Кабинет

Посты канала دارالافتاء بھاٹاباری

сначала новые

#4592Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_الوضوء ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481925▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ غسل کے بعد بنا وضو کئے نماز پڑھنے کا حکم █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        سوال یہ ہے کہ ایک شخص نے غسل کے وقت فرائضِ غسل ادا کیا اور غسل کر لیا تو کیا پھر نماز کے لیے اس کو دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے جبکہ غسل کے وقت وضو نہیں کیا ہے، نہ ہی پہلے اور نہ ہی بعد میں، صرف غسل کے فرائض ادا کیا █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█         واضح رہے کہ غسل میں وضو کے تمام اعضاء پر بھی پانی پہنچ جاتا ہے، اس لئے وضو بھی خود بخود ہو جاتا ہے لہذا اس وضو سے نماز وغیرہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ البتہ وضو کی مستقل نیت نہ ہونے کی وجہ سے وضو کی مستقل عبادت کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔ عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قالت: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم لا یتوضأ بعد الغسل۔ (سنن الترمذي ۱؍۳۰) وقال علي القاريؒ: أي اکتفاء بوضوئہ الأول في الغسل وہو سنۃ أو باندراج ارتفاع الحدث الأصغر تحت ارتفاع الأکبر بإیصال الماء إلی جمیع أعضائہ وہو رخصۃ۔ (مرقاۃ المفاتیح ۲؍۳۸، کتاب المسائل ۱؍۱۷۹) ویدل علیہ أنہ في البدائع ذکر رکن الغسل وہو إسالۃ الماء علی جمیع ما یمکن إسالتہ علیہ من البدن من غیر حرج۔ (شامي ۱؍۱۵۱ کراچی) مستفاد از فتاوی دینیہ جلد 1/ 297 راندیر، کتاب النوازل جلد 3/ 105 لال باغ مراد آباد، آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 3/ 64 مکتبہ لدھیانوی، فتاوی محمودیہ جلد 5 /93 ڈابھیل، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی: 47974 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 28 جُمادى الأولى 1448ھ 09 نومبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد مصعب جیلانی کھرگون 28 جُمادى الأولى 1448ھ 09 نومبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры92−20%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4589Аудио
Просмотры155+35%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4586Аудио
Просмотры100−13%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4585Аудио

منقبت برائے مفتی ہارون صاحب مظاہری، استاد مدرسہ اسلامیہ وقف سورت گجرات نتیجۂ فکر مفتی منور بھاٹاباڑی آواز قاری دلکش علم و عمل کے پیکر، ہیں پیارے مفتی ہارون اک باکمال رہبر، ہیں پیارے مفتی ہارون تقوی سے دل مُزَیَّن، کردار ہے مُطَہَّر ہر قول و فعل جن کا، سنت سے ہے مُعَطَّر اِخلاص کے سمندر، ہیں پیارے مفتی ہارون ہر لفظ میں نُمایاں ، ہے علم کا خَزانہ ہر کوئی فیض پایا، انداز ہے سُہانہ علم و ادب کے مَظْہَر، ہیں پیارے مفتی ہارون لہجے میں ہے حلاوت، باتوں میں ہے صداقت چہرے پہ ہے بَشَاشَت، اور دل میں ہے امانت اَخلاق کے وہ گَوہر، ہیں پیارے مفتی ہارون تفسیر کے حقائق، اور فقْہْ کے دقائق آسان کر دکھائے، علمی سبھی حدائق علموں کے ایسے مصدر، ہیں پیارے مفتی ہارون درسِ حدیث ایسا، جیسا کہ گل کھلے ہیں ہر لفظِ مصطفٰی سے، دل کے دِیا جلے ہیں عشقِ نبی کے مِحوَر، ہیں پیارے مفتی ہارون  مشکل عبارتوں کا، آسان حل بتایا  شَفَّاف درس ایسا، ہر دل میں جو سَمایا طَرزِ سُخَن کے جوہر، ہیں پیارے مفتی ہارون جن پر ہے مدرسہ اسلامیّہ وقف کو ناز استاد کم ہی ہیں ایسے باکمال ممتاز اور مُرشدِ مُنَوَّر، ہیں پیارے مفتی ہارون 30-08-2026

