپ کو کیا کام تھا؟‘‘ میں نے کہا: ’’یہ ایڈریس بتا دیجیے!‘‘ انہوں نے ایڈریس بتایا اور پریشانی کے باوجود تھوڑا سا مسکرائیں۔ میں خاموشی سے آگے بڑھ گیا۔ ان کے مسکرانے کی وجہ یہ تھی کہ اتفاق سے مجھے جس گھر میں جانا تھا، وہ خاتون اسی گھر کی بیٹی تھیں۔ جب میں وہاں پہنچا اور انہیں دیکھا تو حیران رہ گیا اور بے اختیار کہنے لگا: ’’ارے! آپ یہاں؟‘‘ تو انہوں نے بتایا: ’’میں خورشید صاحب کی بیٹی ماریہ ہوں، جن سے ملاقات کرنے کے لیے آپ تشریف لائے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’پاپا گھر پر نہیں ہیں، آپ یہاں بیٹھ کر کچھ دیر انتظار کر لیجیے۔‘‘ میں بیٹھ گیا۔ وہ میرے لیے پانی لائیں تو میں نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ میرا روزہ ہے۔ خیر! وہ واپس گھر کے اندر گئیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ آئیں اور کہنے لگیں: ’’آپ اس وقت کیا پوچھ رہے تھے؟‘‘ میں نے کہا: ’’میں آپ کی پریشانی کی وجہ پوچھ رہا تھا۔‘‘ اس لڑکی نے اپنی پریشانی کچھ اس طرح بیان کی: کہنے لگیں: ’’میری عمر 19 سال ہے اور میں اس وقت بارہویں جماعت میں پڑھتی ہوں۔ الحمدللہ! میں قرآنِ پاک اور اردو پڑھنا بھی جانتی ہوں۔ حیاۃ الصحابہؓ کا روزانہ مطالعہ بھی کرتی ہوں۔‘‘ میں نے کچھ حیرت کے ساتھ ان سے کہا: ’’آخر اس میں پریشانی کی کیا بات ہے؟ یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ آپ ماشاءاللہ دین و دنیا، دونوں سے واقفیت رکھتی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’آپ میری بات پوری سنیے!‘‘ وہ لڑکی کہنے لگی: ’’کیا میرے لیے اتنی پڑھائی کافی نہیں ہے؟ میں اپنے والدِ محترم سے براہِ راست شادی کی درخواست تو نہیں کر سکتی، لیکن میں نے اپنی کئی سہیلیوں کے ذریعے پاپا کو اشارہ دلوایا ہے کہ میری شادی کروا دیں۔ لیکن پاپا کہتے ہیں کہ نہیں، ابھی ماریہ کو بہت کچھ پڑھنا ہے۔ تو آپ ہی بتائیے، کیا میرے لیے مزید پڑھنا ضروری ہے؟‘‘ میں خاموش ہو گیا۔ اگر ’’نہیں‘‘ کہوں تو گویا والد سے بغاوت کی دعوت دینے والی بات ہوگی، اور اگر ’’ہاں‘‘ کہوں تو اس لڑکی کی پریشانی اپنی جگہ برقرار رہتی۔ میں اس کے لیے اجنبی تھا، بہرحال میں نے قرآن و حدیث کے حوالوں اور کچھ افہام و تفہیم کے ذریعے اس کی پریشانی کم کرنے کی کوشش کی۔ الحمدللہ! میری یہ کوشش اس وقت تو کامیاب رہی، آگے اللہ بہتر جانتا ہے۔ شادی کی درخواست کرنے میں اس لڑکی کے پیشِ نظر جنسی خواہشات کا تقاضا تھا یا پسِ پردہ کوئی دوسری مجبوری، اس سے میں ناواقف ہوں۔ اس واقعے کا مقصد ان والدین کو متوجہ کرنا ہے جو اپنی اولاد کے رشتوں میں تاخیر کرتے ہیں، خصوصاً بیٹیوں کے معاملے میں۔ تعلیم حاصل کرنا اور زندگی میں دوسری کامیابیاں حاصل کرنا، بلاشبہ اولاد کے لیے خیر و بھلائی کا ذریعہ ہیں، لیکن اس بہتری کا کیا فائدہ، جب اولاد ہی بے حیائی اور بغاوت کی طرف مائل ہو جائے؟ اگر آپ اپنی اولاد کی شادی مناسب وقت پر نہیں کروائیں گے، خاص طور پر اس وقت جب وہ خود شادی کی خواہش ظاہر کرے، تو اس کے اندر بے چینی اور بغاوت کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے آپ کے خوش حال گھر کا سکون بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ لہٰذا زیادہ علم سکھانے سے بہتر یہ ہے کہ اولاد کی اخلاقی تربیت کی جائے، اس کی جائز خواہشات کو سمجھا جائے اور بے حیائی و بغاوت کے اسباب کا بروقت تدارک کیا جائے۔ ✍🏻 ابنِ افتخار قاسمی ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 📝 عورتوں کے لیے ڈاکٹر کی چند اہم ہدایات: 1۔ ضروری نہیں کہ گھر کے تمام کام ایک ہی دن میں مکمل کیے جائیں۔ ایسا کرنے والی خواتین اکثر ذہنی دباؤ (اسٹریس) کا شکار رہتی ہیں۔ 2۔ اپنے آرام کے لیے کچھ وقت ضرور نکالیں، کیونکہ کچھ دیر آرام کرنا اور اپنی پسند کا کھانا کھانا قطعاً کوئی گناہ نہیں ہے۔ 3۔ اگر سر میں شدید درد ہو تو اس درد سے نجات کے لیے کچھ دیر لازماً آرام کریں۔ ہو سکے تو کچھ دیر قیلولہ بھی کر لیں۔ 4۔ غنودگی کی حالت میں کام ہرگز نہ کریں، کیونکہ یہ آپ کی دماغی صحت اور جسم کے دیگر اعضا کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کی یادداشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا اپنے ذہن کو پُرسکون رکھیں، سیر و تفریح کے لیے وقت نکالیں اور دل کھول کر ہنسیں۔ کام کہیں بھاگے نہیں جا رہے، آہستہ آہستہ سب ہو جائیں گے۔ 5۔ اپنے ذہنی سکون کے لیے ہلکی پھلکی ورزش کریں اور خود کو پُرسکون رکھنے کے لیے وقت نکالیں۔ مثلاً یوگا کریں، کھلی اور تازہ فضا میں گہرے سانس لیں اور سانس چھوڑتے وقت اپنے ذہن سے منفی خیالات کو نکالنے کی کوشش کریں۔ 6۔ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تعریف کریں اور اپنی خوبیوں کو سراہیں۔ اس سے آپ کے اندر مثبت سوچ اور خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ 7۔ کبھی کبھار اپنے لیے بھی کسی دعوت یا باہر کھانے کا اہتمام کریں۔ اپنے شوہر کے ساتھ، اگر زیادہ نہیں تو کم از کم مہینے میں ایک مرتبہ باہر ضرور جائیں، کیونکہ آپ بھی اس خوشی اور توجہ کی حق دار ہیں۔ 8۔ اپنے روزمرہ کے معمولات کو آسان بنانے کے لیے جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی سے ضرور مدد لیں، کیونکہ مسلسل ذہنی دباؤ عورتوں کی صحت کے لیے خاموش قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔ 9۔ اگر آپ کی طبیعت ٹھیک محسوس نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔ ممکن ہو تو قریبی اسپتال جائیں، ورنہ فون پر طبی مشورہ حاصل کریں۔ لیکن خود سے کوئی دوا استعمال نہ کریں، کیونکہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا لینا آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ 10۔ وقتاً فوقتاً اپنے خون میں شوگر کی مقدار اور بلڈ پریشر کی جانچ کرواتی رہیں۔ ضروری نہیں کہ یہ جانچ صرف بیماری کی حالت میں ہی کروائی جائے۔ بیماری سے بچاؤ کے لیے بھی احتیاط ضروری ہے۔ اس طرح بہت سی خواتین ممکنہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ یقین کیجیے! میں نے آپ کو بالکل درست مشورہ دیا ہے۔ اپنی قدر کرنا، خود سے محبت کرنا اور اپنا خیال رکھنا سیکھیں، کیونکہ آپ بھی توجہ، محبت اور تعریف کی حق دار ہیں۔ اور یہ ہرگز نہ بھولیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی تخلیق کا ایک خوبصورت شاہکار ہیں۔ انتخاب: صادق مسعود ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ سنو، سنو ! سرکتا جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ ۔۔!! (ناصرالدین مظاہری) یادش بخیر! 1993ء میں پہلی مرتبہ دیوبند حاضری ہوئی۔ میں نے وہاں خواتین کی اکثریت کو جس برقعے میں دیکھا، وہ یہاں لکھنؤ اور اس کے قرب و جوار میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہ برقعہ نہایت سادہ ہوتا تھا، اوپر سے نیچے تک ایک ہی ہوتا تھا۔ شاید اس کی آستینیں بھی الگ نہیں ہوتی تھیں۔ آنکھوں کے سامنے ایک باریک سی جالی ہوتی تھی اور خواتین اسی جالی سے راستہ دیکھ دیکھ کر آمد و رفت کرتی تھیں۔ پھر زمانہ بدلا، حالات بدلے اور آلات بھی بدلے۔ ترقی ہوتی گئی، فیشن نے پیر پسارے اور اتنے بال و پر نکالے کہ اب اس قدیم برقعے کا نام و نشان بھی نہیں ملتا۔ چاروں طرف اتنے نفیس، اتنے نقشین اور اتنے دیدہ زیب برقعے مارکیٹ سے گھروں تک اور گھروں سے باہر تک پہنچ گئے کہ برقعے کی ڈیزائننگ اور نقش و نگار کی وجہ سے مردوں کی نظریں بھی اٹھنے لگتی ہیں۔ کہاں پہلے والے حیا کے لبادے اور شرم کے جامے، اور کہاں آج کے بل کھاتے، کمر لچکاتے بلکہ مٹکاتے برقعے! سچ کہوں تو آج نت نئے برقعوں نے بے حیائی اور فحاشی کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امیر مینائی بول اٹھے: سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ ::v::v::v:: اب تو ہر عورت جدید فیشن کے پیچھے بھاگی چلی جا رہی ہے۔ کہاں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ گھر سے نکلو تو اپنے اوپر چادر ڈال کر نکلو، اور کہاں ہماری بہنیں اس چادر کو ایسے ڈھنگ، آہنگ، سیٹنگ، کٹنگ بلکہ فٹنگ کا بنوانے لگی ہیں کہ جسم کا ہر ابھار واضح ہوتا ہے۔ ہرنی جیسی چال کا ہر قدم، بلکہ اب تو غزالہ آنکھیں بھی کھلی رہتی ہیں۔ آنکھوں میں اتنا نفیس کاجل اور اتنا پرتکلف میک اَپ کرکے گھر سے نکلتی ہیں اور شترِ بے مہار کی طرح بے دھڑک مردوں کے درمیان گھستی چلی جاتی ہیں کہ مرد کو شرم آ جاتی ہے اور شرم کو شرم نہیں آتی۔ ماہر القادری کو کہنا پڑا: نقابِ رخ اٹھایا جا رہا ہے وہ نکلی، دھوپ، سایہ جا رہا ہے سوچئے! پردے کا حکم دونوں کے لیے ہے۔ جس طرح نامحرم مرد کسی نامحرم عورت کو نہیں دیکھ سکتا، بالکل اسی طرح نامحرم عورت بھی کسی نامحرم مرد کو نہیں دیکھ سکتی۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن اُمِّ مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا صحابی تھے۔ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردے کا حکم دیا تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو نابینا ہیں، دیکھ نہیں سکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نابینا ہیں، تم تو نابینا نہیں ہو۔ اور سنیے! حضرت اُمِّ خلاد رضی اللہ عنہا کے صاحب زادے ایک جنگ میں شہید ہو گئے۔ حضرت اُمِّ خلاد اپنے بیٹے کی تلاش و جستجو میں وہاں پہنچ گئیں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا جوان بیٹا شہید ہو چکا ہے۔ حضرت اُمِّ خلاد نے اپنے جوان سال بیٹے کی شہادت کی خبر سن کر بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پردے کا مکمل اہتمام رکھا۔ وہاں موجود بعض صحابہ نے ازراہِ تعجب کہا کہ حضرت اُمِّ خلاد کا بیٹا شہید ہو گیا ہے، پھر بھی وہ پردے کا اس قدر اہتمام کر رہی ہیں! حضرت اُمِّ خلاد نے یہ سنا تو بول اٹھیں: بیٹا فوت ہوا ہے، حیا فوت نہیں ہوئی۔ چلتے چلتے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا یہ واقعہ بھی سنتے چلئے: سیدنا علی کرم اللہ وجہہ گھر پہنچے اور اپنی زوجۂ طاہرہ و مطہرہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہنے لگے: میں مسجدِ نبوی کی طرف سے آ رہا ہوں۔ وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین سے استفسار فرمایا ہے کہ عورتوں کے لیے سب سے بہتر چیز کیا ہے؟ لوگ اپنے طور پر مختلف جوابات دے رہے ہیں۔ اگر آپ کے علم میں کوئی جواب ہو تو بتائیے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے برجستہ فرمایا: عورتوں کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ نہ انہیں کوئی دیکھے اور نہ وہ کسی مرد کو دیکھیں۔ ہماری وہ بہنیں جو آنکھیں کھول کر بے تکلف چلتی پھرتی ہیں، وہ خوب سمجھ لیں کہ لوگ آپ کی آنکھوں کو بغور دیکھتے ہیں اور آپ بھی ہر راہ گزر کو بغور دیکھتی ہیں۔ مرد آپ کی آنکھیں دیکھ کر گنہ گار ہوتا ہے اور آپ کسی مرد کو مکمل طور پر دیکھ کر گنہ گار ہوتی ہیں۔ پردہ دونوں کے لیے ضروری ہے، خواہ مرد ہو یا عورت! ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 🌹 مرد بنیادی طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں! 1۔ پہلی قسم کے مرد: جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دروازے پر چابی گھمانے کی آواز آتی ہے تو گھر کے افراد کے چہروں پر خوشی کے بجائے خوف اور بے چینی چھا جاتی ہے۔ بچے سہم جاتے ہیں، بیوی خاموش ہو جاتی ہے اور سب کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ کاش! وہ کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر چلے جائیں، تاکہ گھر کا ماحول پرسکون ہو سکے اور سب اطمینان کی سانس لے سکیں۔ 2۔ دوسری قسم کے مرد: جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دروازے پر چابی گھمانے کی آواز سنائی دیتی ہے تو بچے خوشی سے ان کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ ان کی بانہیں بچوں کے لیے محبت اور تحفظ کا حصار ہوتی ہیں۔ ان کی گفتگو میں نرمی اور شفقت ہوتی ہے اور ان کی موجودگی سے پورے گھر میں خوشی، اپنائیت اور سکون کی فضا قائم ہو جاتی ہے۔ ان کی آمد سے گھر کے ہر فرد کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ ❤️ ذرا سوچیے! آپ ان دونوں میں سے کس قسم کے مرد ہیں؟ اور آپ کے شوہر کس قسم کے ہیں؟ یاد رکھیے! ایک اچھا شوہر اور بہترین باپ وہ نہیں ہوتا جو صرف گھر کی ضروریات پوری کرے، بلکہ وہ بھی ہوتا ہے جس کی موجودگی گھر والوں کے لیے خوف نہیں، بلکہ سکون، محبت اور خوشی کا باعث ہو۔ کوشش کیجیے کہ آپ کی آمد سے گھر والے پریشان نہیں، بلکہ خوش ہوں۔ آپ کی آواز سن کر بچے سہمیں نہیں، بلکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ آ جائے۔ کیونکہ گھر صرف دیواروں اور چھت کا نام نہیں، بلکہ محبت، شفقت، اعتماد اور اپنائیت سے بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گھروں کو محبت، شفقت، احترام اور سکون کا گہوارہ بنائے اور ہمیں اپنے اہلِ خانہ کے لیے بہترین شوہر، بہترین باپ اور بہترین انسان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین! 🤲 ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegramہمارے ہاں ایک غلط فہمی یہ بھی ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں ہر کوئی ایک دوسرے کا خیال رکھتا ہے۔ ایسا کتنے گھروں میں ہوتا ہے؟ چولہا کس نے زیادہ استعمال کیا، کون روز نہاتا ہے، کس کے بچے زیادہ ہیں، کون زیادہ صابن استعمال کرتا ہے، کس کی بیوی زیادہ بوٹیاں کھاتی ہے؛ یہ سارا حساب کتاب جوائنٹ فیملی میں ہی رکھا جاتا ہے۔ اولاد جب بال بچوں والی ہو جاتی ہے تو بڑی سے بڑی جگہیں بھی چھوٹی پڑنے لگتی ہیں۔ حل تو یہ بھی ہے کہ تین فیملیز میں سے دو فیملیز الگ ہو جائیں اور ایک فیملی ماں باپ کے ساتھ رہے، لیکن وہ ایک فیملی کون سی ہوگی؟ یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ماں باپ بوڑھے ہو جائیں تو انہیں اکیلا نہیں رکھا جا سکتا۔ اس عمر کے بزرگ بڑھاپے کی وجہ سے نہیں، بلکہ اکثر اپنی ضد کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کی انا کو برقرار رکھتے ہوئے ان کا خیال رکھے۔ یہ خیال کیسے رکھا جا سکتا ہے، اس بارے میں ہر گھر کے اپنے مختلف اصول و ضوابط ہوتے ہیں، لہٰذا یہاں کوئی ایک فارمولا لاگو نہیں ہو سکتا۔ الگ ہونا اور الگ گھر لینا، دو مختلف چیزیں ہیں۔ جس نے ہمیں پیدا کیا اور جس نے ہمارے بچوں کو پیدا کیا، دونوں مائیں ہیں۔ دونوں کے قدموں تلے جنت ہے۔ یہ دونوں مائیں توجہ چاہتی ہیں، دونوں کی وجہ سے گھر جنت بنتے ہیں اور دونوں کے اپنے اپنے حقوق ہیں۔ بیوی کو الگ گھر میں رکھنا گناہ نہیں۔ گھر الگ نہیں ہوں گے تو دل الگ ہو جائیں گے، اور دل الگ ہو جائیں تو انہیں دوبارہ ’’جوائنٹ‘‘ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 👈 اُدھر تم ۔۔۔۔۔۔ اِدھر ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!! ذرا ایک کاغذ لیجیے اور لکھنا شروع کیجیے کہ آپ کہاں رہتے ہیں، آپ کے والد صاحب کہاں رہتے تھے، آپ کے دادا کی رہائش کہاں تھی اور آپ کے پردادا کا مسکن کہاں تھا۔ پھر ان چار نسلوں کے بچوں کے نام لکھیے۔ شنید ہے کہ یہ تعداد پچاس تک پہنچ سکتی ہے۔ اب ان پچاس افراد کو کاغذ پر کسی ایک گھر میں ایڈجسٹ کرکے دیکھیے۔ یقیناً اس کے لیے ہوٹل نما ایک ایسا گھر درکار ہوگا جس میں کم از کم پچاس کمرے، آٹھ کچن، بارہ باتھ روم، بیس ایئرکنڈیشنر، بارہ گاڑیوں اور تیس پینتیس موٹر سائیکلوں کے لیے گیراج، بیس ہزار لیٹر کی پانی کی ٹنکی اور کم از کم تین کنال کا صحن ہو۔ ظاہر ہے کہ عمومی طور پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی لیے شادی کے وقت لڑکی کو اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور کچھ عرصے بعد لڑکے کو بھی یہی عمل دہرانا پڑتا ہے۔ ہمارے ہاں اس عمل کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ جوائنٹ فیملی سسٹم کے یقیناً بہت سے فوائد بھی ہیں، لیکن اگر گھر پانچ مرلے کا ہو اور بچوں کی تعداد آٹھ ہو تو پھر جوائنٹ فیملی سسٹم سے بڑا عذاب کوئی نہیں۔ کثرتِ اولاد والے گھروں میں اکثر یہ طریقہ اپنایا جاتا ہے کہ جس بچے کی شادی کرنی ہوتی ہے، اس کے لیے گھر کی چھت پر ایک کمرہ بمعہ اٹیچ باتھ تعمیر کر دیا جاتا ہے۔ یہ کمرہ کبھی کبھار والد صاحب تعمیر کروا دیتے ہیں، ورنہ شادی کے شوقینوں کو اپنی تنخواہ کا پیسہ پیسہ جوڑ کر تعمیر کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود جب گھر کے افراد کی تعداد بڑھتی ہے تو یہاں بھی رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً روز روز کے جھگڑے معمول بن جاتے ہیں۔ بچوں کی آپس میں لڑائیاں ہوتی ہیں۔ خاوند نے بیوی کے لیے آئس کریم بھی لانی ہو تو گھر کے افراد کی تعداد کے پیشِ نظر اپنے آفس بیگ میں چھپا کر لاتا ہے۔ پرائیویسی بالکل ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور ہر ماہ بجلی کا بل آنے پر سیاپا شروع ہو جاتا ہے کہ: ’’ہم تو صرف دو گھنٹے کے لیے موٹر چلاتے ہیں، ہم اتنا زیادہ بل کیوں دیں؟‘‘ یہی وجہ ہے کہ اکثر جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے والے افراد آپس میں کرایہ داروں کی طرح رہتے ہیں۔ شادی کے بعد اکثر بیویاں الگ گھر کا مطالبہ کرتی ہیں۔ تاہم، بیوی اگر اپنے مطالبے سے دستبردار ہو بھی جائے، تب بھی ایک نہ ایک دن لڑکے کو الگ گھر لینا ہی پڑتا ہے۔ لیکن اگر وہ اس علیحدہ گھر میں اپنے ماں باپ کو رکھنا بھی چاہے تو وہ نہیں آتے، بلکہ اکثر یہی سننے کو ملتا ہے: ’’ہم کیوں اپنا گھر چھوڑیں؟‘‘ یہ جو ’’اپنا گھر‘‘ ہوتا ہے، یہی فساد کی جڑ بنتا ہے۔ والدین خود بھی برسوں پہلے جوائنٹ فیملی سسٹم سے نکل کر الگ ہو چکے ہوتے ہیں، لیکن انہیں اپنے بیٹے کا الگ ہونا گوارا نہیں ہوتا۔ جوائنٹ فیملی سسٹم کے حق میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ اس طرح بزرگوں کا ساتھ میسر رہتا ہے اور مل جل کر ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جا سکتے ہیں۔ حالانکہ ایسا خال خال ہی ہوتا ہے۔ یقیناً الگ رہنے کے بھی ایک سو ایک مسائل ہیں، لیکن جوائنٹ فیملی سسٹم کے مقابلے میں پھر بھی کم ہیں۔ میرا ایک دوست جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتا تھا۔ موصوف کی شادی ہوئی تو ہنی مون کے لیے مری جانے کا پروگرام بنایا، لیکن اگلے ہی روز اسے کینسل کر دیا۔ میں نے وجہ پوچھی تو بے بسی سے بتانے لگا: ’’سب گھر والے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔‘‘ ہمارے ہاں جوائنٹ فیملی سسٹم کی مخالفت کو گناہ تصور کیا جاتا ہے۔ ذرا حقیقت کی نظر سے دیکھیے تو آپ خود تسلیم کریں گے کہ اس نظام میں کیا کیا قباحتیں جنم لیتی ہیں۔ آپ کسی مہمان کو گھر کھانے پر نہیں بلا سکتے۔ بلا لیں تو پورے گھر کی ناراضی مول لینا پڑ جاتی ہے کہ اس کے لیے بریانی بنائی تھی تو ہمیں کیوں نہیں دی؟ وہ جوائنٹ فیملی سسٹم، جس میں تین تین خاندانوں کے لیے ایک فریج ہوتا ہے، ان سے جا کر پوچھیے کہ وہ چھ انڈے بھی فریج میں نہیں رکھ سکتے۔ رکھ دیں تو اگلے دن تین انڈے غائب ہوتے ہیں اور کچھ پتا نہیں چلتا کہ کون ہڑپ کر گیا ہے۔ تین خاندانوں کے لیے ایک ہی واشنگ مشین استعمال ہوتی ہے تو ظاہر ہے کہ وہ جلد خراب بھی ہوتی ہے، لیکن کوئی اس نقصان کو اپنے سر لینے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ ہر ایک کی دوسرے پر کڑی نظر ہوتی ہے، لہٰذا ہزار کوشش کے باوجود کئی نجی معاملات بھی پوشیدہ نہیں رہ پاتے۔ ایسے میں اگر کوئی پستا ہے تو وہ ہیں بیچارے بوڑھے والدین، جن کی خدمت کا سبھی دعویٰ کرتے ہیں، تاہم کوشش یہی ہوتی ہے کہ یہ بوجھ دوسری فیملی اٹھائے۔ اگلے وقتوں میں بڑے بڑے حویلی نما گھر ہوتے تھے، لہٰذا جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے بھی کشادگی کا احساس ہوتا تھا، لیکن آج کل یہ ممکن ہی نہیں رہا۔
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ خوش گوار ازدواجی زندگی کیسے گزاریں؟ جب ان بے شرم لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ تم شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری عورتوں کے پاس کیوں جاتے ہو، تو مختلف قسم کے جاہلانہ دلائل پیش کرتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ بیوی تعاون نہیں کرتی، قریب نہیں آتی، بیوی کے پاس میرے لیے وقت نہیں ہے۔ مطلب یہ کہ کمال کے بیوقوف بنے ہوئے ہیں! کیا بیوی تعاون نہیں کرے گی تو باہر منہ مارو گے؟ بھلا کیا اسلام نے تمہیں اس بات کی اجازت دی ہے کہ بیوی تعاون نہیں کرتی تو باہر دوسروں کی بہن بیٹیوں کی عزت خراب کرو؟ کیا قبر میں یہ جواب پیش کرو گے کہ بیوی گھاس نہیں ڈالتی تھی، اس لیے دوسری خواتین سے تعلقات قائم کیے؟ کیا روزِ محشر رسول اللہ ﷺ کو یہ جواب دو گے کہ میری بیوی کے پاس میرے لیے وقت نہیں تھا، اس لیے میں غیر عورتوں کی طرف چلا گیا؟ کیا تمہارے یہ تمام جوابات قبول کر لیے جائیں گے؟ نہیں! نہیں! نہیں! خدا کی قسم! ایسے لوگوں کو منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم میں پھینک دیا جائے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں دوسروں کی بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کی عزتوں سے کھیلتے رہے۔ انہوں نے بے حیائی اور فحاشی کے کام کیے۔ یہ زنا کے مرتکب ہوئے، حالانکہ وہ جانتے تھے کہ قرآن و احادیث میں غیر محرم خواتین سے ناجائز تعلقات قائم کرنے والوں کو سخت عذاب سے آگاہ کیا گیا ہے۔ لیکن یہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول اللہ ﷺ کے فرامین کو مذاق سمجھتے رہے۔ یقیناً ایسے لوگوں کا انجام بہت برا ہونے والا ہے۔ اب ہمارے معاشرے میں تیزی سے یہ بیماری بڑھ رہی ہے کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود غیر محرموں سے تعلقات عام ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر شادی سے پہلے کسی غیر محرم سے تعلقات رہے ہوں تو گناہِ کبیرہ کا ارتکاب تو الگ، شادی کے بعد ملنے والی برکتوں سے بھی محرومی کا اندیشہ رہتا ہے۔ اور اگر شادی کے بعد غیر محرم سے تعلقات قائم ہوں تو نہ صرف ازدواجی زندگی کا سکون گھر سے رخصت ہو جاتا ہے، بلکہ اس کے منفی اثرات اولاد کی تربیت پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ نجانے کتنی ہی خواتین خون کے آنسو روتی ہیں کہ ان کے شوہر شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین سے تعلقات رکھتے ہیں۔ وہ صرف بچوں کی خاطر خاموش رہتی ہیں، ورنہ کب کی طلاق کا مطالبہ کر چکی ہوتیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میں محبت تو اپنی بیوی سے ہی کرتا ہوں، باہر والی تو بس شغل ہے۔ ارے میرے دوست! وہ باہر والی کسی بھائی، باپ یا شوہر کی عزت ہے، جسے تم نے اپنا شغل بنا رکھا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ نہ کرے، کل کو تمہاری بہن، بیٹی یا بیوی بھی کسی کا شغل بن جائے۔ کچھ لوگ تو باہر کی خواتین کی وجہ سے اپنی بیوی کے بہت سے حقوق بھی مار جاتے ہیں۔ یہ انتہائی شرم ناک بات ہے۔ یہ سراسر نادانی ہے کہ دوسروں کے چکر میں اپنا ہی گھر خراب کر بیٹھیں۔ اپنے گھر کو جنت بنائیں۔ اپنی بیوی اور اپنے بچوں کو وقت دیں۔ یہی آپ کا اصل سرمایہ ہیں، یہی آپ کی جنت ہیں۔ انہی کے ساتھ زندگی خوب صورت بنتی ہے۔ اس مہینے میں اب تک ایسے چھ واقعات میرے سامنے آ چکے ہیں، اور نجانے کتنے واقعات ہوں گے جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ معاف فرمائے۔ خواتین بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ جب شوہر دفتر سے گھر آئے تو تھوڑا خود کو سنوار لیا کریں، کیونکہ اس سے شوہر کی آدھی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ شوہر کی جائز خواہشات کا مکمل خیال رکھا جائے، اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ کیا جائے اور نرم لہجے میں بات کی جائے، کیونکہ جب عورت شوہر سے اونچی آواز میں بات کرتی ہے تو یہ بات مرد کو بالکل گوارا نہیں گزرتی۔ شوہر کی جائز باتوں میں فرمانبرداری اور باہمی احترام بھی ازدواجی زندگی کو خوش گوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو یقیناً ایک کامیاب اور خوش گوار ازدواجی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ایسے خوب صورت رشتوں پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہوتا ہے۔ جان، مال، صحت اور عزت میں برکتیں عطا ہوتی ہیں۔ ایسے ہی گھروں میں وہ اولاد پروان چڑھتی ہے جو دنیا کے ہر مقام پر اپنے والدین کا نام روشن کرتی ہے اور والدین کے انتقال کے بعد بھی ان کے لیے صدقۂ جاریہ کا سبب بنتی ہے۔ ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegramپھر جب چھٹی کے وقت باپ یا بھائی کے آنے کا وقت ہوتا ہے تو دوبارہ وہی حجاب پرس سے نکال کر پہن لیا جاتا ہے۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ ٹائٹس اور اوپر سے چھوٹی چھوٹی باریک شرٹس پہننے کا آخر مقصد کیا ہوتا ہے؟ آ بیل، مجھے مار! اتنی چھوٹی چھوٹی شرٹس پہننا اور پھر چلتے ہوئے بار بار پیچھے سے اپنی شرٹس کو درست کرنا، آخر کیسا عمل ہے؟ کیا ضرورت ہے؟ یا تو پہنیں ہی نہیں، اور اگر پہن لیا ہے تو پھر اسے مناسب طریقے سے پہنیں۔ کیونکہ آپ کا جسم، آپ کی مرضی! پھر مرد کیوں نہ کہے کہ میری آنکھ، میری مرضی؟ لیکن یہ سب فیشن ہے۔ یہاں فقرے کسنا جرم نہیں، کیونکہ کھلم کھلا فقرے کسنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ میوزک کنسرٹس، کلچرل فیسٹیولز اور اینول ڈنر کے نام پر ہونے والے رقص، مجرے کی محفلوں سے کم نہیں ہوتے۔ میوزک کنسرٹس میں جسم سے جسم جڑے ہوتے ہیں اور ناچ گانے اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔ کندھے سے کندھے جڑے ہوتے ہیں۔ منشیات کا سب سے زیادہ استعمال بھی یونیورسٹی کے طلبہ ہی کرتے ہیں۔ جن منشیات کا آپ نے کبھی نام تک نہیں سنا ہوگا، وہ منشیات یونیورسٹی کی سطح پر نظر آتی ہیں۔ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی ان منشیات کی عادی ہیں اور یہ رجحان بھی کسی فیشن کی طرح پروان چڑھ رہا ہے۔ لڑکیوں کے ہاسٹلوں میں یہ منشیات انتظامیہ کے ذریعے ہی فروخت کی جاتی ہیں اور بہت سے گروہ اپنے سہولت کار انہی طالبات میں سے چنتے ہیں۔ پہلے نشے کا عادی بنایا جاتا ہے اور پھر جسم فروشی کے مقاصد کے لیے ان لڑکیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو غلط کہہ رہے ہیں۔ خواتین کے مطابق مرد حضرات اپنی نظروں کی حفاظت کریں، جبکہ مردوں کے مطابق خواتین اپنے جسم کی حفاظت کریں۔ مگر دونوں میں سے کوئی بھی اپنی اصلاح کرنے کے لیے تیار نہیں۔ کوئی بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ یہ ہسپتالوں اور کچرے کے ڈھیروں میں ملنے والے نومولود بچے طوائفوں کے نہیں، بلکہ ان تعلیم یافتہ افراد کے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہماری آپس میں انڈرسٹینڈنگ تھی۔ ہسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہونے والے اسقاطِ حمل اسی انڈرسٹینڈنگ کے نتائج ہیں۔ حمل سے بچاؤ کی ادویات کے خریدار بھی زیادہ تر یہی انڈرسٹینڈنگ والے جوڑے ہیں۔ لیکن اگر یہاں کوئی سچ لکھے یا بولے تو وہ چھوٹی سوچ کا مالک، تنگ نظر اور دیہاتی کہلاتا ہے۔ پھر میں کیوں نہ کہوں کہ ہماری یونیورسٹیاں کوٹھے اور چکلے ہیں؟ پھر میں کیوں نہ کہوں کہ یہ یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے جسموں کی تجارت کی منڈیاں ہیں؟ پھر میں کیوں نہ کہوں کہ یہاں لڑکے اور لڑکیاں، دونوں ہی جسمانی تعلقات اور زنا کو فروغ دے کر اپنے والدین کی عزتوں کے جنازے نکال رہے ہیں؟ یونیورسٹی کا مطلب ’’مادرِ علمی‘‘ ہے۔ یہ کیسی ماں ہے جو اپنی بچیوں کے سر سے دوپٹہ اور جسم سے لباس اتارنے کی تربیت کو پروان چڑھا رہی ہے؟ یہ کیسی ماں ہے جو اپنے بیٹوں کو بے حیائی اور زنا کی تعلیم دے رہی ہے؟ بلکہ یہ یونیورسٹیاں شاید طوائفوں کے کوٹھوں سے بھی زیادہ گری ہوئی جگہیں ہیں، کیونکہ ایک طوائف اپنی مجبوری کے تحت اپنا جسم فروخت کرتی ہے اور اس کے پاس آنے والے گاہک پیسے دے کر اس کا جسم خریدتے ہیں۔ مگر ہماری یونیورسٹیاں وہ کوٹھے اور اڈے ہیں جہاں عورت اپنا جسم اپنی مرضی سے، اپنی پسند کے شخص کو خوشی خوشی پیش کرتی ہے۔ اور یہاں جسم لینے والا کوئی خریدار نہیں ہوتا، بلکہ وہ ایسا گاہک ہوتا ہے جسے مفت میں شراب و شباب مل رہا ہوتا ہے۔ اور جب کوئی عورت اپنی مرضی سے اپنا جسم پیش کرتی ہے اور مرد بھی اس کی رضامندی سے اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتا ہے تو پھر نہ تو عورت اسے جنسی زیادتی یا درندگی کا نام دیتی ہے اور نہ ہی مرد اسے جنسی زیادتی اور درندگی کہتا ہے۔ یہاں اس فیشن کو ’’انڈرسٹینڈنگ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ اور ان سارے فسادات کی جڑ یہ کو ایجوکیشن (Co-education) ہے۔ ہمارا دین اسی وجہ سے اس نظامِ تعلیم کی مخالفت کرتا ہے۔ یہ نظامِ تعلیم ہماری نسلوں کو اجاڑ رہا ہے، تباہ کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے نوجوانوں کو پڑھے لکھے جاہل کے لقب سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ یونیورسٹیاں تعلیم، علم، تربیت، تہذیب، ادب اور شعور، کچھ بھی نہیں دے رہیں، بلکہ جو تھوڑا بہت ان سب کا تناسب موجود ہوتا ہے، وہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ ہماری یونیورسٹیاں فقط کاغذ کے ٹکڑے دے رہی ہیں، غلامی کی سوچ اور سرکاری نوکری کے خواب عنایت کر رہی ہیں، لالچ اور حسد کو فروغ دے رہی ہیں۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا ہوگا۔ انفرادی طور پر اصلاح اور کوشش کرنی ہوگی، تب جا کر اجتماعی طور پر چیزیں درست ہو سکتی ہیں۔ تلخ لکھنے پر معذرت خواہ ہوں، مگر جو بھی لکھا، سچ لکھا ہے، اور سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے۔ میرے مطابق یہ موضوع بہت طویل اور ایک گہرے سمندر کی مانند ہے۔ مگر اب اجازت چاہوں گا، کیونکہ آج کل ہمارے پاس لمبی لمبی تحریریں پڑھنے کا وقت نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔ 🙏 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 🏢 ہماری یونیورسٹیوں کا ماحول 😶 🖋 تحریر: عبیداللہ تبسّم (قصور) تحریر لازمی پڑھیے گا۔ یہ حقیقت پر مبنی تحریر ہے۔ اپنی رائے سے بھی آگاہ کیجیے گا۔ یونیورسٹی میں تمام طلبہ، خواہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، بالغ اور باشعور ہوتے ہیں۔ اچھے برے اور فائدے نقصان کا فرق بخوبی جانتے ہیں۔ اس مرحلے پر کوئی کسی کو تنگ نہیں کرتا، بلکہ یہاں جو بھی کپل یعنی جوڑا بنتا ہے، وہ دونوں کی باہمی رضامندی سے بنتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کچھ وقت گزارتے ہیں، دو تین جوس کارنرز پر جوس پیتے ہیں اور کچھ ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے بعد ہی ایک دوسرے کو اپنا سب کچھ سونپ دیتے ہیں۔ یہاں آغاز ہمیشہ دوستی کی آڑ میں ہوتا ہے، کیونکہ دونوں ہی سمجھتے ہیں کہ دوستی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ مخالف جنس کے دو افراد اگر اچھے دوست بھی ہوں تو زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ایک دوسرے کی طرف کشش محسوس کرنے لگتے ہیں۔ یہاں کچھ لوگ مضبوط ہوتے ہیں اور اپنے آپ پر قابو رکھتے ہوئے تعلقات کو حدود میں رکھ کر آگے بڑھتے ہیں، مگر ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ زیادہ تر جوڑے جسمانی تعلقات میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کی سطح پر کوئی کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کرتا۔ یہاں سب کچھ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ہوتا ہے۔ آپ لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی، ملتان اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں کے ریسٹورنٹس، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں کا اگر رات کے کسی پہر دورہ کریں تو معلوم ہوگا کہ وہاں موجود نوجوان جوڑوں میں سے اسی فیصد سے بھی زیادہ کا تعلق شہر کی مختلف یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں سے ہوتا ہے۔ آپ مختلف پیزا شاپس اور جوس کارنرز کا دورہ کریں تو وہاں یونیورسٹی کی کلاسیں چھوڑ کر ڈیٹ پر آنے والے نوجوان جوڑوں کا ایک جمِ غفیر نظر آئے گا۔ پچاس روپے والا جوس کا گلاس آپ کو دو سو روپے میں ملتا ہے۔ تیس منٹ تک کوئی پوچھنے نہیں آتا، لیکن تیس منٹ بعد آپ کو ایک اور آرڈر دینا پڑتا ہے۔ اندر کرسیوں کی جگہ صوفے لگے ہوتے ہیں، یعنی پورا ماحول بنا ہوتا ہے۔ آپ جو مرضی چاہیں، کر سکتے ہیں۔ تو یہ کہنا کہ یونیورسٹی کی سطح پر لڑکیوں کو جنسی زیادتی یا درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سراسر غلط ہے۔ یہاں نوجوان جوڑے شادی شدہ جوڑوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں اور پوری کلاس، بلکہ پورے ڈیپارٹمنٹ کو خبر ہوتی ہے کہ کون سی لڑکی کس کی ہے اور کون سا لڑکا کس کا ہے؟ آپ ان بڑے شہروں کے شاپنگ مالز کا دورہ کریں تو معلوم ہوگا کہ نوجوان جوڑے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے یا ایک دوسرے کی کمر اور کندھوں پر ہاتھ رکھے خریداری کے لیے نکلے ہوتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق اسی شہر کی مختلف یونیورسٹیوں سے ہوتا ہے۔ پارک میں جائیں تو بہت سی تتلیاں کچھ پروانوں کے ساتھ چپکی ہوئی، یا یوں کہہ لیجیے کہ ان کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آئیں گی۔ اگر آپ یونیورسٹیوں کا دورہ کریں تو رات کے وقت گرلز ہاسٹل اور بوائز ہاسٹل سے بہت سے لڑکے اور لڑکیاں غیر حاضر ملیں گے۔ ان سب کے گھروں پر فون کریں تو معلوم ہوگا کہ وہ تو یونیورسٹی میں ہیں۔ آپ مختلف ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کا دورہ کریں تو ان میں سے زیادہ تر نوجوان وہیں ملیں گے۔ اور جن لڑکوں یا لڑکیوں کا تعلق اسی شہر سے ہے، ان کے لیے بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آپ کو شہر میں ایسے بہت سے ہوٹل ملیں گے جو صبح آٹھ بجے سے ایک یا دو گھنٹے کے لیے نوجوان جوڑوں کو کمرے کرائے پر دیتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سارے ہوٹل بنے ہی اسی کام کے لیے ہیں۔ اور سونے پر سہاگہ یہ کہ ان سارے ہوٹلوں کو بڑے بڑے پولیس افسران، بیوروکریٹس یا پھر سیاست دانوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ہر ہفتے یا مہینے کی بنیاد پر بھاری رقوم کی صورت میں بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سب کام آسانی سے ہو رہا ہے۔ اگر کبھی میڈیا کا دباؤ ہو یا کوئی بڑی مخبری ہو بھی جائے تو ہوٹل والوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں اپنی آنکھوں سے میں لڑکیوں کو آگے بیٹھ کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھ چکا ہوں، جبکہ لڑکے پیچھے بیٹھ کر ان تتلیوں کو موٹر سائیکل چلانا سکھا رہے ہوتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور خاص طور پر قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد میں آپ کو لڑکیاں چھوٹی چھوٹی شرٹس، بہت باریک لباس اور چھوٹے چھوٹے ٹراؤزر پہنے نظر آئیں گی۔ دوپٹہ برائے نام ہوتا ہے یا پھر ہوتا ہی نہیں۔ لباس اتنا باریک ہوتا ہے کہ جسم پوری طرح نمایاں ہو رہا ہوتا ہے اور سفید کپڑوں میں سیاہ رنگ بھی صاف جھلک رہا ہوتا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے بہت سی خواتین کو حجاب میں یونیورسٹی آتے دیکھا ہے، پھر ایک طرف ٹھہر کر وہ حجاب اپنے پرس میں رکھتے اور پرس سے ایک چھوٹا سا باریک دوپٹہ نکال کر گلے میں ڈالتے ہوئے اپنی اپنی کلاسوں میں جاتے دیکھا ہے۔