Открыть в Telegram
Просмотры74−35%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4584Аудио
Просмотры76−34%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4582Текст

█▒▒ दारुल इफ्ता भटाबाड़ी ▒▒█   █▒ #किताबुलश्शत्ता  ▒█ █▒▒*प्रश्न संख्या:(१४४८१९२४)*▒▒█ █▒▒▒▒▒▒ *शीर्षक:-* ▒▒▒▒▒▒█ *गैर हाफिज को हाफिज कहने का हुक्म :* █▒▒▒▒▒▒*प्रश्न पाठ :-*▒▒▒▒▒▒█        मुफ्ती मोहतरम साहिब एक मस्अला बताइए कि मैं जहाँ रहता हूँ यहां सब आदमी मुझे हाफिज कह कर बुला रहे हैं तो सही है या गलत? जब कि में हाफ़िज़ भी नहीं हूँ फिर भी हाफ़िज़ कह कर बुला रहे हैं! █▒▒▒▒▒▒*उत्तर पाठ:-*▒▒▒▒▒▒█         जानबूझकर किसी गैर-हाफ़िज़ को हाफ़िज़ कहना सही नहीं है, इस लिए आप बता दीजिए कि मैं हाफिज नहीं हूँ! हवाला फतावा दारुल उलूम देवबंद फत्वा न० 175539 केवल अल्लाह ही बेहतर जानता है ۔ ✍️  लेखक मुनव्वर भाटाबाड़ी 15 जुमादल ऊला 1448 हिजरी | 27 अक्टूबर 2026 ईस्वी सही उत्तर : अबू मुहम्मद मुनव्वर सूफी 15 जुमादल ऊला 1448 हिजरी | 27 अक्टूबर 2026 ईस्वी █▒ *𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾* ▒█ █▒ #ہندی\فتاوی ▒█   महत्वपूर्ण प्रश्न पूछने के लिए क्लिक करें 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎

Открыть в Telegram
Просмотры155+35%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4581Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_النکاح ، #باب_المہر ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481923▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ حج اور عمرہ کو مہر نکاح مقرر کرنا █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        محترم مفتی سوال یہ ہے کہ کیا مہرکے عوض ایک حج اور عمرہ متعین کر سکتے ہیں؟ █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█         یہ بات واضح رہے کہ نکاح میں اصل مہر مثل ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ والد کی جانب سے عورت کے خاندان سے حسن وجمال اور عمر وغیرہ میں اس جیسی عورت کا جو مہر رہا ہو، وہی اصلاً اس عورت کا بھی مہر ہوگا، پس اگر دور حاضر میں حج اور عمرے کا جو خرچ ہوتا ہے، اگر وہ خرچ مہر مثل کے برابر یا آس پاس ہے تو دونوں طرف سے چند لوگ حج اور عمرے کے خرچہ کے برابر رقم کو مہر مقرر کرلیں، جو شوہر نکاح کے بعد اپنی بیوی کو بہ شکل رقم حوالہ کردے۔ مستفاد از خیر الفتاوی جلد4 / 530 مکتبہ امدادیہ و فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 149321) لمافی البحرالرائق (۲۷۵/۳): وأشار المصنف إلى أنه لو تزوجها على أن يحج بها وجب مهر المثل لكن فرق في الخانية بين أن يتزوجها على أن يحج بها وبين أن يتزوجها على حجة فأوجب في الأول مهر المثل وفي الثاني قيمة حجة وسط۔ و قال في الدر المختار: وكذا يجب مهر المثل فيما اذ لم يسم مهرا وفي الشامية جلد ٤/ ٣٦٣ (قولہ فيما فیما اذا لم یسم) ای لم یسمہ تسمیۃ صحيحة أوسكت عنه نهر إلى قوله وليس منه مالو تزوجها على عبد الغير لوجوب قيتمه إذا لم يجز مالكه أو على حجة لوجوب قيمة حجة وسط لا مهر المثل والوسط لركوب الراحلة. فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : مبین احمد اشرفی 8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد سلمان قاسمی 8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры228+99%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4580Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الصلوۃ #باب_القراءۃ ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481922▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ مختلف روایتوں میں نماز پڑھانے کا حکم: █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        کیا فرماتے ہیں حضرات علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک امام صاحب کبھی کبھی ایسا کرتے ہیں کہ سورہ فاتحہ امام عاصم کی روایت کے مطابق پڑھ دی اور اسکے بعد والی سورہ کسی اور امام کی روایت کے مطابق پڑھ دی جیسے امام ورش خلاف قالون وغیرہ تو کیا امام صاحب کا ایسا کرنا صحیح ہے بیّنوا توجروا █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█         واضح رہے کہ نماز میں قراءتِ سبعہ کے مطابق قرآن مجید پڑھنا جائز ہے، نیز سورہٴ فاتحہ حفص کے مطابق اور دوسری سورت، دوسری قراء ت کے مطابق پڑھنا بھی جائز ہے اور نماز درست ہوجاتی ہے البتہ نماز میں روایت حفص کے مطابق ہی قراءت کرنی چاہیے تاکہ لوگ کسی تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔ مستفاد از فتاوی قاسمیہ جلد 7/ 187 أشرفیہ دیوبند ،ارشاد المفتین جلد 3/ 227، فتاوی دارالعلوم دیوبند، رقم الفتوی : 57070) عن عبد الرحمن بن عبد القاري…إن ہذا القرآن أنزل علی سبعۃ أحرف، قاقرؤا ماتیسر منہ، وفي روایۃ عن أبي بن کعب…إن الله یأمرک أن تقرأ أمتک القرآن علی سبعۃ أحرف، فأیما حرف قرؤوا ما علیہ فقد أصابوا۔ (صحیح مسلم، کتاب فضائل القرآن، باب بیان أن القرآن أنزل علی سبعۃ أحرف…النسخۃ الہندیہ ۱/۲۷۲، ۲۷۳، بیت الأفکار رقم:۸۱۸،۸۲۱) أیضا وفیہا قراء ۃ القرآن بالقراء ۃ السبع والروایات کلہا جائزۃ؛ لکن أری الصواب أن لایقرأ بالقراء ۃ العجیبۃ والروایات الغریبۃ؛ لأن بعض السفہاء یقعون في الإثم ویقولون مالایعلمون، ولاینبغي للإمام أن یحمل العوام علی مافیہ نقصان دینہم، ودنیاہم، وحرمان ثوابہم في عقابہم۔ (کبیري، کتاب الصلاۃ، فصل في سجود السہو، مکتبۃ رحیمیۃ دیوبند قدیم۴۶۳، سہیل اکیڈمي لاہو ۴۹۵، الفتاوی التاتار خانیہ، کتاب الصلاۃ، الفصل الثاني القراء ۃ، زکریا۲/۷۲، رقم:۱۷۸۳، کراچي ۱/۴۵۵) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 8 /جُمادى الأولى 1448ھ 20/ اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد ریحان قاسمی 8 /جُمادى الأولى 1448ھ 20/ اکتوبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры141+23%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4579Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الوقف ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481921▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ قبرستان میں ہل چلا کر ہموار کرنا █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        مفتیان کرام ایک مسئلہ یہ ہے کہ کیا قبرستان میں ہل چلوا سکتے ہیں، جنگل زیادہ ہے اس کو ختم کرنا ہے ذرا اس مسئلے کو واضح اور تفصیل سے بیان فرمائیں جلد ہی کوشش کریں █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█        صورت مسئولہ میں اگر قبرستان کی صفائی کی ضرورت درپیش ہے اور قبروں کی بے حرمتی کے بغیر اس کی صفائی ممکن ہو تو اس میں مضائقہ نہیں، اور ہری بھری گھاس یا درخت بھی کاٹے جاسکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ ہری بھری گھاس یا درختوں کو نہ کاٹا جائے کہ ان کی تسبیح سے میت کو انس حاصل ہوتا ہے لیکن قبرستان کا وہ حصہ جہاں قبریں موجود ہیں تو وہاں ہل کے ذریعہ قبروں کو روندکر صاف اور ہموار کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ ممنوع اور ناجائز ہے، کیونکہ اس سے قبرستان کی بے حرمتی اور توہین ہوگی ،اور قبرستان کا وہ حصہ جہاں قبریں نہ ہوں وہاں ہل کے ذریعے صفائی کی جاسکتی ہے بہر صورت بہتر یہی ہے کہ مزدوروں کے ذریعہ قبروں کے احترام کے ساتھ قبرستان کی صفائی کرائی جاسکتی ہے ۔ مستفاد از فتاوی قاسمیہ جلد 18/ 686 أشرفیہ دیوبند، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی: 168425 وإن نبتت الأشجار فیہا بعد اتخاذ الأرض مقبرة، فإن علم غارسہا کانت للغارس، وإن لم یعلم الغارس فالرأی فیہا للقاضی أن یبیع الأشجار، ویصرف ثمنہا إلی عمارة المقبرة فلہ ذلک، ویکون فی الحکم کأنہا وقف۔ (خانیة علی الہندیة ۳۱۱/۳) ویکرہ أیضًا قطع النبات الرطب والحشیش من المقبرة دون الیابس۔ (شامی ۱۵۵/۳ط:زکریا) وکرہ قلع الحشیش الرطب وکذا الشجر من المقبرة؛ لأنہ ما دام رطبًا یسبِّح اللّٰہ تعالیٰ فیونس المیت وتنزل بذکر اللّٰہ تعالیٰ الرحمة، ولا بأس بقلع الیابس منہا أی الحشیش والشجر لزوال المقصود۔ (مراقی الفلاح / فصل فی زیارة القبور ۳۴۲کراچی) عن جابر قال : نھی رسول اﷲ ﷺ أن تجصص القبور ، وأن یکتب علیہا ، وأن یبنیٰ علیہا، وأن توطأ۔ (سنن الترمذی، الجنائز، باب ماجاء فی کراہیۃ ، تجصیص القبور ، النسخۃ الہندیۃ۱/۲۰۳، دارالسلام رقم: ۱۰۵۸) ویکرہ أن یوطأ علی القبر یعنی بالرجل ( إلیٰ قولہ ) لا یمشی لأنہ یجب تعظیم قبر المسلم ۔ ( تاتار خانیۃ زکریا ۳/۷۳، رقم: ۳۷۴۰، شامی ، باب صلوٰۃ الجنائز، مطلب فی إہداء ثواب القراء ۃ للنبی صلی اﷲ علیہ وسلم، کراچی ۲/۲۵۴، زکریا۳/۱۵۴) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 8 /جُمادى الأولى 1448ھ 20/ اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : ابو محمود شاہد حسن عثمانی 8 /جُمادى الأولى 1448ھ 20/ اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد عبدالباری قاسمی 8 /جُمادى الأولى 1448ھ 20/ اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری 8 /جُمادى الأولى 1448ھ 20/ اکتوبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры134+17%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4578Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الصلوۃ #باب_سجود_التلاوۃ ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481920▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ امام صاحب کے ساتھ سجدۂ تلاوت میں شریک نہ ہو پائے تو بعد فراغت نماز سجدۂ تلاوت کا حکم: █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        حضرت مفتی صاحب عرض خدمت یہ ہے کہ مسجد میں فجر کی نماز ہو رہی تھی اور سجدہ تلاوت کی آیت پڑھی جارہی تھی اسی دوران ایک شخص آتا ہے اور وہ سجدہ تلاوت والی آیت میں امام صاحب کے ساتھ سجدہ تلاوت نہیں کرپاتا ہے اس صورت میں وہ بعد فراغت نماز سجدۂ تلاوت کرے گا یا نہیں؟ █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█         صورت مسئولہ میں مذکور شخص امام صاحب سے سجدہ کی آیت سننے کے بعد اسی رکعت میں شامل ہوگیا، تو اس پر سجدۂ تلاوت کا الگ سےادا کرناواجب نہیں،کیوں کہ اس کا سجدۂ تلاوت حکماً اداہوگیا،اوراگر دوسری رکعت میں شریک ہوایابالکل شریک نہیں ہوا،تو اس کے ذمہ سجدۂ تلاوت اداکرنا واجب ہے ۔مستفاد از فتاوی فلاحیہ جلد ٢/ ٦٦٧ و آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد ٤/ ٢٤٢ مکتبہ لدھیانوی ولو سمعها من الإمام أجنبي ليس معهم في الصلاة ولم يدخل معهم في الصلاة لزمه السجود، كذا في الجوهرة النيرة، وهو الصحيح، كذا في الهداية. ـــــــــــــــ سمع من إمام فدخل معه قبل أن يسجد سجد معه وإن دخل في صلاة الإمام بعدما سجدها الإمام لا يسجدها وهذا إذا أدركه في آخر تلك الركعة أما لو أدركه في الركعة الأخرى يسجدها بعد الفراغ،كذا في الكافي، وهكذا في النهاية.(الفتاوى الهندية-لجنة علماء برئاسة نظام الدين البلخي:۱؍۱۳۳،کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر في سجود التلاوة،ط: دار الفكر٭الجوهرة النيرة-أبو بكر بن علي بن محمد الحدادي العبادي الزَّبِيدِيّ اليمني الحنفي (م:۸۰۰هـ):۱؍۸۲، باب سجود التلاوة،ط: المطبعة الخيرية ٭الفتاویٰ التاتار خانیۃ:۲؍۴۷۶، کتاب الصلاۃ، سجدۃ التلاوۃ، ط: مکتبۃ زکریا-دیوبند) ومن سمعها من مصل و اقتدى به قبل أن يسجد المصلى لها سجد المصلى معه وإن اقتدى بعد ما سجد لها فإن كان اقتداءه في الركعة التي تلاها فيها سقطت عنه .......... ولو لم يدرك معه تلك الركعة أو لم يقتد لا تسقط فلا بد من سجوده لها حلبى كبير ص ۵۰۱ القراءة خارج الصلاة) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 6 /جُمادى الأولى 1448ھ 18/ اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی 6 /جُمادى الأولى 1448ھ 18/ اکتوبر 2026 ء الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری 6 /جُمادى الأولى 1448ھ 18/ اکتوبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры138+21%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4573Аудио

مرثیہ کلام بر وفات حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مهتمم دارالعلوم ندوة العلماء شریک غم : مفتی منور بھاٹاباڑی ندوہ کی فَضاء سے خُلدِ بریں کی اورْ چلے مولانا سعید یہ علم و ادب اور دینی شَغَفْ سب چھوڑ چلے مولانا سعید ہر سَمْت ہی بس ہے آہ و فُغاں، ڈوبا ہے غمِ فُرقت میں جہاں ہر دل میں ہے اُن کا دردِ نہاں ، اشکوں سے بھری ہر آنکھ یہاں دامن کو یوں اپنے بزم جہاں، سے موڑ چلے سعید ندوہ کی فَضاء سے خُلدِ بریں کی اورْ چلے مولانا سعید یہ علم و ادب اور دینی شَغَفْ سب چھوڑ چلے مولانا سعید اخلاق و ہنر کے محور تھے، وہ زہد و وَرَع کے پیکر تھے وہ علم و عمل کے ممبر تھے، وہ دین کے داعی، رہبر تھے جو دور تھے دیں سے ان کو خدا سے جوڑ چلے مولانا سعید ندوہ کی فَضاء سے خُلدِ بریں کی اورْ چلے مولانا سعید یہ علم و ادب اور دینی شَغَفْ سب چھوڑ چلے مولانا سعید ندوہ کی در و دیوار سبھی، آہ سوگ میں ہے بس ڈوبی ڈوبی پھر مسندِ فن اک خالی ہوئی، یوں آج ہے محفل سونی سونی دنیا کو منور کرکے حسیں اک گور چلے مولانا سعید 08-10-2026

Открыть в Telegram
Просмотры229+100%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4572Аудио