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 👈 میرے امی ابو ۔۔۔!!!! انسان کے منہ میں اپنی جگہ موجود دانت چھوٹا سا محسوس ہوتا ہے، لیکن جب وہ گر جاتا ہے تو دو دانتوں جتنا بڑا خلا چھوڑ جاتا ہے۔ انسان بار بار وہاں انگلی رکھ کر تصدیق کرتا ہے کہ واقعی ایک ہی دانت گرا ہے؟ کچھ رشتے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں۔ جب تک ہمارے پاس ہوتے ہیں، ان کی اہمیت کا پوری طرح احساس نہیں ہوتا، لیکن جب وہ بچھڑ جاتے ہیں تو ایسا گہرا خلا چھوڑ جاتے ہیں جسے کئی انسان مل کر بھی پُر نہیں کر سکتے۔ انہی رشتوں میں سے ایک عظیم رشتہ والدین کا ہے۔ والدین جب تک ساتھ ہوتے ہیں، ہوش سنبھالتے ہی ان کی پابندیاں جان کھانے لگتی ہیں۔ کبھی کہتے ہیں: ’’سپارہ پکڑو، مسجد جاؤ، مسجد جاؤ گے تو روٹی ملے گی!‘‘ کبھی زبردستی کہتے ہیں: ’’اسکول دفع ہو جاؤ، کوئی چھٹی وُھٹی نہیں!‘‘ سردیوں میں گرم کمبل سے گھسیٹ کر باہر نکالنا، وقت پر اسکول بھیجنا، نماز اور پڑھائی کی پابندی کروانا۔۔۔ یہ سب کچھ اس وقت بہت برا لگتا ہے۔ بندہ سوچتا ہے کہ کیا ان کی زندگی میں کبھی اپنی مرضی سے بھی کوئی کام کر سکوں گا یا نہیں؟ یہ بھی ایک عجیب تعلق ہے کہ ہر پسندیدہ کام کے راستے میں ماں باپ کھڑے نظر آتے ہیں، گویا ہر خوشی میں بھنگ ڈالنے پر تُلے ہوئے ہوں! کرکٹ کے سنسنی خیز لمحات، آخری اوور اور عین اسی وقت ماں کی للکار: ’’نالائق! تو ابھی تک مسجد نہیں گیا؟‘‘ بچہ جواب دیتا ہے: ’’امی! مسجد کہیں بھاگی تو نہیں جا رہی، چلا جاؤں گا، بس پانچ گیندیں باقی ہیں!‘‘ لیکن جب یہی والدین دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو انسان کی پوری دنیا ویران ہو جاتی ہے۔ زندگی میں کوئی خوشی ملے تو سب سے پہلے دل چاہتا ہے کہ امی کو بتاؤں، ابا کو بتاؤں کہ آپ کا وہ ناکارہ سمجھا جانے والا بیٹا یا بیٹی آج کتنے کام کے نکلے ہیں! لیکن اگلے ہی لمحے ایک درد بھرا احساس دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے کہ: ’’جنہیں یہ خوشی سب سے زیادہ ہونی چاہیے تھی، وہ تو اب اس دنیا میں رہے ہی نہیں!‘‘ ڈھونڈ اُن کو اب چراغِ رُخِ زیبا لے کر! زندگی کی ہر خوشی اپنے پس منظر میں ایک درد کی کسک چھوڑ جاتی ہے۔ والدین کی وہ تمام باتیں اور پابندیاں جن پر کبھی ہمیں غصہ آتا تھا، درحقیقت ان کے خلوص، محبت اور خیرخواہی کا مظہر ہوتی ہیں۔ وہ صرف ہمارے نقصان سے ہی نہیں ڈرتے، بلکہ نقصان کے اندیشے سے بھی سہمے رہتے ہیں۔ انہیں ہر وقت ہماری فکر اور ہمارے مستقبل کی پریشانی لاحق رہتی ہے۔ مگر افسوس! یہ حقیقت اس وقت تک پوری طرح سمجھ میں نہیں آتی، جب تک انسان خود اولاد والا نہیں ہو جاتا اور اپنے بچوں کے پیچھے جوتا اٹھائے نہیں پھرنے لگتا! لہٰذا، والدین کی قدر کیجیے، ان کا خیال رکھیے، ان کی خدمت کیجیے اور اپنی مصروف زندگی میں سے ان کے لیے وقت ضرور نکالیے؛ کیونکہ والدین جیسی عظیم ہستیوں کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے والدین کو صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمائے، اور جو والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین! ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 👈 بیوی سے دنیا کی راحت ہے ۔۔۔!!! شاہجہاں پور میں ایک صاحب نے بڑھاپے میں، نوے برس کی عمر میں شادی کر لی۔ ان کے لڑکوں نے اعتراض کیا، لڑکیاں اور بہوئیں بھی اس فیصلے کے خلاف تھیں۔ سب کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آپ کی خدمت کے لیے موجود ہیں، پھر اس عمر میں آپ کو نکاح کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ کی خدمت کے لیے تو آپ کی اولاد ہی کافی ہے۔ بڑے میاں نے جواب دیا: ’’تم میری مصلحت کو کیا سمجھ سکتے ہو؟ تم نہیں جانتے کہ بیوی کے برابر مجھے کوئی راحت نہیں دے سکتا۔‘‘ اتفاق سے کچھ عرصے بعد بڑے میاں بیمار ہو گئے۔ بیماری بھی ایسی کہ انہیں دست آنے لگے، اور ان دستوں سے اتنی شدید بدبو اٹھتی کہ پورا مکان بدبودار ہو جاتا۔ لڑکے، لڑکیاں اور دیگر اہلِ خانہ میں سے کوئی ان کے قریب آنے کو تیار نہ تھا۔ سب نفرت کے مارے دور ہو گئے، حتیٰ کہ لڑکے، بہو اور بیٹیاں بھی الگ ہو گئے۔ مگر اس مشکل وقت میں ان کی بیوی ہی خدمت گزار بنی رہی۔ اس نیک دل خاتون نے ذرا بھی نفرت کا اظہار کیے بغیر اپنے شوہر کی خدمت کی، حالاں کہ ابھی نئی نئی شادی کرکے آئی تھی اور عمر بھی کم تھی۔ وہ ہر وقت ان کا سہارا بنتی، انہیں اٹھا کر بٹھاتی، پیروں پر کھڑا کرکے قضائے حاجت کراتی، پھر استنجا کروا کر ان کے کپڑوں کو پاک صاف کرتی۔ دن میں بیس پچیس مرتبہ بھی دست آ جاتے تو ہر مرتبہ انہیں صاف کرکے دوبارہ آرام سے لٹاتی، ان کے کپڑے دھوتی اور صفائی کا پورا خیال رکھتی۔ اس وقت بڑے میاں نے کہا: ’’میں نے اسی دن کے لیے نکاح کیا تھا۔‘‘ پھر جب وہ بیماری سے شفایاب ہوئے تو انہوں نے اپنے لڑکوں کو بلایا اور کہا: ’’تم نے اپنی خدمت کا حال دیکھ لیا؟ اسی خدمت کے بھروسے پر تم مجھ سے کہتے تھے کہ تمہیں شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اب تم نے خود دیکھ لیا کہ مجھے اس کی ضرورت کیوں تھی۔ اگر اس وقت میری بیوی نہ ہوتی تو تم سب مجھے چھوڑ کر الگ ہو گئے تھے اور میں اکیلا پڑا تڑپتا رہتا۔‘‘ حقیقت یہ ہے کہ بیماری اور آزمائش کے وقت بیوی جس طرح شوہر کا ساتھ دیتی ہے، بعض اوقات دوسرے رشتے بھی ویسا ساتھ نہیں دے پاتے۔ اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کے اس مقدس تعلق میں ایک خاص سکون، محبت اور راحت رکھی ہے۔ بلاشبہ، بیوی سے دنیا کی راحت ہے! 📚 حوالہ: التبلیغ، صفحہ 146، جلد 14 📖 اسلامی شادی، صفحہ 28 ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 📺 ڈرامہ سیریل ۔۔۔! تفریح کے نام پر گھروں میں خاموش زہر آج کے دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ بظاہر یہ تفریح، معلومات اور رابطے کے بہترین ذرائع ہیں، لیکن جب ان کا استعمال بے احتیاطی اور غیر ضروری مشاغل میں ہونے لگے تو یہی سہولتیں اخلاقی اور خاندانی زندگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ خصوصاً ڈرامہ سیریلز نے ہمارے گھروں میں ایک ایسی جگہ بنا لی ہے جہاں روزانہ محبت، نفرت، بے وفائی، ناجائز تعلقات، گھریلو جھگڑوں اور خاندانی سازشوں کی کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔ ان کہانیوں کو اس انداز سے دکھایا جاتا ہے کہ دیکھنے والا رفتہ رفتہ ان کرداروں کے جذبات، خواہشات اور طرزِ زندگی سے متاثر ہونے لگتا ہے۔ کبھی دو اجنبیوں کی دوستی کو محبت کا نام دیا جاتا ہے، کبھی شادی سے پہلے کے تعلقات کو خوب صورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے، اور کبھی بے تکلف میل جول، ڈیٹنگ، اظہارِ محبت اور ویلنٹائن ڈے جیسے طور طریقوں کو جدید زندگی کا لازمی حصہ بنا کر دکھایا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہر وہ چیز جو پردۂ اسکرین پر خوب صورت دکھائی دے، حقیقت میں بھی قابلِ قبول ہوتی ہے؟ حقیقی محبت محض تحائف، ملاقاتوں اور وقتی جذبات کا نام نہیں؛ اس کی بنیاد وفاداری، پاکیزگی، احترام، ذمہ داری اور جائز رشتوں کے تقدس پر ہوتی ہے۔ جو تعلق انسان کو اخلاقی حدود سے دور لے جائے، وہ محبت نہیں بلکہ خواہشات کی پیروی ہے۔ افسوس کہ بعض ڈراموں میں ازدواجی زندگی کو بھی غیر حقیقی توقعات اور بے جا مطالبات کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے۔ کبھی بیوی کو شوہر کے خلاف بھڑکایا جاتا ہے، کبھی شوہر کو بیوی سے ایسی توقعات وابستہ کرتے دکھایا جاتا ہے جو عملی زندگی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ کہیں معمولی اختلاف کو بڑے جھگڑے میں بدل دیا جاتا ہے، تو کہیں ساس، بہو، نند اور دیگر رشتوں کے درمیان بدگمانی اور نفرت کو اس انداز سے پیش کیا جاتا ہے جیسے گھریلو زندگی کا اصل رنگ ہی یہی ہو۔ اس کا اثر صرف دیکھنے والے فرد تک محدود نہیں رہتا، بلکہ گھر کے ماحول، میاں بیوی کے باہمی اعتماد، بچوں کی تربیت اور خاندانی رشتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔ خاص طور پر کم عمر بچے اور نوجوان اسکرین پر دکھائے جانے والے کرداروں اور طرزِ زندگی سے متاثر ہو کر غیر حقیقی توقعات قائم کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیے! ڈرامے میں دکھائی جانے والی کہانی حقیقتِ زندگی نہیں ہوتی۔ وہاں چند منٹوں میں رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں، غلطیوں کو خوب صورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور غیر معمولی واقعات کو معمول کی زندگی کا حصہ دکھایا جاتا ہے؛ لیکن حقیقی زندگی میں ان رویّوں کے نتائج بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی تفریح کے انتخاب میں بھی دینی، اخلاقی اور خاندانی اقدار کو سامنے رکھیں۔ ہر مقبول چیز مفید نہیں ہوتی اور ہر تفریح بے ضرر نہیں ہوتی۔ اپنے وقت، نگاہوں اور گھریلو ماحول کی حفاظت کیجیے۔ بچوں کے ہاتھ میں موبائل دینے سے پہلے یہ بھی سوچیے کہ اس کے ذریعے ان کے ذہنوں میں کیا کچھ داخل ہو رہا ہے۔ اپنے گھروں کو ایسی تفریحات سے محفوظ رکھیے جو بے حیائی، بدگمانی، بے وفائی اور خاندانی انتشار کو معمول بنا کر پیش کرتی ہیں۔ کیونکہ وقتی تفریح کے لیے دیکھی جانے والی چیزیں کبھی کبھی ہمارے خیالات، عادات اور رشتوں پر گہرے اثرات چھوڑ جاتی ہیں۔ آئیے! اپنے گھروں میں ایسی فضا قائم کریں جہاں محبت ہو، احترام ہو، حیا ہو، باہمی اعتماد ہو اور رشتوں کی قدر کی جاتی ہو۔ غور ضرور کیجیے گا! ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegramغیبت کا شوق رکھنے والے لوگ اگر ذرا سا غور کر لیں کہ ان کی اس عادت کی وجہ سے ان کے بچوں کی شخصیت میں کس قدر ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوتی ہے تو شاید وہ اپنے بچوں کے اچھے مستقبل اور خوب صورت شخصیت کی خاطر ہی اس برائی سے خود کو پاک کر لیں۔ یاد رکھیے! بچوں کے سامنے دوسروں کی برائیاں بیان کرکے ہم صرف ان لوگوں کی عزت نہیں گراتے، بلکہ اپنے بچوں کے دلوں سے رشتوں کا احترام، محبت اور اعتماد بھی ختم کر دیتے ہیں۔ منقول ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 🧫 بچوں کو غیبت کا زہر نہ پلائیں! غیبت کرنا ایک بڑا گناہ اور ہلاکت خیز برائی ہے۔ اس کے نقصانات بے شمار ہیں۔ یہاں صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ جب بڑے لوگ بچوں کے سامنے دوسروں کی غیبت کرتے ہیں تو غیبت کا زہر کس طرح بچوں کی رگوں میں سرایت کر جاتا ہے اور پھر ان کی شخصیت کس قدر مسموم ہو کر پروان چڑھتی ہے۔ ایک خاتون کو اپنے سسرالی رشتے داروں کی پیٹھ پیچھے برائی کرنے کا خاص شوق تھا۔ ان کے گھر جب کوئی پڑوسن، سہیلی یا میکے کا کوئی رشتے دار آتا تو وہ جی بھر کر اپنے سسرالی رشتے داروں کی غیبت کیا کرتی تھیں۔ ان کے بچے بھی غور سے ان کی یہ باتیں سنا کرتے تھے۔ جب بچے ذرا بڑے ہوئے تو انہوں نے خود بھی اپنے بچوں کے سامنے ان کے دادا، دادی، چچاؤں، چچیوں اور پھوپھیوں کی برائیاں اور خامیاں بیان کرنا شروع کر دیں۔ رفتہ رفتہ لڑکوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی کہ ان کے خاندان کے تمام لوگ بہت خراب، ان کے بدخواہ اور ان کے والدین کے حقوق پامال کرنے والے ہیں۔ پورے خاندان میں صرف ان کے امی ابو اچھے ہیں، باقی سب برے ہیں۔ کچھ عرصے بعد ان کے دلوں سے اپنے والدین کا احترام بھی کم ہونے لگا، کیونکہ فطری طور پر یہ بات باور کرنا ممکن نہیں تھا کہ دادا، دادی، تمام چچا اور پھوپھیاں تو خراب ہیں اور صرف ابو جان ہی برائیوں کے ڈھیر میں ایک پاکیزہ گلاب کا پھول ہیں۔ جب احترام کا پورا محل کھنڈر بن جائے تو اس کی ایک سالم دیوار بھی بدنما ہی دکھائی دیتی ہے۔ ماں نے خاندان کے تمام بزرگوں کی وقعت گھٹائی، لیکن اس کے ساتھ ہی باپ کی عزت بھی مٹی میں ملا دی۔ وہ وقت بھی آیا جب ان بچوں نے اپنے باپ کی پگڑی اچھالی اور ماں کے ساتھ بھی بدکلامی کرنے لگے۔ لڑکیوں کے ذہن میں یہ تصور بیٹھ گیا کہ سسرال ایک ایسا گھر ہوتا ہے جہاں شوہر کے سوا باقی تمام لوگ نہایت شرپسند اور قابلِ نفرت ہوتے ہیں۔ ان سے جس قدر دور رہا جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے پہلی ہی نظر میں ساس اور نندوں کو چڑیلوں کی صورت میں دیکھنا شروع کر دیا اور کبھی انہیں سمجھنے یا آزمانے کی زحمت بھی نہیں کی۔ یہ مبالغہ نہیں، بلکہ ایک تلخ مشاہدہ ہے۔ یہ صرف ایک خاتون کی نہیں، بلکہ بہت سے گھروں کی کہانی ہے۔ میں ایک ایسی خاتون سے بھی واقف ہوں جس نے اپنے بچوں کے سامنے اپنے سسرالی رشتے داروں ہی کی نہیں، بلکہ اپنی سوکن کی بھی ہمیشہ تعریف کی۔ اس نے بچوں کے دلوں میں دادا، دادی کا احترام ایک عقیدے کی طرح بٹھایا۔ کبھی بچوں نے کسی پھوپھی یا چچی کی شکایت کرنے کی جرأت کی تو انہیں سختی سے ٹوک دیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خاندان کے تمام بزرگوں کا احترام کرنے والے بچے اپنے والدین کے احترام میں بھی پیش پیش رہے۔ بزرگوں کے احترام کے عالیشان مینار وقت کے ساتھ مزید بلند ہوتے چلے گئے۔ جن بچوں کی تربیت غیبت کے سائے میں ہوتی ہے، وہ زہریلے پودوں کی طرح پروان چڑھتے ہیں۔ پھر ان سے خیر کی امید رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کی نظر میں ہر شخص برا، خود غرض اور قابلِ نفرت دکھائی دیتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر بچوں کے معصوم ذہنوں کو غیبت کے زہر سے محفوظ رکھا جائے، ان کے دلوں میں رشتے داروں کے لیے احترام اور محبت پیدا کی جائے اور ان کے سامنے اپنے بڑوں کی خوبیوں کا ذکر کیا جائے تو وہ پورے خاندان کے لیے ایک سایہ دار درخت بن جاتے ہیں، جس کے پھول خوشبودار اور پھل نہایت شیریں ہوتے ہیں۔ غیبت کی زہرناکیوں نے اسلامی تحریکوں کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے۔ میں ایسے تحریکی بزرگوں سے واقف ہوں جن کی نجی مجلسوں اور گفتگوؤں میں تحریک کے بہت سے رفقاء کی کھل کر غیبت ہوا کرتی تھی۔ کسی کے کردار پر ضرب لگائی جاتی تھی تو کسی کی نیت پر حملہ کیا جاتا تھا۔ کسی کے معیار کو پست بتایا جاتا تھا تو کسی کے افکار میں کیڑے نکالے جاتے تھے۔ ان کی یہ گفتگوئیں ان کے بچے بھی غور سے سنا کرتے تھے۔ آخرکار بچوں کے ذہن میں یہ تصور بیٹھ گیا کہ اسلامی تحریک میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ قیادت تک سب لوگ بدعنوان اور مفاد پرست ہیں۔ تحریک اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور اپنی منزل بھول چکی ہے۔ صرف ہمارے ابوجان اور ان کے دو چار دوست ہی تحریک کے مخلص اور اس کے نصب العین کے امین ہیں۔ ان کے نزدیک ہمارے ابوجان نے تحریک کے لیے بڑی قربانیاں دیں، لیکن لوگوں نے ان کی ذرا بھی قدر نہیں کی۔ غرض یہ کہ تحریک کے گہوارے میں ایسی نسل تیار ہوئی جو تحریک کی قیادت کو مفاد پرست اور تحریکی کارکنوں کو غیر مخلص سمجھتی تھی۔ ان کے خیال میں ان کے ابو نرے احمق تھے جو ایسے غلط لوگوں کے درمیان پھنس گئے تھے۔ چنانچہ نئی نسل نے خود کو اس ’’حماقت‘‘ سے دور رکھنا ہی بہتر سمجھا۔