Просмотры295+158%к среднему
Пересылки—
Реакции2
Комментарии—
#4571Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الفرائض ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481919▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ تین بیٹیوں اور ایک بھائی کے درمیان تقسیمِ وراثت :- █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        بسم اللہ الرحمن الرحیم کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ زید اور بکر دونوں سگے بھائی ہیں کچھ عرصے کے بعد زید کا انتقال ہو گیا بکر زندہ ہے زید کی تین بیٹیاں ہیں ان کی بیوی پہلے انتقال ہو چکی ہے بیٹا سے محروم ہے اور زید کے ترکہ میں دو بیگھاہ (100 ڈسمل) زمین ہے، زید کی تینوں بیٹیوں کو کتنا حصہ ملے گا اور بکر زید کے دو بیگھاہ زمین سے کتنا حصہ پائے گا؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل و مدلل جواب مرحمت فرمائیں، فقط والسلام █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█        صورتِ مسئولہ میں بر تقدیرِ صحت ِ سوال اور کوئی مانع إرث بھی نہ ہو، میت کا کوئی اور وارث بھی نہ ہو تو امور متقدمہ علی المیراث ادا کرنے کے بعد مرحوم کا کل ترکہ نو حصوں میں تقسیم ہوگا دو دو حصے یعنی 22 ڈسمل 222 ورگ کڑی کرکے بیٹیوں کو ملیں گے اور زید کے بھائی بکر کو تین حصے یعنی 33 ڈسمل 333 ورگ کڑی ملیں گے ۔ یُوْصِیْکُمُ اللّٰہُ فِیْٓ اَوْلَادِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ ج فَاِنْ کُنَّ نِسَآئً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَھُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ ج وَاِنْ کَانَتْ وَاحِدَۃً فَلَھَا النِّصْفُ ط وَلِاَبَوَیْہِ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنْھُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَکَ اِنْ کَانَ لَہٗ وَلَد’‘(نساء ١١) عن زید بن بن ثابت أنہ قال: ومیراث الولد أنہ إذا توفی رجل أو امرأۃ فترک ابنۃ واحدۃ فلہا النصف، فإن کانتا اثنتین فما فوق ذٰلک من الإناث کان لہن الثلثان، فإن کان معہن ذکر؛ فإنہ لا فریضۃ لأحد منہم ویبدأ بأحدٍ، إن شرکہم بفریضۃ فیعطي فریضتہ،فما بقي بعد ذٰلک فہو بینہم {لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ} (السنن الکبریٰ للبیہقي ۹؍۲۸۳ رقم: ۱۲۵۶۸) العصبات وہم کل من لیس لہم سہام مقدر ویأخذ ما بقي من سہام ذوي الفروض، وإذا انفرد أخذ جمیع المال، کذا في الاختیار شرح المختار۔ (الفتاویٰ الہندیۃ / الباب الثالث في العصبات ۶؍۴۵۱ دار إحیاء التراث الإسلامي العربي) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 11ربیع الثانی 1448ھ 24 ستمبر 2026 ء ۔ الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی دیشیاٹولی 11ربیع الثانی 1448ھ 24 ستمبر 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры275+140%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4570Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_الفرائض ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481918▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█ ایک بیوی ایک بیٹا اور تین بیٹیوں کے درمیان تقسیمِ وراثت کا مسئلہ :- █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        مفتی صاحب ایک مسئلہ درپیش ہے کہ میت کے ترکہ میں 30 ڈسمل زمین ہے اور وارثین میں میت کی ایک بیوی، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں تو مذکورہ زمین کی تقسیم وارثین کے درمیان کس طرح ہوگی؟ یہ واضح رہے کہ اس زمین کو میت کے بیٹے اور بیوی نے اپنے نام رجسٹری کر لیا ہے تو کیا بیٹیاں اس زمین کی حقدار نہیں ہیں، اگر ہیں تو بیٹیوں کو کتنی زمین ملنی چاہیے؟ اور اس معاملے کو کیسے حل کیا جائے شرعی رہنمائی فرمائیں۔ فقط والسلام مستفتی :- حافظ کامل صاحب نیٹواپارا کشنگنج █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█         صورتِ مسئولہ میں بر تقدیرِ صحت ِ سوال اور کوئی مانع إرث بھی نہ ہو، میت کا کوئی اور وارث بھی نہ ہو تو امور متقدمہ علی المیراث ادا کرنے کے بعد مرحوم کا کل ترکہ چالیس سہام میں تقسیم ہوگا بیوی کو 5 سہام ملیں گے، بیٹے کو چودہ سہام اور ہر بیٹی کو 7 سہام کرکے ملیں گے۔ صورت مسئولہ میں 30 ڈسمل زمین میں میت کی بیوی کو 3 ڈسمل 750 ورگ کڑی زمین ملے گی ، بیٹے کو 10 ڈسمل 500 ورگ کڑی اور ہر بیٹی کو 5 ڈسمل 250 ورگ کڑی کرکے ملے گی ۔ اور معاملہ آپس میں بیٹھ کر حل کر لیا جائے فَاِنۡ کَانَ لَکُم وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ(سورۃ النساء آیت نمبر١٢) وفی العالمکیریۃ: واذا اختلط البنون والبنات عصب البنون البنات فیکون للابن مثل حظ الانثیین ۔( عالمگیریۃ ‘ کتاب الفرائض ۶/ ۴۴۸ ط ماجدیہ ) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 05/ربیع الثانی 1448ھ مطابق 18/ ستمبر 2026ء ۔ الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی 05/ربیع الثانی 1448ھ مطابق 18/ ستمبر 2026ء ۔ الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی 05/ربیع الثانی 1448ھ مطابق 18/ ستمبر 2026ء ۔ █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры302+164%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—
#4569Текст

█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█ █▒ #کتاب_النکاح ▒█ █▒▒ سوال نمبر: 14481917▒▒█ █▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█   سمدھی اور سمدھن میں نکاح کا حکم █▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█        سمدھی اور سمدھن میں نکاح کا کیا حکم ہے جب کہ دونوں نے اپنی اپنی لڑکیاں ایک دوسرے کے یہاں نکاح میں دے رکھی ہے ؟ █▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█         جائز ہے ۔    (فتاوی محمودیہ: ۱۶/۳۹۵، ط: جامعہ محمودیہ، میرٹھ یوپی)    لا بأس بأن يتزوج الرجل المرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها". (الفتاوى العالمكيرية، كتاب النكاح الباب الثالث في بيان المحرمات، القسم الثاني المحرمات بالصهرية:۲۷۷/١ رشیدیه ) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِحِ الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری 9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی 9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء █▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█ █▒ #اردو_فتاوی ▒█ ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں █▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

Открыть в Telegram
Просмотры775+577%к среднему
Пересылки—
Реакции1
Комментарии—
#4568Текст
Просмотры565+394%к среднему
Пересылки—
Реакции—
Комментарии—