Открыть в Telegramحضرت رابعہ بصریہؒ جیسی عظیم نیک خواتین کی پاکیزہ زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے، لیکن اپنی اولاد کی تربیت اور نگرانی میں غفلت برتنا دانش مندی نہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کے معاملات پر محبت، حکمت اور اعتماد کے ساتھ نظر رکھیں، تاکہ ان کا ایمان، عزت اور مستقبل محفوظ رہے۔ 4۔ بروقت توجہ اور والدین کی ذمہ داری اس سلسلے میں آخری ہمدردانہ گزارش یہ ہے کہ انسان کو اکثر کسی حادثے کے بعد ہوش آتا ہے، حالاں کہ بعض نقصانات ایسے ہوتے ہیں جن کی تلافی آسان نہیں ہوتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ والدین ایسے واقعات سے سبق حاصل کریں، اپنی اولاد کے ساتھ دوستانہ ماحول قائم کریں، ان کی بات سنیں، ان کے مسائل سمجھیں اور دینی و اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں۔ بچیوں کو محض پابندیوں میں جکڑنے کے بجائے انہیں اتنا باشعور بنائیں کہ وہ خود بھی اچھے اور برے کی تمیز کر سکیں، دھوکے اور فریب کو پہچان سکیں اور اپنے دین و ایمان کی حفاظت کر سکیں۔ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں مسلمان لڑکیوں کے مذہب تبدیل کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ ایسے ہر واقعے کی حقیقت معلوم کرنا اور اس کے اسباب کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ اگر کہیں زبردستی، دھوکا دہی یا استحصال کا معاملہ ہو تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری بچیوں، ہماری نسلوں اور پورے معاشرے کے ایمان و کردار کی حفاظت فرمائے، والدین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو دینِ اسلام پر ثابت قدم رکھے۔ آمین یا رب العالمین! ✍ محمد اسعد نعمانی کشن گنجی ☜ اگر آپ ایسے ہی دلچسپ اسلامی واقعات، اور دل کو موہ لینے والی تحریریں پڑھنا چاھتے ہیں، تو ابھی ہمارا چینل....( اسلام کی بیٹیاں) جوائن کریں۔ 🌐 https://t.me/Islam_Ki_Betiyan 🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰
Открыть в Telegram♻️Ⓜ️♻️ 👈 مسلمان بچیوں میں ارتداد کا بڑھتا ہوا رجحان: اسباب و علاج! ادیانِ عالم میں اسلام وہ دین ہے جو علم و حکمت، معرفت و بصیرت اور حجت و برہان کے مضبوط دلائل پر قائم ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کے مخالفین نے اسے کمزور کرنے اور مسلمانوں کو اپنے دین سے برگشتہ کرنے کی مختلف کوششیں کیں، لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود اسلام کی حقانیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ برطانوی ہند میں عیسائیت کی تبلیغ کے لیے کی جانے والی جدوجہد اور اس کے نتائج بھی تاریخ کا ایک اہم باب ہیں۔ جب بعض مخالف عناصر کو یہ محسوس ہوا کہ محض تبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کو دینِ اسلام سے دور کرنا آسان نہیں، تو انہوں نے مختلف سماجی، معاشرتی اور نفسیاتی طریقوں سے نوجوان نسل کو متاثر کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ان حالات میں مسلمان والدین اور سرپرستوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی دینی تربیت اور حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔ ذیل میں چند ایسے اسباب بیان کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے نوجوان لڑکیاں بعض اوقات فکری، جذباتی اور دینی کمزوریوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔ 1۔ عشق و محبت کا پرفریب جال کہتے ہیں کہ انسان کی فطرت میں محبت اور انس کا جذبہ رکھا گیا ہے۔ اگر انسان کے اندر محبت اور اپنائیت کا احساس نہ ہو تو اس کی زندگی بے رنگ ہو جائے۔ لیکن محبت کا حد سے بڑھ جانا اور عقل و شعور پر غالب آ جانا بعض اوقات بڑے خطرات کا سبب بن جاتا ہے۔ چنانچہ بہت سے لوگ عشق و محبت میں اس قدر اندھے ہو جاتے ہیں کہ انہیں اچھے برے کی تمیز بھی باقی نہیں رہتی۔ بعض اوقات اسی جذباتی وابستگی کے نتیجے میں انسان اپنے خاندان، معاشرتی اقدار اور حتیٰ کہ اپنے مذہبی تشخص سے بھی دور ہو جاتا ہے۔ نوجوان لڑکیاں بھی بعض اوقات جذباتی سادگی اور محبت کے فریب میں آ کر غلط فیصلے کر بیٹھتی ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ جس محبت کو وہ اخلاص اور وفاداری سمجھ رہی ہیں، وہ حقیقت میں دھوکا اور مفاد پرستی بھی ہو سکتی ہے۔ بعض واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکیوں سے سوشل میڈیا یا تعلیمی اداروں کے ذریعے رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں انتہائی مخلصانہ انداز میں گفتگو کی جاتی ہے، پھر قیمتی تحائف، موبائل فون اور دیگر سہولتوں کے ذریعے اعتماد حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور بعض اوقات دولت، خوش حال زندگی اور شادی کے حسین خواب دکھا کر انہیں اپنے گھر والوں سے دور کر دیا جاتا ہے۔ افسوس ناک صورتِ حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کسی لڑکی کو معلوم ہوتا ہے کہ اس سے اپنی مذہبی شناخت، خاندانی پس منظر یا دیگر اہم حقائق چھپائے گئے تھے۔ بعض معاملات میں قانونی شادی کے بعد مذہب تبدیل کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ یہ بات بھی پیشِ نظر رہنی چاہیے کہ ہر بین المذاہب شادی کو دھوکا یا سازش قرار نہیں دیا جا سکتا، البتہ دھوکا دہی، زبردستی، مذہبی جبر اور استحصال کے واقعات کی سنجیدہ تحقیقات ضروری ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ والدین اپنی بچیوں کے ساتھ دوستانہ اور اعتماد پر مبنی تعلق قائم کریں، انہیں محبت، جذبات اور تعلقات کے معاملے میں صحیح رہنمائی دیں اور سوشل میڈیا کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں۔ اسلام نے عورت کی عزت، عفت اور عصمت کی حفاظت کے لیے حجاب، حیا اور شرعی حدود کی تعلیم دی ہے۔ عورت کا شرعی پردہ اس کی عزت و وقار کا ذریعہ ہے۔ افسوس کہ بعض لوگ پردے کو رجعت پسندی سمجھتے ہیں، حالاں کہ حیا اور پاک دامنی اسلامی معاشرت کی بنیادی اقدار ہیں۔ 2۔ مخلوط نظامِ تعلیم اور دینی تربیت کی کمی ہمیں اپنی بچیوں کی تعلیم و تربیت کے معاملے میں خصوصی احتیاط برتنی چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ جہاں ممکن ہو، اپنی بچیوں کے لیے محفوظ اور معیاری تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں، جہاں دینی و اخلاقی تربیت کا بھی مناسب انتظام ہو۔ اگر غیر مخلوط تعلیمی ادارہ دستیاب ہو تو اسے ترجیح دی جا سکتی ہے، لیکن محض تعلیم کے نام پر بچیوں کو دینی تربیت سے محروم کرنا بھی مناسب نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عصری تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات، اخلاق و کردار اور دینی شعور کو بھی اہمیت دی جائے۔ 3۔ موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط موبائل فون اور سوشل میڈیا موجودہ دور کی اہم ضرورتیں بن چکے ہیں، لیکن ان کا غیر محتاط استعمال بعض اوقات سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کی تربیت دیں۔ ان کے آن لائن روابط، مشکوک پیغامات اور اجنبی افراد سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں مناسب رہنمائی کریں۔ ہماری بچیاں خواہ کتنی ہی نیک اور پاک باز کیوں نہ ہوں، انہیں بھی انسانی کمزوریوں اور شیطانی وسوسوں سے محفوظ سمجھ کر غافل نہیں ہو جانا چاہیے۔
Открыть в Telegram